انٹرویو انٹرویو وِد ظفری

ظفری

لائبریرین
شکریہ جویریہ ۔۔۔
ویسے اگر سوالات انٹرسٹینگ ہو تو جوابات بھی انٹرسٹینگ ہونگے ۔۔۔ کیوں کیا خیال ہے ۔ ؟ :)
 

جیہ

لائبریرین
میں آپ سے اتفاق نہیں کرتی۔ ضروری نہیں کہ سوالات اتنے ہی اچھے ہوں جیسے جوابات۔

بس جواب دینے کا فن آنا چاہیے۔

ویسے آپ کے سکول والے استاد محترم تو میرے بھی روحانی استاد لگتے ہیں۔

یا کہیں پہلے جنم میں میں تو وہی استاد نہ تھی؟ :lol:
 

ظفری

لائبریرین
مجھے آپ کی اس بات سے سو فیصد اتفاق ہے ۔۔ مگر میرا اشارہ غیر دلچسپ سوالات کی طرف نہیں بلکہ بے ڈھنگے سوالات کی طرف تھا ۔ :wink:

جو ادب کو ہی اپنا اوڑھنا بچھونا سمجھ لیں ۔ وہ ہر کسی کے روحانی استاد ہو سکتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کے بارے میں سنکر ہی سیکھنے والوں کا روحانی تعلق ان سے خودبخود جڑ جاتا ہے ۔
آپ سمت کئی لوگ ( بلکہ سب لوگ کہنا زیادہ مناسب ہوگا )۔۔۔ اس بات پر یقین نہیں کریں گے کہ جب میں اس دور میں ( جس کا میں نے پچھلے صفحے پر حوالہ دیا ہے ) ۔۔ غالب کی شاعری کو پڑھتے پڑھتے سو جاتا تھا ۔ حضرت مرزا غالب کئی بار میرے خواب میں آکر اپنی شاعری کے بارے میں تبادلہِ خیال کے علاوہ میری شاعری پر بھی اپنے تاثرات پیش کرچکے ہیں ۔ :D

میرے مسلسل مذاق جو میں یہاں محفل میں کرتا رہتا ہوں اس کی وجہ سے یہ سب کےلیئے بھی ایک مذاق ہوگا ۔ اس لیئے میں اسے بات کو مضحکہ انداز سے ہی پیش کر رہا ہوں کہ کوئی زیادہ سنجیدہ ہی نہ ہوجائے ۔ :lol:

اور رہی بات کہ کہیں آپ پچھلے جنم میں وہ استاد تو کہیں نہ تھیں ؟ ۔۔۔ تو اس کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ اس بات کو زیادہ عرصہ نہیں گذرا ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ آپ کو ُاس وقت اس جہاں میں آئے ہوئے کافی عرصہ بیت چکا تھا ۔ اور آگوان کے اس عقیدے کے مطابق ایک جنم کے بعد دوسرا جنم ہوتا ہے ناکہ ایک ہی جنم میں دوسرا جنم وجود میں آجائے ۔ :wink:

اور دوسرا یہ کہ ۔۔۔ وہ مرد استاد تھے اور آپ خاتون ہیں ۔ ایک جنم کے بعد دوسرا جنم کسی اور جنس میں ہو ۔ اس غلطی کا بھی امکان آگوان میں نہیں پایا جاتا ۔ :)

ہاں یہ ضرور ہوسکتا ہے کہ غالب کی پرستار ہونے کی وجہ سے باقی سارے ایسے پرستاروں کا آپس میں کوئی گہرا روحانی تعلق ضرور ہوگا ۔
 

ظفری

لائبریرین
اجنبی نے کہا:
ظفری سے سوال:
شاعری کیوں پسند ہے اور کس حد تک پسند ہے؟ کیا ہر موڈ میں شاعری پسند ہے یا جب دل کرے تب؟

انسان جب کسی چیز کو دیکھتا یا اس سے متاثر ہوتا ہے تو وہ چاہتا ہے کہ جس طرح اس کا احساس اس چیز سے متاثر ہوا ہے بلکل اسی طرح وہ اس کا اظہار بھی کرے ۔ یعنی وہ اپنے احساس کی ترجمانی کی‌ ایک Out Put شکل دیکھنا چاہتا ہے ۔ اب اس آؤٹ پُٹ کی شکل کیسی ہوتی ہے یہ اس کی اس صلاحیت پر منحصر ہے جو اس کو اللہ کی طرف سے نصیب ہوئی ہے ۔ ہر کوئی اس اظہار کے لیئے اپنی خداداد صلاحیت کو استعمال کرتا ہے ۔
سو شاعری خوبصورت الفاظوں کا ایک مجموعہ ہے جو مصرعوں میں اپنی اپنی جگہوں کا تعین کر کے کسی بھی شعر کو ایک ربط دے دیتے ہیں ۔ اور یہ چند الفاظ کسی کے بھی احساس کی ایک بھرپور جھلک ہوتے ہیں ۔ جو مختصر الفاظ یا مصرعے میں پوری داستاں بیاں کر جاتے ہیں ۔ اور شاعری کا یہی پہلو مجھے پسند ہے کہ چند لفظوں سے آپ اپنا پورا دل کھول سکتے ہیں ۔

شاعری کافی حد تک پسند ہے ۔۔۔ مگر زندگی کی بنیادی ضروریات اور ذمہ داری کے بعد ہی میں شاعری کو ترجیح دیتا ہوں ۔ ورنہ بصورتِ دیگر نہ شاعری سے انصاف ہوگا اور نہ ہی زندگی کی ذمہ داریوں سے ۔

شاعری کے لیئے کوئی موڈ نہیں ہوتا بلکہ شاعری خود موڈ بناتی ہے اور جب بناتی ہے تو کہنا بھی اچھا لگتا ہے اور سننا اور پڑھنا بھی ۔


آپ کو شاعری کے صرف الفاظ پسند آتے ہیں یا ان کا مفہوم بھی؟ اور کیا مفہوم آسانی سے سمجھ آ جاتا ہے یا اردگرد سے پوچھنا پڑتا ہے؟ :lol:

میرے خیال میں اگر کسی کو بھی شاعری سے کسی بھی قسم کی تھوڑی سی بھی رغبت ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ شاعری کو سمجھتا ہے ۔ ہاں بعض اوقات اشعار میں ثقیل الفاظ کے علاوہ مشکل مضامین بھی آجاتے ہیں ۔ جن کو سمجھنے کے لیئے کبھی کبھی استاد یا کسی کہنہ مشق سے بھی مدد لینی پڑتی ہے ۔ مگر میرے ساتھ عام طور پر ایسا نہیں ہوتا ۔

آپ کو نثر نگاری کی کون سی صنف پسند ہے؟ دیکھا گیا ہے کہ بہت کم خواتین ادب میں اعلیٰ مقام بنا پائی ہیں ، اس کی کیا وجہ ہے آپ کے خیال میں

مجھے نثر کے طرف توجہ مبذول کرنے کا موقع نہیں مل سکا کہ میں سمجھتا ہوں اس کے لیے وقت بہت درکار ہوتا ہے اور میں یہ کام یہاں امریکہ میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے کر نہ سکا ۔ مگر افسانے اور کہانیاں مختلف رسائل میں پڑھتا رہا ۔ اور یہی وجہ ہے کہ میں نے چند ایک افسانے بھی لکھنے کی کوشش کہ جو اس اردو محفل پر بھی موجود ہیں ۔ اور اسی مناسبت سے مجھے نثری ادب میں افسانے کی‌ صنف بہت پسند ہے۔

کیونکہ میں نے نثری ادب اتنا نہیں پڑھا ۔ اس لیئے یہ بتانے سے قاصر ہوں کہ خواتین اس میدان میں کیوں پیچھے ہیں ۔ ( آپ کے سوال کے مطابق) ۔۔۔ مگر کیا وہ کیا واقعی اس میدان میں پیچھے ہیں ۔۔۔۔ ؟؟؟ :wink:
 

اجنبی

محفلین
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جسے اور کوئی پسند نہیں‌ آتا اسے غالب پسند آ جاتا ہے ۔ میرے خیال میں غالب کا اندازِ بیان سادہ ہے اس لیے ۔ مگر کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ غالب زیادہ مشہور ہے اس لیے وہ زیادہ لوگوں کو پسند ہوتا ہے ، آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کے خیال میں اور کوئی شاعر غالب سے بہتر نہیں لکھتا؟ :lol:


آپ نے کہا کہ سوال انٹرسنٹگ ہوں گے تو جواب انٹرسٹنگ آئیں گے ۔ تو پھر اجازت ہے مجھے انٹرسٹنگ سوال کرنے کی؟ :p
 

ظفری

لائبریرین
‌‌اجنبی نے پوچھا :
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جسے اور کوئی پسند نہیں‌ آتا اسے غالب پسند آ جاتا ہے ۔ میرے خیال میں غالب کا اندازِ بیان سادہ ہے اس لیے ۔ مگر کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ غالب زیادہ مشہور ہے اس لیے وہ زیادہ لوگوں کو پسند ہوتا ہے ، آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کے خیال میں اور کوئی شاعر غالب سے بہتر نہیں لکھتا؟ :lol:


آپ نے کہا کہ سوال انٹرسنٹگ ہوں گے تو جواب انٹرسٹنگ آئیں گے ۔ تو پھر اجازت ہے مجھے انٹرسٹنگ سوال کرنے کی؟ :p


میں بھی یہی سمجھتا ہوں کہ غالب کو پسند کرنے کی وجہ زیادہ تر یہی ہے کہ وہ بہت مشہور ہے ۔ یہ بات میں آج کل کے تناظر کو سامنے رکھ کر رہا ہوں ۔ جس طرح کسی کو تجریدی آرٹ کی الف ب بھی نہیں معلوم ہوتی مگر وہ اپنے گھر کی دیواروں پر ہر طرح کا تجریدی آرٹ دیکھنا چاہتا ہے ۔ بلکل اسی طرح غالب کو پسند کرنے کا بھی آج کل فیشن بنا ہوا ہے ۔ مگر وہ غالب کے اکثر اشعاروں کو سمجھنے میں نابلد ہیں ۔

اب آتے ہیں اس کی شاعری کی طرف ۔۔۔
غالب کا انداز اتنا آسان فہم نہیں تھا کہ ہر کسی کو اس کی ذہنی ادراک کا اندازہ ہوتا ۔ فارسی کے مشکل الفاظ کے ساتھ غالب کے مضامین بھی اس وقت کے ادب کے استادوں کے لیئے ایک معمہ بنے ہوئے تھے ۔

یا تو آپ سمجھے یا خدا سمجھے

میں سمجھتا ہوں کہ غالب کا تخیل اتنا پختہ اور پیچیدہ تھا کہ اس کو کسی آسان زبان میں بیان کرنا بھی ایک بہت مسئلہ تھا ۔ اس نے اپنی بات لوگوں کے سر سے گذرتی ہوئی دیکھی تو اس نے پھر اپنا انداز آسان بنایا اور بیان کے لیئے بہت سادہ زبان استعمال کی ۔ اور ایک اور بات جو میں سمجھتا ہوں کہ شاعری پہلے صرف دل سے ہوتی ہے ۔۔ غالب نے شاعری کو دماغ بھی عطا کیا کہ شاعری میں دنیا بھر کے مضامین بند کردیئے ورنہ پہلے طلسم ہوش روبا داستانوں ، غزالی آنکھوں یا سیاہ زلفوں کے گرد ہی شاعری گھومتی نظر آتی تھی ۔ مگر غالب نے فلسفے کے ساتھ اور بھی کئی پہلو شاعری میں منفرد انداز سےاُجاگر کیئے ۔ غالب نے شاعری میں ایک ہی موضوع کو منتخب نہیں کیا بلکہ کئی نئی جدتیں پیدا کیں ، جن سے لوگ آج بھی اختلاف کرتے ہیں ۔ اور آج تک اس کے بعض اشعاروں کے لیئے مقدمے تک قائم ہیں ۔

رہی بات کہ غالب سے اچھا کوئی شاعر اچھا نہیں تو میں اس سلسلے میں اتنا کہوں گا کہ غالب سے اچھے شعر اور کسی نے بھی ضرور کہے ہونگے ۔ جس کی ایک مثال مومن خاں مومن ہے ۔ جس کے ایک شعر کو محب نے اپنے دستخط کی زینت بنایا ہوا ہے ۔ مگر غالب سے زیادہ اچھے شعر ( تعداد میں ) کسی اور نے نہیں کہے ہونگے ۔ آپ غالب کے سارے کلام کو خصوصا ً

دل ِ نادان تجھے ہوا کیا ہے
آخر اس درد کی دوا کیا ہے

کے بعد ۔۔۔۔ دیکھ لیں کہ غالب نے کس قدر آسان انداز اپنایا ہوا ہے اور زیادہ تر کلام نہ صرف پسند کیا گیا بلکہ اس حد تک وہ مشہور ہوئے کہ ۔۔۔ بعض تو بطور محاورے بھی استعمال ہونے لگے ۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ غالب کو آج تک جو قدرومنزل حاصل ہے ۔ وہ اس کے اسلوبِ بیاں کے ساتھ ساتھ اس کے بے‌ ، پرتکلف اور بے ساختہ لہجے ہیں جو آسانی سے سب کو زبانی ازبر ہوجاتے ہیں ۔

جس میں لاکھوں برس کی حوریں ہوں
ایسی جنت کا کیا کرے کوئی

مزاح کو اپنی تکلیف دہ زندگی سے نکال کر پیش کرنا ، یہ بھی صرف غالب کا ہی کام تھا ورنہ جو شاعری میں روتے رہے وہ روتے ہی رہے یا ہنستے رہے تو ہنستے رہے ۔ مگر دنیا کے ہر موضوع کو شاعری میں اتنی مہارت اور بے ساختگی سے بند کرنا کسی اور کے بس کی بات نہیں ۔ اس لیئے میں بلا تلکف غالب کو ایک بہت بڑا شاعر مانتا ہوں ۔ اور کسی کو اسکا ہم پلا اس لیئے نہیں مانتا کہ غالب کا تخیل جو مختلف مضامین کی شکل میں سب کے سامنے آتا رہا ۔ اس کی سطح پر میں نے کسی اور کی سوچ یا تخیل نہیں دیکھا ۔
( واضع رہے کہ یہ صرف میری اپنی رائے ہے ۔ کسی کا اس سے متفق ہونا یا نہ ہونا بحث کا ایشو نہیں )


انٹرسٹینگ سوال ضرور پوچھیں مگر بے ڈھنگے نہیں ۔ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
اجنبی نے کہا:
کہتے ہیں کہ پختون سے جب بات کرنے لگیں تو پہلے وہ ہوائی فائر کرتے ہیں پھر بات سنتے ہیں ۔ اور اگر انہیں بات بری لگے تو بندوق سیدھی کر کے بندے کو سیدھا کر دیتے ہیں ۔ آپ بھی ایسے ہی ہیں یا مختلف ہیں؟

پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ نے یہ بات ہی غلط سنی ہے ۔ اگر ایسی بات ہوتی تو پختون مہمان نوازی کے لیئے اتنا مشہور نہیں ہوتا کیونکہ لوگ اسی کا مہمان بننا پسند کرتے ہیں ۔ جو ہر طرح سے نثار ہونا جانتا ہو ۔
ہاں یہ ہوسکتا ہے کہ بعض پختون ان چیزوں میں قدامت پسند ہوسکتے ہیں جو ملک کے دوسرے حصے کے لیئے ایک عام بات ہو ۔ یہ بات بلکل ایسی لے لی جائے کہ یورپ کی طرزِ زندگی کو ہم لوگ پاکستان میں اچھی نظر سے نہیں دیکھتے جو کہ یورپ والوں کے لیئے بہت حیرت کے ساتھ کسی حد تک قدامت پسندی اور اب ایک نیا لیبل “ انتہا پسندی “ بھی ہوسکتا ہے ۔
تو بس ہر معاشرہ اپنے مذہب کے ساتھ اپنی چند اہم رسموں اور روایات کے ساتھ پہچانا جاتا ہے ۔

(خواتین) سے لڑائی کے وقت کیا احساسات ہوتے ہیں ۔ اور اکثر پٹتے ہیں یا کبھی کبھار بچ بھی جاتے ہیں آپ؟

پٹنے اور بچنے کے بارے میں تو میں نے کبھی نہیں سوچا ۔۔ البتہ اس بات پر کوفت ہوتی ہے کہ جب آپ کسی کو کافی عرصے سے جانتے ہیں تو پھر ا سکو آپ کیوں نہیں سمجھے ۔ اور احساس یہی ہوتا ہے کہ مجھ سے یہ کیا چاہ رہے ہیں سیدھا سیدھا کیوں نہیں پوچھتے ۔
 
ظفری نے کہا:
محب علوی نے کہا:
ایک اور سوال:
تین پسندیدہ شاعر کونسے ہیں اور کیوں؟

سرفہرست غالب ہی ہے ۔۔۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اسکول میں جب شاعری کے اسباق کورس میں شامل ہوئے تو ہمارے کلاس ٹیچر جناب سید اقتدار علی خاں جن کا تعلق انڈیا کے شہر حیدرآباد دکن سے بنتا تھا ، وہ غالب کے بہت ہی بڑے پرستار تھے اور ان کو غالب کے سینکڑوں اشعار زبانی یاد تھے جو موقع محل کے مناسبت سے سناتے رہتے تھے ۔ چونکہ وہ اردو کے ٹیچر تھے اس لیئے اسکول کا پہلا پریڈ بھی اردو کا ہی ہوتا تھا ۔ یعنی اسکول کے ہر دن کا آغاز غالب کے اشعار سے ۔۔۔ :D

ان کی غالب سے اسقدر عقیدت سے متاثر ہوکر میں نے بھی کورس کے علاوہ غالب کی مزید شاعری کو پڑھنا شروع کیا۔ جو کچھ سمجھ نہیں آتا تھا ۔ میں ان سے پوچھ لیتا تھا ۔ میری دلچسپی کو دیکھ کر انہوں نے بھی مجھ پر توجہ دی (ویسے میں اپنی کلاس کا مانیٹر تھا اس لیے ان سے میرا واسطہ زیادہ پڑتا تھا ) اور غالب کی شاعری کو بہت سلیقے سے سمجھایا ۔ پھر ایک دفعہ انہوں نے مجھے ایک شعر میں ردوبدل کرتے دیکھ کر مجھے کہا کہ تم بھی کچھ اپنا کہو ۔ تب مجھے احساس ہوا کہ مجھ میں شاعری کے جراثیم موجود ہیں ۔ :wink: ورنہ سر مجھے یہ کبھی نہیں کہتے ۔ کیونکہ وہ شاعری میں زیر و زبر کی ذرا سے بھی ردوبدل کو بھی برداشت نہیں کرتے تھے ۔ تو اس وقت میں نے ایک غزل لکھی تھی ۔ مگر پوری یاد نہیں کہ میں اس کو محفوظ نہیں کر سکا تھا ۔ اس کا مطلع اور ایک شعر اس طرح یاد ہے کہ ۔۔۔۔

ایک داغ لگ چکا ہے اب اس کی اڑان پر
جو کبھی پہنچتا تھا اُڑ کے آسمان پر
چاہوں تو پھر بھی لکھ نہ سکوں دل کا ماجرا
پہرے بٹھا دیئے یہ کس نےدھیان پر

یہ غزل دیکھ کر وہ حیران ہوگئے ۔ اور خوب پیٹھ ٹھونکی ۔ مگر وہ میڑک کا آخری دور تھا اور پھر میں کالج میں بزی ہوگیا ۔ اور ان سے میرا رابطہ منقطع ہوگیا ۔
مگر اس طرح شاعری اور غالب کی شاعری کو پسند کرنے کا رحجان پیدا ہوا ۔

باقی دوسرے ، دو میں احمد فراز اور شہزاد احمد شامل ہیں ۔۔ وجہ ان کا اندازِ بیاں ہے ۔ جو بے ساختہ اور بہت آسان فہم ہے ۔ ان کے شعر آسانی سے سمجھ آجاتے ہیں ۔ ثقیل الفاظوں کو کم استعمال کرتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ان کا کوئی شعر پڑھنے کے بعد کسی کو اس کی تشریح کے لیئے ڈھونڈنا نہیں پڑتا ۔ :D

میری بھی خواہش ہے کہ میں بھی کاش ان جیسا لکھ سکوں ۔ احمد فراز کو تو سب نے پڑھا ہوگا ۔ مگر شہزاد احمد سب کی نظروں سے شاید نہیں گذرے ہونگے ۔ ان کے دوا شعار پیش‌ ہیں ۔

حال اس کا تیرے چہرے پر لکھا لگتا ہے
یہ جو چپ چاپ کھڑا ہے تیرا کیا لگتا ہے

جانے کونسی پستی میں گرا ہوں میں
اسقدر دور ہے سورج کہ دیا لگتا ہے

بس اپنی شاعری میں یہی انداز اپنانے کی کوشش کرتا ہوں ۔ مگر لگتا ہے کہ ابتک کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوئی ہے کہ اردو محفل پر استادِ محترم کے علاوہ کسی اور نے کوئی خاص پذیرائی نہیں کی ۔۔۔ مگر چند دیگر ویب سائیٹوں پر جہاں استاد بھی موجود ہیں ۔ کافی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔ جس کی وجہ سے یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے ۔ :wink:


تین پسندیدہ نثر نگار کونسے ہیں اور ان کی کونسی کتابیں بہت پسند ہیں؟

میں نے نثرنگاری کی طرف اتنی توجہ نہیں دی اور خاص کر امریکہ آکر تو کوئی کتاب یا ناول نہیں پڑھا سوائے ڈایجسٹوں کے اور اگر اس طرح دیکھا جائے تو محی الدین نواب ہی ایک ایسا نام ہے جس سے میں متاثر ہوں اور ان کی کہانیاں اب بھی میں پڑھتا ہوں ۔ پسند کی وجہ ۔۔ بہت حساس موضوع لاتے ہیں اور لکھنے کا انداز ایسا ہے کہ انسان ان کے افسانوں یا کہانیوں میں ایسا محو ہوجاتا ہے کہ ایک ہی نشت میں پڑھنے کی کوشش کرتا ہے ۔

قدیر کے سوالات کے جوابات میں ذرا توقف سے دوں گا ۔

شاعری میں میرے پسندیدہ شعرا میں سر فہرست غالب اور احمد فراز ہیں اور یہ جان کہ بہت خوشی ہوئی کہ دونوں میں یہ قدر مشترک ہے ۔ باقی قدروں پر روشنی نہیں ڈالوں‌گا کہ حاسدوں کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔
غالب سے اپنے تعلق کو بہت عمدگی سے بیان کیا ہے اور پڑھ کر لطف آیا۔ احمد فراز اور شہزاد احمد شاید بعد میں پسند آئے ہوں گے ویسے میں بھی شہزاد احمد کو بہت اچھا شاعر مانتا ہوں۔

نثر کی طرف اتنی کم توجہ کی توجیہہ تو سمجھ میں‌ آگئی اور کتب کی عدم دستیابی بھی شاید ایک وجہ ہو مگر اب جب کہ لائبریری بن رہی ہے اور کافی کتب میسر ہیں تو کوئی ارادہ ہے نثر میں دلچسپی پیدا کرنے کا۔ ایک بہترین طریقہ تو کتاب میں حصہ لینا بھی ہے جیسے ہم نے آب گم میں کیا۔

ایک وضاحت کرتا چلوں کہ تمہارا انٹر ویو مجھے یقین ہے کہ بہت پرلطف ہوگا اس لیے سنجیدہ سوالوں کے ساتھ ساتھ کچھ نوک جھونک اور ہنسی مذاق بھی کرنے کو جی چاہتا ہے کیونکہ اچھا جواب آنے کی توقع رہتی ہے۔ اس معاملے میں کیا رائے ہے ذرا وضاحت سے لکھنا کیونکہ بہرحال انٹر ویو تمہارا ہے اور میں نہیں چاہتا کہ یہ تمہاری منشا کے خلاف ہو۔
 

ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
غالب سے اپنے تعلق کو بہت عمدگی سے بیان کیا ہے اور پڑھ کر لطف آیا۔ احمد فراز اور شہزاد احمد شاید بعد میں پسند آئے ہوں گے ویسے میں بھی شہزاد احمد کو بہت اچھا شاعر مانتا ہوں۔

اس ضمناً میں یہ کہنا چاہوں گا کہ غالب کو میں نے جب بھی پڑھا تو کچھ سیکھنے کے لیئے پڑھا یعنی شعر وادب کو سمجھنے کے لیئے اس کی شاعری سے استفادہ کیا مگر احمد فراز ، شہزاد احمد یا پھر اعتبار ساجد کو پڑھا تو زندگی کی مختلف کیفیات سے متاثر ہوکر ان کی شاعری کا لطف اٹھایا ۔ جیسا کہ سب کرتے ہیں ۔

نثر کی طرف اتنی کم توجہ کی توجیہہ تو سمجھ میں‌ آگئی اور کتب کی عدم دستیابی بھی شاید ایک وجہ ہو مگر اب جب کہ لائبریری بن رہی ہے اور کافی کتب میسر ہیں تو کوئی ارادہ ہے نثر میں دلچسپی پیدا کرنے کا۔ ایک بہترین طریقہ تو کتاب میں حصہ لینا بھی ہے جیسے ہم نے آب گم میں کیا۔

تمہاری بات بلکل درست ہے کہ میرے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا ہے ۔۔۔ ورنہ میں بھی کرشن چندر ، سعادت حسن منٹو ، پطرس بخاری مشاق احمد یوسفی ، شوکت صدیقی وغیرہ کو بھی پاکستان میں پڑھ چکا ہوں مگر اس بات کا حوالہ اس لیئے نہیں دیا تھا کہ اتنا عرصہ گذرجانے کے بعد سب کچھ گڈمڈ ہوچکا ہے ۔ اب یاد نہیں کہ کس نے کیا اور کیسے کہا تھا ۔

ایک وضاحت کرتا چلوں کہ تمہارا انٹر ویو مجھے یقین ہے کہ بہت پرلطف ہوگا اس لیے سنجیدہ سوالوں کے ساتھ ساتھ کچھ نوک جھونک اور ہنسی مذاق بھی کرنے کو جی چاہتا ہے کیونکہ اچھا جواب آنے کی توقع رہتی ہے۔ اس معاملے میں کیا رائے ہے ذرا وضاحت سے لکھنا کیونکہ بہرحال انٹر ویو تمہارا ہے اور میں نہیں چاہتا کہ یہ تمہاری منشا کے خلاف ہو

نہیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ میں بھی یہ ہلکی پھلکی نوک جھوک جاری رکھنا چاہتا ہوں ۔ وضاحت اب کیا کروں کہ بس اتنا کہنا چاہوں گا کہ شائستگی اور اخلاق کے پہلو بھی مدنظر میں رہیں تو یہ بہت ہی اچھا سلسلہ رہے گا اور میں کسی کو اس کے کیئے سوالات کی پوچھ گچھ میں مایوس بھی نہیں کروں گا ۔
کیوں کیا خیال ہے ۔ ؟ :wink:
 

امن ایمان

محفلین
ایک وضاحت کرتا چلوں کہ تمہارا انٹر ویو مجھے یقین ہے کہ بہت پرلطف ہوگا اس لیے سنجیدہ سوالوں کے ساتھ ساتھ کچھ نوک جھونک اور ہنسی مذاق بھی کرنے کو جی چاہتا ہے کیونکہ اچھا جواب آنے کی توقع رہتی ہے۔ اس معاملے میں کیا رائے ہے ذرا وضاحت سے لکھنا کیونکہ بہرحال انٹر ویو تمہارا ہے اور میں نہیں چاہتا کہ یہ تمہاری منشا کے خلاف ہو۔

محب شکر ہے آپ کو رائے لینے کا خیال آگیا۔۔۔پتہ ہے کل میں نے یہاں انتہائی غصے میں ایک سخت قسم کا جواب لکھا تھا (جو اب بھی میرے پاس سیو ہے) لیکن بس پھر بہت مشکل سے خود پر قابو پایا۔۔۔ انٹرویو سیکشن بھی اب اردو محفل کا مستقل اور بہت زیادہ پڑھا جانے والا سیکشن بنتا جارہا ہے ۔۔تو کیا خیال ہے اس سیکشن کو بھی سائنسی اصولوں کے مطابق نہ کر لیا جائے۔۔۔میری ذاتی اصطلاح میں سائنسی اصولوں کا مطلب کسی بھی کام کو منظم طریقے سے کرنا ہے۔
باقاعدہ بنیادی سوالات کو لائن اپ کردیا جائے۔۔۔اور پھر اس کے بعد ہر رکن کی مرضی اور ذاتی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے بات چیت کو آگے بڑھایا جائے۔
اور ساتھ کچھ اصول و ضوابط بھی طے کر لیے جائیں۔۔آپ کا کیا خیال ہے۔۔۔؟ اگر تو متفق ہیں۔۔تو ابھی ایک الگ تھریڈ کھول دیں۔۔۔باقی کی بات وہاں سہی۔ میں بھی اور شمشاد چاء سے بھی درخواست کروں گی۔۔۔کہ ان تھریڈز میں انتہائی غیر متعلقہ پوسٹس ڈیلیٹ کردی جائیں۔۔۔تانکہ بات چیت میں ربط اور اس کا اصل حسن باقی رہے۔
نوٹ:- محب آپ کے جواب کے بعد میں اس پر عمل کروں گی۔
 

امن ایمان

محفلین
ظفری اتنے ادبی سوالات کے بعد کچھ معصومانہ سوالات۔۔۔:)

ہ آپ کی نظر میں دوستی کیا ہے؟

ہ ایک اچھا دوست بننے کے لیے کسی شخص میں کیا خصوصیات ہونی چاہییں؟

( اگر آپ کو یہ لگے کی اس بار میں پہلے بھی سوال پوچھ چکی ہوں تو وہ سوال یہ تھا کہ آپ دوستی میں بے تکلف کس حد تک ہوتے ہیں)

ہ ظفری کبھی کسی تعلق کو نبھانے کی خاطر مناقفت سے کام لیا؟

اب انشاءاللہ کوشش کروں گی کہ اس گفتگو میں گیپ نہ آئے۔۔۔ورنہ پھر بات کا سارا مزا خراب ہوجاتا ہے۔
( محب اب آپ بھی اپنی خیر منائیں۔۔۔اس ڈکشنری کا بدلہ بس اب دیکھیے گا کہ میں آپ سے کس طرح لیتی ہوں۔۔ذرا رحم نہیں کھایا نا مجھ پر )
 

ظفری

لائبریرین
امن کی رائے ہر طرح سے مکمل اور جاندار ہے ۔ اُمید ہے اگر امن کی دی ہوئی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے کچھ ایسے قواعدوضوابط بنا دیئے جائیں جن سے کسی کے انٹرویوز میں کسی قسم کی تلخی یا پیچیدگی پیدا نہ ہوتو بہت اچھا رہے گا ۔
اور ہوسکتا ہے کہ اچھا پڑھنے کے ساتھ ساتھ سب کو سیکھنے اور سیکھانے کا بھی موقع مل جائے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
محب اب آپ بھی اپنی خیر منائیں۔۔۔اس ڈکشنری کا بدلہ بس اب دیکھیے گا کہ میں آپ سے کس طرح لیتی ہوں۔۔ذرا رحم نہیں کھایا نا مجھ پر )

امن میں نے تو تمہاری سفارش بھی کی تھی لیکن یہ پھر بھی نہیں مانے۔
 

شمشاد

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
۔۔۔۔۔ اور شمشاد چاء سے بھی درخواست کروں گی۔۔۔کہ ان تھریڈز میں انتہائی غیر متعلقہ پوسٹس ڈیلیٹ کردی جائیں۔۔۔تانکہ بات چیت میں ربط اور اس کا اصل حسن باقی رہے۔ quote]

امن تم بھی اس زمرے کی ناظم ہو۔ تم خود بھی ان دھاگوں میں سے غیر متعلقہ پوسٹس حذف کر سکتی ہو۔ ذرا اپنے اختیارات استعمال کر کے دکھاؤ۔
 
امن ایمان نے کہا:
ظفری اتنے ادبی سوالات کے بعد کچھ معصومانہ سوالات۔۔۔:)

ہ آپ کی نظر میں دوستی کیا ہے؟

ہ ایک اچھا دوست بننے کے لیے کسی شخص میں کیا خصوصیات ہونی چاہییں؟

( اگر آپ کو یہ لگے کی اس بار میں پہلے بھی سوال پوچھ چکی ہوں تو وہ سوال یہ تھا کہ آپ دوستی میں بے تکلف کس حد تک ہوتے ہیں)

ہ ظفری کبھی کسی تعلق کو نبھانے کی خاطر مناقفت سے کام لیا؟

اب انشاءاللہ کوشش کروں گی کہ اس گفتگو میں گیپ نہ آئے۔۔۔ورنہ پھر بات کا سارا مزا خراب ہوجاتا ہے۔
( محب اب آپ بھی اپنی خیر منائیں۔۔۔اس ڈکشنری کا بدلہ بس اب دیکھیے گا کہ میں آپ سے کس طرح لیتی ہوں۔۔ذرا رحم نہیں کھایا نا مجھ پر )


لگتا ہے امن بہت غصہ میں یہ پوسٹ کی ہے۔ چلو میں اپنی طرف سے وضاحت کردو ، اس وقت کئی لوگوں کے انٹر ویو چل رہے ہیں جن میں حجاب ، جیہ ، شمشاد ، شگفتہ اور ظفری شامل ہیں۔ جیہ اور حجاب سے ہلکا پھلکا مزاح جاری رکھا انٹر ویو پر مگر ہر پوسٹ میں سوال بھی تھا البتہ ظفری کی دفعہ باقاعدہ نوک جھونک اور مذاق سوالوں سے ہٹ کر بھی تھا کیونکہ ظفری سے ایسی جھڑپیں ماضی میں بھی رہیں اور ظفری کے خفا ہونے کا بھی خدشہ نہیں ہوتا۔ دوسرا بہت عرصے کے بعد ظفری فعال ہوا تھا اور یہ دھاگہ ایسا ہے کہ اس پر وہ جواب بھی ضرور دیتا اس لیے یہ سلسلہ پھیل گیا۔
باقی رہا میرا خیال تو وہ اتنا ضروری نہیں کیونکہ انٹر ویو کے دھاگے تو اصل میں تمہارے ہیں اور تم ہی صحیح طور پر انہیں چلا سکتی ہو اور ان کے اصول و ضوابط طے کرنے کا بنیادی حق بھی تمہارا ہے۔ ایک موقع پر مجھے بھی خیال آیا تھا کہ انٹرویو کے سوالات سے ہٹ کر جتنی بھی پوسٹس ہیں انہیں ایک اور دھاگہ بنا کر منتقل کردینا چاہیے اب یہ کام کر ہی دینا چاہیے۔ فارمیٹ بنانا اور عمل کرنا مکمل طور پر تمہاری اپنی صوابدید ہے اور مجھ سے بہتر اس میں شمشاد بتا سکتے ہیں کیونکہ تعارف حاصل کرنے اور سوالات کرنے میں تجربہ منہ سے بولتا ہے ۔
 

امن ایمان

محفلین
شکریہ ظفری۔۔اور آپ آج کہاں ہیں۔۔؟

شمشاد چاء۔۔>>> میں نے آپ کا جواب دیکھا ہے۔۔لیکن محب نے دیکھ کر بھی نہین دیکھا۔۔۔کوئی بات نہیں۔۔اب وہ خود میرا جواب دیکھ لیں گے۔ :)

جی چاء بس انشاءاللہ مجھے جیسے ہی وقت ملتا ہے غیر متعلقہ جوابات ختم کردوں گی۔۔اس بات کی اجازت تو میں آپ سے پہلے ہی لے چکی ہوں۔ اور اختیارات استمعال کرنے کی مجھے ضرورت نہیں ہے۔۔آپ ہیں نا۔


محب۔۔۔>>> اوہ نہیں نہیں محب مجھے آپ پر غصہ نہیں آیا تھا۔۔بس کچھ باتیں پڑھ کر اچھا نہیں لگا تھا۔ محب آپ کا مشورہ بہت زبردست ہے۔۔۔اس بارے میں مزید سوالات میں آپ سے ذپ میں پوچھ لوں گی۔ اور شمشاد چاء کی رائے کی میں پہلے ہی منتظر ہوں۔ کیوں کہ آپ لوگوں سے مشورے کے بغیر تو میں کچھ بھی نہیں کرسکتی۔
 

ظفری

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
ظفری اتنے ادبی سوالات کے بعد کچھ معصومانہ سوالات۔۔۔:)

ہ آپ کی نظر میں دوستی کیا ہے؟

میری نظر میں دوستی رفاقتوں کی چند شرطوں کے ساتھ ایک ایسا رشتہ ہے ۔ جس کے ساتھ آپ اپنی زندگی کا کچھ حصہ بھرپور طریقے سے گذار سکتے ہیں ۔

ہ ایک اچھا دوست بننے کے لیے کسی شخص میں کیا خصوصیات ہونی چاہییں؟

منافقت سے پاک ہونا چاہیئے ۔ ورنہ باقی منفی چیزوں کو دور کرنے کے لیئے انسان فرشتے کا روپ نہیں دھار سکتا ۔

( اگر آپ کو یہ لگے کی اس بار میں پہلے بھی سوال پوچھ چکی ہوں تو وہ سوال یہ تھا کہ آپ دوستی میں بے تکلف کس حد تک ہوتے ہیں) ۔

جی ہاں آپ یہ سوال مجھ سے پہلے پوچھ چکی ہیں ۔

ہ ظفری کبھی کسی تعلق کو نبھانے کی خاطر مناقفت سے کام لیا؟

نہیں کبھی نہیں ۔۔۔ اور شاید یہی وجہ ہے کہ میں کچھ اہم تعلقات مستقل بنیادوں پر استوار نہیں کرسکا ۔

اب انشاءاللہ کوشش کروں گی کہ اس گفتگو میں گیپ نہ آئے۔۔۔ورنہ پھر بات کا سارا مزا خراب ہوجاتا ہے۔


کوئی بات نہیں دیر سویر ہو ہی جاتی ہے ۔ :)
 

امن ایمان

محفلین
میری نظر میں دوستی رفاقتوں کی چند شرطوں کے ساتھ ایک ایسا رشتہ ہے ۔ جس کے ساتھ آپ اپنی زندگی کا کچھ حصہ بھرپور طریقے سے گذار سکتے ہیں

آپ نے دوستی کو انتہائی مختصر لفظوں میں بیان کیا ہے جبکہ مجھے لمبے چوڑے جواب کی امید تھی۔۔۔

ظفری آپ دوستی کن شرائط پر کرتے ہیں؟


منافقت سے پاک ہونا چاہیئے ۔ ورنہ باقی منفی چیزوں کو دور کرنے کے لیئے انسان فرشتے کا روپ نہیں دھار سکتا ۔

ویری نائس۔۔۔میں خود بھی اسی چیز کی قائل ہوں۔۔: )


جی ہاں آپ یہ سوال مجھ سے پہلے پوچھ چکی ہیں ۔

نہیں نا۔۔پہلے دوستی کے بارے میں یہ سوال پوچھا تھا کہ آپ کس حد تک بے تکلف ہوتے ہیں۔۔۔یہ سوال نہیں پوچھے تھے۔


ظفری اب کچھ ایسے سوالات جن کو پڑھ کے آپ کی ظاہری شخصیت کے بارے میں کچھ اندازہ ہوسکے :) ( باطنی شخصیت تو لفظوں اور بول چال سے پتہ چل ہی جاتی ہے)

ہ اپنے چہرے کے نقوش میں سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟

ہ آئینہ دیکھتے ہوئے کیا خیال آتا ہے؟

ہ آپ کا قد، آنکھوں کا رنگ؟

ہ کیا آپ کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جو باآسانی دوسروں کی توجہ کھینچ لیتے ہیں ؟( مقناطیسی شخصیت کے مالک)

ہ آپ کو کسی کی ظاہری خوبصورتی کس حد تک متاثر کرتی ہے؟

ہ غصہ کس حد تک آتا ہے؟

ہ شدید غصے میں چیختے چلاتے ہیں یا کسی کا غصہ خود پر اتار دیتے ہیں؟
 
Top