زیک

مسافر
پاکستانی فوج کے آئی ایس پی آر کے بنائے گانے کا کیا فائدہ؟ وہ تو پاکستان فتح کرنے کے بعد کشمیر پر بھی قابض ہونا چاہتے ہیں۔

کشمیریوں کا گایا ہو تو بات ہے۔
 

Nadeem Abbas

محفلین
بھارت کشمیر میں جنگ ہار چکا ہے، قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، سید علی گیلانی
سرینگر (نیشنل ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ضلع پلوامہ کے علاقے کنگن میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان مصور احمد وانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے یہ سرفروش ایک مقدس مقصد کیلئے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں اور ہم پر یہ ذمہ داری ڈال دیتے ہیں کہ ہم ان کے مشن کو ہر صورت میں اور ہر قیمت پر جاری رکھیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے پلوامہ میں شہید ہونے والے نوجوان کے جلوس جنازہ سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ایک امن پسند قوم ہے لیکن بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس خطے میں قیمتی انسانی زندگیوں کے اتلاف میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے مظلوم کشمیری عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا جو بے سروسامانی کی حالت میں بھی اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر اپنے ان سپوتوں کو قابض فورسز کے پنچوں سے نکالنے کے لیے بھرپور مزاحمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ان لوگوں کے لیے بھی چشم کُشا ہے جو اپنے حقیر مفادات کی خاطراپنے ہی لوگوں کی زندگیوں کا سودا کرکے دشمن کے خاکوں میں رنگ بھررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوموں کی تاریخ میں ایسے لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے جو دوسروں کے ’’کل‘‘ کے لیے اپنے ’’آج‘‘ کو قربان کرتے ہیں اور ایسے سرفروشوں کی قربانی کسی صورت رائیگان نہیں جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے ساتھ لوگوں کی جذباتی وابستگی اور شہداء کے جنازوں میں ان کی بھرپور شرکت اس حقیقت کا بین ثبوت ہیں کہ بھارت کشمیر میں جنگ ہار چُکا ہے اور اب وہ صرف ظلم وجبر اور قتل غارت پر تکیہ کرکے اپنے جبری قبضے کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جو بچے موجودہ جدوجہد میں اپنی عزیز جانوں کی قربانی پیش کررہے ہیں اُن کی اکثریت اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اور وہ شعور کی بیداری کے ساتھ اس تحریک کے ساتھ وابستہ ہیں۔ سید علی گیلانی نے شہید مصور احمد کے جلوس جنازہ پر بھارتی پولیس کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی سفاکانہ قراردیاہے۔
اردوووز
 
Top