انوکھی ایجاد پہلی قسط

Ali mujtaba 7

لائبریرین
انوکھی ایجاد قسط نمبر 1
رائٹر :علی مجتبیٰ
پروفیسر عامر آج اپنی لیب میں کوئی تجربہ کررہے تھے کہ اچانک پروفیسر عامر خوشی کے عالم میں کہا یس۔پروفیسر عامر کے شاگرد حسن جو پروفیسر عامر کی لیب میں تھا نے کہا کہ استاد کیا ہوا ہے ۔پروفیسر عامر نے کہا میں نے ایک ایسی ایجاد بنائی ہے جس کی مدد سے ہم سیکنڈوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جاسکتے ہیں۔حسن نے کہا ایجاد کا نام کیا ہے۔پروفیسر عامر نے ایک گھڑی اٹھائی اور کہا یہ جو تم یہ گھڑی دیکھ رہے ہو نا اس گھڑی کی مدد سے ہم سیکنڈوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جاسکتے ہیں۔اس ایجاد کا میں نے نام رکھا ہے تیزاگھڑی۔حسن نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہم۔ایک جگہ سے دوسری جگہ کچھ ہی سیکنڈوں میں جاسکتے ہیں۔پروفیسر عامر نے اپنے ہاتھ میں تیزا گھڑی پہنی اور اس گھڑی میں موجود نیلے رنگ کا بٹن دبایا اور کہا عمران سبزی منڈی۔یہ کہہ کر وہ عمران سبزی منڈی پہنچ گئے۔پھر پروفیسر عامر نے گھڑی کے نیلے رنگ کا بٹن دبایا اور کہا عامر لیب۔جب انہوں نے یہ کہا تو وہ اچانک اپنے لیب میں پہنچ گئے۔پروفیسر عامر نے حسن سے کہا اب آیا یقین۔حسن نے حیرانی کے عالم میں کہا ہاں آگیا یقین
(جاری ہے)
 
Top