انڈین پریمئیر لیگ 2016

آج گجرات اور حیدرآباد کے درمیان میچ تھا-
گجراتیوں نے 136 رنز کا ہدف دیا تھا جسکو حیدرآبادیوں نے وارنرگردی اور دھاون گیری کی بدولت محض 15 اوور میں ہی حاصل کر لیا-
 
یاز

محفلین
آج گجرات اور حیدرآباد کے درمیان میچ تھا-
گجراتیوں نے 136 رنز کا ہدف دیا تھا جسکو حیدرآبادیوں نے وارنرگردی اور دھاون گیری کی بدولت محض 15 اوور میں ہی حاصل کر لیا-

میں نے دیکھا ہے کہ زیادہ تر دھواں دھار مار کوٹ کرنے والے کھلاڑی بھارت کے خلاف اور بھارت میں خوب چلتے ہیں۔ جے سوریا، وارنز، پولارڈ، ریکارڈو پاول، جسٹن کیمپ وغیرہ کو کافی دفعہ مارا ماری کرتے دیکھا گیا ہے۔
 
خانزادہ شاہد خان صاحب کو بھول گئے یا دیدہ دانستہ انکو شامل نہیں کیا-
ویسے ویرو پاء پاکستان کیخلاف خوب کھل کر کھیلتے تھے-
ایک تو اسکی وجہ انڈین پچز ہو سکتی دوسرا انڈین باؤلنگ بھی- ویسے سنتھ کا پاکستان کیخلاف ریکارڈ بھی کچھ ماڑا نہیں-
 
آخری تدوین:
ڈی ویلئیرز کے 83 اور کوہلی کے 80 رنز کی بدولت بنگلور نے پونے کو 186 رنز کا ہدف دیا ہے۔
تعاقب میں پونے کی بیٹنگ جاری۔
پونے کے اہم کھلاڑی کیون پیٹرسن ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔
لہذا اب راہانے اور دھونی کے کندھوں پر تمام تر ذمہ داریاں ہیں۔
 
Cgqo5TFU0AE6D0c.jpg:large
 
Top