انٹرویو انٹرویو وِد شمشاد

شمشاد

لائبریرین
رباعہ کا مطب 4 نہیں بلکہ چوتھا حصہ ہوتا ہے۔ ویسے یہ ربع ہوتا ہے۔

4 کو اربعہ کہتے ہیں۔
 
جیہ

لائبریرین
ٹھیک ہے شمشاد بھائ۔ لکھنے میں غلطی ہوگئ۔

مگر جواب آپ گول کرگیے :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
کیوں 4 کے عدد پر کیوں حیرت ہوئی تھی؟

اگر تم چاہتی ہو کہ ان کے نام لکھ دوں، تو وہ تو نہیں لکھ سکتا۔
 
امن ایمان

محفلین
تمہارا مطلب اب اس دھاگے کو مقفل کر دینا چاہیے۔

ارے نہیں نہیں شمشاد چاء۔۔۔جب تک وہ ممبر یہاں اردو محفل پر موجود ہے۔۔تب تک تو کوئی تھریڈ مقفل نہیں ہونا چاہیے۔۔۔اور آپ سے تو ابھی اتنی ساری باتیں اور کرنی ہیں۔ میں نے کسی خاص موضوع یا سوال کااس لیے پوچھا تھا کہ کبھی کبھی خود سے بھی دل چاہتا ہے کسی موضوع پر بات کرنے کو۔

اچھا شمشاد چاء۔۔۔

ہ آپ فیصلے دل سے سوچ کر کرتے ہیں یا دماغ سے۔۔؟؟

ہ آپ فیصلہ کرنے میں کتنا وقت لیتے ہیں؟

ہ آپ کی طبیعت میں ضد کا عنصر کس حد تک پایا جاتا ہے۔؟

ہ بچپن میں کبھی من پسند چیز نہیں ملتی تھی تو آپ کا ردعمل کیا ہوتا تھا؟

ہ اب اگر ایسا ہو تو کیا کرتے ہیں۔۔؟

ہ کبھی ایسا ہوا کہ بازار میں صرف قیمت کی وجہ سے اپنی پسندیدہ چیز چھوڑ کے خالی ہاتھ واپس آنا پڑا۔۔؟مطلب اپنی پسند سے باآسانی دستبردار ہوجاتے ہیں کیا۔۔؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
اچھا شمشاد چاء۔۔۔

ہ آپ فیصلے دل سے سوچ کر کرتے ہیں یا دماغ سے۔۔؟؟
زیادہ تر تو دماغ سے ہی سوچ کر کرتا ہوں۔

ہ آپ فیصلہ کرنے میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کچھ فیصلے جلد کرنے کے ہوتے ہیں اور کچھ کے لیے صلاح مشورہ کرنے کے لیے وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہ آپ کی طبیعت میں ضد کا عنصر کس حد تک پایا جاتا ہے۔؟
بہت زیادہ، بہت ضدی ہوں۔

ہ بچپن میں کبھی من پسند چیز نہیں ملتی تھی تو آپ کا ردعمل کیا ہوتا تھا؟
بچپن میں کبھی چاند کو پانے کی تمنا کی ہو اور نہ ملا ہو تو یاد نہیں۔

ہ اب اگر ایسا ہو تو کیا کرتے ہیں۔۔؟
اب تو من پسند چیزیں بھی چادر دیکھ کر ہی ان کی خواہش کرتا ہوں۔ پھر بھی الحمد للہ بہت زیادہ خواہشیں پوری ہوتی ہیں۔

ہ کبھی ایسا ہوا کہ بازار میں صرف قیمت کی وجہ سے اپنی پسندیدہ چیز چھوڑ کے خالی ہاتھ واپس آنا پڑا۔۔؟مطلب اپنی پسند سے باآسانی دستبردار ہوجاتے ہیں کیا۔۔؟؟

ظاہر ہے قمیت کی وجہ سے کبھی کبھار ایسا ہو ہی جاتا ہے۔
 
امن ایمان

محفلین
زیادہ تر تو دماغ سے ہی سوچ کر کرتا ہوں۔

شمشاد چاء کہتے ہیں کہ جو لوگ دماغ سے فیصلہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں اور پھر ہر چیز میں فائدہ اور نقصان کا حساب رکھنے لگتے ہیں۔۔۔کیا یہ بات صحیح ہے؟

بہت زیادہ، بہت ضدی ہوں۔

:) مجھے بھی کچھ کچھ لگے تھے۔۔۔شمشاد چاء کبھی ضد کی وجہ سے نقصان اٹھایا؟

جہاں تک میں آپ کو سمجھی ہوں آپ کچھ رویوں اور برتاؤ میں تو ضدی ہوسکتے ہیں لیکن آپ نے کسی خواہش کو کبھی ضد نہیں بنایا۔۔۔ہیں نا؟
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد چاء کہتے ہیں کہ جو لوگ دماغ سے فیصلہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں اور پھر ہر چیز میں فائدہ اور نقصان کا حساب رکھنے لگتے ہیں۔۔۔کیا یہ بات صحیح ہے؟

ظاہر ہے جو دماغ سے سوچتے ہیں وہ ہر چیز میں فائدہ اور نقصان ہی سوچتے ہیں۔ لیکن زندگی فائدہ اور نقصان کا ہی نام نہیں ہے۔ کبھی کبھی ہارنے میں یعنی کہ نقصان اٹھانے میں بھی تو بہت مزہ آتا ہے۔

:) مجھے بھی کچھ کچھ لگے تھے۔۔۔شمشاد چاء کبھی ضد کی وجہ سے نقصان اٹھایا؟

ایک دفعہ کی بھی خوب کہی، بہت دفعہ نقصان اٹھایا۔

جہاں تک میں آپ کو سمجھی ہوں آپ کچھ رویوں اور برتاؤ میں تو ضدی ہوسکتے ہیں لیکن آپ نے کسی خواہش کو کبھی ضد نہیں بنایا۔۔۔ہیں نا؟

بہت ٹھیک سمجھی ہو۔ نہیں خواہش کو کبھی ضد نہیں بنایا۔
 
امن ایمان

محفلین
شمشاد چاء میں یہ دعوا تو ہرگز ہرگز نہیں کرتی کہ مجھے انسان کو سمجھنا آتا ہے۔۔۔لیکن پتہ نہیں کچھ ایسا ہے جو مجھے یہ محسوس ہونے لگتا ہے کہ میں اس انسان کو جان گئی ہوں، فطرت سمجھ گئی ہوں۔۔ :oops:
خیر آپ کو مزید جاننے کی کوشش ابھی جاری ہے۔۔:)

ہ آپ پریشانی شئیر کرنے کے عادی ہیں یا بس خود تک رکھتے ہیں؟

ہ آپ کا دل اگر کبھی کسی وجہ سے بھر آئے تو آنسوؤں سے رو پڑتے ہیں؟

ہ کیا مرد کا رونا بزدلی ہے؟

ہ کچھ یاد ہے آخری بار کب روئے۔۔؟ ( اس سوال پر مجھے زیک یاد آگئے)
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد چاء میں یہ دعوا تو ہرگز ہرگز نہیں کرتی کہ مجھے انسان کو سمجھنا آتا ہے۔۔۔لیکن پتہ نہیں کچھ ایسا ہے جو مجھے یہ محسوس ہونے لگتا ہے کہ میں اس انسان کو جان گئی ہوں، فطرت سمجھ گئی ہوں۔۔ :oops:

امن کوئی بھی کسی کو کسی حد تک ہی جان سکتا ہے۔ مکمل طور پر جاننے کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ اور خاص کر نیٹ کی دنیا میں تو بالکل بھی نہیں۔

خیر آپ کو مزید جاننے کی کوشش ابھی جاری ہے۔۔:)

ہ آپ پریشانی شئیر کرنے کے عادی ہیں یا بس خود تک رکھتے ہیں؟

بہت کم شیئر کرتا ہوں، زیادہ تر اپنے تک ہی رکھتا ہوں۔

ہ آپ کا دل اگر کبھی کسی وجہ سے بھر آئے تو آنسوؤں سے رو پڑتے ہیں؟

نہیں۔ برداشت کر لیتا ہوں۔ خوشی سے دل بھر آئے اور آنسو نکل آئیں تو اور بات ہے کہ ان پر اختیار نہیں ہوتا۔

ہ کیا مرد کا رونا بزدلی ہے؟

یہ حالات اور واقعات پر منحصر ہے۔ کسی قریبی عزیز کی وفات پر رونا اور بات ہے، اس کو بزدلی نہیں کہہ سکتے۔ اور کسی جذباتی یا جسمانی تکلیف پر رونا اور بات ہے۔

ہ کچھ یاد ہے آخری بار کب روئے۔۔؟ ( اس سوال پر مجھے زیک یاد آگئے۔)

زیک تمہیں کیوں یاد آئے اس کا تو مجھے علم نہیں۔
مجھے البتہ صحیح سے یاد نہیں کہ کب رویا تھا۔
 
امن ایمان

محفلین
امن کوئی بھی کسی کو کسی حد تک ہی جان سکتا ہے۔ مکمل طور پر جاننے کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ اور خاص کر نیٹ کی دنیا میں تو بالکل بھی نہیں۔

جی بالکل۔۔: )

بہت کم شیئر کرتا ہوں، زیادہ تر اپنے تک ہی رکھتا ہوں۔

لیکن چاء شیئر نہ کرنے سے پریشانی کو برداشت کرنا اور مشکل نہیں ہوجاتا کیا۔۔۔؟؟

ہ کچھ یاد ہے آخری بار کب روئے۔۔؟ ( اس سوال پر مجھے زیک یاد آگئے۔)

زیک تمہیں کیوں یاد آئے اس کا تو مجھے علم نہیں۔
مجھے البتہ صحیح سے یاد نہیں کہ کب رویا تھا۔

وہ میں نے زیک سے بھی یہی پوچھا تھا کہ آپ کو یاد ہے آخری بار کب روئے تو اُن کے جواب نے مجھے شاکڈ کردیا ۔۔زیک نے کہا تھا کہ۔۔۔
یاد نہیں ہے مگر دو چار دن سے زیادہ نہیں ہوئے ہوں گے کہ رونے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا۔
اور مجھے تب وہ بالکل چھوٹے بچے کی طرح سے معصوم لگے تھے۔

اچھا چاء آج چھٹی کا دن ہے ( اوہ لیکن سعودی عرب میں تو نہیں ہوگا۔۔) چلیں جب بھی چھٹی کا دن آتا ہے تب۔۔۔۔۔

ہ چھٹی کا دن کیسے گزارتے ہیں؟

ہ آپ کا پسندیدہ مشغلہ یا کام جس کےکرنے میں ہمیشہ انجوائے کرتے ہوں؟

ہ شمشاد چاء آپ اپنی سالگرہ مناتے ہیں؟

ہ اس خاص دن کے موقع پر کسی کی طرف سے وش کا انتظار رہتا ہے؟

ہ آپ کو بچوں کی سالگرہ تاریخ یاد رہتی ہے؟

ہ آپ کو تحفے میں کیا لینا اور دینے میں کیا دینا اچھا لگتا ہے؟ ( لینا تو مرضی سے نہیں ہوتا اکثر۔۔۔پھر بھی)
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن چاء شیئر نہ کرنے سے پریشانی کو برداشت کرنا اور مشکل نہیں ہوجاتا کیا۔۔۔؟؟

ہے تو مشکل ہی لیکن شیئر کر کے دوسرں کو پریشان نہیں کرنا چاہتا۔

اچھا چاء آج چھٹی کا دن ہے ( اوہ لیکن سعودی عرب میں تو نہیں ہوگا۔۔) چلیں جب بھی چھٹی کا دن آتا ہے تب۔۔۔۔۔
ہ چھٹی کا دن کیسے گزارتے ہیں؟

گرمیوں میں زیادہ تر سو کر اور سردیوں میں دوپہر بعد کسی باغ میں جا کر بچوں کو دھوپ لگوا کر :wink: ویسے بھی امن چھٹی والے دن اور بہت سے کام جمع ہوئے ہوتے ہیں کرنے کو جو عام دنوں میں نہیں کر سکتے۔

ہ آپ کا پسندیدہ مشغلہ یا کام جس کےکرنے میں ہمیشہ انجوائے کرتے ہوں؟

ڈرائیونگ اور خاص کر لمبی ڈرائیونگ۔

ہ شمشاد چاء آپ اپنی سالگرہ مناتے ہیں؟
ہ اس خاص دن کے موقع پر کسی کی طرف سے وش کا انتظار رہتا ہے؟

میں اپنی سالگرہ ہی نہیں مناتا۔

ہ آپ کو بچوں کی سالگرہ تاریخ یاد رہتی ہے؟

بالکل یاد ہیں اور رہتی بھی ہیں۔ لیکن وہ بھی سالگرہ نہیں مناتے، ہاں گھر میں ہی اس دن کچھ خاص پکا کر اور بنا کر گھر کے ہی افراد شغل کر لیتے ہیں۔

ہ آپ کو تحفے میں کیا لینا اور دینے میں کیا دینا اچھا لگتا ہے؟

سالگرہ پر تو نہیں ویسے مجھے کوئی اچھی کتاب لے کر دے تو اچھا لگتا ہے۔ اور تحفے دینے کا جہاں تک معاملہ ہے تو جب بھی پاکستان جاتے ہیں تو سب ہی عزیزوں کے لیے کچھ نہ کچھ لے کر ہی جاتے ہیں اور یہ ساری ذمہ داری تمہاری آنی کی ہوتی ہے کہ کس کے لیے کیا لینا ہے اور کیا دینا ہے۔
 
امن ایمان

محفلین
شمشاد چاء آپ کے جوابات۔۔۔

ڈرائیونگ اور خاص کر لمبی ڈرائیونگ۔

بہت مزے کی انجوائےمنٹ ہے۔۔:) اچھا لانگ ڈرائیو پر آپ میوزک سنتے ہیں؟

ڈرائیونگ چپ چاپ کرتے ہیں یا باتیں کرنا اچھا لگتا ہے۔۔۔؟

میں اپنی سالگرہ ہی نہیں مناتا۔

کیوں چاء۔۔۔؟؟؟ کیا اب ایسا ہوا یا آپ شروع سے ہی سالگرہ نہیں مناتے۔۔؟

بالکل یاد ہیں اور رہتی بھی ہیں۔ لیکن وہ بھی سالگرہ نہیں مناتے، ہاں گھر میں ہی اس دن کچھ خاص پکا کر اور بنا کر گھر کے ہی افراد شغل کر لیتے ہیں۔

آپ کو تو یہاں کے بھی ہر ممبر کی سالگرہ ڈیٹ یاد رہتی ہے۔۔:) چاء میرے نزدیک بھی سالگرہ منانےکے اہتمام سے زیادہ اس دن کا یاد رکھا جانا اور پھر وش کیا جانا اہم ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی ایک سوال میری طرف سے بھی :

زندگی میں محبت اور دوستی کی کیا ترجیحات ہوتی ہیں ۔ اگر ان کی کچھ ترجیحات ہیں تو ان کی افادیت میں کس قدر توازن ہو کہ محبت اور دوستی کبھی آپس میں نہ ٹکرائیں ۔ ؟
 
شمشاد

لائبریرین
بہت مزے کی انجوائےمنٹ ہے۔۔:) اچھا لانگ ڈرائیو پر آپ میوزک سنتے ہیں؟

ڈرائیونگ چپ چاپ کرتے ہیں یا باتیں کرنا اچھا لگتا ہے۔۔۔؟

میوزک نہیں سنتا۔ چونکہ امت ساتھ میں ہوتی ہے، میرا مطلب ہے اہلِ خانہ، تو گپ شپ ہوتی ہے، ساتھ میں چائے اور دیگر لوازمات بھی ہوتے ہیں، وہ بھی ساتھ ساتھ چلتے رہتے ہیں۔

کیوں چاء۔۔۔؟؟؟ کیا اب ایسا ہوا یا آپ شروع سے ہی سالگرہ نہیں مناتے۔۔؟

شروع سے ہی سالگرہ نہیں منائی کبھی۔

آپ کو تو یہاں کے بھی ہر ممبر کی سالگرہ ڈیٹ یاد رہتی ہے۔۔:) چاء میرے نزدیک بھی سالگرہ منانےکے اہتمام سے زیادہ اس دن کا یاد رکھا جانا اور پھر وش کیا جانا اہم ہے۔[/quote]

وہ اس لیے کہ اراکین پسند کرتے ہیں کہ ان کی سالگرہ پر ان کو وش کیا جائے۔ اس لیے یاد رکھتا ہوں، دھاگہ کھولتا ہوں، ویسے بھی محفل میں گپ شپ کرنے کا بہانہ ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری نے کہا:
شمشاد بھائی ایک سوال میری طرف سے بھی :

زندگی میں محبت اور دوستی کی کیا ترجیحات ہوتی ہیں ۔ اگر ان کی کچھ ترجیحات ہیں تو ان کی افادیت میں کس قدر توازن ہو کہ محبت اور دوستی کبھی آپس میں نہ ٹکرائیں ۔ ؟

زندگی محبت اور دوستی کے بغیر، یہ بھی کوئی زندگی ہے۔ بڑا ہی بدنصیب ہو گا وہ جسے زندگی میں نہ محبت ملی اور نہ ہی کوئی سچا دوست میسر ہوا۔ سچا دوست یہ نہیں کہ ہر ہاتھ ملانے والا دوست ہے۔

محبت اپنی جگہ اور دوستی اپنی جگہ۔

محبت کے کچھ درجے ہیں جیسے :

اپنے اللہ سے محبت
اپنے ماں باپ بہن بھائی سے محبت
شریک حیات سے محبت
اپنی اولاد سے محبت
اپنے وطن اپنی زمین سے محبت

ان سب سے محبت تو ہے اور بہت ہے لیکن سب کے درجے الگ الگ ہیں۔

اب رہ گئے رشتہ دار، ملنے جلنے والے تو ان سے آپ محبت کرتے ہیں تو ملنے جلنے کی حد تک، ان سے رشتہ استوار رکھتے ہیں تو ملنے جلنے کی حد تک، خوشی غمی میں ساتھ نباہنے کے لیے۔

رہ گئی دوستی تو میں سمجھتا ہوں کہ پوری زندگی میں ایک ہی مخلص دوست میسر آ جائے تو غنیمت ہے۔ ایسا دوست جو آپ کی بات کو بغیر کہے سمجھ جائے۔ بغیر بتلائے جان جائے۔ ویسے تو زندگی میں بہت سارے دوست بنتے ہیں، بہت سارے دوست بہت عرصہ تک ساتھ نباہتے ہیں۔ ملتے جلتے رہتے ہیں۔ خوشی غمی میں ساتھ دیتے ہیں۔ لیکن صحیح معنوں میں دوست کوئی ایک آدھ ہی ہوتا ہے۔

اور توازن کی جہاں تک بات ہے تو محبت اپنی جگہ اور دوستی اپنی جگہ۔

دوستی کو اگر گھر کے اندر داخل نہ ہونے دیں تو میں نہیں سمجھتا کہ دوستی اور محبت میں کبھی ٹکراو ہو سکتا ہے۔
 
زبردست شمشاد چاء۔۔۔۔یقین کریں کہ اگر کوئی مجھ سے دوستی کے بارے میں پوچھتا تو یہی الفاظ میرے بھی ہوتے۔۔۔۔میں خود اس چیز پر یقین رکھتی ہوں کہ دوست ایسا ہو جو آپ کی بات کہے بغیر سمجھ جائے۔

دوستی کو اگر گھر کے اندر داخل نہ ہونے دیں تو میں نہیں سمجھتا کہ دوستی اور محبت میں کبھی ٹکراو ہو سکتا ہے۔

شمشاد چاء مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آئی۔۔۔: (

مجھے اس بات پر بھی حیرت ہورہی ہے کہ آپ نے ظفری کے اتنے مشکل سوال کا جواب کتنی آسانی سے دے دیا۔۔۔۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
دوستی کو اگر گھر کے اندر داخل نہ ہونے دیں تو میں نہیں سمجھتا کہ دوستی اور محبت میں کبھی ٹکراو ہو سکتا ہے۔

شمشاد چاء مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آئی۔۔۔: (

امن یہ رائے میری اپنی ذات کے متعلق ہے۔ جہاں تک میری رائے ہے وہ یہ کہ دوستی گھر سے باہر باہر نبھائی جانی چاہیے۔ دوستوں سے ملیں، گپ شپ لگائیں، ان کے ساتھ وقت گزاریں، لیکن گھر سے باہر۔ یہ نہیں کہ دوستی کو گھر میں داخل کر لیں۔ اس سے الجھنیں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

مجھے اس بات پر بھی حیرت ہورہی ہے کہ آپ نے ظفری کے اتنے مشکل سوال کا جواب کتنی آسانی سے دے دیا۔

لو جی اس میں حیرت کی کیا بات ہے سیدھی سی بات کا سیدھا سا ہی تو جواب دیا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
زندگی محبت اور دوستی کے بغیر، یہ بھی کوئی زندگی ہے۔ بڑا ہی بدنصیب ہو گا وہ جسے زندگی میں نہ محبت ملی اور نہ ہی کوئی سچا دوست میسر ہوا۔ سچا دوست یہ نہیں کہ ہر ہاتھ ملانے والا دوست ہے۔

شمشاد بھائی ۔۔۔ میں نے اپنے سوال میں زندگی کو محبت اور دوستی سے مستثنیٰ قرار نہیں دیا ہے کہ ان کے نہ ہونے سے زندگی میں ایک خلاء سا آجائے بلکہ یہ پوچھنے کی کوشش کی ہے کہ اگر زندگی میں یہ دو چیزیں انسان کو میسر آجائیں تو وہ ان دونوں کے درمیان وہ کیسے فرق کر سکے گا ۔ اور اگرکسی فرق کی شق نکال بھی لی تو ان دونوں کی جو ترجیحات ہونگیں ۔ ان کے درمیان وہ توازن کیسے رکھ سکے گا ۔

محبت اپنی جگہ اور دوستی اپنی جگہ۔
محبت کے کچھ درجے ہیں جیسے :
اپنے اللہ سے محبت
اپنے ماں باپ بہن بھائی سے محبت
شریک حیات سے محبت
اپنی اولاد سے محبت
اپنے وطن اپنی زمین سے محبت
ان سب سے محبت تو ہے اور بہت ہے لیکن سب کے درجے الگ الگ ہیں۔

ٹھیک ہے یہ محبت کے درجے ہیں ۔۔۔۔ مگر میں یہ پوچھ رہا ہوں کے ان درجوں کی افادیت کیا ہے اور انسان کس درجے کی افادیت کو پہلے ترجیح دے گا اور کیوں دے گا ۔ ؟

اب رہ گئے رشتہ دار، ملنے جلنے والے تو ان سے آپ محبت کرتے ہیں تو ملنے جلنے کی حد تک، ان سے رشتہ استوار رکھتے ہیں تو ملنے جلنے کی حد تک، خوشی غمی میں ساتھ نباہنے کے لیے۔

رشتہ داروں کو آپ نے مندرجہ بالا محبت کے درجوں میں کیوں نہیں شامل کیا ۔ ؟

اور توازن کی جہاں تک بات ہے تو محبت اپنی جگہ اور دوستی اپنی جگہ۔
دوستی کو اگر گھر کے اندر داخل نہ ہونے دیں تو میں نہیں سمجھتا کہ دوستی اور محبت میں کبھی ٹکراو ہو سکتا ہے۔

دوستی میں سب سے مقدم چیز اعتبار اور یقین ہے ۔ جن کی جانچ کے بعد ہی کسی سے دوستی کی جاتی ہے اور پھر کوئی دوست بننے کے قابل سمجھا جاتا ہے ۔ اگر اس یقین اور اعتبار کے باوجود بھی کسی دوست تو گھر میں داخل نہ ہونے دیا جائے تو پھر یہ دوستی کی کونسی تعریف کہلائے گی ۔ ؟ :shock: ۔۔۔ اور پھر یہ کہ کسی “ دوست “ کے گھر میں داخل ہونے سے محبت اور دوستی کا آپس میں ٹکراؤ کا کہاں سے پہلو نکل آتا ہے ۔ :?:
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی ۔۔۔ میں نے اپنے سوال میں زندگی کو محبت اور دوستی سے مستثنیٰ قرار نہیں دیا ہے کہ ان کے نہ ہونے سے زندگی میں ایک خلاء سا آجائے بلکہ یہ پوچھنے کی کوشش کی ہے کہ اگر زندگی میں یہ دو چیزیں انسان کو میسر آجائیں تو وہ ان دونوں کے درمیان وہ کیسے فرق کر سکے گا ۔ اور اگرکسی فرق کی شق نکال بھی لی تو ان دونوں کی جو ترجیحات ہونگیں ۔ ان کے درمیان وہ توازن کیسے رکھ سکے گا ۔

مختصر جواب دوں تو یہ کہ محبت میں اختلاف نہیں کرنا، جس سے محبت کر لی اس کی نا ٹھیک بھی ٹھیک ہے۔ جبکہ دوستی میں قدم قدم پر بحث اور اختلاف کی گنجائش ہے۔

ٹھیک ہے یہ محبت کے درجے ہیں ۔۔۔۔ مگر میں یہ پوچھ رہا ہوں کے ان درجوں کی افادیت کیا ہے اور انسان کس درجے کی افادیت کو پہلے ترجیح دے گا اور کیوں دے گا ۔ ؟

جب درجے الگ الگ ہیں تو افادیت بھی ہر ایک کی الگ الگ ہی ہے۔ اور ہر درجے کی افادیت اپنی جگہ مقدم۔ ماں باپ سے محبت یہ کہ ان کے ہر حکم کی بلا چوں و چراں تعمیل کی جائے اور بچوں کو کبھی ان کی بھلائی کے لیے ڈانٹنا بھی پڑتا ہے تو یہ بھی تو محبت کا ہی ایک انداز ہے۔ دونوں طریقے مختلف ہیں لیکن دونوں ہیں محبت کے انداز۔

رشتہ داروں کو آپ نے مندرجہ بالا محبت کے درجوں میں کیوں نہیں شامل کیا ۔ ؟

آجکل کے رشتہ داروں میں وہ پہلے جیسی محبتیں نہیں رہیں جو ہمارے آباواجداد کے عہد میں تھیں۔ آجکل کے رشتہ دار تو ایسی سلگتی ہوئی لکڑیاں ہیں کہ دور دور رہیں تو دھواں دیں، اکٹھی ہو جائیں تو آگ لگائیں۔ اس کے باوجود ان کی افادیت اپنی جگہ مسلم ہے۔ کہ دیر سویر میں انہی سے واسطہ پڑتا ہے۔

دوستی میں سب سے مقدم چیز اعتبار اور یقین ہے ۔ جن کی جانچ کے بعد ہی کسی سے دوستی کی جاتی ہے اور پھر کوئی دوست بننے کے قابل سمجھا جاتا ہے ۔ اگر اس یقین اور اعتبار کے باوجود بھی کسی دوست کو گھر میں داخل نہ ہونے دیا جائے تو پھر یہ دوستی کی کونسی تعریف کہلائے گی ۔ ؟ :shock: ۔۔۔ اور پھر یہ کہ کسی “ دوست “ کے گھر میں داخل ہونے سے محبت اور دوستی کا آپس میں ٹکراؤ کا کہاں سے پہلو نکل آتا ہے ۔ :?

اس میں کوئی شک نہیں کہ دوستی میں سب سے مقدم چیز اعتبار اور یقین ہے لیکن یہ اعتبار یہ یقین ایکدم سے تو قائم نہیں ہو جاتا۔ یہ مرتبہ حاصل کرنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔

گھر میں دوستی کو داخل نہ کرنے کی جہاں تک بات ہے تو میں ہر دوست کو گھر میں داخل کرنے کی بات کر رہا تھا، کہ گھر میں محفلیں جمی ہیں اور گھر والے بیزار آئے ہوئے ہیں۔
 
امن ایمان

محفلین
کون ہے معتبر زمانے میں
کس کے وعدے پر اعتماد کریں
بھولے ہوئے عمر بیت گئی
آؤ اک دوسرے کو یاد کریں
شمشاد چاء کبھی کا پڑھا شعریاد آگیا۔۔۔یہ مجھے اک کارڈ پر کسی دوست کی طرف سے ملا تھا۔۔۔میری سب فرینڈزوعدے کے باوجود میرے نہ آنے پر ہمیشہ مجھ سے ناراض رہتی تھیں۔۔۔اور مجھے لگا کہ شاید اب یہاں میں نے آپ کو بھی ناراض کردیا ہے یا شاید یہ میرا وہم ہے۔۔اج اپ کا انٹرویو بھی میں نے پھر سے پڑھا۔۔ سب پڑھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔ آپ سے بھی تقریبا سب موضوعات پر کچھ نہ کچھ بات ہوچکی ہے۔۔۔بس اردو محفل کے بارے میں بہت کم بات ہوسکی ہے۔۔۔اردو محفل کے بارے میں تقریبا سارے سوالات میری اختتامیہ لسٹ میں موجود ہیں۔۔۔اس لیے میں کچھ سوالات مزید ایڈ کرکے آپ کے تھریڈ کو بھی حتمی شکل دینا چاہوں گی۔ ( ویسے بھی بہترین انٹرویو کے لیے ووٹ رکھا گیا ہے تو میرے خیال سے مکمل انٹرویو کا تاثر زیادہ اچھا پڑے گا۔۔لیکن اس سے پہلے میں انٹرویو کا مقصد اور اپنی بات لکھ دوں۔۔۔

کسی انسان کو جاننے کے لیے کبھی ایک لمحہ کافی ہوتاہے اور کبھی یہ عمل انسان کی پوری زندگی پر محیط کرجاتا ہے۔ میں نے بھی تھوڑی سی کوشش کی کہ اپنے سوالوں کے ذریعے میں کسی حد تک آپ سے واقفیت حاصل کرسکوں ۔۔جان پہچان کےاس سلسلہ میں سوالات فکس نہیں تھے۔۔شخصیت اور موقع محل کے مطابق سوالات کی نوعیت بھی مختلف ہوتی تھی۔۔اب جبکہ کافی تھریڈز اپنے اختتامی مراحل میں ہیں۔۔اس لیے میں چاہتی ہوں کہ اس جگہ سب سے ایک طرح کے سوال پوچھوں جو کہ پورے انٹرویو کا خلاصہ ہوں۔ یہاں میں یہ بات بھی واضع کرتی جاؤں کہ یہ اختتام میری جانب سے ہوگا۔۔۔۔باقی سب لوگوں کو پوری اجازت ہے کہ آپ میرے بعد اس ممبر سے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں۔۔۔۔۔یا پھر ممبر کی اپنی مرضی کہ وہ اپنے تھریڈ کو مقفل کرنا چاہیں تو ایسا کرسکتے ہیں۔
آخر میں میں آپ کی شکرگزار ہوں کہ آپ کے تعاون کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا ورنہ شاید بات ایک دولوگوں سے آگے نہ بڑھتی۔ ( شمشاد چاء ایک یا دو سوال دوبارہ پوچھے ہیں۔۔اس لیے کے سارا انٹرویو ایک خلاصہ کی شکل میں آسکے)

آپ کے لیے سوالات۔۔

1: اب تک زندگی کی سب سے بڑی achievement؟

2: کس خواہش کے پورا ہونے کا انتظار ابھی باقی ہے؟

3: اپنے بارے میں ایک جملہ جسے سننے کے لیے کان منتظر ہوں؟

4: کیا آپ کے فیملی ممبرز یا دوستوں میں سے کسی نے آپ کے اس دھاگے کو پڑھا؟ ( آنی کے علاوہ کسی دوست نےیا کسی اور نے۔۔۔؟

5: اوپر والے سوال کا جواب اگر ہاں میں ہے تو ان کی رائے؟

6: اگر جواب نہ میں ہے تو کیوں نہیں پڑھایا۔۔۔اس کی وجہ؟

7: آپ کا اپنے دشمنوں کے نام کوئی پیغام؟

8: آپ کا اپنےدوستوں کے نام کوئی محبت اور خلوص سے بھرا پیغام؟

9: اردو محفل کو کیسا پایا؟کیا آپ سمجھتے ہیں کہ جیسی اردو فورم آپ دیکھنا چاہتے تھے اردو محفل اس معیار پر پورا اتری؟ ( ناظم اعلیٰ ہونے کی وجہ سے آپ کے جواب کی اہمیت بھی کچھ بڑھ گئی ہے۔ )

10: اراکینِ محفل کے لیے کوئی خاص پیغام؟

11: محفل کی بہتری کے لیے کوئی مشورہ؟

12: اگر آپ اردو محفل پر نہ ہوتے تو کہاں ہوتے؟

13: کو- ناظم اعلیٰ سے کوئی شکایت؟ ( دل کی بھڑاس نکالنے کے اس سے بہترین موقع پھر کبھی نہیں آئے گا۔۔)

14: پاکستان کے حالات سدھارنے کے لیے کوئی مشورہ جس کو چاہے آپ نافذ نہیں کرواسکتے لیکن جذبہ رکھتے ہیں؟

15: اپنا شخصی خاکہ تحریر کریں جس میں آپ کی خوبیاں اور خامیاں بھی شامل ہوں۔۔اور کچھ اس طرح کے ہم آپ کو لفظوں سے پوری طرح پہچان لیں؟ ( جامع لکھنے پر نمبر ایکسٹرا)

16: کبھی یاد آنے پر آپ اس انٹرویو کو دوبارہ پڑھیں گے تو کیسا محسوس کریں گے؟ ( سچ اور صرف سچ)

17: آپ کس ممبر کا انٹرویو پڑھنا چاہتے ہیں؟( نیا تھریڈ کس کے لیے اوپن کیا جائے)

18: کوئی خاص موضوع یا سوال جس کا جواب آپ ذہن میں رکھتے ہوں اور میرا اُس جانب خیال نہ گیا ہو؟ ( دوبارہ سوال۔۔ہوسکتا ہے کہ آپ کا جواب میرے لیے سوچ کے نئے در وا کردے۔

19: اردو محفل پر آپ کا پسندیدہ سیکشن، پسندیدہ ٹاپک، پسندیدہ پوسٹ؟

20: اردو محفل پر آپ کا اپنا پوسٹ کیا بہترین دھاگہ، بہترین جواب، بہترین مشورہ؟

21: اس دھاگے کا ایسا ہی اختتام ہونا چاہیے تھا یا اس سے بہت بہتر کی امید تھی؟

22: امن ایمان کے لیے کوئی پیغام، مشورہ یا تنقید؟
 
Top