انٹر نیٹ سے چنیدہ

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یعنی کہ کرائے پر دینے کے لیے آپ کے پاس گھر ہے لیکن کرائے دارنی نہیں ہے۔ 😊
آج ہی کسی اخبار میں ایک اشتہار دے ڈالیے کہ "ایک خوبصورت ، نوجوان اور کسی قریب المرگ کی بیوی کے لیے گھر کرائے پر جو کہ "پہلے آئیے مفت پائیے" کی بنیاد پر صرف اور صرف برائے خدمتِ (نساء) خلق موجود ہے۔😊
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
20220131-163333.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
جب بھی دُعا کے لیے ہاتھ اٹھائیں
سب سے پہلے اپنے والدین کے حق میں دُعا کریں ان شاء اللہ آپ کی سب دعائیں قبول فرمائی جائیں گے۔
اگر آپ کے والدین حیات ہیں تب بھی اور اگر وفات پا چکے ہیں تب بھی اُن کے حق میں یہ دُعا ضرور کیا کریں
اَللّٰھُمَّ رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا﴾ [الإسراء: 24]
اپنے والدین کے ساتھ حکمِ الہٰی کے مطابق پیش آئیں:
ترجمہ:اور تمہارے رب نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ اگر تیرے سامنے ان میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان سے اُف تک نہ کہنا اور انہیں نہ جھڑکنا اور ان سے خوبصورت ، نرم بات کہنا۔
اور ان کے لیے نرم دلی سے عاجزی کا بازو جھکا کر رکھ اور دعا کر کہ اے میرے رب! تو ان دونوں پر رحم فرما جیسا ان دونوں نے مجھے بچپن میں پالا۔
[الإسراء: 23، 24]
اللہ پاک ہمیں ہمارے والدین سے مُحبت کرنے والا اور فرمانبردار بنائے۔
(آمین)
آمین الہی آمین
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
FB-IMG-1643784106376.jpg


کبھی پیچھے گھوم کر دیکھو تو ماضی سہانہ لگتا ہیے
🎀💓💓🎀💓💓🎀💓💓🎀💓💓🎀💓💓🎀

ﻭﮦ ﭘﯿﻨﭩﯿﻢ 4 ﺟﻮ ﺳﭩﯿﭩﺲ ﺳﻤﺒﻞ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ ‘ ﺁﺝ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﯾﺎﺩ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ،ﺣﺎﻻﻧﮑﮧ ﺻﺮﻑ ﭼﮫ ﺳﺎﺕ ﺳﺎﻝ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﻢ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﮐﺜﺮ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮈﯾﺴﮏ ﭨﺎﭖ ﮐﻤﭙﯿﻮﭨﺮ ﺗﮭﮯ ‘ ﺁﺋﮯ ﺩﻥ ﭘﺎﻭﺭ ﻓﯿﻞ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﺗﮭﯽ ‘ ﺳﯽ ﮈﯼ ﺭﻭﻡ ﺧﺮﺍﺏ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍُﻥ ﺩﻧﻮﮞ ﮐﻤﭙﯿﻮﭨﺮ ﭨﮭﯿﮏ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ' ﺍﻧﺠﯿﻨﺌﺮ ‘ ﮐﮩﻼﺗﮯ ﺗﮭﮯ ‘ ﺁﺝ ﮐﻞ ﻣﮑﯿﻨﮏ ﮐﮩﻼﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔

ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﻓﻼﭘﯽ ﮈﺳﮏ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﮐﺎﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﻠﺘﺎ ﺗﮭﺎ ‘ ﻓﻼﭘﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺮﺿﯽ ﮐﯽ ﻣﺎﻟﮏ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﮭﯽ ‘ ﭼﻞ ﮔﺌﯽ ﺗﻮ ﭼﻞ ﮔﺌﯽ ﻭﺭﻧﮧ ﻣﯿﺰ ﭘﺮ ﮐﮭﭩﮑﺎﺗﮯ ﺭﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺷﺎﯾﺪ ﮐﺎﻡ ﺑﻦ ﺟﺎﺋﮯ - - ﯾﮧ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﮨﻢ ﺳﺐ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺗﯿﺰﯼ ﺳﮯ ﺑﺪﻟﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ - - ﻣﻮﺑﻞ ﺁﺋﻞ ﺳﮯ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﺗﮏ ﮐﮯ ﺳﻔﺮ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ ﻗﺪﯾﻢ ﺳﮯ ﺟﺪﯾﺪ ﮨﻮﮔﺌﮯ - - ﻟﺒﺎﺱ ﺳﮯ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﺗﮏ ﮨﺮ ﭼﯿﺰ ﺑﺪﻝ ﮔﺌﯽ ‘ ﻟﯿﮑﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺪﻻ ﺗﻮ ﻣﯿﺘﮭﯽ ﻭﺍﻟﮯ ﭘﺮﺍﭨﮭﮯ ﮐﺎﺳﻮﺍﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺪﻻ - -

ﺷﮩﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺯﻧﮕﺮ ﺑﺮﮔﺮ ﺍﻭﺭ ﻓﺎﺳﭧ ﻓﻮﮈ ﮐﯽ ﺍﺗﻨﯽ ﺩﻭﮐﺎﻧﯿﮟ ﮐﮭﻞ ﮔﺌﯽ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺁﭖ ﺍﮔﺮ ﻣﮑﺌﯽ ﮐﯽ ﺭﻭﭨﯽ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﮒ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﯿﮟ ‘ ﺗﻮ ﮈﮬﻮﻧﮉﺗﮯ ﺭﮦ ﺟﺎﺋﯿﮟ - ﮔﮭﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻟﺴﯽ ﺍﺏ ﺭﯾﮍﮬﯿﻮﮞ ﭘﺮ ﺁﮔﺌﯽ ﮨﮯ - - ﺷﺎﯾﺪ ﮨﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﯾﺴﺎ ﮔﮭﺮ ﮨﻮ ‘ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﻟﻮﮒ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﻭﻗﺖ ﻣﯿﮟ ﺩﺳﺘﺮ ﺧﻮﺍﻥ ﯾﺎ ﮈﺍﺋﻨﻨﮓ ﭨﯿﺒﻞ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﮭﺎﺗﮯ ﮨﻮﮞ--ﻓﺮﯾﺞ ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﭼﯿﺰ ﭘﮍﯼ ﮨﮯ ‘ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺟﺐ ﺟﯽ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﻧﮑﺎﻟﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﻡ ﮐﺮﮐﮯ ﮐﮭﺎ ﻟﯿﺘﺎ ﮨﮯ ،ﺍﻟﺒﺘﮧ ﺑﺎﮨﺮ ﺟﺎﮐﺮ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮨﻮﺗﻮ ﯾﮧ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﺑﺮﻗﺮﺍﺭ ﮨﮯ۔

ﺟﻦ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﺭﺍﺕ ﺁﭨﮫ ﺑﺠﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﻨﺪ ﮨﻮﺟﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﻭﮦ ﺍﺏ ﺭﺍﺕ ﮔﯿﺎﺭﮦ ﺑﺠﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮐﮭﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭﭘﻮﺭﯼ ﻓﯿﻤﻠﯽ ﮈﻧﺮﮐﮭﺎ ﮐﺮ ﺭﺍﺕ ﺍﯾﮏ ﺑﺠﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﭘﮩﻨﭽﺘﯽ ﮨﮯ۔

ﭘﻮﺭﮮ ﺩﻥ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻭﺍﭨﺮ ﮐﻮﻟﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺱ ﺭﻭﭘﮯ ﮐﯽ ﺑﺮﻑ ﮈﺍﻟﻨﮯ ﮐﯽ ﺍﺏ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﯽ۔ ﺍﺏ ﮨﺮ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﯾﺞ ﮨﮯ ‘ ﻓﺮﯾﺰﺭ ﮨﮯ ‘ ﻟﯿﮑﻦ ﺑﺮﻑ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﭘﺎﻧﯽ ﺟﻮ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ - - ﻓﺮﯾﺞ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ' ﭼﮭﮑﻮ ‘ ﺑﮭﯽ ﮔﯿﺎ۔

ﺍﺏ ﺗﻨﺪﻭﺭ ﭘﺮ ﺭﻭﭨﯿﺎﮞ ﻟﮕﻮﺍﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﭘﯿﮍﮮ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮭﯿﺠﮯ ﺟﺎﺗﮯ۔

ﺍﺏ ﻟﻨﮉﮮ ﮐﯽ ﭘﺮﺍﻧﯽ ﭘﯿﻨﭧ ﺳﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺴﺘﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻠﺘﮯ ‘ ﻣﺎﺭﮐﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﮈﯾﺰﺍﺋﻦ ﻭﺍﻻ ﺳﮑﻮﻝ ﺑﯿﮓ ﺩﺳﺘﯿﺎﺏ ﮨﮯ۔

ﺑﭽﮯ ﺍﺏ ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﮐﻮ ﺍﻣﯽ ﺍﺑﻮ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ' ﯾﺎﺭ ‘ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔

ﺑﻠﺐ ﺍﻧﺮﺟﯽ ﺳﯿﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﺑﺪﻝ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺮﺟﯽ ﺳﯿﻮﺭ ﺍﯾﻞ ﺍﯼ ﮈﯼ ﻣﯿﮟ۔

ﭼﮭﺖ ﭘﺮ ﺳﻮﻧﺎ ﺧﻮﺍﺏ ﺑﻦ ﮔﯿﺎ ﻟﮩٰﺬﺍ ﺍﺏ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﺭﭘﺎﺋﯿﺎﮞ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﺭﮦ ﮔﺌﯽ ﮨﯿﮟ۔ ﮈﺑﻞ ﺑﯿﮉ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﭘﺮ ﺑﭽﮭﮯ ﻣﻮﭨﮯ ﻣﻮﭨﮯ ﮔﺪﮮ - - ﻣﺴﮩﺮﯼ ﺍﻭﺭ ﭘﻠﻨﮓ ﮔﮭﺮ ﮐﯽ ﺳﯿﭩﻨﮓ ﺳﮯ ﻣﯿﭻ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ ۔

ﺍﺏ ﺑﭽﮯ ﺳﺎﺋﯿﮑﻞ ﺳﯿﮑﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻗﯿﻨﭽﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﻼﺗﮯ ‘ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﮨﺮ ﻋﻤﺮ ﮐﮯ ﺑﭽﮯ ﮐﮯ ﺳﺎﺋﺰ ﮐﺎ ﺳﺎﺋﯿﮑﻞ ﺁﭼﮑﺎ ﮨﮯ۔ﺟﻦ ﺳﮍﮐﻮﮞ ﭘﺮ ﺗﺎﻧﮕﮯ ﺩﮬﻮﻝ ﺍﮌﺍﺗﮯ ﺗﮭﮯ ‘ ﻭﮨﺎﮞ ﺍﺏ ﮔﺎﮌﯾﺎﮞ ﺩﮬﻮﺍﮞ ﺍﮌﺍﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔

ﮐﯿﺎﺯﻣﺎﻧﮧ ﺗﮭﺎ ﺟﺐ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﺳﺎﺭﺍ ﺩﻥ ﮐﮭﻠﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﺑﺲ ﺁﮔﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﮍﯼ ﺳﯽ ﭼﺎﺩﺭ ﮐﺎ ﭘﺮﺩﮦ ﻟﭩﮑﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﺏ ﺗﻮ ﺩﻥ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﺑﮭﯽ ﺑﯿﻞ ﮨﻮ ﺗﻮ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﯽ ﺳﯽ ﭨﯽ ﻭﯼ ﮐﯿﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﻨﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ ۔

ﺷﮩﺮ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﮐﺎﻝ ﻣﻼﻧﺎ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﮭﯽ ‘ ﺗﻮ ﻟﯿﻨﮉ ﻻﺋﻦ ﻓﻮﻥ ﭘﺮ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﺎﻝ ﺑﮏ ﮐﺮﻭﺍﻧﺎ ﭘﮍﺗﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﻣﺴﺘﻘﻞ ﻭﮨﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺭﮨﻨﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﺗﮭﺎ ‘ ﮔﮭﻨﭩﮯ ﺑﻌﺪ ﮐﺎﻝ ﻣﻠﺘﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﺌﯽ ﺩﻓﻌﮧ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺁﭘﺮﯾﭩﺮ ﺑﮭﯽ ﻣﺪﺍﺧﻠﺖ ﮐﺮﺩﯾﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺗﯿﻦ ﻣﻨﭧ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﯿﮟ۔

ﺳﻌﻮﺩﯾﮧ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻋﺰﯾﺰ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺁﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﻮﮔﻔﭧ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ' ﮔﮭﮍﯾﺎﮞ ‘ ﺿﺮﻭﺭ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔

ﻭﺍﮎ ﻣﯿﻦ ﺑﮭﯽ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﮔﺌﮯ ‘ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﭨﺐ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﻡ ﺑﺘﯽ ﺳﮯ ﭼﻠﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﮐﺸﺘﯽ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﯽ۔ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﯽ ﭨﯿﻨﮑﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﺭﻭﺍﺝ ﭼﻼ ﺗﻮ ﮔﮭﺮ ﮐﺎ " ﻧﻠﮑﺎ " ﺑﮭﯽ ' ﺑﻮﮐﯽ ‘ ﺳﻤﯿﺖ ﺭﺧﺼﺖ ﮨﻮﺍ۔ ﻭﺍﺵ ﺑﯿﺴﻦ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ' ﮐﮭﺮﮮ ‘ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﯽ۔

ﭼﺎﺋﮯ ﭘﯿﺎﻟﯽ ﺳﮯ ﻧﮑﻞ ﮐﺮ ﮐﭗ ﻣﯿﮟ ﻗﯿﺪ ﮨﻮﮔﺌﯽ۔ ﺳﮕﺮﯾﭧ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ﺣﻘﮯ ﮐﺎ ﺧﺎﺗﻤﮧ ﮐﺮ ﮔﯿﺎ ‘ ﺍﺏ ﺷﺎﯾﺪ ﮨﯽ ﮐﺴﯽ ﮔﮭﺮﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺣﻘﮧ ﺗﺎﺯﮦ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﻮ۔

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻣﺎﮞ ﺟﯽ ﮐﻮ ﭘﺮﺍﻧﮯ ﮐﭙﮍﻭﮞ ﺍﻭﺭ ﭨﺎﮐﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﮐﮭﭩﺎ ﮐﺮﮐﮯ ﺗﮑﯿﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﺮﺗﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔ ﺗﺐ ﺍﯾﺴﺎ ﮨﯽ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ‘ ﺍﺏ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﻣﯿﭩﺮﯾﻠﺰ ﮐﮯ ﺑﻨﮯ ﺑﻨﺎﺋﮯ ﺗﮑﯿﮯ ﻣﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭘﺴﻨﺪ ﺑﮭﯽ ﮐﯿﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔

ﭘﮩﻠﮯ ﻣﺎﺋﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﮯ ﮐﭙﮍﮮ ﺳﯿﺘﯽ ﺗﮭﯿﮟ ‘ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﺳﮯ ﺍﻭﻥ ﮐﮯ ﮔﻮﻟﮯ ﻣﻨﮕﻮﺍ ﮐﺮ ﺳﺎﺭﺍ ﺩﻥ ﺟﺮﺳﯿﺎﮞ ﺑﻨﺘﯽ ﺗﮭﯿﮟ ‘ ﺍﺏ ﻧﮩﯿﮟ ... ﺑﺎﻟﮑﻞ ﻧﮩﯿﮟ ‘ ﺍﯾﮏ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺟﺮﺳﯽ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﮯ ﺳﺴﺘﯽ ﺑﮭﯽ ‘ ﻣﮩﻨﮕﯽ ﺑﮭﯽ۔

ﭘﮩﻠﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺍُﺳﺘﺎﺩ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ ‘ ﺍﺏ ﺍُﺳﺘﺎﺩ ﻣﺎﻧﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔

ﭘﮩﻠﮯ ﺳﺐ ﻣﻞ ﮐﺮ ﭨﯽ ﻭﯼ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﺗﮭﮯ ‘ ﺍﺏ ﺍﮔﺮ ﮔﮭﺮﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﭨﯽ ﻭﯼ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ‘ ﺗﻮ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﻭﻗﺎﺕ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﮨﯿﮟ۔ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ Repeat ﭨﯿﻠﯽ ﮐﺎﺳﭧ ﻣﯿﮟ ﮈﺭﺍﻣﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﯿﺘﯽ ﮨﯿﮟ ‘ ﺷﺎﻡ ﮐﻮ ﻣﺮﺩ ﻧﯿﻮﺯ ﭼﯿﻨﻞ ﺳﮯ ﺩﻝ ﺑﮩﻼ ﻟﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔

ﻣﻌﺼﻮﻣﯿﺖ ﺑﮭﺮﮮ ﭘﺮﺍﻧﮯ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺧﺒﺎﺭﺍﺕ ﺑﮭﯽ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﯼ ﺑﭽﮭﺎﺋﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﻣﻘﺪﺱ ﮐﺘﺎﺑﻮﮞ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ - - ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺳﮯ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﮐﻮﺗﺎﮨﯽ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺳﻨﺎ ﺳﻨﺎﯾﺎ ﺧﻮﻑ ﺁﮌﮮ ﺁﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ ... ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﻧﻤﮏ ﯾﺎ ﻣﺮﭼﯿﮟ ﮔﺮ ﺟﺎﺗﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﺗﻮ ﮨﻮﺵ ﻭ ﺣﻮﺍﺱ ﺍﮌ ﺟﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﻗﯿﺎﻣﺖ ﻭﺍﻟﮯ ﺩﻥ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺍُﭨﮭﺎﻧﯽ ﭘﮍﯾﮟ ﮔﯽ۔

ﮔﺪﺍﮔﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﭘﻮﺭﺍ ﻣﺤﻠﮧ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺧﺼﻮﺻﯽ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﮭﻠﮯ ﭘﯿﺴﮯ ﺭﮐﮭﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﻣﺤﻠﮯ ﮐﺎ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺳﺮﻧﺞ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﭽﺎﺱ ﻣﺮﯾﻀﻮﮞ ﮐﻮ ﭨﯿﮑﮯ ﻟﮕﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ ‘ ﻟﯿﮑﻦ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻧﻔﯿﮑﺸﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﮭی
ﯾﺮﻗﺎﻥ ﯾﺎ ﺷﺪﯾﺪ ﺳﺮﺩﺭﺩ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﻣﺎﺗﮭﮯ ﭘﺮ ﮨﺎﺗﮫ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﺩﻡ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﻨﺪﮮ ﺑﮭﻠﮯ ﭼﻨﮕﮯ ﮨﻮﺟﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔

ﮔﮭﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺧﻂ ﺁﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﻟﻮﮒ ﭘﮍﮬﻨﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﻭﮦ ﮈﺍﮐﺌﮯ ﺳﮯ ﺧﻂ ﭘﮍﮬﻮﺍﺗﮯ ﺗﮭﮯ ۔ ﮈﺍﮐﯿﺎ ﺗﻮ ﮔﮭﺮ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﻓﺮﺩ ﺷﻤﺎﺭ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﮭﺎ ‘ ﺧﻂ ﻟﮑﮫ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﺘﺎ ﺗﮭﺎ ‘ ﭘﮍﮪ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻟﺴﯽ ﭘﺎﻧﯽ ﭘﯽ ﮐﺮ ﺳﺎﺋﯿﮑﻞ ﭘﺮ ﯾﮧ ﺟﺎ ﻭﮦ ﺟﺎ۔

ﺍﻣﺘﺤﺎﻧﺎﺕ ﮐﺎ ﻧﺘﯿﺠﮧ ﺁﻧﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ' ﻧﺼﺮ ﻣﻦ ﺍﻟﻠﮧ ﻭﻓﺘﺢ ﻗﺮﯾﺐ ‘ ﭘﮍﮪ ﮐﺮ ﻧﮑﻠﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺷﯽ ﺧﻮﺷﯽ ﭘﺎﺱ ﮨﻮﮐﺮ ﺁﺟﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔
ﯾﮧ ﻭﮦ ﺩﻭﺭ ﺗﮭﺎ ﺟﺐ ﻟﻮﮒ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ '' ﺍﻭﮐﮯ ‘‘ ﻧﮩﯿﮟ '' ﭨﮭﯿﮏ ﮨﮯ ‘ ‘ ﮐﮩﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔

ﻣﻮﺕ ﻭﺍﻟﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﻣﺤﻠﮯ ﺩﺍﺭ ﺳﭽﮯ ﺩﻝ ﺳﮯ ﺭﻭﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺷﯽ ﻭﺍﻟﮯ ﮔﮭﺮﻣﯿﮟ ﺣﻘﯿﻘﯽ ﻗﮩﻘﮩﮯ ﻟﮕﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔ﮨﺮ ﮨﻤﺴﺎﯾﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﺳﺎﻟﻦ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﭘﻠﯿﭧ ﺳﺎﺗﮫ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯿﺠﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍُﺩﮬﺮ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﭘﻠﯿﭧ ﺧﺎﻟﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﯽ ﺗﮭﯽ۔

ﻣﯿﭩﮭﮯ ﮐﯽ ﺗﯿﻦ ﮨﯽ ﺍﻗﺴﺎﻡ ﺗﮭﯿﮟ ... ﺣﻠﻮﮦ ‘ ﺯﺭﺩﮦ ﭼﺎﻭﻝ ﺍﻭﺭ ﮐﮭﯿﺮ - - ﺁﺋﺲ ﮐﺮﯾﻢ ﺩﻭﮐﺎﻧﻮﮞ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮑﮍﯼ ﮐﯽ ﺑﻨﯽ ﺭﯾﮍﮬﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﻠﺘﯽ ﺗﮭﯽ ﺟﻮ ﻣﯿﻮﺯﮎ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺠﺎﺗﯽ ﺗﮭﯿﮟ - - ﮔﻠﯽ ﮔﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﺋﯿﮑﻞ ﮐﮯ ﻣﮑﯿﻨﮏ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺗﮭﮯ ‘ ﺟﮩﺎﮞ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺤﻠﮯ ﺩﺍﺭ ﻗﻤﯿﺺ ﮐﺎ ﮐﻮﻧﺎ ﻣﻨﮧ ﻣﯿﮟ ﺩﺑﺎﺋﮯ ‘ ﭘﻤﭗ ﺳﮯ ﺳﺎﺋﯿﮑﻞ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﺑﮭﺮﺗﺎ ﻧﻈﺮ ﺁﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔

ﻧﯿﺎﺯ ﺑﭩﺘﯽ ﺗﮭﯽ ﺗﻮ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻼ ﺣﻖ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﮨﺮ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺩﻥ ﮐﺴﯽ ﻧﮧ ﮐﺴﯽ ﮔﻠﯽ ﮐﮯ ﮐﻮﻧﮯ ﺳﮯ ﺁﻭﺍﺯ ﺁﺟﺎﺗﯽ '' ﺑﭽﻮ ﺁﺅ ﭼﯿﺰ ﻟﮯ ﻟﻮ " ﺍﻭﺭ ﺁﻥ ﮐﯽ ﺁﻥ ﻣﯿﮟ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﺎ ﺟﻢ ﻏﻔﯿﺮ ﺟﻤﻊ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﺌﯽ ﺁﻭﺍﺯﯾﮟ ﺳﻨﺎﺋﯽ ﺩﯾﺘﯿﮟ '' ﻣﯿﺮﮮ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﺎ ﺣﺼﮧ ﺑﮭﯽ ﺩﻭ " - - - ﺩﻭﺩﮪ ﮐﮯ ﭘﯿﮑﭧ ﺍﻭﺭ ﺩُﮐﺎﻧﯿﮟ ﺗﻮ ﺑﮩﺖ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﻭﺟﻮﺩ ﻣﯿﮟ ﺁﺋﯿﮟ ‘ ﭘﮩﻠﮯ ﺗﻮ ﻟﻮﮒ ' ﺑﮩﺎﻧﮯ ‘ ﺳﮯ ﺩﻭﺩﮪ ﻟﯿﻨﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔ﮔﻔﺘﮕﻮ ﮨﯽ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﺗﮭﯽ ‘ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﮨﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺗﮭﯿﮟ ‘ ﻭﻗﺖ ﮨﯽ ﻭﻗﺖ ﺗﮭﺎ۔

ﮔﻠﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﺭﭘﺎﺋﯿﺎﮞ ﺑﭽﮭﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﯿﮟ ‘ ﻣﺤﻠﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﺑﮯ ﺣﻘﮯ ﭘﯽ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭘﺮﺍﻧﮯ ﺑﺰﺭﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﻭﺍﻗﻌﺎﺕ ﺑﯿﺎﻥ ﮨﻮﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔ﺟﻦ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﭨﯽ ﻭﯼ ﺁﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ ‘ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﻣﺤﻠﮯ ﮐﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﮐﮭﻠﮯ ﺭﮐﮭﮯ۔

ﻣﭩﯽ ﮐﺎ ﻟﯿﭗ ﮐﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﭼﮭﺖ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﭼﻠﺘﺎ ﮨﻮﺍ ﭘﻨﮑﮭﺎ ﺳﺨﺖ ﮔﺮﻣﯽ ﻣﯿﮟ بھی ٹھنڈی ہوا دیتا ، ﻟﯿﮑﻦ ... ﭘﮭﺮ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺑﺪﻝ ﮔﯿﺎ۔ ﮨﻢ ﻗﺪﯾﻢ ﺳﮯ ﺟﺪﯾﺪ ﮨﻮﮔﺌﮯ۔

ﺍﺏ ﺑﺎﻭﺭﭼﯽ ﺧﺎﻧﮧ ﺳﯿﮍﮬﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ، ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮑﺎﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ۔ﺩﺳﺘﺮ ﺧﻮﺍﻥ ﺷﺎﯾﺪ ﮨﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮ۔ ﻣﻨﺠﻦ ﺳﮯ ﭨﻮﺗﮫ ﭘﯿﺴﭧ ﺗﮏ ﮐﮯ ﺳﻔﺮ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ ﻧﮯ ﮨﺮ ﭼﯿﺰ ﺑﮩﺘﺮ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﮐﺮﻟﯽ ﮨﮯ ‘

ﻟﯿﮑﻦ ﭘﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﻮﮞ ﺍﺱ ﻗﺪﺭ ﺳﮩﻮﻟﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﮨﻤﯿﮟ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﺎ ﮈﺑﮧ ﺿﺮﻭﺭ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ ‘ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﮈﭘﺮﯾﺸﻦ ‘ ﺳﺮﺩﺭﺩ ‘ ﺑﻠﮉ ﭘﺮﯾﺸﺮ ‘ ﻧﯿﻨﺪ ﺍﻭﺭﻭﭨﺎﻣﻨﺰ ﮐﯽ ﮔﻮﻟﯿﺎﮞ ﮨﺮ ﻭﻗﺖ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﻮﮞ - - -
 
عورت اگر بیوی کے روپ میں تھی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا. خدیجہؓ اگر تم میری جلد بھی مانگتی تو میں اتار کر دے دیتا.
جب یہی عورت بیٹی کے روپ میں تھی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ صرف کھڑے ہوکر اس کا استقبال کیا بلکہ فرمایا میری بیٹی فاطمہؓ میرے جگر کا ٹکرا ہے.
جب یہ عورت بہن کے روپ میں تھی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بہن تم نے خود آنے کی زحمت کیوں کی تم پیغام بھجوا دیتی میں سارے قیدی چھوڑا دیتا.
اور جب یہ عورت ماں کے روپ میں آئی تو قدموں میں جنت ڈال دی گئی اور حسرت بھری صدا بھی تاریخ نے محفوظ کی فرمایا گیا. اے صحابہ کرام کاش! میری ماں زندہ ہوتی میں نماز عشاء پڑھا رہا ہوتا،میری ماں ابھی محمد پکارتی میں نماز توڑ کر اپنی ماں کی بات سنتا.
عورت کی تکلیف کا اتنا احساس فرمایا گیا کہ دوران جماعت بچوں کے رونے کی آواز سنتے ہی قرأت مختصر کردی.
اے امت محمدیہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بیٹیوں تم بہت عظمت والی ہو
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
عورت اگر بیوی کے روپ میں تھی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا. خدیجہؓ اگر تم میری جلد بھی مانگتی تو میں اتار کر دے دیتا.
جب یہی عورت بیٹی کے روپ میں تھی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ صرف کھڑے ہوکر اس کا استقبال کیا بلکہ فرمایا میری بیٹی فاطمہؓ میرے جگر کا ٹکرا ہے.
جب یہ عورت بہن کے روپ میں تھی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بہن تم نے خود آنے کی زحمت کیوں کی تم پیغام بھجوا دیتی میں سارے قیدی چھوڑا دیتا.
اور جب یہ عورت ماں کے روپ میں آئی تو قدموں میں جنت ڈال دی گئی اور حسرت بھری صدا بھی تاریخ نے محفوظ کی فرمایا گیا. اے صحابہ کرام کاش! میری ماں زندہ ہوتی میں نماز عشاء پڑھا رہا ہوتا،میری ماں ابھی محمد پکارتی میں نماز توڑ کر اپنی ماں کی بات سنتا.
عورت کی تکلیف کا اتنا احساس فرمایا گیا کہ دوران جماعت بچوں کے رونے کی آواز سنتے ہی قرأت مختصر کردی.
اے امت محمدیہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بیٹیوں تم بہت عظمت والی ہو
صلو علیہ وآلہ
فداک ابی و امی و روحی
 

سیما علی

لائبریرین
کاش! میری ماں زندہ ہوتی میں نماز عشاء پڑھا رہا ہوتا،میری ماں ابھی محمد پکارتی میں نماز توڑ کر اپنی ماں کی بات سنتا.
" اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّ عَلى آلِ مُحَمَّدٍ وَّ بَارِكْ وَسَلِّمْ."
 

سیما علی

لائبریرین
ڈپریشن کا شکار معاشرہ ۔۔۔۔۔!!!!
*ایک 55 سالہ شخص ڈِپریشن کا شکار تھا، اس کی بیوی نے ایک ماہر نفسیات سے ملاقات کی، بیوی نے کہا کہ میرا خاوِند شدید ڈِپریشن میں ہے براہ کرم مدد کریں*
*ڈاکٹر نے اپنی مشاورت شروع کی، اس نے کچھ ذاتی باتیں پوچھی اور اُس کی بیوی کو باہر بیٹھنے کو کہا*
*صاحب بولے! میں بہت پریشان ہوں، دراصل میں پریشانیوں سے مغلُوب ہوں، ملازمت کا دباؤ، بچوں کی تعلیم اور ملازمت کا تناؤ، ہوم لون، کار لون، مجھے کچھ پسند نہیں دنیا مجھے پاگل سمجھتی ہے لیکن میرے پاس اتنا سامان نہیں جتنا کہ ایک کارتوس میں گولِیاں،میں بہت اُداس اور پریشان ہوں.*
*یہ کہہ کر اس نے اپنی پوری زندگی کی کتاب ڈاکٹر کے سامنے کھول دی۔*
*پھر ڈاکٹر نے کچھ سوچا اور پوچھا کہ آپ نے دسویں جماعت کس اِسکول میں پڑھی؟ اُس شخص نے اسے اِسکول کا نام بتایا،ڈاکٹر نے کہا! آپ کو اس اِسکول میں جانا ہے پہر اپنے اسکول سے آپ کو اپنی دسویں کلاس کا رجسٹر تلاش کرنا ہے اور اپنے ساتھیوں کے نام تلاش کرنے ہیں اور ان کی موجودہ خیریت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنی ھے، ایک ڈائری میں تمام معلومات لکھیں اور ایک مہینے کے بعد مجھ سے ملیں*
*وہ شخص اپنے اسکول گیا، رجسٹر ڈھونڈنے میں کامیاب رہا، اور اسے کاپی کروایا،اس میں 120 نام تھے،اس نے ایک مہینے میں دن رات کوشش کی لیکن وہ بمشکل 75 ہم جماعتوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے میں کامیاب رہا*
*حیرت !!!*
ان میں سے 20 مر چُکے تھے, 7 رنڈوے اور 13 طلاق یافتہ تھے, 10 ایسے نکلے جو کہ بات کرنے کے قابل بھی نہیں تھے,5 اتنے غریب نکلے کہ کوئی ان کا جواب نہ دے سکا, 6 اتنے امیر نکلے کہ اُسے یقین ہی نہیں آیا, کچھ کینسر میں مُبتلا تھے، کچھ فالِج, ذِیابیطس،دمہ یا دل کے مریض تھے، کچھ لوگ بستر پر تھے جن کے ہاتھوں/ٹانگوں یا ریڑھ کی ہڈی میں چوٹیں آئی تھیں, کچھ کے بچے پاگل، آوارہ یا بیکار نکلے, ایک جیل میں تھا۔ ایک شخص دو طلاق کے بعد تیسری شادی کی تلاش میں تھا, ایک ماہ کے اندر دسویں جماعت کا رجسٹر اذِیّت بیان کر رہا تھا-
*ڈاکٹر نے پوچھا! "اب بتاؤ تمہارا ڈِپریشن کیسا ہے"؟
وہ شخص سمجھ گیا کہ اسے کوئی مُوزِی بیماری نہیں، وہ بھوکا نہیں، اس کا دماغ دُرُست ھے، اسے عدالت،پولیس،وکلاء کا کوئی مسئلہ نہیں، اس کی بیوی اور بچّے بہت اچھے اور صحت مند ھیں، وہ خود بھی صحت مند ھے-
اس شخص کو احساس ہوا کہ واقعی دنیا میں بہت زیادہ دُکھ ہیں، اور وہ بہت سے اذِیّت ناک دُکھوں سے محفُوظ ھے_
دوسروں کی پلیٹوں میں جھانکنے کی عادت چھوڑیں، اپنی پلیٹ کا کھانا پیار سے لیں۔ دوسروں کے ساتھ اپنا مُوازنہ نہ کریں_
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مولوی صاحب نے مسجد میں اذان دی کوئی نمازی نہ آیا۔
مولوی صاحب کو پریشان دیکھ کر ایک بندے نے کہا ایک مرتبہ اور اذان دیں پھر دیکھیں۔
بس اذان دینے کی دیر تھی پورا محلہ مولوی صاحب کو سمجھانے مسجد پہنچ گیا۔ ☹️😒🙄
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایک انگریز دوست کہنے لگا کہ آپ لوگوں کی بیویاں شوہر سے بہت عقیدت رکھنے والی ہوتی ہیں۔
میں نے پوچھا وہ کیسے؟
وہ کہنے لگا کہ ایک بار میں انگلینڈ میں ایک پاکستانی دوست کے گھر گیا تو دیکھا اسکی اہلیہ اپنے شوہر کی قمیض کے بٹن ٹانک رہی تھی ، جب وہ بٹن ٹانک کےفارغ ہوئی تو اس نے اس بٹن کو چوما۔
پھر اس نے دوسرا بٹن ٹانکا اسے بھی چوما۔
مجھے بڑی حسرت ہوئی کہ کاش ہماری بیویاں بھی ہم سے اتنی محبت اور عقیدت رکھنے والی ہوتیں
پھر میں نے اسے بتایا کہ "انّی دیا"
وہ بٹن کو چوم نہیں رہی تھی بلکہ دانتوں سے دھاگہ کاٹ رہی تھی۔ 😂😂
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
دنیا کی بہترین شئے موت

ابان بن تغلب بیان کرتے ہیں کہ ایک خاتون کا جوان بیٹا فوت ہو گیا اس نے بیٹے کی آنکھیں بند کیں اور اس پر کپڑا ڈالا اور اسے مخاطب کرتے ہوئے کہا: آہ و زاری کا کیا فائدہ، جو تیرے باپ نے چکھا تو نے بھی وہی چکھا اور تیرے بعد تیری ماں بھی اسی کو چکھے گی۔ انسان کے لئے سب سے بڑا سکون نیند ہے اور نیند موت کی چھوٹی بہن ہے پس کیا فرق ہے کہ انسان بستر میں سوئے یا قبر میں، اگر جنتی ہو تو موت نقصان دہ نہیں اور اگر جہنمی ہو تو زندگی فائدہ مند نہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
اگر جنتی ہو تو موت نقصان دہ نہیں اور اگر جہنمی ہو تو زندگی فائدہ مند نہیں۔
مولانا روم لکھتے ہیں کہ ”انسان کی اگلی منزل فرشتہ بننا ہے“۔ ہو سکتا ہے یہ وہ انسان ہوں جنھوں نے دنیا میں نیک اعمال کئے۔ دوسروں کے کام آئے اور حق و صداقت پر قائم رہے۔ نہ کہ وہ لوگ جنھوں نے لوگوں کے ساتھ بُرا کیا اور مردمُ آزار بنے ۔۔۔
قیامت اور حیات بعد الموت صرف ایک عقیدہ ہی نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔۔۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مولانا روم لکھتے ہیں کہ ”انسان کی اگلی منزل فرشتہ بننا ہے“۔ ہو سکتا ہے یہ وہ انسان ہوں جنھوں نے دنیا میں نیک اعمال کئے۔ دوسروں کے کام آئے اور حق و صداقت پر قائم رہے۔ نہ کہ وہ لوگ جنھوں نے لوگوں کے ساتھ بُرا کیا اور مردمُ آزار بنے ۔۔۔
قیامت اور حیات بعد الموت صرف ایک عقیدہ ہی نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔۔۔
کچھ لوگوں کا استقبال تو اس انداز میں ہو گا۔
یا ایتھا النفس المطمئنہ o ارجعی الی ربک راضیتہ مرضیتہ o فادخلی فی عبادی وادخلی جنتی o ( الفجر: 27 - 30 )
دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کا استقبال اسی انداز میں فرمائیں۔ آمین
 

سیما علی

لائبریرین
کچھ لوگوں کا استقبال تو اس انداز میں ہو گا۔
یا ایتھا النفس المطمئنہ o ارجعی الی ربک راضیتہ مرضیتہ o فادخلی فی عبادی وادخلی جنتی o ( الفجر: 27 - 30 )
دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کا استقبال اسی انداز میں فرمائیں۔ آمین
آمین الہی آمین
 

سیما علی

لائبریرین
*چار شادیوں سے فائدہ کس کو ھو گا مرد کو یا عورت کو*
میں فیصل آباد میں رکشہ چلاتا ھوں
تقریباً پچپن سال کی خاتون کی انکھیں 20 روپے کرایہ نہ ھونے کی وجہ سے آنسووں سے بھیگ گئیں اس کے ساتھ ایک چھوٹی بچی بھی تھیں میں نے اسے پہچان لیا۔وہ میری بچپن کی ٹیچر تھی انتہای با پردہ خوبصورت اور ایم اے پاس اس نے اپنی درد بھری کہانی کچھ یوں سنای۔
میری شادی کو تیسرا سال تھا۔زندگی بہتر سے بہتر ہو رہی تھی کہ میرے شوہر نے دوسری شادی کر لی میں نے پہاڑ سر پر اٹھا لیا۔مجھے لگا کہ میرے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ھے
۔میرے میاں نے بہت سمجھایا کہ اس لڑکی کا رزق بھی اللہ ھمیں دے گا اور وہ اسانی سے ایڈجسٹ ھو جائے گی لڑکی بہت مجبور اور لاوارث ھے۔
مگر میں نے ایک نہ سنی اور میں نے اسے طلاق دلوا کر ھی چھوڑا ۔
ٹھیک تین مہینے بعد میرا خاوند ایکسیڈنٹ میں فوت ھو گیا۔ اور میری دنیا اجڑ گٸ میری گود میں ایک بچی تھی اسے لیکر اپنے والدین کے گھر آگٸ۔
۔زندگی میں مجھے اپنی غلطی کا احساس ھو چکا تھا کہ میں نے جان بوجھ کر اپنی سوتن کو طلاق دلوائی تھی اب میں اپنی اس بہن سے زیادہ مجبور تھی اور نکاح کی خواہش بھی دل میں تھی لیکن کوئی بھی معیاری رشتہ نہیں مل رھا تھا۔
فارغ ھونے کی وجہ سے اسلام کا بھی بخوبی مطالعہ کر رھی تھی۔پہلی بار مجھے اسلام ثواب سے ہٹ کر ایک معاشرتی ضرورت لگا۔
میرے تایا زاد بھاٸ گورنمنٹ ملازم تھے وہ مجھ سے نکاح کر کے سہارا دے سکتے تھے مگر وہ اپنے گھر میں مسلہ کھڑا نہیں کرنا چاھتے تھے کیونکہ وہ شادی شدہ تھے اور اسکی بیوی ظاھر ھے معمول کے مطابق رکاوٹ بنتیں
مجھے پہلی بار اپنا تایہ زاد بھائی قصوروار نظر آیا جب اس نے بزدلانہ بہانہ کیا کہ اسے دوسری شادی کی ضرورت نھیں ھے
ابھی میں بہت خوبصورت تھی۔امید کر رھی تھی کہ شاید کوٸ کنوارہ رشتہ ہی مل جائے
ایک تہجد گزار مجھ سے کچھ سال بڑے کزن نے مجھ سے نکاح کی حامی بھری مگر اس کی والدہ نے مجھ پر بیوگی جیسا جرم تھوپ دیا۔میں سوچتی تھی کہ بیوہ ہونے میں میرا کیا قصور ھے؟
گھر میں میرے دل سے پہلی مرتبہ اس معاشرے کی بربادی کے لیے بد دعایں نکل رھی تھی کہ میں معاشرے کو کیسے سمجھاوں کہ ایک سے زیادہ نکاح مرد کی نہیں عورت کی ضرورت ھے
میں بہت پریشان تھی۔میری عمر بھی اب چالیس سال ہو گٸ تھی۔ابھی بھی نکاح کی خواہش تھی۔
ہمارے محلے میں ایک تاجر نے بیواؤں کے لیے ماہانہ راشن کا بندوبست کیا ھوا تھا۔اس نے میرا نام بھی لکھ لیا اور میرے گھر راشن بھیجنا شروع کیا
وہ روتے روتے کہنے لگی کہ بیوہ یا مطلقہ کو بہت زیادہ مرد کی ضرورت ہوتی ھے مجھے افسوس ہے ان عورتوں پر جو اپنے مردوں کو کسی سے نکاح کی اجازت نہیں دیتیں ۔خدا کی قسم ایک بیوہ یا مطلقہ کو کم از کم پچاس سال تک مرد کی ضرورت پیسوں سے زیادہ ہوتی ھے۔ مگر وہ اپنی عزت کی خاطر کسی سے بات نہیں کرتی اور بہت سی بے راہ روی کا شکار ہو جاتی ہیں ۔
اب میری بیٹی بھی جوان ہوچکی ھے اس کی بھی شادی کرنا ھے۔اور میں سوچ رھی ہوں کہ اس کی شادی میں کسی مرد سے کروں اور اسکو نصیحت کروں کی کبھی اپنے شوھر کو دوسری شادی سے منع نہیں کرنا تاکہ میں اپنی اس غلطی کا ازالہ کر سکوں جو میں نے اپنے شوہر سے اپنی سوتن کو طلاق دلوا کر کی تھی
آخر میں ان تمام مسلمانوں سے گزارش ھے کہ وہ کسی مجبور اور بےسہارا عورت کو صرف مالی مدد نہ کریں بلکہ نکاح میں لے کر ان کی مدد کریں
اگر ایک لاوارث اور بیوہ کو اللہ نے ہی پیٹ لگایا ھے تو یہ بھی گزارش ھے جن کی بہنیں بیوہ ہیں ان کا نکاح کریں ان کی صرف مالی مدد نہ کریں ۔نکاح سے مالی اور جسمانی دونوں مددیں ہوجاتی ہیں
معاشرے میں دوسری شادی میں رکاوٹ خود عورتیں بنی ہوئی ہیں اور ایسا کر کے عورتیں عورتوں کی دشمن بنی ھوئی ھیں ۔
مرد چار نکاح کر سکتا ھے اسکو اللہ نے اجازت دی ھے ۔۔۔۔۔۔
 
Top