انوکھی ایجاد دوسری قسط

Ali mujtaba 7

لائبریرین
انوکھی ایجاد قسط نمبر 2
رائٹر علی مجتبیٰ
پروفیسر عامر نے حسن سے کہا حسن بہت رات ہوگئی ہے اپنے گھر جاؤ۔حسن نے کہا ٹھیک ہے۔اگلے دن پروفیسر عامر جب اپنی لیب میں پہنچے تو وہاں پر تیزا گھڑی نہیں تھی۔اصل میں پروفیسر عامر غلطی سے تیرا گھڑی کو اپنی لیب میں ہی چھوڑ گئے تھے۔پروفیسر عامر پریشان ہوگئے کہ اب کیا ہوگا۔پروفیسر عامر نے انسپکٹر حیدر کو کال کی۔ اور بتایا کہ میری ایجاد تیزا گھڑی چوری ہوگئی ہے۔اور اس گھڑی کے بارے میں بتایا کہ اس گھڑی سے کیا کیا ہوسکتا ہے۔انسپکٹر حیدر اور پروفیسر عامر آپس میں دوست تھے۔انسپکٹر حیدر نے کہا یہ تو بہت برا ہوا۔میں تفسیس کے لیے آپ کے گھر آرہا ہوں ۔انسپکٹر حیدر جب پروفیسر عامر کے گھر میں داخل ہوئے۔تو پروفیسر عامر نے کہا آپ بیھٹیں۔انسپکٹر حیدر نے کہا شکریہ۔انسپکٹر حیدر نے پروفیسر عامر سے کہا کہ آپ کی اس گھڑی کے بارے میں کس کس کو پتا ہے۔پروفیسر عامر نے کہا اس گھڑی کے بارے میں تو صرف حسن کو ہی پتا ہے۔لیکن حسن تو کافی سلجھا ہوا لڑکا ہے وہ ایسا کام نہیں کرسکتا۔انسپکٹر حیدر نے کہا ہاں حسن کو تو میں جانتا ہوں۔وہ تو اچھا لڑکا ہے۔اچانک دروازے پر دستک ہوئی۔پروفیسر عامر نے جب دروازہ کھولا تو دروازے پر حسن تھا۔حسن پروفیسر عامر کے گھر کے اندر داخل ہوا اور کہا پروفیسر آج آپ لیب میں نہیں آئے۔پروفیسر عامر نے کہا بیٹا میری تیزا گھڑی چوری ہوگئی ہے۔حسن نے کہا او ہو۔یہ تو بہت برا ہوا۔حسن نے کہا ٹھیک ہے میں اپنے گھر جارہا ہوں۔پروفیسر عامر نے کہا ٹھیک ہے۔
 
Top