انٹرویو انٹرویو وِد شمشاد

فرحت کیانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
شمشاد چاءایک بار پھر جوابات ارسال کرنے کا بہت شکریہ۔۔۔ابھی میں نیند کی وادی میں جانے کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔۔اس لیے جوابات پر بات اور مزید۔۔۔۔۔۔انشاءاللہ صبح۔۔۔ابھی صرف فرحت کو ہنستے ہوئے دیکھ کر جواب لکھنے کو دل چاہا۔۔۔۔:)
شمشاد چاء کتنا اچھا لگتا ہے نا جب ہمارے کسی چھوٹے سے عمل کی وجہ سے کوئی چہرہ کھل اٹھے۔۔۔۔: ) لگتا ہے نا اپنی محنت کی قیمت وصول گئی۔چاہے وہ محنت چند لفظوں کا ٹائپ کرنا ہی کیوں نا ہو۔۔۔۔مجھے ابھی انھیں ہنستے دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے۔ آپ کا جواب بھی بہت بے ساختہ تھا۔ :)
بالکل امن۔۔میرا بھی یہی خیال ہے کہ اگر ہم اپنی ایک چھوٹی سی بات سے بھی کسی کو ایک لمحے کے لئے بھی خوشی دے سکیں تو بہت بڑی بات ہوتی ہے۔۔ اور میرے جیسے لوگ تو ایسے ہی چھوٹی چھوٹی باتوں کو انجوائے کرتے ہیں۔۔اس کے لئے آپ سب لوگوں کا بہت شکریہ :)
 
شمشاد

لائبریرین
فرحت کیانی نے کہا:
پہلے میں نے سوچا کہ آپ برا نہ مان جائیں لیکن اتنے مزے کا جواب لگا آپ کا کہ خدشے کے باوجود پوسٹ کر دی۔۔ بہت شکریہ کہ آپ نے مائنڈ نہیں کیا
خوش رہیئے بہت سا :)

پھر وہی بات، ارے بھئی بغیر کسی خدشے کے آئیندہ بھی پوسٹ کرتی رہیے گا۔ میں برا نہیں مناتا (خاص کر خواتین کی باتوں کا - امن تم نے تو نہیں سنا ناں)۔ :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
محب علوی - شمشاد آپ اس عدالتی معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیں ورنہ آپ پر توہین عدالت کا مقدمہ چل سکتا ہے ۔ میں نے خود ہی یہ احسن قدم اٹھایا کیونکہ معصومین خاصے پریشان نظر آتے تھے اور مجھ سے ان کی پریشانی دیکھی نہیں جاتی تھی۔

مجھے بھی تو پتہ چلے وہ کون سے معصومین تھے جن کی پریشانی آپ سے دیکھی نہیں گئی؟

حمزہ تو اتنا معصوم ہے کہ وہ یہ فیصلہ ہی نہیں کر سکتا ہے کہ کون معصوم ہے اور معصوموں کی گواہی معصوموں کے حق میں قبول نہ کی جائے گی۔

یہ لیجیئے آپ نے خود ہی یہ کہہ کر میری معصومیت پر مہر تصدیق ثبت کر دی کہ حمزہ تو اتنا معصوم ہے اور یہ کہ معصوموں کی گواہی معصوموں کے حق میں قبول نہ کی جائے گی۔

جج صاحبان کے نام ابھی پوشیدہ رکھنے ضروری ہیں۔

یہ بات آپ کی البتہ میں بھی مان لیتا ہوں۔ اس لیے اصرار بھی نہیں کروں گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
امن ایمان"]
ہ شمشاد چاء آپ کو انعام مضمون نویسی پر ملا تھا ؟۔۔اچھا آپ نے کبھی ڈیبیٹس میں حصہ لیا۔۔؟

نہیں تقاریر میں تو نہیں۔ البتہ سالانہ امتحانوں سے پہلے جو امتحان ہوتے ہیں اس میں پہلے نمبر پر آیا تھا۔

ہ آپ اسکول اور کالج میں کیسے اسٹوڈنٹ رہے۔۔بیک بینچر (backbencher) یا ٹیچرز کی گڈ بکس میں رہتے تھے؟

بیک بینچر تو نہیں تھا، بیٹھتا تو ہمیشہ پہلے ڈیسک پر تھا لیکن پڑھائی میں ہمیشہ بیک بینچر ثابت ہوا۔ باتیں بہت کرتا تھا، پڑھائی میں کم اور شرارتوں پر زیادہ توجہ ہوتی تھی ۔

اللہ تعالیٰ آپ کو ہنستا مسکراتا رکھیں اور آپ ہمیشہ خوشیاں بانٹیں۔

آمین۔

اچھا اگر کبھی مزاج کسی وجہ سے برہم ہو سب پر ظاہر کر دیتے ہیں۔۔؟ اور خود کو کمپوز کرنے میں کتنا وقت لیتے ہیں؟

بالکل کر دیتا ہوں کہ مزاج برہم ہے، لحاظ بالکل نہیں کرتا، خاص کر دفتر میں اور دوبارہ عام حالت میں آنے میں زیادہ وقت نہیں لگتا، بس چند منٹ ہی لگتے ہیں۔

یہ بال کہاں جا رہے ہیں۔

اس کی ایک وجہ یہاں کی آب و ہوا اور پانی ہے جو کہ نہایت کھاری ہوتا ہے۔ اور آجکل تو اتنا گرم ہوتا ہے کہ نلکے سے پانی لیں اور اس میں چائے کی پتی ڈالیں اور چائے تیار۔ ریاض میں تو پھر کچھ غنیمت ہے، مشرقی علاقے میں تو پانی میں کثرت سے نمک پایا جاتا ہے۔ زیادہ تر نلکوں میں سمندری پانی آتا ہے۔ اور دوسری بات یہ کہ میں نے شمپو آج تک استعمال نہیں کیا۔ کچھ یہ وجہ بھی ہے کہ بال جا رہے ہیں۔

اس کے مطلب ہے کہ آپ بغور اپنا معائنہ فرماتے ہیں۔ :) اچھا شمشاد چاء کسی سے پہلی بار ملیں تو ظاہراً نظر آنے والی شخصیت میں آپ کا فوکس کیا ہوتا ہے؟

ظاہری طور پر تو لباس یا گٹ اَپ کہہ لیں اور اس کے بعد اس کی گفتگو۔

ہ شمشاد چاء آپ اپنی شاپنگ خود کرتے ہیں یا آنی اور بچے؟

میں نے آج تک اپنی شاپنگ نہیں کی۔ میرے لیے تمہاری آنی ہی کرتی ہے۔

ہ کسی کی لائی ہوئی چیز پسند کرلیتے ہیں یا ناک منہ بسورتے ہیں؟

بالکل پسند کر لیتا ہوں۔

ہ آنی کے ساتھ شاپنگ پر آرام سے چل پڑتے ہیں یا منتیں کرواتے ہیں؟

منتیں تو خیر نہیں کرواتا، البتہ ٹال مٹول سے کام لیتا ہوں۔ کہ آج کا دن بھی گزر ہی جائے تو اچھا ہے۔

ہ خرید و فروخت کے دوران بھاؤ تاؤ بنواتے ہیں یا جو دکاندار کہہ دے وہ قیمت ادا کردیتے ہیں؟

امن یہاں پر 90 فیصد مارکیٹیں ایسی ہیں جن پر فکس پرائس ہوتی ہے۔ بھاؤ تاؤ ہوتا ہی نہیں۔ بہت بڑی بڑی مارکیٹیں ہیں، ھائیپر مارکیٹیں۔ ایک مارکیٹ میں چلے جائیں، اسی میں دنیا جہان کی چیزیں مل جائیں گی۔ اور میں جس جگہ رہائش پذیر ہوں اس کے قریب قریب ایس 6 مارکیٹیں ہیں۔ کچھ نہ بھی خریدنا ہو، ویسے ہی گھومنے پھرنے کے لیے کسی ایک مارکیٹ میں چلے جائیں تو کم از کم دو تین گھنٹے تو آرام سے گزر جاتے ہیں۔ اور ان میں سے کوئی رات ایک بجے تو کوئی دو بجے بند ہوتی ہے اور دو تو 24 گھنٹے کھلی رہتی ہیں۔

سونے کی مارکیٹ ایسی واحد مارکیٹ ہے جس میں بھاؤ تاؤ کرنا پڑتا ہے۔ کہ وہ مختلف بہانوں سے بہت قیمت بتاتے ہیں کہ یہ نیا ڈیزائن ہے، تو یہ سنگا پور کا ہے، یہ دوبئی کا ہے، یہ سعودی اور یہ بحرین کا ہے، وغیرہ وغیرہ۔

ہ شاپنگ کے دوران خواتین کی کس عادت سے آپ بیزار ہوجاتے ہیں؟

وقت بہت لگاتی ہیں، جس چیز کی ضرورت نہیں ہے وہ بھی اٹھا اٹھا کر دیکھتی رہیں گی، قیمت نوٹ کریں گی، پھر کسی دوسری مارکیٹ میں بھی وہی دیکھیں گی اور قیمت کا موازنہ ہو گا۔ شاید یہ اس لیئے کرتی ہیں کہ جب چار چھ مل کر بیٹھتی ہیں تو یہی باتیں کرتی ہوں گی کہ فلاں مارکیٹ میں اس کی یہ قیمت ہے اور فلاں میں یہ۔ واللہ اعلم۔
 
امن ایمان

محفلین
شمشاد نے کہا:
جیہ کا نام کیوں نہیں لکھا؟ :shock:

اللہ جی مجھے معاف کرنا۔۔۔اور جیہ آپ بھی پلیزز معاف کردیجیئے گا۔۔۔میں نے ہرگز ہرگز آپ کی معصومیت پر شک نہیں کیا۔۔۔۔وہ بس جلدی میں جن جن کے نام یاد آتے چلے گئے میں لکھتی گئی۔۔۔۔۔آپ کو بھلا میں اس لسٹ سے نکال سکتی ہوں کیا۔۔:) اوہ ہاں وہ اپنی فرحت کیانی صاحبہ بھی تو ہیں۔۔۔بس قصہ مختصر ۔۔۔ اس محفل پر موجود ساری بچیاں بہت معصوم ہیں۔ :wink:

وہ ہم دونوں ہیں اور پھر تم بھی کیا۔ ہاہاہا

لیں جی! یہ کیا۔۔۔آپ کبھی معصوموں کی لسٹ میں اور کبھی چالاکوں کی لسٹ میں۔۔۔جلدی سے ایک سائیڈ پر کھڑے ہوں۔۔۔میں نے پھر کاؤنٹنگ شروع کرنی ہے۔ :)
:lol: میں تو پوری چیخ و پکار کے ساتھ کہتی ہوں۔۔۔مجھ سا چالاک بھی شاید ہی کوئی ہو۔ 8)

وہ میں نے پہلے صرف اظہارِ یکجہتی کے لیے خود کو معصوموں کی لسٹ میں کھڑا کیا تھا۔

فرحت۔۔>>> میں بھی۔۔۔۔میں بھی چھوٹی چھوٹی باتوں کو ہی انجوائے اور فیل کرتی ہوں۔۔۔بڑی بڑی باتیں تو میرے سر پر سے گزر جاتی ہیں۔ :)

محب۔۔۔>>> یہ کیا۔۔۔۔عدالتی کاروائی کھلے عام کی جائے۔۔۔جج صاحبان کے نام پتے بھی سبھی کو معلوم ہونے چاہییں۔۔۔ویسے مک مکا بھی کرسکتے ہیں۔۔۔۔آپ ان معصوموں کے نام بتا دیں جن کی پریشانی دیکھی نہیں جاتی۔۔۔ہم آپ کو اور شمشاد چاء کو بلاشرکت غیر معصوم مان لیں گے۔
 
امن ایمان

محفلین
شمشاد چاء جوابات حسبِ توقع مزے کے تھے۔۔۔: )

بالکل کر دیتا ہوں کہ مزاج برہم ہے، لحاظ بالکل نہیں کرتا، خاص کر دفتر میں اور دوبارہ عام حالت میں آنے میں زیادہ وقت نہیں لگتا، بس چند منٹ ہی لگتے ہیں۔

ہ یہ بتائیں کہ آپ کے غصے سے گھر والے ڈرتے ہیں یا نہیں۔۔؟ ( کیوں کہ کہتے ہیں جو لوگ غصہ کم کرتے ہیں اگر وہ کبھی پھٹ پڑھیں تو بہت بُرا ری ایکٹ کرتے ہیں۔۔مثال میں خود :( )

ظاہری طور پر تو لباس یا گٹ اَپ کہہ لیں اور اس کے بعد اس کی گفتگو۔

شمشاد چاء آپ کیسا بولتے ہیں۔۔؟ تھوڑا اونچا، بہت دھیما، آرام آرام سے یا بہت تیز تیز۔۔؟اگر سوال کچھ بےوقوفانہ لگے تو۔۔۔ :oops:

میں نے آج تک اپنی شاپنگ نہیں کی۔ میرے لیے تمہاری آنی ہی کرتی ہے۔

زبردست۔۔آپ کی اور آنی کی پسند نا پسند ملتی ہے یا بہت مختلف ہے۔۔؟

وقت بہت لگاتی ہیں، جس چیز کی ضرورت نہیں ہے وہ بھی اٹھا اٹھا کر دیکھتی رہیں گی، قیمت نوٹ کریں گی، پھر کسی دوسری مارکیٹ میں بھی وہی دیکھیں گی اور قیمت کا موازنہ ہو گا۔ شاید یہ اس لیئے کرتی ہیں کہ جب چار چھ مل کر بیٹھتی ہیں تو یہی باتیں کرتی ہوں گی کہ فلاں مارکیٹ میں اس کی یہ قیمت ہے اور فلاں میں یہ۔ واللہ اعلم۔
:lol: ۔۔۔ شمشاد چاء کچھ اس لیے بھی کہ خواتین میں تجسس بہت ہوتا ہے۔۔۔ ویسے بھی آپ کو نہیں پتہ کہ اگر ایک دوکان سے چیز خریدنے کے بعد اگلی دکان میں وہی چیز سستی مل رہی ہو۔۔چاہے ایک روپیہ کم ۔۔۔۔اس نقصان کا افسوس پورا ہفتہ رکھتیں ہیں۔ میری اپنی آنی ماشاءاللہ سے ایسی ہیں۔ :) آپ کا جواب واقعی بہت حقیقت پر مبنی ہے۔
 
شمشاد نے کہا:
محب علوی - شمشاد آپ اس عدالتی معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیں ورنہ آپ پر توہین عدالت کا مقدمہ چل سکتا ہے ۔ میں نے خود ہی یہ احسن قدم اٹھایا کیونکہ معصومین خاصے پریشان نظر آتے تھے اور مجھ سے ان کی پریشانی دیکھی نہیں جاتی تھی۔

مجھے بھی تو پتہ چلے وہ کون سے معصومین تھے جن کی پریشانی آپ سے دیکھی نہیں گئی؟

حمزہ تو اتنا معصوم ہے کہ وہ یہ فیصلہ ہی نہیں کر سکتا ہے کہ کون معصوم ہے اور معصوموں کی گواہی معصوموں کے حق میں قبول نہ کی جائے گی۔

یہ لیجیئے آپ نے خود ہی یہ کہہ کر میری معصومیت پر مہر تصدیق ثبت کر دی کہ حمزہ تو اتنا معصوم ہے اور یہ کہ معصوموں کی گواہی معصوموں کے حق میں قبول نہ کی جائے گی۔

جج صاحبان کے نام ابھی پوشیدہ رکھنے ضروری ہیں۔

یہ بات آپ کی البتہ میں بھی مان لیتا ہوں۔ اس لیے اصرار بھی نہیں کروں گا۔

معصومین کو آشکار نہیں کرنا چاہ رہا ایسے ہی نظر نہ لگ جائے۔
معصوم کو اس لیے ہی تو کہتے ہیں کہ معصوم کہ وہ بیچارے تحقیق کیے بغیر ظاہری حالات پر ہی فیصلہ کر لیتا ہے۔
 
شمشاد آٔپ نے چالاکوں میں شامل ہو کر آپ ہی معصومیت کا پول کھول دیا اور معصوم امن کو بھی چالاک بنا ڈالا ۔ خیر اگر امن راضی ہے تو ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔

امن معصوموں کے نام ہی تو نہیں بتا سکتا اس لیے خود کو معصوموں سے نکال لیا ہے۔

شمشاد ایک اور سوال

محفل پر ہمہ وقت رہنے کی وجہ سے ہوم منسٹری سے کتنی دفعہ ڈانٹ اور طعنے سنے ہیں؟ (سچ اور صرف سچ کا طلبگار ہے سوالی)
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد ایک اور سوال

محفل پر ہمہ وقت رہنے کی وجہ سے ہوم منسٹری سے کتنی دفعہ ڈانٹ اور طعنے سنے ہیں؟ (سچ اور صرف سچ کا طلبگار ہے سوالی)

میں اسی کمپیوٹر کے “ کی بورڈ “ پر ہاتھ رکھ کر قسم کھاتا ہوں کہ جو بھی کہوں گا سچ کہوں گا اور سچ کے سوا کچھ نہیں کہوں گا۔

محب میرا نام ہو سکتا ہے لاگ آن ضرور رہتا ہو لیکن میں خود سے موجود نہیں ہوتا۔ میرا کمپیوٹر 24 گھنٹے آن رہتا ہے۔ میں غریب تو روزی روٹی کے چکر میں سارا دن گھر سے باہر رہتا ہوں۔ دفتر والے کمپیوٹر سے ‘ فائر وال ‘ کی وجہ سے اردو محفل پر لاگ آن نہیں ہو سکتا۔

دوپہر کو کھانے کے وقفے میں آتا ہوں تو کچھ منٹوں کے لیے محفل میں جھانک لیتا ہوں۔ البتہ رات میں زیادہ وقت دیتا ہوں لیکن وہ بھی روزانہ نہیں۔ آخر گھرداری بھی کرنا ہوتی ہے۔

ایک اور بات یہ کہ جب کبھی میں ناوقت گھر آیا ہوں تو اکثر ہوم منسٹری کو خود سے مختلف زمروں کی ورق گردانی کرتے دیکھا گیا ہے۔ اس لیے بد سے بدنام برا والی بات ہے کیونکہ نام تو میرا ہی لاگ آن اراکین میں نظر آ رہا ہوتا ہے۔

ڈانٹ ڈپٹ اور طعنے وغیرہ الحمد للہ آپ کی دعا سے ہماری گھریلو زندگی میں نہیں ہیں۔

سرحدی جھڑپیں البتہ کبھی کبھار ہو جاتی ہیں لیکن فوراً ہی فائر بندی ہو جاتی ہے۔ :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد چاء جوابات حسبِ توقع مزے کے تھے۔۔۔: )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہ یہ بتائیں کہ آپ کے غصے سے گھر والے ڈرتے ہیں یا نہیں۔۔؟ ( کیوں کہ کہتے ہیں جو لوگ غصہ کم کرتے ہیں اگر وہ کبھی پھٹ پڑھیں تو بہت بُرا ری ایکٹ کرتے ہیں۔۔مثال میں خود :( )

اتنا بھی نہیں ڈرتے یا بہت مختصر وقت کے لیے ڈرتے ہیں یا دوسرے لفظوں یہ کہہ لیں کہ میرے غصے کی پرواہ ہی نہیں کرتے۔ کیونکہ ان کو پتہ ہے ادھر غصہ ہوا، ادھر تھوڑی دیر بعد پھر وہی حالات تو کیا ڈرنا۔

شمشاد چاء آپ کیسا بولتے ہیں۔۔؟ تھوڑا اونچا، بہت دھیما، آرام آرام سے یا بہت تیز تیز۔۔؟اگر سوال کچھ بےوقوفانہ لگے تو۔۔۔ :oops:

اس میں بےوقوفانہ لگنے والی کون سی بات ہے امن۔

میں بس عام آواز میں ہی بات چیت کرتا ہوں، نہ اونچا، نہ دھیما، نہ تیز اور ہی زیادہ آرام آرام سے۔ ہاں جب کبھی غصے میں بولوں تو آواز اونچی ہو جاتی ہے۔

زبردست۔۔آپ کی اور آنی کی پسند نا پسند ملتی ہے یا بہت مختلف ہے۔۔؟

اس کی پسند کو ہی اپنی پسند بنایا ہوا ہے۔ اختلاف کی گنجائش ہی نہیں رکھی ہوئی۔ :wink:
 
جیہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
شمشاد نے کہا:
جیہ کا نام کیوں نہیں لکھا؟ :shock:

اللہ جی مجھے معاف کرنا۔۔۔اور جیہ آپ بھی پلیزز معاف کردیجیئے گا۔۔۔میں نے ہرگز ہرگز آپ کی معصومیت پر شک نہیں کیا۔۔۔۔وہ بس جلدی میں جن جن کے نام یاد آتے چلے گئے میں لکھتی گئی۔۔۔۔۔آپ کو بھلا میں اس لسٹ سے نکال سکتی ہوں کیا۔۔:) اوہ ہاں وہ اپنی فرحت کیانی صاحبہ بھی تو ہیں۔۔۔بس قصہ مختصر ۔۔۔ اس محفل پر موجود ساری بچیاں بہت معصوم ہیں۔ :wink:

وہ ہم دونوں ہیں اور پھر تم بھی کیا۔ ہاہاہا

لیں جی! یہ کیا۔۔۔آپ کبھی معصوموں کی لسٹ میں اور کبھی چالاکوں کی لسٹ میں۔۔۔جلدی سے ایک سائیڈ پر کھڑے ہوں۔۔۔میں نے پھر کاؤنٹنگ شروع کرنی ہے۔ :)
:lol: میں تو پوری چیخ و پکار کے ساتھ کہتی ہوں۔۔۔مجھ سا چالاک بھی شاید ہی کوئی ہو۔ 8)

وہ میں نے پہلے صرف اظہارِ یکجہتی کے لیے خود کو معصوموں کی لسٹ میں کھڑا کیا تھا۔

فرحت۔۔>>> میں بھی۔۔۔۔میں بھی چھوٹی چھوٹی باتوں کو ہی انجوائے اور فیل کرتی ہوں۔۔۔بڑی بڑی باتیں تو میرے سر پر سے گزر جاتی ہیں۔ :)

محب۔۔۔>>> یہ کیا۔۔۔۔عدالتی کاروائی کھلے عام کی جائے۔۔۔جج صاحبان کے نام پتے بھی سبھی کو معلوم ہونے چاہییں۔۔۔ویسے مک مکا بھی کرسکتے ہیں۔۔۔۔آپ ان معصوموں کے نام بتا دیں جن کی پریشانی دیکھی نہیں جاتی۔۔۔ہم آپ کو اور شمشاد چاء کو بلاشرکت غیر معصوم مان لیں گے۔

ارے ارے کیا کہہ رہی ہیں امن۔ ایمان سے میں معصوم ہر گز نہیں۔ نہ میں نبی نہ فرشتہ اور نہ ہی بچی ہوں ۔ اور نہ اتنی بے وقوف ہوں کہ ( پشتو محاورے میں) مجھے “ماشوم“ یا معصوم کہا جائے۔
:wink:
بہت بہت شکریہ امن کہ آپ نے مجھے معصوم نہیں کہا
 
شمشاد

لائبریرین
امن دیکھ لیا ناں کتنا زبردست گلہ کیا ہے جیہ نے۔

اور جیہ ذرا اپنے انٹرویو والے دھاگے پر بھی نظر فرما لیں۔
 
جیہ

لائبریرین
نہیں شمشاد بھائ گلہ نہیں، حقیقت ہے، اور یہ بات میں سنجیدگی سے کر رہی ہوں۔

جی شمشاد بھائ آپ کے سوالات کے جوابات و حالات واقعات و سانحات دے دئے ہیں :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
دیکھ چکا ہوں لیکن ابھی وقت نہیں ہے تبصرہ اور مزید سوالات مرتب کرنے کا۔ شام میں سہی۔
 
امن ایمان

محفلین
جیہ۔۔>>> میں نے آپ کو اس لسٹ میں شامل کر لیا تھا تھا نا ۔۔پھر بھی آپ نے ایسا کیوں سمجھا۔۔؟؟؟ :(

شمشاد چاء۔۔>>> جی شمشاد چاء دیکھ لیا۔۔۔لیکن شکر ہے آپ نے مجھے پوائنٹ آؤٹ کرادیا تھا۔۔۔جیہ سے اب بہت کم کم بات ہوتی ہے شاید اس وجہ سے جیہ کے بارے میں مجھ سے غلطی ہوجاتی ہے۔

ویسے جیہ آپ نے بلکل سچ کہا۔۔۔مذاق سے ہٹ کر واقعی آج کل کی دنیا میں کوئی اک بھی شخص ایسا نہیں جیسے ہم معصوم کہہ سکیں۔۔۔بچے تک اپنی معصومیت ختم کرتے جارہے ہیں۔۔بڑے تو پھر بڑے ہی ہیں۔ اب تو 90 کے بعد بھی شاید ہی معصومیت کا دور آتا ہے۔
 
امن ایمان

محفلین
شمشاد چاء آپ نے ابھی بتایا کہ آنی اکثر محفل پر پوسٹس دیکھ رہی ہوتی ہیں۔۔۔ تو۔۔۔۔۔۔

ہ کیا کبھی انھوں نے محفل کے اراکین کے بارے میں بات کی۔۔؟ مطلب وہ بھی اراکین کے بارے میں کوئی رائے رکھتی ہیں؟

ہ آپ کے اس تھریڈ کے بارے میں اور آپ کے جوابات کے بارے میں ان کی رائے کیا ہے۔۔؟

ہ شمشاد چاء کوئی خاص موضوع یا سوال۔۔آپ جس کے انتظار میں ہوں؟
 
جب ہم اکٹھے بیٹھے ہوں تو اکثر آپس میں کسی نہ کسی رکن کے متعلق بات ہوتی ہے اور تقریباً تمام فعال اراکین کے متعلق الگ الگ رائے رکھتی ہیں۔ لیکن رائے سب کے متعلق اچھی ہی ہے۔

چار عدد خواتین اراکین سے تو فون پر بھی باتیں ہوتی ہیں۔

ہ آپ کے اس تھریڈ کے بارے میں اور آپ کے جوابات کے بارے میں ان کی رائے کیا ہے۔۔؟

اس کی رائے ٹھیک ہی ہے۔ اختلاف تو نہیں ہے۔

ہ شمشاد چاء کوئی خاص موضوع یا سوال۔۔آپ جس کے انتظار میں ہوں؟

تمہارا مطلب اب اس دھاگے کو مقفل کر دینا چاہیے۔ :(
 
جیہ

لائبریرین
حیرت کا اظہار 4 کے عدد پر کیا تھا۔۔۔
مثنٰی و ثلاثہ ورباعہ۔۔۔۔
 
Top