انٹرویو انٹرویو وِد مومن فرحین

مومن فرحین

لائبریرین

مومن فرحین

لائبریرین
عموما ہفتے میں ایک دن ہوتا ہے ۔۔۔۔ اور مجھے نئی نئی ڈش ٹرائ کرنے کا شوق ہے ۔۔۔ سو میں کچن کو بھی وقت دیتی ہوں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کا کیا خیال ہے ؟ آپ کچن میں کچھ زیادہ نہیں رہتیں ۔ :thinking:
عموما ہفتے میں ایک دن ہوتا ہے ۔۔۔۔ اور مجھے نئی نئی ڈش ٹرائ کرنے کا شوق ہے ۔۔۔ سو میں کچن کو بھی وقت دیتی ہوں ۔
یعنی سال میں صرف ۵۲ دن
جبکہ ظفری بھائی امریکہ میں رہتے ہیں اور وہاں پر ہفتے میں دو چھٹیوں کے علاوہ ان کے کیلنڈر میں اور بہت سی چھٹیاں ہوتی ہیں، تو سال میں چھ ماہ کی چھٹیاں تو ہوتی ہوں گی۔
 
آخری تدوین:

میں نے اسلئے عموما کہا ۔۔۔
کوڈ 19 کی وبا کے بعد میں نے مسلسل 3 ماہ وہ بھی صرف ایک دن عید کی چھٹی کے ساتھ کام کیا ہے ۔۔ بقرہ عید پر وہ بھی نہیں ملی تھی
کبھی یہ چھٹیاں زیادہ بھی ہو جاتی ہیں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
اوپر کچھ سوالات ابھی تشنہ ہیں۔ ان کے جواب دیں۔

اب چلتے ہیں سوالات کے اگلے مرحلے کی جانب۔

1. ماما کی پیاری ہیں یا پاپا کی راج دلاری؟

2. صبح کتنے بجے اٹھتی ہیں؟

3. رات کو سونے کا وقت مقرر ہے یا نہیں؟

4. بچپن کا کوئی خوبصورت واقعہ؟

5. ایک اور ایک دو ہی کیوں ہوتے ہیں، تین کیوں نہیں؟

6. اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟

7. اردو کی آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟

8. کبھی "آ بیل مجھے مار" پر عمل کیا، نتیجہ کیا نکلا؟

9. عورتیں دو بھی ہوں، پھر بھی ان کو خوا-3 کہا جاتا ہے، کیوں؟

10. عقل بڑی ہوتی ہے کہ بھینس؟ مثال دے کر واضح کریں؟

11. کیا تمہیں، آدھ، پونے، سوائے اور ڈیڑھ کا پہاڑہ آتا ہے؟

12. اردو محفل پر تمہارے تین پسندیدہ اراکین کون کون سے ہیں؟

13. اپنے آپ کو تین لفظوں میں بیان کرنا پڑے تو کیا لکھو گی؟

14. اردو محفل میں مراسلے لکھنے کےلیے کمپیوٹر استعمال کرتی ہیں، لیپ ٹاپ یا موبائل فون؟
 
مومن فرحین

لائبریرین
اب چلتے ہیں سوالات کے اگلے مرحلے کی جانب۔

1. ماما کی پیاری ہیں یا پاپا کی راج دلاری؟
اس معاملے میں والد صاحب کی طرف پلڑا جھکتا ہے

2. صبح کتنے بجے اٹھتی ہیں؟
میری صبح دو دفع ہوتی ہے ۔۔ دوسری دفع 8 بجے ہوتی ہے

3. رات کو سونے کا وقت مقرر ہے یا نہیں؟
جی 12 آخری حد ہے عموما ۔

4. بچپن کا کوئی خوبصورت واقعہ؟
5 سال تک ہر لمحہ خوبصورت تھا مگر اس وقت کی باتیں یاد نہیں ۔

5. ایک اور ایک دو ہی کیوں ہوتے ہیں، تین کیوں نہیں؟
اچھا سوال ہے ۔ جس کے ذھن میں یہ سوال آیا اس کا حساب بہت عمدہ ہوگا ۔
 
Top