عسکری
معطل
ایز یو وش برادر ۔ ۔ ۔ اگر آپ بات چیت جاری نہیں رکھنا چاہتے تو کوئی بات نہیں ۔ آپ خوش رہیں۔ عموما" اس قسم کی بحث کا کوئی نتیجہ نکلتا بھی نہیں ہے جہاں بحث و تکرار کے اصول واضح نہ ہو اور جہاں کوئی تیسرا اپنی اتھارٹی کے ساتھ تسلیم شدہ اصولوں کی کسی فریق کو بزور قوت خلاف ورزی سے روکنے کے لئے موجود نہ ہو۔ جیسے ہر کھیل میں کوئی نہ کوئی ریفری یا ایمپائر ہوتا ہے۔
چونکہ آپ نے خود اس دعوت کو قبول کیا تھا اس لئے لوگ آپ سےسوالات کر رہے ہیں۔ سوالات ذاتی بھی ہوتے ہیں اور نظری بھی۔ اور اگر کئی فرد اپنے اقلیتی عقائد کا اس طرح کھلم کھلا پرچار کرے کہ اسے اپنی آئی ڈی ہی بنالے تو اس موضوع پر سوالات کا پوچھا جانا تو ایک فطری سی بات ہے۔
یہاں تو اتنی آزادی ہے کہ منتظمین میں سے بیشتر مسلمان ہیں، مگر اس کے باوجود ایک ایتھیسٹ (اسلام کے مخالف) کی جانب سےاپنے دستخط میں دین، ملا، اللہ اور فی سبیل اللہ جیسے اسلامی شعار کے خلاف کھلم کھلا انسلٹ و تضحیک کو کھلے دل سے برداشت کر رہے ہیں۔ اور کسی نے اپنے انتظامی اختیارات کو استعمال نہیں کیا۔ اگر کسی فورم میں اتنے ہی ایتھیسٹ منتظمین ہوتے اور وہاں کوئی مسلمان اپنے دستخطوں میں اسی طرح ایتھیسٹ کی تضحیک و تذلیل کرتا تو کیا اسے برداشت کر لیا جاتا؟
مجھے امید ہے کہ آپ اس انٹرویو کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، خواہ آپ اس کا اقرار کریں یا انکار۔ یہاں اٹھائے گئے غیر حل شدہ سوالات ہمیشہ آپ کے تعاقب میں رہیں گے۔ آپ جس تاریک سرنگ میں داخل ہوچکے ہیں، شاید وہاں سے آپ کے نلکنا اب ممکن نہیں۔ اور اس تاریک سرنگ میں تادیر پرسکون رہنا بھی ممکن نہیں جہاں تازہ ہوا داخل نہ ہوسکتی ہو۔ اس کے باوجود ہمری وہی دعا اب ببھی برقرار ہے، جو اوپر آپ کو دی گئی ہے۔ کاش اس دعا کا آپ کو کوئی فائدہ ہوسکے
میں نا بھاگ رہا ہوں نا منع کر رہا ہوں پر آُ کو بتا رہا ہوں وہی بات جو آُ بتا رہے ہیں اور میں امید کرتا ہوں میرے ساتھ وہی ہو جو میرے لیے اچھا ہو اور کچھ؟ اور فورم پر کب میں نے کہا میں اسلام دشمن ہوں میں نیوٹرل ہوں اور رہنا چاہتا ہوں اس میں کوئی ایسی بات نہیں رہی سائن کی جب ملا پاکستان میں خون خرابہ بند کر دیں گے میں کوئی اچھے سے لگاؤں گا ۔ویسے کیا کبھی کسی نے ڈاکٹر استاد سائنسدان لوہار موچی کے بارے میں ایسی بات لکھی ؟ ملا ہی کیوں کیونکہ ملاؤں نے خون کی ندیاں بہا رکھی ہیں مذہب کے نام ہر ۔

سے قبل والے صرف انہی سوالات کا جواب تلاش کریں، جن کے بارے میں آپ نے کہا تھا کہ پڑھنا پڑے گا؟ یعنی انسان محدود ہے تو لامحدود کون ہے؟ خیر و شر کے فیصلہ کا تیعن کون سی اتھارٹی کرے۔ ہر فرد انفرادی طور پر ایسا کرنے لگے تو کوئی بھی عمل نہ تو خیر رہے گا نہ شر۔ ایک کا شر، دوسرے کا خیر ہوگا۔ سائنسدان کہتے ہیں کہ مادہ نہ تو پیدا کیا جاسکتا ہے، نہ فنا۔ یہ صرف ایک حالت سے دوسری حالت میں تبدیل ہوتا ہے۔ تو یہ کائنات میں جو اتنا مادہ ہے، وہ کہاں سے آیا؟ جب کائنات نہ تھی تو اتنا مادہ بھی تو نہیں تھا۔ اور جب یہ کائنات ایک دن ختم ہوجائے گی تو یہ مادہ کہاں چلا جائے گا۔ مادے کا اگر حال "وجود" ہے تو ماضی و مستقبل والا "عدم وجود" کیا چیز ہے۔ انسان مرنے کے بعد "کہاں" چلا جاتا ہے اور پیدا ہونے سے پہلے "کہاں" تھا؟ انسان بھی مادی صورت میں موجود ہے، لہٰذا اس کا ماضی و مستقبل بھی ہوگا۔ جیسا کہ سائنسدان کہتے ہیں کہ مداہ نہ تو پیدا کیا جاسکتا ہے، نہ فنا تو انسان اس گوشت پوست کی صورت سے قبل کیا تھا اور کہان تھا اور بعد میں کہاں ہوگا؟؟؟