انٹرویو انٹرویو وِد ابنِ سعید

فاتح

لائبریرین
تعلقات کی ابتدا کو لیکر ہمارے مزاج میں ہچکچاہٹ عنصرے قدرے زیادہ پایا جاتا ہے، لیکن ہماری جانب پہل کرنے والوں کو کبھی مایوسی نہیں ہوتی ہے۔ ایک دفعہ کوئی حلقہ احباب میں شامل ہو جائے تو دیر سویر بھولے بھٹکے ہم انھیں یاد کرتے رہتے ہیں۔ کئی دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ روابط کی ڈائریکٹری چیک کرتے ہوئے کوئی نام نظر آ جائے جن کی خیر خیریت ملے عرصہ گزر گیا ہو تو فوراً رابطے کی کوشش کرتے ہیں۔ شاذ و نادر ایسا بھی ہوتا ہے کہ رابطے میں پہل دوسری جانب سے ہوئی ہو لیکن عموماً ہم ایسا نہیں سوچتے کہ ہر دفعہ ہم ہی کیوں پہل کریں۔ اس کے بر عکس جن احباب سے مسلسل رابطے میں ہوتے ہیں ان میں پہل ہر دو جانب سے ہوتی رہتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ ایسے احباب سے پہل کا تکلف ہی نہیں برتنا ہوتا ہے۔ ویسے رابطے میں پہل کرنے والی بات تقریباً ہر کسی پر صادق آتی ہے، فرق صرف یہ ہے کہ ہر کسی کا ترجیحی حلقہ مختلف ہوتا ہے۔ :) :) :)
ہمیں مراسلے کا یہ حصہ مصنف کی زبانی نہ صرف مکمل اور کئی بار بلکہ تفسیر کے ساتھ سننے کا عذاب سہنا پڑا ہے اوہ ہمارا مطلب تھا کہ شرف حاصل رہا ہے۔
 
امن ایمان

محفلین
سعود بھائی وہ کہتے ہیں نا۔۔۔دیر آید درست اید۔۔۔تو اچھے بھائی آپ کو معذرت کی بالکل بھی ضرورت نہیں۔۔آپ جب جب سہولت سے جواب لکھنا چاہیں لکھ سکتے ہیں۔
آپ کے اوپر والے تینوں جوابات پر ابھی بات نہیں کرتی کہ اس موضوع پر میرا مطالعہ تھوڑا ہے مگر باقی سب صاحب علم حضرات اس بارے میں چاہیں تو مزید سوالات کرسکتے ہیں۔دوسری بات۔۔

چونکہ یہاں منصوبوں کی بابت سوال کیا گیا ہے اس لیے چھوٹی موٹی اسکرپٹس اور یوٹیلیٹیز کا بیان عبث ہے نیز اردو ویب کی ذمہ داریوں کا بیان بھی شاید علیحدہ سوال کا متقاضی ہے۔ :) :) :)

آپکے کریڈٹ پر جو بھی کامیابیاں ہیں۔۔خواہ وہ ایک چھوٹی سی اسکرپٹ ہی کیوں نا ہو۔۔ہم چاہیں گے کہ وہ آپ ہم سے ضرور معتارف کروائیں۔۔سب کو اچھا لگے گا اور شاید کسی کو اس سلسلے میں مدد کی ضرورت ہو اور اس کا مسئلہ حل ہوجائے۔۔ٹھیکک کہا نا۔۔ :)

تیسری بات۔۔۔اردو ویب کی ذمہ دارنہ ڈیوٹی۔کیا سوچ کر آپ نے یہ ذمہ داری لی؟کس طرح اپنی جاب اور ویب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں؟اردو ویب کےکنٹرول روم میں کام کیسے ہوتا ہے؟؟یہ سب کیا کیوں کیسے والے سوالات تھوڑا بعد میں کرتے ہیں۔۔۔ابھی آپ سے کچھ آسان آسان سوال پوچھتے ہیں۔۔۔جن کے جوابات کے لیے ریسرچر انکل کو کوئی خاص ریسرچ نہ کرنی پڑے۔:)

@سعود اپنے خاندانی پس منظر کے بارے میں کچھ بتائیں؟

@آپ کی تاریخ پیدائش؟ (اگرچہ پروفائل سے بھی دیکھی جاسکتی ہے ) :)

@ستاروں کی چال پر یقین رکھتے ہیں؟

@آپ کا تعلیمی بیک گراؤنڈ؟

@ہندوستان کے کن اداروں سے تعلیم مکمل کی؟

@بیرون ملک بسلسلہ تعلیم سکونت اختیار کی یا ملازمت کی تلاش میں نکلے؟

@کتنے ممالک میں اب تک رہائش اختیار کرچکے ہیں؟

@سعود اپنے خاندانی پس منظر کے بارے میں کچھ بتائیں؟
ہم دہقانی الطرفین ہیں۔ یعنی ہمارے ننہال اور ددیہال دونوں خاندانوں کا بنیادی ذریعہ معاش کاشت کاری ہوا کرتا تھا۔ ہمارے یہاں عموماً گندم، چاول، گنا، آلو، و دیگر سبزیوں سمیت مختلف دالوں کی کاشت ہوتی تھی۔ زمینیں بھی بس گزارے بھر کی تھیں۔ ہمارے دادا جان حولدار تھے، لیکن جب ہم نے ہوش سنبھالا تو ان کو پنشن کی عمر میں پایا۔ البتہ ان کی رعب دار، ملنسار، اور حق پسند طبیعت کے چلتے جوار میں سبھی لوگ ان کو جانتے تھے لہٰذا ہم ان کے حوالے سے اپنی شناخت کراتے تھے اور دادا جان کے ساتھ روز صبح کوئیں پر جا کر غسل کرتے تھے۔ ہمارے آبائی گاؤں کے آس پاس تعلیمی نظام نہ کے برابر تھا لہٰذا ہم نے بچپن کا بیشتر حصہ وہاں سے پچاس کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ننہالی گاؤں میں گزارا اور وہیں کے مدارس میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ ننہال میں ہمیں اکلوتے ماموں جان کی سرپرستی حاصل رہی جو کہ ان دنوں ماسٹر صاحب ہوا کرتے تھے اور اچھی شاعری کرتے تھے، لیکن دیکھتے ہی دیکھتے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے علم طب حاصل کر کے ڈاکٹر صاحب بن گئے۔ ان دنوں ہمارے یہاں فون اور انٹرنیٹ وغیرہ کا تصور نہیں تھا، البتہ ماموں جان اور بڑے بھائی جان سے باقاعدگی کے ساتھ مکتوبات کے ذریعہ رابطہ رہتا تھا۔ وہ خطوط تو خیر اب محفوظ نہیں رہے، کچی مٹی کی دیواروں والے کھپریل مکان کے ایک کمرے میں کوٹھلے کے اوپر لکڑی کی صندوق میں ان کا بنڈل رکھا ہوا تھا، شاید کسی شدید بارش میں بہہ گیا ہوگا۔ :) :) :)
@آپ کی تاریخ پیدائش؟ (اگرچہ پروفائل سے بھی دیکھی جاسکتی ہے ) :)
اس کا کوئی حتمی اندراج تو کہیں موجود نہیں، لیکن مختلف آثار و واقعات کی بنیاد پر درست ترین قیاس کے مطابق ہم نے 15 جنوری، 1985 کو آنکھیں اور مٹھیاں بند کر کے شور مچانا شروع کیا۔ چند روز بعد ہمیں نام دے دیا گیا کہ شاید کچھ پا کر ہم خاموش ہو جائیں، لیکن اس کا فائدہ فقط یہ ہوا کہ کون چیخ رہا ہے یہ بتانا سہل ہو گیا۔ :) :) :)
@ستاروں کی چال پر یقین رکھتے ہیں؟
موجودہ سائنس اس بات پر متفق نظر آتی ہے کہ ستارے گردش کرتے ہیں۔ قرآن کریم میں بھی غالباً اجسام فلکی کو تیرتا ہوا بتایا گیا ہے۔ نیز ہم نے موسم گرما کی راتوں میں کھلی چھت پر لیٹ کر گھنٹوں تاروں بھرے آسمان کو نہارا ہے اور بیشتر ستاروں و سیاروں کی گردش کا مشاہدہ گیا ہے، بلکہ صبح اٹھ کر کہکشاں تک کو اس کی جگہ سے ہٹا ہوا پایا ہے۔ لہٰذا ان کی چال پر یقین نہ رکھنے کا تو کوئی جواز نہیں بنتا، البتہ ان کی چالبازیوں کا کچھ نہیں کہہ سکتے۔ :) :) :)
@آپ کا تعلیمی بیک گراؤنڈ؟
ہمارا تعلیمی سفر بڑا ہی منتشر اور غیر متوقع قسم کا رہا۔ ابتدا مدرسے سے ہوئی اور نویں جماعت تک مختلف مدارس میں زیر تعلیم رہے۔ اس طرح اسلامیات، ریاضی، سائنس، تاریخ، جغرافیہ جیسے بنیادی علوم کے ساتھ ساتھ اردو، فارسی، عربی، ہندی، اور انگریزی زبانوں سے آشنائی ہوئی۔ چند ماہ ایک ایسے مدرسے میں بھی گزرے جہاں عربی نحو و صرف کی کتابیں بھی فارسی زبان میں ہوا کرتی تھیں۔ بعد ازاں مدارس کو خیرباد کہا اور صوبائی بورڈ کے تحت سائنس میجر میں ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کی۔ کالج میں آ کر عربی، فارسی، قرآن، حدیث، صرف و نحو وغیرہ کے مضامین تو خارج از نصاب ہو گئے لیکن ریاضی، سائنس، ہندی، و انگریزی پر توجہ مزید فیہ ہوگئی، نیز تاریخ، جغرافیہ، سماجیات، سیاست، و معاشیات وغیرہ کو ایک مختلف زاویہ نگاہ سے دیکھنے کا موقع ملا۔ صوبائی بورڈ کے کالج کی بنیادی زبان ہندی تھی جبکہ ہم اس سے قبل تک بنیادی طور پر اردو زبان میں زیر تعلیم رہے تھے لہٰذا کچھ عرصہ ہندی سے ہم آہنگ ہونے میں لگے۔ ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے دوران تھوڑی بہت سنسکرت سے بھی پالا پڑا کیونکہ وہ کورس کا لازمی جزو قرار پایا تھا۔ انٹرمیڈیٹ کے بعد کچھ عرصہ انجنئیرنگ کالج میں داخلے کی تیاری کی اور پھر جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے کمپیوٹر انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ سے بی ٹیک کیا۔ انجنئیرنگ کالج میں بنیادی زبان انگریزی تھی اس لیے ایک دفعہ پھر سائنسی اصطلاحات ذہن پر چوٹ مارنے لگیں اور ان سے مانوس ہونے میں کچھ عرصہ لگا۔ بی ٹیک کے بعد ٹھیک ایک برس دہلی میں ہی ایک سافٹوئیر کمپنی میں بطور کمپیوٹر سائنٹسٹ ملازمت کی اور اس کے بعد ماسٹرس اور پی ایچ ڈی کی غرض سے امریکہ کے لیے رخت سفر باند لیا، تب سے یہیں پائے جاتے ہیں اور ابھی تک زیر تعلیم ہیں، لہٰذا اس قصے کو تا حال نا تمام گردانا جائے۔ ہم نے دوران تعلیم بیشتر وقت گھر سے دور رہ کر گزارا۔ تیسری جماعت سے گھر سے باہر رہ کر پڑھنا پڑا، انواع و اقسام کے ہاسٹل زیر بار رہے تو کبھی دیگر احباب کے اشتراک میں کمرہ کرائے پر لے کر رہے، کبھی خود چولہا جلایا تو کبھی میس یا ٹفن وغیرہ پر گزارہ ہوا، کبھی سبزی مسالوں اور چائے پانی کے اخراجات کا بجٹ بنانا پڑا تو کبھی مشترکہ ادھار اور فاقہ مستی کے حالات سے گزرے، کبھی امتحانات کے دنوں میں اچھی خاصی کتابوں کے حصے بخرے کیے تاکہ بیک وقت کئی لوگ مختلف اجزائے کتب سے استفادہ کر سکیں، تو کبھی دو تین گھنٹوں میں پورے سیمسٹر کے کورس ورک کا اعادہ کیا اور کرایا۔ انجنئیرنگ کالج میں ہمیشہ پہلی قطار میں بیٹھے اور چار سال کی مدت میں ایک عدد نوٹ بک بھی مکمل نہ لکھا، بلکہ ضرورتمندوں کو اپنی قلم دے کر توجہ سے معلمین (و معلمات) کا لکچر سنتے رہتے۔ انجنئیرنگ کے آخری سیمسٹر میں 98 فیصد حاضری کے ساتھ ہم جماعت حاضر ترین طالبات کو بھی پیچھے چھوڑ کر ہم خود حیران رہ گئے۔ انٹر میڈیٹ کے بعد جب پہلی دفعہ لکھنؤ پہنچے تو کمپیوٹر دیکھنے اور انٹرنیٹ استعمال کرنے کا موقع ملا اور انجنئیرنگ کے سال سوم میں پہلی دفعہ صاحب کمپیوٹر ہوئے، وہ دن اور آج کا دن۔۔۔ ویڈیو ٹیوٹوریل، ڈیجیٹل کتب اور دیگر آن لائن موادوں کی مدد سے کافی کچھ سیکھا اور سیکھ رہے ہیں۔ :) :) :)
@ہندوستان کے کن اداروں سے تعلیم مکمل کی؟
مڈل اسکول تک کے تعلیمی سفر میں پانچ مختلف مدارس اور ایک سرکاری اسکول میں ہمارے نام کا اندراج مل سکتا ہے۔ ان میں سے بیشتر اسکول دیہی علاقوں میں واقع ہیں لہٰذا ان کے نام اور پتے بتانے کا تکلف عبث ہے۔ اس کے بعد ننہالی گاؤں کے قریب واقع ایک قصبے میں موجود انٹر کالج سے ہائی اسکول کیا اور انٹرمیڈیٹ کے لیے ایک اور انٹر کالج کا رخ کیا۔ بعد ازاں جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے کمپیوٹر انجنئیرنگ میں بیچلرز آف ٹیکنولوجی کی ڈگری حاصل کی۔ ہندوستانی اداروں سے تعلیم کا سلسلہ یہیں رک گیا اور ہم اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک آ گئے۔ :) :) :)
@بیرون ملک بسلسلہ تعلیم سکونت اختیار کی یا ملازمت کی تلاش میں نکلے؟
یہاں بغرض اعلیٰ تعلیم نا چیز آوری ہوئی تھی اور ابھی تک پر سکون نہ ہو سکے۔ تعلیمی سلسلہ تمام ہو تو سوچیں گے کہ ساکن ہونا ہے یا متحرک۔ :) :) :)
@کتنے ممالک میں اب تک رہائش اختیار کرچکے ہیں؟
شہریت ہندوستانی ہے اور اس کے علاوہ ابھی تک فقط امریکہ میں رہائش اختیار کی ہے۔ نیپال اور سعودی عرب دو ایسے ممالک ہیں جہاں بطور زائر چند روز ٹھہرے ہیں۔ البتہ ہوائی مستقر پر چند گھنٹوں کا قیام شمار کیا جائے تو ابو ظہبی سمیت چند ایک یورپی ممالک شامل ہوں گے جن میں برطانیہ، نیدر لینڈس، اور فرانس کے نام ذہن میں آ رہے ہیں۔ :) :) :)
 
امن ایمان

محفلین
:) :) :)
سعود بھائی آپ کے جوابات پڑھتے ہوئےجو روابط آپ نے شامل کیے مزید اُن کو پڑھتے پڑھتے اتنے محو ہوگئی کہ پھر ایک دم ہڑبڑا کے جاگنا پڑا اور خود سے کہنا پڑا اے امن تم کوئی اردو کا شاہکار ناول نہیں پڑ رہی تھی جو تمھیں آخر تک پڑھ کر اٹھنا ہے بلکہ بائیوگرافی پڑھ رہی ہو جیسے مزید تم نے خودہی آگے بڑھانا ہے۔کیا کمال لکھتے ہیں آپ سچی۔:)

سعود بھائی ابھی تو آپ کے جوابات سے جو خیالات میرے ذہن میں آئے۔۔۔
@ آپ زندگی میں کس حد تک ماڈرن رہے ہیں؟؟(موزوں اردو لفظ نہیں مل رہا امید ہے سمجھ گئے ہوں گے)
@سعود پاکستان میں دو طرح کے لوگ اپنی گفتگو،حلیے سے فورا پہچان لیے جاتے ہیں کہ وہ اپر کلاس ہیں یا مڈل کلاس۔آپ کے ہاں بھی ایسا ہی ہوتا ہے کیا؟؟
(سوال بچکانہ لگیں تو م سے معزرت پیشگی :embarrassed1:)
 
السلام علیکم!
سعود بھائی میں پچھلے تین دن سے وقفے وقفے سے آپ کا انٹرویو پڑھ رہا ہوں اور آج ختم ہوا اور اب امن ایمن کے بعد چند میرے بھی سوالات کے جوابات دیں......

سوال : پیار، محبت اور عشق میں کیا فرق ہے؟

سوال :کیا آپ بھی عشق بازی کے چکر کاٹ چکے ہیں؟ اگر ہاں تو کیسے اور اگر نہیں تو کیوں نہیں......؟

سوال : عشق مجازی، عشق حقیقی کی سیڑھی ہے... آپ کو یہ ثابت کرنا ہے کیا واقعی ایسا ہے؟

سوال : کیا محبت تقسیم ہوتی ہے؟

سوال : آج کے اس سائنسی دور میں محبت کا کیا تصور ہے؟

مجھے علم ہے کہ آپ کو یہ سوالات عجیب لگیں گے اصل میں مجھے عشق کے بارے میں جاننا ہے اس لئے اس طرح کے سوالات کر رہا ہوں اور ویسے بھی انٹرویو تو انٹرویو ہوتا ہے کسی بھی قسم کے سوالات پوچھ سکتے ہیں..

شکریہ....
 
پچھلے کچھ دنوں سے ترجیحی مصروفیات حد درجہ بڑھی ہوئی تھیں اس لیے جواب میں تاخیر ہوئی۔ :) :) :)
سعود بھائی آپ کے جوابات پڑھتے ہوئےجو روابط آپ نے شامل کیے مزید اُن کو پڑھتے پڑھتے اتنے محو ہوگئی کہ پھر ایک دم ہڑبڑا کے جاگنا پڑا اور خود سے کہنا پڑا اے امن تم کوئی اردو کا شاہکار ناول نہیں پڑ رہی تھی جو تمھیں آخر تک پڑھ کر اٹھنا ہے بلکہ بائیوگرافی پڑھ رہی ہو جیسے مزید تم نے خودہی آگے بڑھانا ہے۔کیا کمال لکھتے ہیں آپ سچی۔:)
امن بٹیا کے شہر میں مکھن ارزاں ہوا لگتا ہے۔ :) :) :)
سعود بھائی ابھی تو آپ کے جوابات سے جو خیالات میرے ذہن میں آئے۔۔۔
یعنی آپ انٹرویو کے لیے کوئی تیاری نہیں کرتیں بلکہ جوابات پڑھ کر فی البدیہہ سوالات ترتیب دیتی ہیں۔ ہمارا خیال ہے کہ بطور انٹرویو کوآرڈینیٹر آپ کے ذہن میں ایک خاکہ ہونا چاہیے کہ سوالات کی مجموعی ترتیب کیا ہوگی اور کس نوعیت کے سوالات کب پوچھے جائیں گے۔ :) :) :)
@ آپ زندگی میں کس حد تک ماڈرن رہے ہیں؟؟(موزوں اردو لفظ نہیں مل رہا امید ہے سمجھ گئے ہوں گے)
اتفاق سے ہم واقعی سوال کا ما فی ضمیر نہیں سمجھ سکے۔ جہاں تک سمجھے ہیں اس کے مطابق جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ زندگی کے ابتدائی ایام ایک عام دیہاتی شخص کی طرح سادگی اور جفاکشی میں گزرے۔ وسائل زندگی محدود ہوں تو پریشانیاں اور خواب بھی ایک مخصوص سانچے میں ڈھلے ہوئے ہوتے ہیں۔ گھر میں کبھی ٹی وی نہ ہونے کی وجہ سے کسی اور طرز زندگی کا تصور محض کتابی تھا۔ فلموں سے بھی واسطہ ایسا رہا کہ باقاعدہ پہلی فلم (تارے زمین پر) بی ٹیک کے بعد امریکہ آتے ہوئے ہوائی سفر کے دوران دیکھی۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے، ہم جس کمپنی میں بطور کمپیوٹر سائنٹسٹ ملازمت کر رہے تھے وہاں سال نو کے موقع پر ایک اعلیٰ قسم کے پب میں رقص اور مشروبات وغیرہ کا اہتمام کیا گیا۔ وہاں جا کر ہم پر یہ راز منکشف ہوا کہ "آئی ایم ٹو اولڈ ٹو ڈانس"۔ البتہ فکری اعتبار سے ہم نے ہمیشہ خود کو میانہ رو پایا ہے نیز ہم میں جدت پسندی اور کہنہ خیالی کے اونچ نیچ پہلؤوں کا موازنہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ :) :) :)
@سعود پاکستان میں دو طرح کے لوگ اپنی گفتگو،حلیے سے فورا پہچان لیے جاتے ہیں کہ وہ اپر کلاس ہیں یا مڈل کلاس۔آپ کے ہاں بھی ایسا ہی ہوتا ہے کیا؟؟
ہمارا خیال ہے کہ اس بات کا تعلق کسی ملک یا قوم سے نہیں۔ ہر طبقے کی طرز زندگی، لباس، اور انداز گفتگو عمومی طور پر ان کی شناخت کا وسیلہ ہو سکتی ہے۔ ویسے یہ کوئی قاعدہ کلیہ نہیں، بعض اوقات ظاہری رکھ رکھاؤ اور گفتگو سے کسی کا پس منظر آسانی سے ظاہر نہیں ہوتا۔ :) :) :)
 
السلام علیکم!
سعود بھائی میں پچھلے تین دن سے وقفے وقفے سے آپ کا انٹرویو پڑھ رہا ہوں اور آج ختم ہوا اور اب امن ایمن کے بعد چند میرے بھی سوالات کے جوابات دیں......

سوال : پیار، محبت اور عشق میں کیا فرق ہے؟

سوال :کیا آپ بھی عشق بازی کے چکر کاٹ چکے ہیں؟ اگر ہاں تو کیسے اور اگر نہیں تو کیوں نہیں......؟

سوال : عشق مجازی، عشق حقیقی کی سیڑھی ہے... آپ کو یہ ثابت کرنا ہے کیا واقعی ایسا ہے؟

سوال : کیا محبت تقسیم ہوتی ہے؟

سوال : آج کے اس سائنسی دور میں محبت کا کیا تصور ہے؟

مجھے علم ہے کہ آپ کو یہ سوالات عجیب لگیں گے اصل میں مجھے عشق کے بارے میں جاننا ہے اس لئے اس طرح کے سوالات کر رہا ہوں اور ویسے بھی انٹرویو تو انٹرویو ہوتا ہے کسی بھی قسم کے سوالات پوچھ سکتے ہیں..

شکریہ....
آپ کے سوالات کی ذیل میں جو اضافی نوٹ ہے اس کا درج ذیل حصہ قابل توجہ ہے:
اصل میں مجھے عشق کے بارے میں جاننا ہے اس لئے اس طرح کے سوالات کر رہا ہوں
اگر واقعی آپ کو اس موضوع پر معلومات کا حصول مقصود ہے تو ہم اس موضوع پر اتھارٹی نہیں اس لیے آپ کو زیادہ موزوں افراد کی تلاش کرنی چاہیے۔ ایک مشورہ یہ ہو سکتا ہے کہ بجائے اس کے کہ آپ فرد واحد کے جواب پر تکیہ کریں، آپ ایک علیحدہ لڑی میں ایسے سوالات رکھیں اور زیادہ لوگوں کی آرا سے مستفید ہوں۔ :) :) :)

آپ کی "محبت" کا شکریہ! :) :) :)
 
امن ایمان

محفلین
پچھلے کچھ دنوں سے ترجیحی مصروفیات حد درجہ بڑھی ہوئی تھیں اس لیے جواب میں تاخیر ہوئی۔ :) :)

کوئی مسئلہ نہیں۔۔میں نے سکون سے انتظار کیا حالانکہ جو اراکین مجھے انٹرویو دے چکے ہیں اگر اُن کو یاد ہو تو انھیں پتہ ہے۔۔"امن کو انتظار کتنا مشکل اور بُرا لگتا ہے"۔ :)

امن بٹیا کے شہر میں مکھن ارزاں ہوا لگتا ہے۔ :) :)

بالکل بھی نہیں۔۔۔تعریف ہمیشہ سچی جو دل پر اثر کرتی ہے ورنہ چپ چاپ رہتی ہوں۔ :)

یعنی آپ انٹرویو کے لیے کوئی تیاری نہیں کرتیں بلکہ جوابات پڑھ کر فی البدیہہ سوالات ترتیب دیتی ہیں۔ ہمارا خیال ہے کہ بطور انٹرویو کوآرڈینیٹر آپ کے ذہن میں ایک خاکہ ہونا چاہیے کہ سوالات کی مجموعی ترتیب کیا ہوگی اور کس نوعیت کے سوالات کب پوچھے جائیں گے۔ :) :)
سعود بھائی یہ دھاگہ اسی مقصد کے لیے بنایا تھا۔۔دراصل ایک تو ترتیب وارسوالات پوچھتی ہوں پھر جو جوابات دیے جائیں اُن کو پڑھ کے مزید انہیں میں سے کچھ اور پوچھنا چاہوں تو اس کے لیے عموما یہی لکھتی ہوں کہ کچھ اور سوالات ذہن میں آئے :) مزید ایک اور بات میں نے یہاں اپنے پہلے کیے گئے انٹرویوز کو ایک نظر بھی نہیں دیکھا کہ ہر بندے کا میرے ذہن میں الگ خاکہ سا بنتا ہے تو اسے ہی مد نظر رکھتے ہوئے انٹرویو بڑھاتی ہوں۔ آئی نو systematically کام کرنے والوں کو mess برا لگتا ہے :) (امید رکھتی ہوں میرے ساتھ تعاون کریں گے)

آپ زندگی میں کس حد تک ماڈرن رہے ہیں؟
آپ نے میرے سوال کو بہت احسن طریقے سے سمجھا اور جواب دیا،میں یہی جاننا چاہ رہی تھی :)

سعود کچھ مزید ذاتی نوعیت کے سوالات۔۔

@بہن بھائیوں کی تعداد اور آپ کا نمبر؟

@ آپ کی زندگی کا بیشتر حصہ گھر سے باہر گزرا تو بہن بھائیوں سے تعلقات کس نوعیت کے ہیں مطلب خود کو کس حد تک ان کے قریب پاتے ہیں؟

@بچپن کی کچھ خوشگوار یادیں جنھیں سوچ کر آج بھی موڈ خوشگوار ہوجاتا ہو؟

@ بچپن سے جڑا کوئی تلخ واقعہ جو آج بھی افسردہ کردے؟

@آپ کی ماشاءاللہ سے اب تک گزری ہوئی زندگی کا سنہری دور؟
 
مدیر کی آخری تدوین:
آپ کے سوالات کی ذیل میں جو اضافی نوٹ ہے اس کا درج ذیل حصہ قابل توجہ ہے:

اگر واقعی آپ کو اس موضوع پر معلومات کا حصول مقصود ہے تو ہم اس موضوع پر اتھارٹی نہیں اس لیے آپ کو زیادہ موزوں افراد کی تلاش کرنی چاہیے۔ ایک مشورہ یہ ہو سکتا ہے کہ بجائے اس کے کہ آپ فرد واحد کے جواب پر تکیہ کریں، آپ ایک علیحدہ لڑی میں ایسے سوالات رکھیں اور زیادہ لوگوں کی آرا سے مستفید ہوں۔ :) :) :)

آپ کی "محبت" کا شکریہ! :) :) :)
جی شکریہ
 
کوئی مسئلہ نہیں۔۔میں نے سکون سے انتظار کیا حالانکہ جو اراکین مجھے انٹرویو دے چکے ہیں اگر اُن کو یاد ہو تو انھیں پتہ ہے۔۔"امن کو انتظار کتنا مشکل اور بُرا لگتا ہے"۔ :)

بالکل بھی نہیں۔۔۔تعریف ہمیشہ سچی جو دل پر اثر کرتی ہے ورنہ چپ چاپ رہتی ہوں۔ :)

سعود بھائی یہ دھاگہ اسی مقصد کے لیے بنایا تھا۔۔دراصل ایک تو ترتیب وارسوالات پوچھتی ہوں پھر جو جوابات دیے جائیں اُن کو پڑھ کے مزید انہیں میں سے کچھ اور پوچھنا چاہوں تو اس کے لیے عموما یہی لکھتی ہوں کہ کچھ اور سوالات ذہن میں آئے :) مزید ایک اور بات میں نے یہاں اپنے پہلے کیے گئے انٹرویوز کو ایک نظر بھی نہیں دیکھا کہ ہر بندے کا میرے ذہن میں الگ خاکہ سا بنتا ہے تو اسے ہی مد نظر رکھتے ہوئے انٹرویو بڑھاتی ہوں۔ آئی نو systematically کام کرنے والوں کو mess برا لگتا ہے :) (امید رکھتی ہوں میرے ساتھ تعاون کریں گے)

آپ نے میرے سوال کو بہت احسن طریقے سے سمجھا اور جواب دیا،میں یہی جاننا چاہ رہی تھی :)

سعود کچھ مزید ذاتی نوعیت کے سوالات۔۔

@بہن بھائیوں کی تعداد اور آپ کا نمبر؟

@ آپ کی زندگی کا بیشتر حصہ گھر سے باہر گزرا تو بہن بھائیوں سے تعلقات کس نوعیت کے ہیں مطلب خود کو کس حد تک ان کے قریب پاتے ہیں؟

@بچپن کی کچھ خوشگوار یادیں جنھیں سوچ کر آج بھی موڈ خوشگوار ہوجاتا ہو؟

@ بچپن سے جڑا کوئی تلخ واقعہ جو آج بھی افسردہ کردے؟

@آپ کی ماشاءاللہ سے اب تک گزری ہوئی زندگی کا سنہری دور؟

ماشاءاللہ مس امن آپ سب کا انٹرویو لیتی ہیں اور میں بھی آپ کو انٹرویو کے کٹہرے میں کھڑا دیکھنا چاہتا ہوں...
 
@بہن بھائیوں کی تعداد اور آپ کا نمبر؟
ہم پانچ بھائی ہیں جبکہ بہنوں کی تعداد ہم شمار نہیں کرتے۔ ایک وقت تھا جب ہم کہا کرتے تھے کہ ہم اس نعمت سے محروم ہیں لیکن یہ کافی پرانی بات ہے۔ ہمارے ایک بھائی ہم سے بڑے ہیں اور ان سے ہمارے تعلقات ہمیشہ ایسے رہے کہ ساڑھے گیارہ برس تک "برادر خرد مباش" والا محاورہ غلط محسوس ہوتا رہا، حتیٰ کہ ہم برادر خرد نہیں رہے اور پھر اس محاورے سے پیچھا چھوٹ گیا۔ :) :) :)
@ آپ کی زندگی کا بیشتر حصہ گھر سے باہر گزرا تو بہن بھائیوں سے تعلقات کس نوعیت کے ہیں مطلب خود کو کس حد تک ان کے قریب پاتے ہیں؟
ہم سارے بھائی ایک دوسرے سے بے حد قریب ہیں۔ تینوں چھوٹے بھائیوں کا ہم دو بڑے بھائیوں سے عمروں میں خاصا فاصلہ ہے پھر بھی ہم باہم دوست ہیں۔ بہنوں سے ہمارے تعلقات کیسے ہیں اس کا تو آپ کو بھی علم ہونا چاہیے۔ :) :) :)
@بچپن کی کچھ خوشگوار یادیں جنھیں سوچ کر آج بھی موڈ خوشگوار ہوجاتا ہو؟
خوشگوار یادیں انگلیوں پر تو شمار نہیں کی جا سکتیں، البتہ گاہے گاہے تلخ و شیریں باتیں یاد آتی رہتی ہیں۔ ایسے میں کچھ فارغ وقت ہو اور کمپیوٹر پاس ہو تو کسی نہ کسی رنگ میں ان یادوں کو تحریر کرنے کی کوشش کرتے ہیں مثلاً تھم جا بچہ تھم جا یا پھر طائر تخیل۔ ویسے بہت چھوٹے تھے تب سے ماموں جان اور بھائی جان سے با قاعدہ تسلسل کے ساتھ خط و کتابت رہتی تھی، اس سے جڑی کچھ باتیں ہیں جن کا تصور ہی مسکان انگیز ہے۔ کبھی وقت ملا اور تحریک ہوئی تو انھیں تحریر کرنے کی کوشش کریں گے۔ :) :) :)
@ بچپن سے جڑا کوئی تلخ واقعہ جو آج بھی افسردہ کردے؟
کئی افسردہ کن واقعات ہیں لیکن انھیں بیان کرنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ کچھ باتیں ایسی بھی یاد ہیں جن کا تعلق ہماری بے بسی سے ہوتا تھا اور ہم سوچا کرتے تھے کہ جب بڑے ہوں گے اور یہ لاچاریاں نہیں ہوں گی تو بدلہ لیں گے، لیکن اب وہ باتیں بھی لبوں پر مسکان ہی لاتی ہیں۔ :) :) :)
@آپ کی ماشاءاللہ سے اب تک گزری ہوئی زندگی کا سنہری دور؟
ہمیں نہیں یاد پڑتا کہ ہماری زندگی کا اب تک کا کوئی دور بے فکری میں گزرا ہو اور یہی وجہ ہے کہ ہم بچپن سے ہی بوڑھے ہیں، لہٰذا ہمیں نہیں معلوم کہ کس دور کو سنہری دور کا خطاب دیں۔ زندگی کے تئیں ہمارا فلسفہ یہ ہے کہ ماضی کے مسائل اور مستقبل کے خدشات کے چلتے حال کو تباہ نہیں کرنا چاہیے۔ با الفاظ دیگر، ماضی سے سبق کشید کر کے بہتر مستقبل کے حصول کی کوشش کرتا ہوا حال ہی انسان کی زندگی کا سنہرا دور ہوتا ہے۔ :) :) :)
 
فلک شیر

محفلین
ابن سعید ! ایک سوال ہمارا بھی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
مستقل مزاجی کے لیے کیا سورس آف انسپیریشن رکھتے ہیں آپ؟ اور ہم جیسے عامیوں کو کیا تجویز کرتے ہیں اس سلسلہ میں؟
 
امن ایمان

محفلین
پہلے تو گوگل آپا سے "برادر خرد مباش" کا مطلب پوچھا اور پھر آپ کی بات کو سمجھا۔۔:)
ایک وقت تھا جب ہم کہا کرتے تھے کہ ہم اس نعمت سے محروم ہیں لیکن یہ کافی پرانی بات ہے۔
آپ کی اس ناقص العقل بہن کو جو بات سمجھ میں آئی وہ یہ کہ منہ بولی بہنوں کے معاملے میں تو آپ ماشاءاللہ سے خود کفیل ہیں لیکن حقیقی بہن کی کمی کس حد تک محسوس کرتے ہیں؟

کمپیوٹر پاس ہو تو کسی نہ کسی رنگ میں ان یادوں کو تحریر کرنے کی کوشش کرتے ہیں مثلاً تھم جا بچہ تھم جا یا پھر طائر تخیل۔

سعود بھائی "تھم جا بچہ تھم جا"،"طائر تخیل" جس دھاگے میں لکھے گئے اُس کا عنوان "بے پر کی " ہے تو میرا آپ سے سوال ہے اس سارے منظر نامے میں کتنے فیصد حقیقت ہے اور کتنا آپ نے فسانہ شامل کیا؟؟

آپ کی تشریف آوری کا بہت شکریہاور جی پھر تیار رہیے گا اس کے بعد بھابھی نامہ کھلنےوالا ہے :):):)
 
ابن سعید ! ایک سوال ہمارا بھی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
مستقل مزاجی کے لیے کیا سورس آف انسپیریشن رکھتے ہیں آپ؟ اور ہم جیسے عامیوں کو کیا تجویز کرتے ہیں اس سلسلہ میں؟
اجی قبلہ کون سی مستقل مزاجی اور کہاں کی مستقل مزاجی؟ ہمارا خیال ہے کہ ہم فقط "ٹال مٹول" کے معاملے میں مستقل مزاج واقع ہوئے ہیں۔ :) :) :)
اگر عام بن کر ہماری صفوں میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں تو عوام کی بھلائی کے خیال سے آپ کو یہ مشورہ دیں گے کہ "مسواک کنید کہ ازاں پاک دہان است و خوشنودی رحمٰن"، خاص کر تب جب کچا پیاز کھا کر گھر سے نکلے ہوں۔۔۔ (جملہ معترضہ) :) :) :)
 
آپ کی اس ناقص العقل بہن کو جو بات سمجھ میں آئی وہ یہ کہ منہ بولی بہنوں کے معاملے میں تو آپ ماشاءاللہ سے خود کفیل ہیں لیکن حقیقی بہن کی کمی کس حد تک محسوس کرتے ہیں؟
ہم بس اتنا کہیں گے کہ رشتوں کا تعلق احساس سے ہوتا ہے اور کچھ رشتے حقیقت سے کہیں زیادہ حقیقی ہوتے ہیں۔ :) :) :)
سعود بھائی "تھم جا بچہ تھم جا"،"طائر تخیل" جس دھاگے میں لکھے گئے اُس کا عنوان "بے پر کی " ہے تو میرا آپ سے سوال ہے اس سارے منظر نامے میں کتنے فیصد حقیقت ہے اور کتنا آپ نے فسانہ شامل کیا؟؟
ان دونوں تحریروں میں کئی چھوٹے چھوٹے واقعات کو جمع کیا گیا ہے جو کہ بہر حال بیک وقت پیش نہیں آئے لہٰذا ان کا تسلسل قائم رکھنے کے لیے کسی قدر افسانویت اور مخصوص انداز بیان کو برتا گیا ہے ورنہ ہماری یاد داشت کی حد تک واقعات کم و بیش سارے ہی سچ ہیں۔ ان تحریروں کا مقصد یہ تھا کہ اس دیہی زندگی کی جھلکیاں محفوظ کر لی جائیں جن سے ہمارا واسطہ رہا ہے۔ :) :) :)
 
Top