ہ آپ خود بھی شاعری کرتے ہیں تو۔۔یہاں کچھ شئیر کریں گے۔۔؟
ہممم ۔۔۔ ایک تازہ غزل پیش ہے ۔ اب جیسی بھی ہے شئیر کررہا ہوں ۔
معرکہِ عشق میں کسی کا خیال کیا کرتے
ہتھیار جو اٹھا لایا اس سے سوال کیا کرتے
بندشیں ایسی تھیں کہ چپ ہار کے بیٹھ گئے
شکستہ کشتی پر طوفان میں کمال کیا کرتے
بجھ جاتا تھا جو ہوا کے ایک جھونکے سے
ایسے چراغ کو آندھیوں میں نڈھال کیا کرتے
ترکِ تعلق ہی بنالی ہو جس نے رسم اپنی
بار بار تعلقات اس سے بحال کیا کرتے
سورش میرے عقب سے ہی اٹھی تھی ظفر
سامنے دشمنوں کے رکھ کر ڈھال کیا کرتے
ہ کوئی آل ٹائم فیورٹ غزل یا نظم۔؟
جب بھی ہنسنے کے زمانے آئے
زخم پھر یاد پرانے آئے
بڑا ان کو منایا تھا ہم نے
روٹھ جانے کے بہانے یاد آئے
پھر مجھے ٹوٹ کے چاہا اس نے
پھر بچھڑنے کے زمانے یاد آئے
مسکرا کر ہمیں ملنے والے
زندگی بھر کو رُلانے آئے
کتنی محروم تھیں نیندیں ان کی
خواب بھی جن کو جگانے آئے
تیری چاہت نے ٹہرنے نہ دیا
راہ میں کتنے ٹھکانے آئے
تُو نہیں ہے تو ہوا کا جھونکا
گھر کی زنجیر ہلا نے آئے
نہ دل جلا ہے نہ جلے ہیں خیمے
آپ کیوں جشن منانے آئے
اس اُمید پہ جاگوں یارو
اب وہ کس وقت نہ جانے آئے
راس آیا جن کو صحرا محسن
ان کی قسمت میں خزانے آئے
ظفری مجھے ذاتی وجوہات کی بنا پر کچھ مہینے نیٹ سے دور ہونا ہے۔۔اس لیے میں اب شاید یہاں نہیں آسکوں گی۔ لیکن مجھے امید ہے کہ محب اور افتخار راجہ صاحب اس تھریڈ کو آگے بڑھائیں گے۔ مجھے افسوس رہے گا کہ میں آپ سے اپنی بات چیت مکمل نہیں کرسکی۔
اب تو آپ کے ساتھ میری بھی سیاسی وجوہات ۔۔ معاف کیجیئے گا ۔۔ ذاتی وجوہات ختم ہوگئیں ہیں ۔ امید ہے آپ پھر سے یہاں سرگرم ہونگیں ۔
