انپیج فونٹس کی گلفس کے امیجز!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے ایک پروگرام لکھ کر ان پیج کے 89 فونٹس کی گلفس کے جف امیج جنریٹ کروا دیے ہیں۔ ہر جف امیج کا نام اس گلف کے یونیکوڈ پر ہے۔ ہر فونٹ کے گلف امیج علیحدہ فولڈر میں سیو کیے گئے ہیں۔ ایک اور پروگرام کے ذریعے میں نے ہر فونٹ کے گلف امیج دکھانے کے لیے ایچ ٹی ایم ایل پیجز جنریٹ کروا دیے ہیں۔ اگرچہ یہ رپورٹ اس صورت میں نہیں ہے جیسی ہمیں درکار ہے، لیکن یہ اسی جانب اہم پیشرفت ہے۔ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یہ گلف امیج جنریٹ کرنے کی ضرورت صرف ایک مرتبہ پیش آئے گی۔ یہ تمام گلف امیج اور ان کو براؤز کرنے والی ایچ ٹی ایم ایل فائلیں میں نے زپ کرکے ذیل کے ربط پر اپلوڈ کر دی ہیں:

ftp://urduweb.org/project/Report.zip

آپ سب دوستوں سے درخواست ہے کہ اس فائل کو ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ میری کوشش ہوگی کہ فونٹ لیب کے لیے پائتھون کا میکرو جلد ہی لکھ لوں جس کے ذریعے کسی بھی فونٹ کی رپورٹ جنریٹ کرنا ممکن ہو جائے گا۔
والسلام
 

arifkarim

معطل
بہت خوب نبیل بھائی، یہ یقینا ایک بہت اچھی پیش رفت ہے، اگر کسی طرح ان جف امیجز کے نیچے اردو یونیکوڈ میں ان گلفس کا نام بھی ایچ ٹی ایم ایل پیج پر ظاہر ہو جائے، تو پھر انکی پڑتال کوئی مسئلہ نہیں رہے گی :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، اگلا مرحلہ یہی ہوگا۔ میں نے یہ گلف امیجز جنریٹ کروانے کے لیے سی شارپ میں پروگرام لکھا تھا۔ اب میں پائتھون میں کچھ کوڈ لکھوں گا۔
 
Top