انٹرویو انٹرویو وِد محب علوی

امن ایمان

محفلین
محب نے کہا:
ہ محب کی فیورٹ خوشبو؟
گو کہ پہلے بھی پوچھا جا چکا ہے مگر مکرر جواب دے دیتا ہوں
Eternity
ویسے خوشبو بدل بھی سکتی ہے اور شاید ایک دو سال میں بدل بھی جائے

ہیں۔۔محب اصل میں مجھے اپنا لکھا یاد رہتا ہے۔۔۔اس لیے مجھے یاد تھا کہ ابھی آپ سے اس بارے میں بات نہیں ہوئی۔۔۔یہ سوال آپ سے حجاب نے پوچھا تھا۔۔۔۔میں نے پڑھا تو تھا۔۔لیکن خود نہیں لکھا تھا نا اس لیے بھول گئی :oops:

ابھی تو ماوراء کے اتنے مشکل سوال کا جواب دیں۔۔۔:)
 
ماوراء نے کہا:
محب علوی نے کہا:
ہ محب کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟
مجھے اچھے لوگ اچھے لگتے ہیں

اور اچھے لوگوں کی پہچان کیا ہے؟؟
آپ کو کیسے معلوم پڑتا ہے کہ یہ بندہ اچھا ہے؟

اچھے لوگوں کی پہچان واقعی ایک مشکل امر ہے اور ہر شخص اپنے حساب اور تجربہ سے کسی شخص کو اچھا سمجھتا ہے ۔ یہ بھی ہوتا ہے کہ ایک شخص کسی کے لیے اچھا اور کسی کے لیے برا ہوتا ہے یعنی ضروری نہیں کہ جو شخص آپ کے لیے اچھا ہے وہ سب کے لیے اچھا ہو یا جو شخص آپ کے لیے اچھا نہیں وہ سب کے لیے ہی اچھا نہیں ہے۔ میں عموما اچھا ایسے شخص کو سمجھتا ہوں جو بنیادی طور پر سادہ ہو، الجھا ہوا نہ ہو اور نہ آپ کو الجھائے۔ اس میں خلوص کی جھلک نظر آئے ، کسی حد تک بے تکلفی ہو ( لازمی نہیں ) ، ذو معنی باتیں نہ کرتا ہو ، بلند دعوی نہ ہو ، حقیقت پسند ہو ، جو ہو وہ ظاہر کرے اور جو نہ ہو وہ بننے کی کوشش نہ کرے ۔ عام طور پر آپ کو یہ احساس کہ یہ بندہ اچھا ہے ، اس کی باتوں سے ، اس کی پسند نا پسند سے اور اس کے رویے سے ہوتا ہے۔ کچھ لوگوں کے بارے میں یہ احساس بہت جلد ہوجاتا ہے اور وہ پہلی دوسری ملاقات میں ہی اچھے اور قابل اعتبار لگنے لگتے ہیں اور کچھ ذرا دیر سے اور مختلف حالات سے گزرنے کے بعد۔ حقیقتا انسان کا پتہ تبھی چلتا ہے جب آپ مصیبت اور مشکل میں کسی انسان سے ملتے ہیں تب اس کا رویہ اور سلوک بتاتا ہے کہ وہ آپ سے کتنا اچھا ہے اور کس حد تک۔ عام حالات میں برسوں ساتھ رہنے ، گپ شپ کرنے اور کام کرنے کے باوجود بھی پتہ نہیں چلتا کہ کون کتنا مخلص اور اچھا ہے جبکہ ایک مشکل وقت اور امتحان کی گھڑی کھرے اور کھوٹے کو الگ کردیتی ہے۔ ایسا عموما کبھی کبھار ہوتا ہے اس لیے کسی کا رویہ اور سلوک آپ سے اچھا ہے اور آپ کے معیار پر پورا اتر رہا ہے تو آپ اسے اچھا سمجھیں گے اور اچھا گمان رکھیں گے تاوقتیکہ کوئی امتحان کی گھڑی آجائے، ایسے میں بھی شک کا فائدہ بہرحال دینا چاہیے کیونکہ ایک عرصہ آپ نے اس شخص کے ساتھ گزارا ہوتا ہے اور وہ شخص کسی وجہ یا حالات کی وجہ سے بدل بھی سکتا ہے اور کسی مجبوری کی بنا پر بھی اس کا رویہ اور ہو سکتا ہے۔ یہ بھی ضروری نہیں کہ جو اچھے ہوں وہ ہمیشہ اچھے ہی رہیں اور جو برے ہیں وہ ہمیشہ برے ہی رہیں، ہر طرح کے حالات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
 
ماوراء

اچھے تعریف کی ہے اچھے لوگوں کی۔

لیکن

میں عموما اچھا ایسے شخص کو سمجھتا ہوں جو بنیادی طور پر سادہ ہو، الجھا ہوا نہ ہو اور نہ آپ کو الجھائے۔ اس میں خلوص کی جھلک نظر آئے ، کسی حد تک بے تکلفی ہو ( لازمی نہیں ) ، ذو معنی باتیں نہ کرتا ہو ، بلند دعوی نہ ہو ، حقیقت پسند ہو ، جو ہو وہ ظاہر کرے اور جو نہ ہو وہ بننے کی کوشش نہ کرے ۔

کیا یہ ساری باتیں آپ میں موجود ہیں۔ مطلب کہ کیا آپ اپنے معیار کے مطابق اپنے آپ کو اچھا سمجھتے ہیں؟

کچھ لوگوں کے بارے میں یہ احساس بہت جلد ہوجاتا ہے اور وہ پہلی دوسری ملاقات میں ہی اچھے اور قابل اعتبار لگنے لگتے ہیں اور کچھ ذرا دیر سے اور مختلف حالات سے گزرنے کے بعد۔

ہاں یہ بھی سچ ہے۔ کہتے ہیں نہ۔ کچھ لوگ ساری عمر ساتھ رہ کر بھی دل میں جگہ نہیں بنا سکتے۔ اور کچھ لوگ پہلی نظر میں ہی دل و دماغ پر سما جاتے ہیں۔ :lol:
 
امن ایمان نے کہا:
میرے خیال میں آنکھیں وہی خوبصورت ہیں جو خود بھی خوبصورتی دیکھتی ہیں اور دوسروں کو بھی خوبصورتی ہی دکھاتی ہیں ( جیسے میری آنکھیں ) ، بدصورتی کو کم دیکھیں اور خوبصورتی کو ابھاریں وہی آنکھیں ہیں خوبصورت آنکھیں۔

جی جناب۔۔۔۔ پتہ ہےاگر آپ یہ نہ لکھتے تو میں نے لکھ دینا تھا۔۔۔مجھے بھی وہ آنکھیں اچھی لگتی ہیں جو صرف خوبصورتی دیکھتی ہیں۔۔نہ کہ عیب اور بدصورتی ڈھونڈتی آنکھیں۔۔ ویسے محب آپ کے اور میرے خیالات یہاں خطرناک حد تک ایک سے ہیں :)

سیاہ رنگ جو مجھے عزیز ہے یارو
بچھڑنے والے کی آنکھوں کا رنگ تھا شاید

او اچھا اچھا :p

امن ایمان خوبصورتی واقعی دیکھنے والی آنکھ میں ہوتی ہے ( اب کیا کسی خوبصورت آنکھوں کی قسم کھا کر کہوں )

نہیں نہیں۔۔مجھے یقین آگیا ہے اچھا۔۔ :D

محب ہوجائیں پھر کچھ نئے سوالات۔۔۔؟

جی امن ایمان مجھے بھلا کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ :lol:

اچھاجی ایک بار پھر بات آپ کی پسند نہ پسند پر ہوجائے۔۔

ہ کون سا موسم دل کو بھاتا ہے؟

ہ محب کا فیورٹ رنگ؟

ہ محب کی فیورٹ خوشبو؟

ہ پھولوں میں پسندیدہ پھول ؟

ہ محب کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟

ہ کوئی ایسی بات یا عادت جو اگر کسی میں ہو اور وہ آپ کے لیے ناقابلِ برداشت ہو؟

ہ آپ کو غصہ آتا ہے؟ اگر ہاں تو آپ کا شدید غصے میں کیا ردعمل ہوتا ہے؟

ہ محب آپ اگر بہت خوش ہوں تو اس کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟

ہ اگر خدانخواستہ کبھی کچھ پریشان ہوں تو کیا اپنی پریشانی شیئر کرتے ہیں؟

ہ محب کیا آپ آسانی سے لوگوں کو سمجھ لیتے ہیں؟

ہ کیا چیز آپ کو بہت اداس کر دیتی ہے؟

ہ آپ کا موڈ جلدی سے اچھا کرنا ہو تو اس کے لیے کیا کرنا پڑتا ہے؟
ہ محب کوئی ایسا شخص جس کہ بارے میں آپ کہہ سکیں کہ یہ مجھے جانتا اور سمجھتا ہے؟ (جواب ہاں یا ناں میں بھی ہو تو چلے گا)

باقی کے س و ا ل بعد میں۔۔۔: )

کوئی ایسی بات یا عادت جو اگر کسی میں ہو اور وہ آپ کے لیے ناقابلِ برداشت ہو؟

اگر کوئی شخص دل میں کینہ رکھتا ہو اور کوئی غلطی اور برائی کو مستقل دل میں جگہ دیے رکھے اور اس بنیاد پر بغض رکھتا ہو تو ایسا شخص بہت برا اور ناقابل برداشت لگتا ہے کیونکہ ایسے لوگ بظاہر دوبارہ دوست بن جاتے ہیں اور یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ پرانی باتوں کو بھلا بیٹھے ہیں مگر حقیقت میں یاد رکھے ہوتے ہیں اور انتہائی خطرناک ہوچکے ہوتے ہیں۔

ہ آپ کو غصہ آتا ہے؟ اگر ہاں تو آپ کا شدید غصے میں کیا ردعمل ہوتا ہے؟
غصہ کسے نہیں آتا شاید انہیں جو نارمل نہیں ہوتے ہاں غصہ میں ردعمل کیا ہوتا ہے یہ اہم سوال ہے۔ عموما غصہ میں خود پر قابو رکھتا ہوں اور ٹھنڈے مزاج کا ہوں خاص طور پر اگر کسی بحث یا گفتگو کے دوران آجائے کیونکہ غصہ کا اظہار کرکے بحث یا گفتگو کا لطف جاتا رہتا ہے۔ کبھی کبھی شدید غصہ آجائے تو تیز اور اونچا بولتا ہوں اور دوسرے کو چپ کروانے کی کوشش کرتا ہوں۔ اگر غصہ کا جواب غصہ سے ملے تو غصہ بڑھتا جاتا ہے ورنہ اترنے لگتا ہے۔ میرے دادا بہت غصیلے ہیں ، ان سے کسی نے پوچھا کہ غصہ کی حالت میں آپ کا کیا دل چاہتا ہے تو ان کا بڑے مزے کا جواب تھا
“ میرا دل چاہتا ہے کہ میں دوسرے شخص کے اندر سے نکل جاؤں “ ، ہاہاہا یعنی اسے تار تار کردوں۔

ہ محب آپ اگر بہت خوش ہوں تو اس کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟
بہت خوش ہوں تو ضرورکسی کو اپنی خوشی میں شریک کرتا ہوں کہ میرے خیال میں خوشی بانٹنے سے بڑھتی ہے ۔ مسکرانے لگتا ہوں اور بات بے بات ہنستا ہوں اور میرے اچھے موڈ کا پتہ چل جاتا ہے۔ کبھی کبھی تو میل کر بھی خوشی کا اظہار کردیتا ہوں۔

اگر خدانخواستہ کبھی کچھ پریشان ہوں تو کیا اپنی پریشانی شیئر کرتے ہیں؟
اگر کبھی پریشان ہوں تو پریشانی بھی شیئر کرتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ اس کا کوئی حل سوچوں اور اس میں سے نکلوں۔

محب کیا آپ آسانی سے لوگوں کو سمجھ لیتے ہیں؟
آسانی سے لوگوں کا سمجھ لینا انتہائی مشکل امر ہے اور میں کم از کم یہ دعوی نہیں کر سکتا۔ البتہ ایک محتاط رائے قائم کرلیتا ہوں جو کچھ عادات و اطوار کو دیکھ کر ہوتی ہے مگر اس میں کافی گنجائش رکھتا ہوں۔
 
کیا چیز آپ کو بہت اداس کر دیتی ہے؟
تنہائی ( محبوب بھی بہت ہے)۔
اس کے علاوہ اگر کوئی اپنا مجھے صحیح نہ سمجھ رہا ہو تو بھی بہت اداس ہوتا ہوں۔

ہ آپ کا موڈ جلدی سے اچھا کرنا ہو تو اس کے لیے کیا کرنا پڑتا ہے؟

کوئی اچھا شعر یا کسی اچھی کتاب کا ذکر

ہ محب کوئی ایسا شخص جس کہ بارے میں آپ کہہ سکیں کہ یہ مجھے جانتا اور سمجھتا ہے؟ (جواب ہاں یا ناں میں بھی ہو تو چلے گا) میرا بھائی اور میرا کزن فیصل اقبال
 
امن ایمان

محفلین
محب ایک نظر آپ کے جوابات پر۔۔۔

میرے دادا بہت غصیلے ہیں ، ان سے کسی نے پوچھا کہ غصہ کی حالت میں آپ کا کیا دل چاہتا ہے تو ان کا بڑے مزے کا جواب تھا
“ میرا دل چاہتا ہے کہ میں دوسرے شخص کے اندر سے نکل جاؤں “ ، ہاہاہا یعنی اسے تار تار کردوں۔

بہت زبردست ۔۔۔ واقعی غصے میں یہی کرنے کو جی چاہتا ہے۔۔۔ :)

آسانی سے لوگوں کا سمجھ لینا انتہائی مشکل امر ہے اور میں کم از کم یہ دعوی نہیں کر سکتا۔ البتہ ایک محتاط رائے قائم کرلیتا ہوں جو کچھ عادات و اطوار کو دیکھ کر ہوتی ہے مگر اس میں کافی گنجائش رکھتا ہوں۔

محب یہ رائے قائم کرنا ہی تو سمجھنا ہوتا ہے۔۔۔باقی انسان دنیا کا مشکل ترین سبجیکٹ ہے جس پر جتنی بھی ریسرچ کی جائے۔۔۔کبھی فکس نتائج سامنے نہیں آسکتے۔۔اچھی بات ہے کہ آپ گنجائش رکھتے ہیں۔

اچھے لوگوں کی پہچان واقعی ایک مشکل امر ہے اور ہر شخص اپنے حساب اور تجربہ سے کسی شخص کو اچھا سمجھتا ہے ۔ یہ بھی ہوتا ہے کہ ایک شخص کسی کے لیے اچھا اور کسی کے لیے برا ہوتا ہے یعنی ضروری نہیں کہ جو شخص آپ کے لیے اچھا ہے وہ سب کے لیے اچھا ہو یا جو شخص آپ کے لیے اچھا نہیں وہ سب کے لیے ہی اچھا نہیں ہے۔ میں عموما اچھا ایسے شخص کو سمجھتا ہوں جو بنیادی طور پر سادہ ہو، الجھا ہوا نہ ہو اور نہ آپ کو الجھائے۔ اس میں خلوص کی جھلک نظر آئے ، کسی حد تک بے تکلفی ہو ( لازمی نہیں ) ، ذو معنی باتیں نہ کرتا ہو ، بلند دعوی نہ ہو ، حقیقت پسند ہو ، جو ہو وہ ظاہر کرے اور جو نہ ہو وہ بننے کی کوشش نہ کرے ۔

بہت خوبببببببب ۔۔۔ واقعی میں ایسے لوگوں کو اچھا انسان کہا جاتا ہے۔۔کیا آپ کی کبھی ایسے اچھے انسان سے ملاقات ہوئی۔۔؟؟

اور محب یہ آپ نے شاہد احمد خان صاحب سے جھوٹ کیوں بولے ہیں۔۔۔؟دیکھیں وہ بچارے کتنے پریشان نظر آرہے ہیں۔ اور ہاں۔۔

کیا یہ وہ ہی فیصل اقبال ہیں جن کے بارے میں قیصرانی بھائی کہہ رہے ہیں۔۔؟؟
 
شاہد احمد خان نے کہا:
ویسے آپس کی بات ہے ، محب کبھی کبھی جھوٹ‌بھی بول جاتا ہے اپنے بارے میں‌۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سچی :(

آپس کی باتیں ساری کیوں نہ بتائیں کہ شاہد بھی کہتا تو سچ ہے پر منہ کا ذائقہ بدلنے کو کبھی کبھی جھوٹ بھی بول لیتا ہے۔ :lol:
 
حجاب نے کہا:
ٹائم اوور آپ کو شائد جواب نہیں دینے تھے ۔ :evil:

اف اتنا غصہ ، ابھی میں جواب دینے کے لیے پوسٹ ڈھونڈ رہا تھا کہ یہ المناک خبر پڑھی میں نے ۔ تین ہفتہ تو میں بیماری کی وجہ سے چھٹیوں پر تھا اور نیٹ استعمال نہیں کیا۔ اب بھی پوری طرح ٹھیک نہیں ہوا اور نیٹ بھی زیادہ دیر میسر نہیں رہتا۔

سوال دوبارہ پوسٹ‌ کردو میں اس دفعہ دیر نہیں کروں گا۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

اللہ خیرکرے بھائی محب کیاہواتھا؟ اب آپکی صحت کیسی ہے؟ اللہ تعالی آپ کوروحانی اورجسمانی بیماریوں سے نجات دے (آمین ثم آمین) اورآپ کوصحت کاملہ عطاکرے (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 
وعلیکم سلام جاوید بھائی،

معدہ ہے کافی عرصہ سے تنگ کررہا ہے اور ٹھیک ہونے کا نام نہیں لے رہا کبھی تھوڑا ٹھیک ہوتا ہے کبھی پھر بگڑ جاتا ہے ، پرہیز اور دوا بھی جاری ہے بس آپ دعا کیجیے گا۔
 
قیصرانی نے کہا:
محب علوی نے کہا:
کرکٹر نہیں ایڈووکیٹ ہیں جناب اور دفعات بھی ساری آتی ہیں ، سن لیا تو دو تین مفت میں لگ جائیں گی تم پر :lol:
حیرت ہے۔ دفع تو جانے کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ پھر آنے سے کیا مراد؟ :D

یہ دفع بلیات نہیں بلکہ تعزیرات پاکستان کے تحت لگنے والی دفعات ہیں جو 751 ، 301، 302 جیسی ہوتی ہیں ، کچھ یاد آیا یا سنی سنی محسوس ہوئیں۔
 
الف عین

لائبریرین
لو یہاں تو تعزیرات کی دفعات کا تذکرہ ہونے لگا جس سے معلوم ہوا کہ پاکستان میں بھی تعزیراتِ ہند کی ہی دفعات استعمال ہوتی ہیں۔ آخر برطانوی سسٹم ہی دونوں جگہ ہے نا۔
بھر حال محب تم کو خدا مکمل صحت عطا کرے۔ آمین
 
امن ایمان

محفلین
محب علوی نے کہا:
حجاب نے کہا:
ٹائم اوور آپ کو شائد جواب نہیں دینے تھے ۔ :evil:

اف اتنا غصہ ، ابھی میں جواب دینے کے لیے پوسٹ ڈھونڈ رہا تھا کہ یہ المناک خبر پڑھی میں نے ۔ تین ہفتہ تو میں بیماری کی وجہ سے چھٹیوں پر تھا اور نیٹ استعمال نہیں کیا۔ اب بھی پوری طرح ٹھیک نہیں ہوا اور نیٹ بھی زیادہ دیر میسر نہیں رہتا۔

سوال دوبارہ پوسٹ‌ کردو میں اس دفعہ دیر نہیں کروں گا۔

ہیںںںںں محب آپ بیمار تھے کیا۔۔؟ :( سو سوری آپ کا حال احوال بھی نہیں پوچھا۔۔۔میں یہی سمجھتی رہی ہوں کہ پھر کہیں مصروف ہوں گے۔۔۔خیر اب آپ کیسے ہیں۔۔؟ اپنا خیال ٹھیک طرح سے رکھا کریں۔۔قیصرانی بھائی کی طرح کیئرلیس لگ رہے ہیں آپ بھی۔۔
 
Top