انٹرنیٹ پر طبی تحقیق اور علاج معالجے سے متعلق تلاش کرنیوالے ”سائبر کونڈر‘‘ ..........

زین

لائبریرین
انٹرنیٹ پر طبی تحقیق اور علاج معالجے سے متعلق معلومات تلاش کرنے والے لوگ ”سائبر کونڈریا“ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ماہرین
نیویارک ............انٹرنیٹ پر میڈیکل تحقیق، خبروں اور علاج معالجے سے متعلق معلومات تلاش کرنے والے لوگ ایک خاص بیماری ”سائبر کونڈریا“ میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اس بیماری کے مریض کو متعدد بیماریوں کی علامات دوسروں میں اور خود میں ابھرتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔ مائیکرو سافٹ ریسرچ کے مطابق انٹرنیٹ پر طب سے متعلق تازہ معلومات جہاں مثبت سمت کا تعین کرتی ہیں وہاں نیم حکیم لوگوں اور معلومات برائے معلومات حاصل کرنے والے لوگوں کیلئے خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔ یہ لوگ ان معلومات کی وجہ سے پریشانی اور ذہنی دباﺅ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق سائبر کونڈریا کے مریض معمولی علامات سے لے کر شدید علامات کا شکار ہو سکتے ہیں، اس لئے ان معلومات کو کسی مستند ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر سمجھنا ممکن نہیں کیونکہ تھیوری اور عملی سطح پر معلومات کو سمجھنے میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے۔
 
Top