انٹرویو انٹرویو ود F@rzana

شمشاد

لائبریرین
یعنی کہ آپ میدان چھوڑ گئے،

بہتر ہے اس موضوع پر اب اس دھاگے پر بات نہ کی جائے۔ کہ عنوان کی تقاضا ہے۔ پہلے ہی عنوان سے ہٹ کر کافی بات چیت ہو چکی ہے۔
 

F@rzana

محفلین
وعلیکم السلام سویٹ سارہ، دانشکدہ میں میری کتاب پوسٹ کرنے کی اطلاع پر شکریہ۔۔۔ اس کام کے لئے آپ کی ممنون ہوں۔
آپ نے سوال کیا میرے سندھ سے تعلق کا تو جاب یہ ہے کہ ہم لوگوں کے آباؤ اجداد کا تعلق نواب شاہ،دربیلو، بھریا، کنڈیارو اور دالی وغیرہ جیسے شہروں سے تھا جبکہ میرے محترم دادا، والد اور بقیہ بہن بھائی سب کراچی کی پیدائش ہیں یعنی پاکستان بننے سے پہلے ہی ہم آبائی کراچی کے باسی ہیں :lol:
“امن چندا“ آپ سے شرمندہ ہوں کہ اس دھاگے کو سونا کیئے بیٹھی ہوں :(

اب کوشش رہے گی کہ دوبارہ پچھلے سوالات پڑھ کر جوابات کا سلسلہ جاری کرو لہذا سارہ خان نے جو سوال مجھ سے کیا اس کا جواب پیسٹ کر رہی ہوں کہ یہاں کے حوالے سے مناسب لگتا ہے۔۔۔۔
کیوں ٹھیک ہے نا؟
 

سارہ خان

محفلین
F@rzana نے کہا:
وعلیکم السلام سویٹ سارہ، دانشکدہ میں میری کتاب پوسٹ کرنے کی اطلاع پر شکریہ۔۔۔ اس کام کے لئے آپ کی ممنون ہوں۔
آپ نے سوال کیا میرے سندھ سے تعلق کا تو جاب یہ ہے کہ ہم لوگوں کے آباؤ اجداد کا تعلق نواب شاہ،دربیلو، بھریا، کنڈیارو اور دالی وغیرہ جیسے شہروں سے تھا جبکہ میرے محترم دادا، والد اور بقیہ بہن بھائی سب کراچی کی پیدائش ہیں یعنی پاکستان بننے سے پہلے ہی ہم آبائی کراچی کے باسی ہیں :lol:
“امن چندا“ آپ سے شرمندہ ہوں کہ اس دھاگے کو سونا کیئے بیٹھی ہوں :(

اب کوشش رہے گی کہ دوبارہ پچھلے سوالات پڑھ کر جوابات کا سلسلہ جاری کرو لہذا سارہ خان نے جو سوال مجھ سے کیا اس کا جواب پیسٹ کر رہی ہوں کہ یہاں کے حوالے سے مناسب لگتا ہے۔۔۔۔
کیوں ٹھیک ہے نا؟

سسٹر کتاب پوسٹ کرنے کا شکریہ تو آپ تفسیر بھیا کا ادا کریں ۔۔ میں تو صرف کوپی کر رہی ہوں وہاں ۔۔۔ :) اور مجھے خوشی ہے کہ اس بہانے وہ کتاب میرے پاس آگئی اور اتنی اچھی شاعری پڑھنے کو ملی۔۔۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم فرزانہ

کیسی ہیں آپ؟ اور ہاں یاد رکھیں اِک اور معصوم کو سیدہ شگفتہ ۔۔۔ بالکل بالکل ۔۔۔ سیدہ شگفتہ ۔۔۔ یہی نام ہے، میں بھی کچھ سوال کئے تھے پچھلی کسی صدی میں یہاں۔۔۔ :) :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سالوں پرانی بات بھولی بیٹھی ہیں، آپ صدیوں پرانی بات کہہ رہی ہیں :( میں نے بھی کچھ سوال کیئے تھےکھانے پکانے کے متعلق، جی ہاں۔
 

F@rzana

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم فرزانہ

کیسی ہیں آپ؟ اور ہاں یاد رکھیں اِک اور معصوم کو سیدہ شگفتہ ۔۔۔ بالکل بالکل ۔۔۔ سیدہ شگفتہ ۔۔۔ یہی نام ہے، میں بھی کچھ سوال کئے تھے پچھلی کسی صدی میں یہاں۔۔۔ :) :)

بالکل باکل “شگفتہ سی شگفتہ“

آپ بھی باجو کی طرح گن گن کر بدلے لے لیں۔
8)
 

F@rzana

محفلین
شمشاد نے کہا:
یہ سالوں پرانی بات بھولی بیٹھی ہیں، آپ صدیوں پرانی بات کہہ رہی ہیں :( میں نے بھی کچھ سوال کیئے تھےکھانے پکانے کے متعلق، جی ہاں۔

شمشاد بھائی۔ ۔ ۔ آپ نے کس چیز میں شکایتوں کا خمیرہ ملا کر چاٹا تھا؟

مجھے بھی شک و شبے میں مبتلا کر دیتے ہیں، ذرا پچھلے صفحات کی ورق گردانی کیجئے، کھانے پینے کے بارے میں سب جوابات دے چکی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جی !!!
:( :( :(
 

F@rzana

محفلین
محب علوی نے کہا:
فرزانہ میرے معصوم سوال بھی جواب کے بغیر تڑپ رہے ہیں خیال رکھنا ان کا :)

تمہارے سوال اور “معصوم“چہ خوب،

کاش کہ ان کے تڑپنے کی یہ کیفیت مچھلیوں جیسی ہوتی تو مجھے ان کی معصومیت پر شک نہ ہوتا مگر یہ تو چاروں جانب شکاریوں کی طرح پھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔
:roll:
 

F@rzana

محفلین
امن ایمان نے کہا:
نیناں ابھی محبت کے بارے میں میں سوچ رہی تھی۔۔۔اور پھر قیصرانی بھائی سے اس بارے میں پوچھ ہی لیا۔۔۔۔اب دل چاہ رہا ہے کہ آپ سے بھی پوچھوں۔۔۔

ہ محبت کیا ہے؟
ہ کیا آپ پہلی نظر کی محبت پر یقین رکھتی ہیں۔۔؟
ہ کیا اگر محبت ہوجائے تو کسی کو پا لینا ہی محبت تکمیل ہے۔۔؟
ہ آپ کے خیال میں ادھوری محبت دُکھ دیتی ہے یا بے وفائی۔۔؟ ( یعنی پاکر کھو دینا)

نیناں یہ جرنل سوال ہیں۔۔۔جو کہ اکثر میں سوچ رہی ہوتی ہوں۔۔۔مجھے صرف آپ کے جوابات سے نتیجہ اخذ کرنا ہے اور بس۔۔۔: )

1۔محبت کیا ہے؟

فقط ایک احساس۔ ۔ ۔ لیکن اس احساس سے غیر مرئی لہریں نکل کر چہار جانب پھیل جاتی ہیں اور اپنا اپنا رنگ روپ چن لیتی ہیں، جن کو ہم مختلف رشتوں سے منسوب کردیتے ہیں، احساس ہمیں غم اور خوشی یا نفرت اور محبت کی کیفیت دیتا ہے۔
ورنہ برفیلے اور خزاں زدہ موسم میں بہار کھلتی نہ سرسبزی و شادابی کے موسم میں اجاڑ پن دکھائی دیتا۔

2۔کیا آپ پہلی نظر کی محبت پر یقین رکھتی ہیں۔۔؟
ہرگز نہیں۔
جب ہم کسی سے پہلی بار ملتے ہیں تو شعوری یا لاشعوری طور پر اپنی بھرپور کوشش کرتے ہیں کہ خود آرائی ہو، نپے تلے شستہ الفاظ سے گفتگو ہو، مہذب ، نرم رو رویہ رکھیں ، جہاں تک ممکن ہو ایک اچھا تاثر چھوڑیں، لیکن اسی شخصیت سے شناسائی بڑھنے کے بعد جب مختلف موڈ، ماحول اور موسم میں میل جول ہو تو بہت کچھ تبدیل ہوتا جاتا ہے اور کل تک جو چمکیلی چاندی تھی وہ ملمع اترنے کے بعد پیتل کا برتن بن جاتی ہے۔

3۔کیا اگر محبت ہوجائے تو کسی کو پا لینا ہی محبت تکمیل ہے۔۔؟

اس سوال کا جواب بیحد پیچیدہ ہے اپنی ذات کے ہر پہلو ہر گوشے سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے ہماری تمام عمر بیت جاتی ہے اور پھر بھی ناواقفیت کا شبہ ہوتا ہے، بڑی بڑی ہستیوں نے اس کھوج میں اس ریاضت میں اپنی زندگیاں گزار دیں تو ہم کیا ہیں ۔ ۔ ۔
ہم تو اپنے دل کے بھیدوں سے بھی پوری طرح واقف نہیں ہو سکتے تو تکمیل کا فیصلہ کیسے کرسکتے ہیں ؟
زندگی میں کبھی کبھی کوئی چیز کوئی شخصیت پاکر ایسے لگتا ضرور ہے کہ اب یہ خواہش پوری ہوگئی یہ آرزو مکمل ہوگئی مگر جستجو کی حس چین نہیں لینے دیتی،
کچھ ٹہراؤ کچہ سکون کا سانس لینے کے بعد پارہ پھر متحرک ہوجاتا ہے اور جس محبت کی آپ بات کر رہی ہیں وہ پاکر بھی مسافر پھر سفر کے لئے تیار ہوجاتا ہے،
جن کے انتظار میں ایک لمحہ پلک تک نہیں جھپکتی ہو انہی کو پانے کے کچھ عرصے بعد وہ کیفیت پرسکون سمندر کی لہروں میں بیقراری پیدا کردیتی ہے اور نئی نئی دلچسپیوں کی کشش کھینچنے لگتی ہے،
اگر ایسا نہ ہوتا تو یہ وفا اور بیوفائی کے ان گنت قصے جنم نہیں لیتے ، محبت کی شادیوں میں طلاقیں نہیں ہوتیں، کچہ عرصہ بعد تنہائیوں کے فسانے سناتے ہوئے لوگ نظر نہیں آتے،
ہوسکتا ہے میری بات سے آپ یا کچھ اور لوگ متفق نہ ہوں لیکن میں نے جس عرصے کی بات ہے وہ دو ایک سال نہیں بلکہ کافی طویل عرصہ پر بھی محیط ہو سکتا ہے، آپ لاکھ ظاہر کریں کہ دوسرے وجود کو پاکر مکمل ہوگئے ہیں لیکن اندرون ذات تشنگی کے کئی پہلو ؤں کو چھپائے ہوتے ہیں۔

4۔آپ کے خیال میں ادھوری محبت دُکھ دیتی ہے یا بے وفائی۔۔؟ ( یعنی پاکر کھو دینا)

دونوں۔۔۔۔
چاند کا چمکیلا پن اس لئے خوبصورت لگتا ہے کہ ہمیں بخوبی علم ہے وہ ہاتھ نہیں آئے گا لیکن محبت کی مثال شہاب ثاقب جیسی ہے جو آسمان پر روشنی تو پھیلاتا ہے مگر زمین پر بھی گرتا ہے اور جب زمین پر گرتا ہے تو اسے جلادیتا ہے،ادھوری محبت اور بیوفائی میں کچھ بھی نہیں رہتا۔۔۔!!!
“نہ آپ نہ وہ “۔
 

امن ایمان

محفلین
:shock: واؤووووووووووو یہ میں کیا دیکھ رہی ہوں۔۔۔یہ نیناں آپو ہی ہیں ناااااااااااااااااا

آپ کو یہاں دیکھ کر بہت بہت بہت اچھا لگا۔۔۔بہت سارا شکریہ۔۔۔میں ابھی آرام سے آپ کے جوابات پڑھتی ہوں۔۔اور اپنا سوالنامہ بھی ساتھ میں مرتب کرتی ہوں۔ :)
 
F@rzana نے کہا:
محب علوی نے کہا:
فرزانہ میرے معصوم سوال بھی جواب کے بغیر تڑپ رہے ہیں خیال رکھنا ان کا :)

تمہارے سوال اور “معصوم“چہ خوب،

کاش کہ ان کے تڑپنے کی یہ کیفیت مچھلیوں جیسی ہوتی تو مجھے ان کی معصومیت پر شک نہ ہوتا مگر یہ تو چاروں جانب شکاریوں کی طرح پھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔
:roll:

جب میں نے پوچھے تھے تب میرے سوال سر تا پا معصوم تھے مگر اتنی دیر تک پڑے پڑے کچھ دنیاداری بھی سیکھ لی ہے انہوں نے ۔
پہلے مچھلیوں کی طرح ہی تڑپتے رہے مگر کب تک آخر زمانے کی روش دیکھ کر روپ بدل لیا اور ہدف تک پہنچنے کے لیے شکاریوں کا لبادہ اوڑھ لیا۔

ویسے چن کر مثال لائی ہو :wink:

سب سے پہلا خط کس عمر میں لکھا تھا اور کسے ؟ اسکول کے زمانے میں امتحانات میں والد صاحب کو خط لکھ کر پیسے منگوانے والے خط کو نکال کر :lol:
 

امن ایمان

محفلین
نیناں آپو !

محبت کے بارے میں آپ نے بہت کمال لکھا ہے لیکن پتہ نہیں کیوں محبت کے بارے میں آپ کا جواب پڑھ کرابھی بھی ایک تشنگی باقی ہے۔۔ایسا لگ رہا ہے کہ میں کچھ اور سننا چاہتی ہوں۔۔۔۔

ہ نیناں آپو آپ ایک محبت کی تکمیل کو آخری نہیں سمجھتیں۔۔لیکن کیا انسان اپنی اس پہلی محبت کو۔۔اس کی شدت کو کبھی بھول سکتا ہے؟

ویسے اس موضوع پر جتنا بھی بول لیا جائے۔۔کم ہے۔۔ اس لیے اسے کسی اور وقت کے لیے اٹھا رکھتے ہیں۔۔لیکن اگر آپ کا دل اس پر بات کرنے کو چاہے۔۔تو ضرور بتا دیجیئے گا۔: )

ابھی کچھ اور معصوم سے سوالات ( لیکن اس سے پہلے جو معصوم آپ کی راہ دیکھ رہے ہیں۔۔۔پہلےآپ ان کو جواب دے لیجیئے گا۔ ) :)

ہ آپ کی حس مزاح کس حد تک تیز ہے؟

ہ آپ لائیو شو کی کمپیئر ہیں یہ بتائیں کبھی پروگرام کے دوران نروس ہوئیں؟

ہ گڈ اور بیڈ ٹائم شئیر کرتی ہیں؟

ہ بہت اداس ہوں تو اس کیفیت پر قابو پانے میں کتنا وقت لیتی ہیں؟ ( نیناں آپو اداس ہونے کا اتنے یقین سے اس لیے کہا ہے کہ شاعر ہو اور اداس نہ ہو۔۔یہ تو ناممکن ہے)

ہ شہرت ملنے کے بعد کوئی خاص تبدیلی جو آپ نے خود میں محسوس کی ہو؟

ہ نیناں آپو میں نے آپ کی آواز نہیں سنی لیکن ایم ایس این پربات کی ہے۔۔اور اس سے پہ مجھے اندازہ ہوگیا ہے کہ آپ کے لہجے میں بڑی مٹھاس ہوگی، آپ بہت سافٹ سپوکن ہیں۔ کیا ایسا ہی ہے۔۔؟ اور اگر ایسا ہے تو یہ کس طرح ممکن ہوا کیونکہ اکثر دیکھا یہی گیا ہے کہ شہرت بہت مغرور بنادیتی ہے۔
 

تیشہ

محفلین
اچھا تو یہ بھی ایک ادھورا انٹرویو ہی ثابت ہوا۔


sssss.gif


ایک نہیں :battingeyelashes: ڈھوُنڈنے پے آپکو اور بھی کئی اُدھورے انٹرویو مل جائے گے۔
 
Top