انٹرویو انٹرویو وِد جیہ

قیصرانی

لائبریرین
اللہ خیر کریں۔ ابھی کل یا پرسوں ایک بار میں نے جیہ کو چند منٹوں کے لیے لاگ ان دیکھا تھا یا کم از کم ایسا لگا ضرور تھا
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائ نے صحیح ترجمانی کی ہے میری ۔۔۔

قیصرانی جی آپ آگیے واپس فن لینڈ؟ کیسا رہا دورہ پاکستان و بنگلہ دیش؟ کچھ امداد ملی یا نہیں؟؟

اوہ ساری، میں سمجھی یہ جنرل مشرف کی دورے کی بات ہو رہی ہے :lol:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

[rainbow:497ba12f82] عید مبارک ! [/rainbow:497ba12f82]

اب تک آپ کی زندگی میں سب سے یادگار عید جسے آپ منفرد کہیں ؟

کوئی ایسی عید جب کوئی دکھ پہنچا ہو ؟

کیا آپ نے کبھی عید پر کوئی شعر یا جملہ لکھا ؟

آپ نے عید پر سب سے پہلے کسی خاص ہستی کو مبارک باد کہی یا جو بھی سامنے آیا سب سے پہلے اسی کو مبارکباد دے دی ؟

عید کے حوالے سے اپنی یا کسی کی بھی کوئی بات ، واقعہ یا تحریر جو آپ شئیر کرنا چاہیں۔۔۔۔ جس نے آپ کو متاثر کیا ہو ؟

اگر کسی نے آپ سے بات چیت بند کی ہوئی ہو تو کیا اس عمل سے آپ کو تکلیف پہنچتی ہے ، کس حد تک ؟ کیا آپ نے خود کبھی کسی سے بات چیت بند کی؟ کیا آپ عید کے موقع پر اگر بات چیت بند ہو تو دوبارہ شروع کرنے میں پہل کرتی ہیں ؟

کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ نے اپنا عید کا لباس کسی دوست یا کسی اور فرد کو دے دیا ہو۔۔۔ وجہ ؟

بچپن کی عید اور موجودہ عید میں فرق ، عیدی کے علاوہ :)

آپ کے خیال میں عید کیا سب سے اچھی بات سکھاتی ہے ؟

اب ایک اہم کام !

عید کے حوالے سے کوئی ایک ایسا سوال اب آپ کو یہاں کرنا ہے جو آپ یہاں اردو محفل کے کسی بھی رکن سے کرنا چاہیں ۔ یعنی اب آپ محفل میں کسی بھی رُکن کے نام سوال لکھیں اور اس رکن کو یہاں بلائیں جواب دینے کے لئے :)

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم

عید مبارک !
وعیکم السلام ۔ خیر مبارک

اب تک آپ کی زندگی میں سب سے یادگار عید جسے آپ منفرد کہیں ؟
ابھی تک تو کوئ عید نہیں آئ جس کو یاد گار کہہ سکوں
کوئی ایسی عید جب کوئی دکھ پہنچا ہو ؟

ان دنوں میں بہت چھوٹی تھی مگر اب بھی یاد ہے وہ عید جس سے 2 پہلے میرے ایک کزن کو دن دہاڑے بھرے بازار میں ڈاکؤں نے گولی ماری تھی۔ اس عید پر سبھی اداس تھے۔ نہ نئے کپڑے پہنے اور نہ کوئ عیدی ملی۔
کیا آپ نے کبھی عید پر کوئی شعر یا جملہ لکھا ؟
نہیں۔
آپ نے عید پر سب سے پہلے کسی خاص ہستی کو مبارک باد کہی یا جو بھی سامنے آیا سب سے پہلے اسی کو مبارکباد دے دی ؟
جو کوئ پہلے سامنے نظر آتا ہے اس کو عید مبارک باد کہہ لیتی ہوں۔

عید کے حوالے سے اپنی یا کسی کی بھی کوئی بات ، واقعہ یا تحریر جو آپ شئیر کرنا چاہیں۔۔۔۔ جس نے آپ کو متاثر کیا ہو ؟
فی الحال تو کچھ بھی نہیں ذہن میں

اگر کسی نے آپ سے بات چیت بند کی ہوئی ہو تو کیا اس عمل سے آپ کو تکلیف پہنچتی ہے ، کس حد تک ؟ کیا آپ نے خود کبھی کسی سے بات چیت بند کی؟ کیا آپ عید کے موقع پر اگر بات چیت بند ہو تو دوبارہ شروع کرنے میں پہل کرتی ہیں ؟
میں ایک نارمل انسان ہوں۔ ناراض بھی ہوتی ہوں اور مجھ سے بھی لوگ ناراض ہوتے ہیں۔ بات چیت بند ہونے پر یا کرنے پر دکھ ہوتا ہے۔ عموماً میں ہی پہل کرتی ہوں بات چیت شروع کرنے میں

کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ نے اپنا عید کا لباس کسی دوست یا کسی اور فرد کو دے دیا ہو۔۔۔ وجہ ؟
نہیں۔ مگر ایک بات ہے کہ ہماری گھر کی ملازمہ کو عید یا دوسرے موقعوں پر جو کپڑے ملتے ہیں، وہ کسی بھی طور میرے کپڑوں سے کم قیمیتی نہیں ہوتے۔

بچپن کی عید اور موجودہ عید میں فرق ، عیدی کے علاوہ
عیدی تو اب بھی لیتی ہوں۔ ایک فرق یہ ہے کہ بچپن میں عید پر گلیوں کوچوں میں کھیلتے تھے ہمجولیوں کے ساتھ۔ اب ایسا نہیں۔

آپ کے خیال میں عید کیا سب سے اچھی بات سکھاتی ہے ؟
خوش رہو خوشیاں بانٹو۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ان دنوں میں بہت چھوٹی تھی مگر اب بھی یاد ہے وہ عید جس سے 2 پہلے میرے ایک کزن کو دن دہاڑے بھرے بازار میں ڈاکؤں نے گولی ماری تھی۔ اس عید پر سبھی اداس تھے۔ نہ نئے کپڑے پہنے اور نہ کوئ عیدی ملی۔

بہت افسوس ہوا سن کر۔ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائیں۔ ویسے آپ کی پوسٹ سے لگتا ہے کہ آپ کو زیادہ افسوس عیدی نہ ملنے کا تھا

خوش رہو خوشیاں بانٹو۔

بہت خوب :D
 
شمشاد

لائبریرین
شاہد بھائی وہ تو اس وقت ہے نہیں، میں بتا دیتا ہوں یہ جیہ خود ہے جب وہ 4 سال کی تھی۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

واقعی سسٹر، بچپن کے دن واقعی زندگی کے وہ سنہرے دن ہوتے ہیں جوانسان کوبوڑھے ہونے تک یادرہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :oops:

والسلام
جاویداقبال
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

شاکر(دوست) بھائی، آپ نے تووہ ایک شعرہے ناں کہ کچھ ایسے ہی ہے میرا خیال

بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی

والی بات کردی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے تورازمیں بات کی تھی آپ نے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :shock:

والسلام
جاویداقبال
 
جیہ

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ بچپن کی عمر 14 سال تک ہوتی ہے جس سے میں 9 سال پہلے گزر چکی ہوں۔ اب بچپن کو یاد نہ کروں تو کیا کروں۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
جیہ نے کہا:
میرا خیال ہے کہ بچپن کی عمر 14 سال تک ہوتی ہے جس سے میں 9 سال پہلے گزر چکی ہوں۔ اب بچپن کو یاد نہ کروں تو کیا کروں۔

سسٹر، واقعی آپ کی عمر 9 سال عمرگزر گئی ہے لگتاتونہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :oops:
یہ آپ نے میرا خیال ہے 90 لکھناتھاایک صفررہ گیالکھنے کے لئے ٹھیک ہے ناں سسٹر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 8)

والسلام
جاویداقبال
 
شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
میرا خیال ہے کہ بچپن کی عمر 14 سال تک ہوتی ہے جس سے میں 9 سال پہلے گزر چکی ہوں۔ اب بچپن کو یاد نہ کروں تو کیا کروں۔

کرنا کیا ہے؟ اب کچھ ہو ہی نہیں سکتا سوائے یاد کرنے کے سو کرتی رہو۔ بچپن تو واپس آنے سے رہا، اور ہاں اب اس موجودہ عمر کو بھی غنیمت سمجھو کہ یہ گزر گئی تو یہ بھی واپس نہیں آئے گی، ہاں ۔ :wink:
 
جیہ

لائبریرین
صحیح کہا آپ نے شمشاد بھائ۔ اگر آپ جیسے بزرگ نہ ہوتے تو ہم جیسے نوجوان لڑکیاں کیا کرتے۔ :lol:

کتنی سچی کہاوت ہے پشتو کی کہ“ اللہ بزرگ چڑیوں کے بھی نا مارے“ :wink:
 
Top