انٹرنیٹ برینڈز اور زین فورو کا تنازعہ

نبیل

تکنیکی معاون
انٹرنیٹ برینڈز وہ کمپنی ہے جس نے وی بلیٹن فورم بنانے والی کمپنی جیل سوفٹ کو خریدا تھا۔ اس کے بعد جیل سوفٹ کے چند لیڈ ڈیویلوپرز نے اختلافات کی بنا پر انٹرنیٹ برینڈز سے علیحدگی اختیار کر لی۔ بعد میں انٹرنیٹ برینڈز نے جس طرح وی بلیٹن کی ڈیویلپمنٹ کو ہینڈل کیا اس سے تمام کسٹمرز کو نہایت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور انٹرنیٹ برینڈز سے ان کا اعتماد ختم ہوتا گیا۔ دوسری جانب وی بلیٹن کے سابقہ ڈیویلوپرز جنہیں ہنوز وی بلیٹن کے پرانے کسٹمرز کا اعتماد حاصل تھا، نے ایک نئے فورم سوفٹویر زین فورو کی بنیاد ڈالی۔ زین فورو کی کمیونٹی سائٹ کو دیکھ کر ہی اندازہ ہوتا ہے کہ یہ واقعی ایک نیکسٹ جنریشن فورم سوفٹویر ہوگا۔ زین فورو کی آمد کی اطلاع سے انٹرنیٹ برینڈز کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور اس نے دوبارہ سے پرانے کسٹمرز کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن شاید اس میں اسے پہلے ہی دیر ہو چکی ہے۔ آج یعنی 5 اکتوبر کو زین فورو کا بیٹا ورژن ریلیز ہونا تھا اور عین اس سے ایک دن پہلے انٹرنیٹ برینڈز نے زین فورو پر اپنی انٹلکچوئل پراپرٹی کے مالکانہ حقوق کی خلاف ورزی کا دعوی دائر کر دیا ہے جو کہ واضح طور پر ایک اوچھا حربہ ہے اور زین فورو کو مارکیٹ میں لانے سے روکنے کی ایک کوشش ہے۔
روابط:

وی بلیٹن کمیونٹی سائٹ پر انٹرنیٹ برینڈز کے دعوی کے بارے میں تھریڈ
زین فورو کمیونٹی سائٹ پر انٹرنیٹ برینڈز کے دعوی کے بارے میں تھریڈ
 
اور اب زین فورو کا بیٹا ورژن دستیاب ہے۔ اس کی ایک سال کی سپورٹ اور اپگریڈ کی فیس سو ڈالر ہے نیز اس کے بعد چالیس ڈالر سالانہ دے کر سپورٹ و اپگریڈ کو ایکسٹینڈ کیا جا سکتا ہے۔ اور 250 ڈالر کی فیس ادا کر کے ان کی برانڈنگ اور کاپی رائٹ نوٹ بھی ہٹائے جا سکتے ہیں۔ سپورٹ و اپگریڈ کی مدت ان کے اسٹیبل ورژن کی اجرا کے بعد سے جوڑی جائے گی۔
 
Top