انٹرنیٹ کچھ مسکراہٹ کے ساتھ

محمد حسن شہزادہ نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 9, 2018

  1. محمد حسن شہزادہ

    محمد حسن شہزادہ محفلین

    مراسلے:
    352
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    نیٹ ایجاد ہوا ہجر کے ماروں کے لیے
    سرچ انجن ہے بڑی چیز کنواروں کے لیے

    ﺟﺲ ﮐﻮ ﺻﺪﻣﮧ ﺷﺐ ﺗﻨﮩﺎﺋﯽ ﮐﮯ ﺍﯾﺎﻡ ﮐﺎ ﮨﮯ
    ﺍﯾﺴﮯ ﻋﺎﺷﻖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻧﯿﭧ ﺑﮩﺖ ﮐﺎﻡ ﮐﺎ ﮨﮯ

    ﻧﯿﭧ ﻓﺮﮨﺎﺩ ﮐﻮ ﺷﯿﺮﯾﮟ ﺳﮯ ﻣﻼ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ
    ﻋﺸﻖ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﮔﻮﮔﻞ ﭘﮧ ﺑﭩﮭﺎ ﺩﯾﺘﺎﮨﮯ

    ﮐﺎﻡ ﻣﮑﺘﻮﺏ ﮐﺎ ﻣﺎﺅﺱ ﺳﮯ ﻟﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
    ﺁﮦ ﺳﻮﺯﺍﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ اپلوﮈ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ

    ﭨﯿﮑﺴﭧ ﻣﯿﮟ ﻟﻮﮒ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﯽ ﺧﻄﺎ ﺑﮭﯿﺠﺘﮯ ﮨﯿﮟ
    ﮔﮭﺮ ﺑﺘﺎﺗﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﻓﺲ ﮐﺎ ﭘﺘا ﺑﮭﯿﺠﺘﮯ ﮨﯿﮟ

    ﻋﺎﺷﻘﻮﮞ ﮐﺎ ﯾﮧ ﻧﯿﺎ ﻃﻮﺭ ﻧﯿﺎ ﭨﺎﺋﭗ ﮨﮯ
    ﭘﮩﻠﮯ ﭼﻠﻤﻦ ﮨﻮﺍ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﺏ ﺍﺳﮑﺎﺋﭗ ﮨﮯ

    ﻋﺸﻖ ﮐﮩﺘﮯ ہیں ﺟﺴﮯ ﺍﮎ ﻧﯿﺎ ﺳﻤﺠﮭﻮﺗﮧ ﮨﮯ
    ﭘﮩﻠﮯ ﺩﻝ ﻣﻠﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﺏ ﻧﺎﻡ ﮐﻠﮏ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ

    ﺩﻝ ﮐﺎ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﺟﺐ ﺍﯼ ﻣﯿﻞ ﺳﮯ ﻣﻞ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
    ﻣﯿﻞ ﮨﺮ ﭼﻮﮎ ﭘﮧ ﻓﯽ ﻣﯿﻞ ﺳﮯ ﻣﻞ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ

    ﻋﺸﻖ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﻓﻘﻂ ﺁﮦ ﻭ ﻓﻐﺎﮞ ﺗﮭﺎ ﭘﮩﻠﮯ
    ﮈﺍﮎ ﺧﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺁﺭﺍﻡ ﮐﮩﺎﮞ ﺗﮭﺎ ﭘﮩﻠﮯ

    ﺁﺋﯽ ﮈﯼ ﺟﺐ ﺳﮯ ﻣﻠﯽ ﮨﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﮨﻤﺴﺎﺋﯽ ﮐﯽ
    ﺍﭼﮭﯽ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﮯ ﻃﻮﺍﻟﺖ ﺷﺐِ ﺗﻨﮩﺎئی ﮐﯽ

    ﻧﯿﭧ ﭘﮧ ﻟﻮﮒ ﺟﻮ ﻧﻮﮮ ﺳﮯ ﭘﻠﺲ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
    ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﭨﺲ ﮨﻮﺗﮯ ﻧﮧ ﻣﺲ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ

    ﻓﯿﺲ ﺑﮏ ﮐﻮچہء ﺟﺎﻧﺎﮞ ﺳﮯ ﮨﮯ ﻣﻠﺘﯽ ﺟﻠﺘﯽ
    ﮨﺮ ﺣﺴﯿﻨﮧ ﯾﮩﺎﮞ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ﮨﻠﺘﯽ ﺟﻠﺘﯽ

    ﯾﮧ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﮐﺴﯽ ﻋﺎﺷﻖ ﻧﮯ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﮨﻮﮔﺎ
    ﺍﺱ ﮐﻮ ﻣﺤﺒﻮﺏ ﮐﮯ ﺍﺑﺎ ﻧﮯ ﺳﺘﺎﯾﺎ ﮨﻮﮔﺎ

    ﭨﯿﮑﺴﭧ ﺟﺐ ﻋﺎﺷﻖ ﺑﺮﻗﯽ ﮐﺎ ﺍﭨﮏ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
    ﻃﺎﻟﺐ ﺷﻮﻕ ﺗﻮ ﺳﻮﻟﯽ ﭘﮧ ﻟﭩﮏ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ

    ﺁﻥ ﻻﺋﻦ ﺗﺮﮮ ﻋﺎﺷﻖ ﮐﺎ ﯾﮩﯽ ﻃﻮﺭ ﺳﮩﯽ
    ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺳﮩﯽ ، ﺍﻭﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺳﮩﯽ

    بقلم خود۔ محمد حسن شہزادہ۔
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏دسمبر 9, 2018
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. منیب الف

    منیب الف محفلین

    مراسلے:
    453
    جھنڈا:
    Pakistan
    کیا کہنے محمد حسن شہزادہ بھائی!
    ماڈرن شاعری ہے :)
     
  3. یاسر شاہ

    یاسر شاہ محفلین

    مراسلے:
    863
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    https://www.rekhta.org/nazms/online-aashiq-khalid-irfan-nazms?lang=ur
    شہزادہ صاحب آپ کی اس حرکت پر ریاض خیر آبادی کا ایک شعر یاد آگیا :

    اپنے جوتوں سے رہیں سارے نمازی ہشیار
    اک بزرگ آتے ہیں مسجد میں خضر کی صورت
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  4. محمد حسن شہزادہ

    محمد حسن شہزادہ محفلین

    مراسلے:
    352
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    محترم بقلم خود سے مراد اپنے ہاتھ سے لکھنا تھا تھا آپ کیا سمجھے
     
  5. محمد حسن شہزادہ

    محمد حسن شہزادہ محفلین

    مراسلے:
    352
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کیا میں معصوم آپ کو جوتا چور لگتا ہوں مجھ غریب کی تو خود دو جمعہ قبل کوئ جوتی لے گیا ہے جو میں نے اس قبل جمعہ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  6. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    10,712
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    آپ کو بہ کیبورڈ خود لکھنا چاہیئے تھا ۔ :) شاعر کے نام کے ساتھ ۔
     
  7. محمد حسن شہزادہ

    محمد حسن شہزادہ محفلین

    مراسلے:
    352
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہ تو ہے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر