انڈیزائن اسباق قسط سوم (کشیدہ، آٹو کشیدہ)

یہ لیں جناب
_zpspksidbgi.png~original

فونٹ ریگولر، سائز 16
 
متن یہاں پیسٹ کر دیں اور ڈاکومنٹ سائز بھی بتا دیں۔
عبد الحمید صدیقی المتخلص بہ نظر لکھنوی ایک ایسی شخصیت کا نام ہے جس نے ادبی و علمی طور پر تونگر و توانا ہونے کے باوجود ساری زندگی صرف رزقِ حلال کمانے، اولاد کی صحیح خطوط پر تربیت دینے اور شاعری کے ذریعے دلی جذبات کا اظہار کرنے میں خاموشی سے گزار دی۔ نہ زیادہ مشاعروں میں شرکت کی، نہ زیادہ چھپنے چھپانے پر توجہ کی، نہ کسی قسم کی گروہ بندی کی۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں مطالعے کی بدولت علمی وسعت سے بھی نوازا تھا اور شاعرانہ صلاحیت بھی بدرجۂ اتم ودیعت کی تھی۔ اس لئے یہ ناممکن تھا کہ تہذیب و تمدن کی سرزمین لکھنؤ کی ادبی و علمی فضا سے متاثر نہ ہوتے۔ چنانچہ ان کی ساری شاعری خواہ غزل ہو یا نظم یا نعتِ رسولِ مقبولﷺ ہر جگہ وہ دبستانِ لکھنؤ کی نمائندگی کرتے نظر آتے ہیں اور یہ اس لئے کہ وہ لکھنؤ کے اندازِ فکر و طرزِ بیان کے دلدادہ تھے۔ بلکہ اس حد تک والہ و شیدا تھے کہ اس کے خلاف کچھ سننے کو تیار نہیں ہوتے تھے۔ چنانچہ آپ ان کے نعتیہ کلام میں بھی جا بجا رعایتِ لفظی اور تشبیہ و استعارات کا ایک خاص انداز دیکھیں گے۔

A4، فونٹ ریگولر، جسٹیفائڈ، سائز 16، لیڈنگ 24
پیج سیٹنگ ڈیفالٹ
 
arifkarim

معطل

c000128.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
مدیر کی آخری تدوین:

فیصل ایوب

محفلین
پچھلی قسط میں ہم نےانڈیزائن میں اردو لغت کی درست تنصیب اور استعمال سیکھا تھا۔ اس قسط میں ہم اردو متن کو درست کشیدہ اور آٹو کشیدہ کرنا سیکھیں گے۔
  1. اڈوبی انڈیزائن ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے ان چنیدہ سافٹوئیرز میں سے ایک ہے جو جدید اوپن ٹائپ ٹیبل کی مکمل اسپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ انہی خوبیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم نے جمیل نوری نستعلیق 3 کا آٹو کشیدہ ورژن جاری کیا تھا۔سب سے پہلے اسے یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔
  2. اب انڈیزائن کھولیں اور فردوس بریں کا پہلا پیراگراف 4 بار درج ذیل سیٹنگ کیساتھ ڈاکومنٹ میں پیسٹ کر دیں:
    c000050.gif
  3. سادہ پیراگراف موازنہ کرنےکیلئے ہے کہ یہ متن کی ڈیفالٹ حالت ہے۔اب فورس کشیدہ پیرا گراف کوسلیکٹ کریں اور اوپر فانٹ کے نام کے نیچے ڈراپ ڈاؤن مینو سے Italic منتخب کر لیں۔ یہ نتیجہ آئے گا:
    c000062.gif
  4. فورس کشیدہ عموماً قابل استعمال نہیں ہوتا اور متن میں مینول کشیدہ ڈالنا پڑ تا ہے۔ متن کو مینولی کشیدہ کرنے کیلئے اسکے پیراگراف میں سے کسی بھی لفظ کو سلیکٹ کریں اور اوپن ٹائپ مینو میں جاکر Justification Alternate دبا دیں۔ درج ذیل نتیجہ آئے گا:
    c000052.gif

    c000054.gif

  5. مینول کشیدہ اگر بار بار لگانے میں دشواری ہو تو کیبورڈ شارٹ کٹ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ اسکے لئے کیبورڈ شارٹ کٹس کی مینو میں جائیں۔ اورٹائپوگرافی سیکشن میں اپنا من پسند شارٹ کٹ اسائن کر دیں:
    c000056.gif

    c000057.gif

  6. اگر متن بہت زیادہ ہو اور آپ مینول کشیدہ پر وقت ضائع کرنا نہیں چاہتے تو انڈیزائن میں آٹو کشیدہ کرنےکی سہولت موجود ہے۔ اسے استعمال کرنے کیلئے آٹو کشیدہ پیراگراف سلیکٹ کریں اور اوپن ٹائپ مینو سےJustificationآپشن میں جائیں:
    c000058.gif

  7. یہاں بہترین آٹو کشیدہ درج ذیل سیٹنگ سے حاصل ہوگا۔ اس باکس میں اوکے دباتے ہی متن آٹو کشیدہ ہو جائے گا:
    c000059.gif

    c000061.gif
  8. اگر آپ نے سب کچھ درست کیا تو آخری نتیجہ ایسا آنا چاہے:
    IndesignTutorialEP3_2.png
اگلی قسط
السلام علیکم!
آٹو کشیدہ نہیں ہو رہا۔ مکمل کشیدہ یا بغیر کشیدہ کے کام کر رہا ہے۔
 
Top