انڈرائڈ فون کے بہترین اطلاقیے

پردیسی

محفلین
ایک اور بہترین اور میرا پسندیدہ ایپ ۔۔جسے میں عرصہ چھ ماہ سے استمال کر رہا ہوں
ایس ایم ایس بیک اپ پلس
sms backup
یہ اطلاقیہ آپ کے تمام ایس ایم ایس،فون کال کا ریکارڈ،آپ کے تمام جمع کئے ہوئے فون نمبر کا بیک اپ آپ کی دی ہوئی جی میل پر بنا دیتا ہے۔جب آپ اسے ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کریں گے تو یہ آپ سے جی میل کا ایڈریس مانگے گا۔اگر آپ نے اپنے فون پر پہلے کوئی جی میل اکاؤنٹ بنایا ہوگا تو اس کی پرمیشن مانگے گا۔آپ ہاں کر دیں گے تو یہ آپ کے جی میل کے اکاؤنٹ میں وہ تمام کیٹیگری ایڈ کر دے گا جو آپ کے فون میں ہوں گی۔مثلاً ایس ایم ایس،کونٹیکٹ،کال۔۔وغیرہ

ایس ایم ایس بیک اپ کو یہاں دیکھئے اور ڈاؤنلوڈ کریں
 

محمد اسلم

محفلین
یہ رہا سویفٹ کی میں اردو پری ڈکشن کا اسکرین شوٹ میرے فون سے:
یہ پری ڈکشن اس کی اپنی ڈکشنری سے ہے۔ میں نے اردو لکھی نہیں کبھی ورنہ یہ میرے جملے محفوظ کر کے اپنی ڈکشنری میں اپینڈ کرتا رہتا اور پھر وہی پریڈکٹ کرتا جو میں اکثر لکھتا ہوں۔

Screenshot_2012-12-27-18-09-33.png
میں اسے کہاں سے ڈاؤنلوڈ کرسکتا ہوں،،،،پی سی پر
 
newsrepublic




Screenshot_27-520x332.png


اس اطلاقیہ سے آپ سیاسی ، تکنیکی ، عالمی اور من پسند موضوعات پر خبریں پڑھ سکتے ہیں۔ اپنی مرضی کے موضوع کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔
 
TuneIn Radio
بہترین اطلاقیہ ہے جس میں ہزاروں ریڈیو سٹیشن اور مفید گفتگو کی ریکارڈنگ موجود ہیں۔ TED ٹاک کی ریکارڈنگ بھی موجود ہیں۔

android-pro.png
 

فرحت کیانی

لائبریرین
فلپ بورڈ ۔ میگزین کی طرح کا اطلاقیہ ہے۔ اس میں خبروں سے لیکر سوشل میڈیا اور سٹائل سے لیکر کھانے کی ترکیبوں تک کا سامان موجود ہوتا ہے۔ آپ جب اپنی دلچسپی کی چیزیں دیکھتے ہیں تو پھر یہ آپ کی پسند کے مدِنظر اپنی ترجیحات سیٹ کر لیتا ہے اور آئندہ سے آپ کو اس سے متعلق آرٹیکل، خبریں اور کہانیاں دکھاتا ہے۔ سب سے مزے کی چیز اس کا میگزین جیسا انٹرفیس ہے۔ ایک دفعہ آپ نے کوئی آرٹیکل کھول کر دیکھ لیا تو بعد میں آف لائن بھی پڑھ سکتے ہیں اور آن لائن اصل ویب سائٹ تک بھی جا سکتے ہیں۔
 

پردیسی

محفلین
بہت خوب اور شکریہ محب بھائی اور فرحت کیانی برادر
مقدس آپی آئی کانٹ سٹاپ لافنگ :rollingonthefloor:

ہیں ۔۔۔کیا کچھ غلط ہو گیا :battingeyelashes:
اوہو۔۔میرا خیال ہے منڈے کڑی کا چکر ہے۔۔میں نے پروفائل دیکھا ہے۔۔ فرحت کیانی صاحبہ محترمہ ہیں ۔۔
چلیں کوئی بات نہیں ہم معافی مانگ لیتے ہیں۔۔۔
محترمہ فرحت کیانی صاحبہ ہم آپ سے غیر ارادی طور پر آپ کی جنس کو تبدیل کرنے پر معافی چاہتے ہیں۔۔اصل میں ہمارے دوست کانامِ نامی بھی فرحت ہی ہے۔شاید اس سے ہم مغالطہ کھا بیٹھے :)
 

مقدس

لائبریرین
ہیں ۔۔۔ کیا کچھ غلط ہو گیا :battingeyelashes:
اوہو۔۔میرا خیال ہے منڈے کڑی کا چکر ہے۔۔میں نے پروفائل دیکھا ہے۔۔ فرحت کیانی صاحبہ محترمہ ہیں ۔۔
چلیں کوئی بات نہیں ہم معافی مانگ لیتے ہیں۔۔۔
محترمہ فرحت کیانی صاحبہ ہم آپ سے غیر ارادی طور پر آپ کی جنس کو تبدیل کرنے پر معافی چاہتے ہیں۔۔اصل میں ہمارے دوست کانامِ نامی بھی فرحت ہی ہے۔شاید اس سے ہم مغالطہ کھا بیٹھے :)
ہی ہی ہی بھیا
کیا میلزز کا نام بھی ہوتا ہے
 

پردیسی

محفلین
جی ہاں۔بہت سے مردوں کے نام بھی فرحت ہوتے ہیں۔۔اور تو اور اب '' ارشد'' نام لڑکوں کا ہے۔مگر میں نے کئی خواتین میں بھی اس نام کو دیکھا ہے۔۔جیسا کہ ارشد بیگم وغیرہ
 

مقدس

لائبریرین
اوئی سچی مجھے ناں کچھ بھی نہیں پتا بھیا ہی ہی ہی
وہ تو مجھے اب پتا چلا کہ مقدس بھی لڑکوں کا نام ہوتا ہے
سب مجھے مقدس بھائی بول رہے تھے یہاں
ہی ہی ہی ہی
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
یہ دھاگا بہت معلوماتی ہے۔۔ برائے مہربانی اسے پھر سے رواں کیا جائے، ٹیکنالوجی بھی اب ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے سو کچھ توجہ ادھر بھی، مذہبی ،لسانی اور جہادی دھاگوں کو کچھ عرصہ نظر انداز کیجئے اور یہاں آ کر اپنی اپنی ایپس کی خوبیاں بیان کر کے ان پر جھگڑیے ۔ بہت شکریہ :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
مائی ٹریکس ۔۔ آپ کی جی پی ایس ٹریکننگ کا ریکارڈ رکھنے کے لیے بہت اچھی ہے۔سیشنز بھی محفوظ کرتی رہتی ہے۔واکنگ جوگنگ کے دسٹینس کا ریکارڈ رکھنے کے لیے اچھی ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
مائی ٹریکس ۔۔ آپ کی جی پی ایس ٹریکننگ کا ریکارڈ رکھنے کے لیے بہت اچھی ہے۔سیشنز بھی محفوظ کرتی رہتی ہے۔واکنگ جوگنگ کے دسٹینس کا ریکارڈ رکھنے کے لیے اچھی ہے۔
 
Top