نبیل
تکنیکی معاون
اطلاعات کے مطابق انٹل اپنا لوگو Intel Inside سے Leap Ahead میں تبدیل کر کے صرف پی سی مارکیٹ کے علاوہ عام صارفین کی پراڈکٹس کی مارکیٹ پر نظر لگائے ہوئے ہے۔ انٹل کے اس اقدا، کا محرک پی سی مارکیٹ کا بتدریج سست رفتار ہونا اور لوگوں میں ڈیجیٹل میڈیا اور نیٹ ورکنگ سے متعلقہ بڑھتی ہوئی مانگ ہے۔ یوں قریبا 37 سال بعد انٹل اپنی مارکیٹنگ سٹریٹجی بدلنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ انٹل میں آنے والی اس تبدیلی میں اس کے نئے چئیرمین اوٹیلینی کا کافی بڑا ہاتھ ہے جنہوں نے اس (اب گزشتہ) سال مئی میں کمپنی کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔