انقلاب کیلئے طاہر القادری سے مل سکتا ہوں، عمران خان

http://www.express.pk/story/265433/

265433-imrankhan-1403645118-254-640x480.jpg

ہم کہتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات ہوں، الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں کو سزا ملے اور پھر الیکشن ہوں، عمران خان۔ فوٹو: فائل
لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انصاف نہ ملا تو خیبر پختون خوا حکومت کو توڑ کر سڑکوں پر نکلیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’ٹودی پوائنٹ‘ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ اس کا ٹائم فریم بہاولپور کے جلسے میں دوں گا، انصاف کیلیے خیبرپختونخوا اسمبلی توڑسکتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت نہیں فراڈ ہے، انقلاب کیلیے طاہرالقادری سے مل سکتا ہوں، پرامن احتجاج طاہر القادری کا حق ہے اور حکومت کے پاس اس کو روکنے کا کوئی جواز نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ طاہرالقادری کی 80فیصد باتوں سے متفق ہوں لیکن طریقہ کار میں فرق ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات ہوں، الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں کو سزا ملے اور پھر الیکشن ہوں جب کہ وہ کہتے ہیں کہ عبوری حکومت آئے اور شفاف انتخابات کرائے۔ ہم سمجھتے تھے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے مگر ایسا نہیں ہوا۔ ریٹرننگ افسروں سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ کرایا گیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ طاہر القادری مجھ سے زیادہ بہتر ناپ تول کر بولتے ہیں۔ وہ عوام کے اصل ایشوز کی بات کرتے ہیں، طاہرالقادری ہمارے لیے خطرہ نہیں ، انتخابی دھاندلی بڑا خطرہ ہے۔ ہم نے ملک کے متعدد شہروں میں جلسے کیے ہیں۔
تحریک انصاف کے چیر مین کا کہنا تھا کہ حکومت کا سارا خاندان کاروبار کررہا ہے، نوازشریف کے اثاثے85کروڑ سے15ارب تک پہنچ گئے ہیں، غریب آدمی ٹیکس دیتا ہے اور یہ بڑے لوگ ٹیکس نہیں دیتے، غریب آدمی روٹی کو ترس رہا ہے اور انکے بچے باہر کے ملکوں میں پڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ارسلان افتخار کو بلوچستان میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کا وائس چیئرمین بنادیا گیا ہے۔ اگر تحقیقات ہو تو پتہ چل جائیگا کہ وہ ایک کرپٹ آدمی ہے، جس طرح کی زندگی وہ گزار رہا ہے یہ پیسہ کہاں سے آیا۔ کوئی بتانے اور پوچھنے والا نہیں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ ن لیگ بھی جلسے کرکے دکھائے وہ کم ازکم لاہور کا مینار پاکستان ہی بھر کے دکھا دے۔ ان کے پاس لوگ نہیں ہیں تو ان کو ووٹ کیسے پڑگئے۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر نکلیں گے، کسی نے کرپشن پر اپنے وزیر نہیں نکالے لیکن ہم نے نکالے ہیں۔ ہم نے خیبر پختونخوا میں بڑی کرپشن ختم کردی ہے۔ جب وقت آئیگا تو میں سب کو اپنے ساتھ چلنے کی دعوت دونگا۔ میں پاکستان کا وہ وزیراعظم بننا چاہتا ہوں جو ملک کو منظم کرے۔ میں ووٹ کی خاطر پاکستان کا وزیراعظم بننا ہی نہیں چاہتا۔

انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی دوسری بڑی پارٹی ہیں لیکن آپریشن کے لیے ہم سے بات ہی نہیں کی گئی۔ مجھے ٹی وی دیکھ کرپتہ چلا کہ آپریشن شروع ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والوں کا مسئلہ بہت بڑا مسئلہ ہے۔ بنوں کی کل آبادی 10سے 12لاکھ ہے لیکن اگر وہاں پر6سے7 لاکھ لوگ آجائیں گے تو سسٹم کیسے چلے گا۔ میں آج تک کسی کا پتلا(پپٹ) بنا نہ بنوں گا۔ کسی سے ڈکٹیشن لی نہ لوں گا۔ کوئی بھی میری مرضی کے خلاف مجھ سے کوئی کام نہیں کراسکتا۔ میں کسی سے ڈرتا نہیں ہوں۔ میں سیاست ملک کیلئے کررہا ہوں۔ ملک میں انتشار نہیں دیکھ سکتا۔ موجودہ حکومت سے آصف زرداری کی حکومت بہتر تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے قرضے لے کر مہنگائی دگنی کردی ہے، اپنا پیسہ ملک میں نہیں لا رہے، میٹروبس پر50ارب روپے خرچ کررہے ہیں۔
پاکستان کا200 ارب ڈالر باہر کے بنکوں میں پڑا ہے جس کو یہ لانے میں سنجیدہ نہیں۔ ہم حکومت گرانا نہیں چاہتے۔

ہم نے الیکشن کو تسلیم کیا تھا۔ دھاندلی کو تسلیم نہیں کیا۔ ہم تو اپنے پروگرام کے مطابق سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔
 
طاہر القادری صاحب کے بارے میں فیس بک سے
ایک فیس بک صفحہ سے قدرے کاٹ چھاٹ کے بعد
انقلاب :
اس پوسٹ میں یہ باتیں لکھی گئی ہیں ، ( ہر ایک کو اختلاف کی مکمل آزادی ہے ان سب باتوں سے )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر صاحب کے ساتھ کون کون ہے ؟
جو لوگ ڈاکٹر صاحب کے ساتھ ہیں ان کا مُختصر تعارف
متبادل راستہ کیا ہے انقلاب کے علاوہ ؟
اسلام میں انقلاب کی کیا حیثیت ہے ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر صاحب کا ساتھ دینے والی پارٹیاں
1: ایم کیو ایم: ایک طرح کی طوائف پارٹی جو ہر ممکنہ طاقتور کی گود میں جا بیٹھتی ہے
2: ق لیگ جس کو ایک بار عوام بُری طرح الیکشن میں شکست دے چُکی
3: ڈاکٹر کے اپنے اداروں میں پڑھنے والے طلبا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاید کُچھ اور لوگ بھی ہوں
لیکن
1: کیا ایم کیو ایم مُلک کے لیئے ہے ڈاکٹر کے ساتھ ؟ جواب ہے نہیں
اُنہوں نے یہ پلان رکھا ہوا ہوتا ہے کہ ساتھ حکومت کا بھی دو اور نئی آنے والی کسی سیاسی یا غیر سیاسی طاقت کا بھی ، تا کہ دونوں حالتوں میں حکومت میں شامل ہو سکو
2: ق لیگ : مشرف کو 10 بار وردی میں مُنتخب کروانے کا نعرہ لگانے والے جنہوں نے فوج کو زلیل و رسوا کروا کے رکھ دیا مشرف دور میں کیونکہ مشرف فوجی تھا اُسکو سیاست کا نہیں پتہ تھا اور یہ اُسکے ارد گرد مکھیوں کی طرح جمع تھے اور اُسکو ہر جگہ پھنسا کر خود نتھی ہو گئے
صوبوں والی بات ڈاکٹر صاحب کی 10000 فیصد ٹھیک ہے کہ مُلک میں کم از کم تو 15 صوبے بنتے ہی ہیں ، اور صوبائی لُٹیروں کے بازار کی بجائے صرف مُختصر حکومت ہونی چاہیئے ۔ لیکن کیا اُس کے لیے 20 یا 30 یا 40 یا 50 ہزار لوگ آ کر سب کُچھ تباہ کر دیں ؟ یہ طریقہ ٹھیک ہے ؟ یا جا کر ایک نئی ترمیم کر لی جائے پارلیمنٹ میں اور صوبائی اسمبلیوں سے منظوری لے کر اگلے الیکشن میں 4 کے بجائے 15 یا 20 یا جتنے بھی صوبے بنیں اُن کی حکومتیں انتہائی پُر امن طریقے سے بنا لی جائیں
یہ طریقہ وقت تو لگائے گا لیکن معصوموں کے خون خرابے میں تھوڑی کمی ضرور ہو جائے گی ان شا اللہ
انتخابی اصلا حات
میں انتخابی اصلا حات کے معاملے میں ان کے موقف کو ٹھیک سمجھتا ہوں کہ انتخابی اصلا حات کی جائیں
اس معاملے میں پی ٹی آئی کہ ۔ دلیل کی طاقت مُخالف کو بھی اپنے ساتھ ملا لیتی ہے ، سب پارٹیوں کے لیئے یہ قابل قبول ہے کہ شفاف انتخابات کے لیئے انتخابی اصلاحات کر لی جائیں
عمران خان دو ٹوک موقف اور اڑیل ہونے کے ساتھ ساتھ یہ خوبی بھی رکھتا ہے کہ وہ اپنی مرضی پارٹی پر نہیں تھوپتا ۔۔ ایک لیڈر شپ فراہم کر رہا ہے لیکن فیصلوں کے لیئے کم از کم پارٹی کے سب لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے ۔، نورا لیگ کی طرح اندھا بانٹے ریوڑیاں ، مُڑ مُڑ اپنوں کو دے

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن
والی حرکت نہیں ہے کم از کم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ اگر آپریشن کی مُخالفت کرے تو بھی ایک بار صرف فوج نے اگر اُسکو بریف کر دیا ان دہشت گردوں کی حقیقت پر تو مُجھے یقین ہے کہ وہ اُنہی دہشت گردوں کی مُخالفت پر سب لوگوں کو ایسے ہی لا کر کھڑا کر دے گا جیسے جیو کے خلاف لے کر آیا ہے

طاہر القادری صاحب کا مذہب
سُنی عقائد تو ہیں کسی حد تک ڈاکٹر کے لیکن وہ خود کو امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے ہم پلہ سمجھنا چھوڑ دیں ، گُستاخانِ رسول کی سزا موت ہے اس پر اپنا مؤقف واضح کریں ، سلمان تاثیر اور ممتاز قادری کے بارے میں اپنی بات سے رجوع کریں ، امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں اپنا قبلہ درست کریں ۔ اپنے آپ کو ڈائریکٹ حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا مُرد کہنے سے پہلے اپنی اوقات دیکھیں ،،، خواب کی بیعت کے علاوہ وسیلے سے اور سلسلے کے مُرشد سے بھی بیعت ہوتی ہے ، ( اسکے علاوہ اپنے ہی بیان کردہ خواب کے مُطابق انکی عمر اب پوری ہو چُکی ہے ، میں یہ تو نہیں کہتا کہ اب وفات پا جائیں ، لیکن کم از کم کوئی تاویل یا کوئی دلیل یا کوئی توبہ ۔۔۔۔۔ )
ایسے ہی اپنی اُس دوغلی بات کو بھی واضح کریں کہ ایک طرف تو انکا کہنا ہے کہ ضیا الحق نے میرا بنایا ہوا توہینِ رسالت کا قانوں نافذ کر کے سارا کریڈٹ خود لے لیا جبکہ اصل میں قانوں میں عدالت سے منظور کروا رہا تھا ، جبکہ دوسری طرٖ ایک انگلش چینل کو انٹرویو میں فرماتے ہیں کہ یہ قانون ضیا الحق نے بنایا ، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ میرا اس سے انتظامی اختلاف ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب ایسے ۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔۔ شخص کی اہل سُنت نے تو پیروی نہیں کرنی نہ ۔۔۔۔۔۔
اسی لیئے انکو علمائے اہل سُنت نے گمراہ قرار دیا ہوا ہے
ڈاکٹر صاحب افرا تفری پھیلا کر ملک میں فوج کے لیئے کوئی بھلائی نہیں کر رہے بلکہ غیر مُلکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کر رہے ہیں کہ پاک فوج کو ہر طرف سے اُلجھا کر رکھ دو تا کہ اسکی توجہ مُلک کے اندر ہی رہے اور باہر کسی کی طرف نہ دیکھ سکے فوج
فوج کو بُلا رہے ہیں اپنی چوکی داری کے لیئے
ایک سیٹ تک لینے کے اہل نہیں ہیں یہ اور بس انکو صرف ایک موقع چاہیئے کہ کسی کے کاندھے پر رکھ کر یہ بندوق چلا سکیں
ووٹ اگر 1000 فیصد شفاف طریقے سے بھی ڈلیں تو بھی یہ شاید ہی ایک سیٹ لے سکیں ،۔ موجودہ حالات کے مُطابق ( مُستقبل کا پتہ نہیں )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس سب کا مُتبادل کیا ہے ؟
متبادل ہے ارتقأ
انقلاب کا مُتضاد ہوتا ہے ارتقا ٔ
ریوولوشن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایولوشن
دونوں اُلٹ باتیں ہیں لیکن نتیجہ دونوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے
ایک میں خون خرابے کے ذریعے کم وقت میں
دوسرے طریقے میں بغیر خون خرابے کے ، تھوڑے سے زیادہ وقت میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلامی طریقہ کیا ہے ؟ انقلاب یا ارتقأ ؟
آپ ﷺ نے 12 سال 5 ماہ 13 دن کم و بیش مکہ میں دین کی دعوت دی
پھر 9 سال 9 ماہ اور 9 دن کم و بیش مدینہ طیبہ میں دین کی دعوت دی
اس دوران جنگیں بھی ہوئیں لیکن تمام کی تمام دفاعی
مکہ پر جو آخری مارکہ ہوا وہ بھی انقلاب ضرور تھا لیکن دِلوں میں آنے والا انقلاب تھا
سب سے بڑے دُشمن ابو سُفیان (رضی اللہ عنہ ) کے گھر کو دار الامان قرار دے دیا گیا
سب کو معاف کر دیا گیا
کعبہ کی چابیاں اُسی شخص کو اور اُس کی نسلوں کو قیامت تک کے لیئے عطا فرما دی گئیں جس نے حضور ﷺ کے لیے کعبہ شریف کھولنے کے لیئے چابی دینے سے انکار کر دیا تھا
یہ دِ لوں میں آنے والا انقلاب تھا جو کم و بیش 23 سال کے عرصے میں آیا تھا
آپ ﷺ نے یہ نہیں فرمایا کہ میں آج مدینہ سے ہجرت کر رہا ہوں کل انقلاب آ جائے گا
نہ یہ فرمایا کہ آج مکہ فتح ہو گیا لہٰذا آج انقلاب آ جائے گا اور سب کو قتل کر دیا جائے گا
نہیں بلکہ ہر ہر عمل ارتقا کے زریعے اسلام میں داخل ہوا ، چاہے دینی معاملات کا حکم ہو یا حکومتی معاملات کا
شراب کی حرمت بھی 3 درجوں کے بعد نافذ ہوئی ،
مکہ و مدینہ کی حرمت بھی فتح مکہ والے حج کے بعد ایک سال کی مہلت سے نافذ ہوئی
ہر عمل ارتقا کے زریعے آیا اسلام کا
انقلاب سوائے دِل کے کسی اور جگہ نہیں آیا
( آج ہم فوج کو 10 سال دیتے ہیں، پھر سیاستدانوں کو 2 سال ، پھر فوج ، پھر سیاستدان 5 سال پھر فوج کو آوازیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ذرا سوچیئے —
 
قیصرانی

لائبریرین
عجب ڈرامہ ہے یہ شخص بھی۔ یہ جمہوریت کا دعوے دار ہے جس کا بیان دیکھئے:
انصاف کیلیے خیبرپختونخوا اسمبلی توڑسکتا ہوں
کیا جمہوریت اسی طرح ون مین شو ہوتا ہے کہ ایک بندہ جو نہ تو وزیرِ اعلیٰ ہے اور نہ ہی گورنر، اس طرح بیٹھ کر "جمہوری" بیانات دیئے جا رہا ہے؟
میں پاکستان کا وہ وزیراعظم بننا چاہتا ہوں جو ملک کو منظم کرے۔ میں ووٹ کی خاطر پاکستان کا وزیراعظم بننا ہی نہیں چاہتا۔
ڈھکی چھپی خواہش نکل ہی آئی ہے :)
 
چونکہ آپ اردو کے کافی سرگرم حامی ہیں، اس لئے رنگ شدہ الفاظ کو دیکھ لیجئے گا (کیونکہ آپ نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ:
ایک فیس بک صفحہ سے قدرے کاٹ چھاٹ کے بعد
اس طرح کی معمولی غلطیاں قاری کا دل اچاٹ کر دیتی ہیں
 
زلفی شاہ

لائبریرین
علامہ ڈاکٹر طاہر القادری جیسا زیرک ، ذہین آدمی کم از کم پاکستان میں مجھے تو کوئی نظر آتا۔ عمران خان صاحب گو مگو کی کیفیت میں رہتے ہیں ۔موزوں وقت پر مناسب فیصلے لینے سے عاری نظر آتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
عجب ڈرامہ ہے یہ شخص بھی۔ یہ جمہوریت کا دعوے دار ہے جس کا بیان دیکھئے:
کیا جمہوریت اسی طرح ون مین شو ہوتا ہے کہ ایک بندہ جو نہ تو وزیرِ اعلیٰ ہے اور نہ ہی گورنر، اس طرح بیٹھ کر "جمہوری" بیانات دیئے جا رہا ہے؟
ڈھکی چھپی خواہش نکل ہی آئی ہے :)

اور ایک بندہ جس کے پاس نہ پاکستان کا شناختی کارڈ ہے نہ پاکستانی پاسپورٹ ہے۔ گزشتہ 22 سال سے پاکستان سے باہر بیٹھا ہے۔ برطانوی شہری ہے۔ وہ کبھی کراچی کو بند کرنے کی دھمکی دیتا ہے، کبھی کہتا ہے کہ کراچی کو پاکستان سے الگ کر دو، کبھی کوئی دھمکی اور کبھی کوئی دھمکی، تو کیا وہ جمہوریت کے فروغ کے لیے کر رہا ہے۔
 
ایک بندے کو اگر آپ غلط سمجھتے ہیں تو اس کی مثال دوسرے کے لئے جب دیں گے تو دونوں ہی غلط شمار ہوں گے :)
 
محمداحمد

لائبریرین
عمران خان کی یہ بات بہت عجیب سے لگی کہ وہ صوبائی اسمبلی توڑ دیں گے۔ صوبائی حکومت ایک بار گڈ گورننس کی مثال پیش کردے تو تحریکِ انصاف کواگلی بار وفاق میں حکومت میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

طاہر القادری کیا چاہتے ہیں ابھی تک تو سمجھ نہیں آ رہا۔ عمران خان کو چاہیے کہ وہ اپنا اُگائیں اور اپنا کھائیں ۔ ساجھے کی ہنڈیا میں شمولیت تحریکِ انصاف کے مفاد میں نہیں ہے۔
 
شکر ہے کہ کپتان کے حمایتیوں میں آپ جیسے سمجھدار بھی ہیں۔ :)
 
نایاب

لائبریرین
کپتان صاحب کو عقل آہی گئی یہ الگ بات کہ ذرا دیر سے آئی ۔ بہرحال ابھی بھی کچھ زیادہ دیر نہیں ہوئی ۔۔
باتیں بھی کافی حد تک سچ کہی ہیں ۔ سابقہ چیف جسٹس نے دھاندلی سے کیا کیا کمایا ۔ اب سب سامنے آ رہا ہے ۔
 
:)
ویسے بطور تحریکِ انصاف کےخیر خواہ ، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ خیبر پختونخواہ کی اسمبلی توڑ دینا مناسب اقدام ہو گا؟
کپتان سے کہیں کام کر کے دکھائے ، جلدی نا دکھائے ورنہ بھارتی کیجری وال جیسا حشر ہوگا
 
عباس اعوان

محفلین
تو گویا آپ یہ چاہتے ہیں کہ اسی نظام کے اندر بیٹھ کر اس نظام کو تبدیل کیا جانا چاہیئے ؟؟
جب ایک پڑھا لکھا آدمی دلائل اور ثبوتوں کے ساتھ بات کر رہا ہے تو اس کی بات سنیں تو سہی۔ (حوالہ گیارہ مئی تقریر)
نوٹ: میں بھی مار دھاڑ کے حق میں ہر گز نہیں ہوں۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کوئی ایک آدھ مثال ہو جائے۔ :)
یہی دیکھ لیں کہ پہلے قادری صاحب کے دھرنے کے خلاف، پھر جب دھرنا ختم ہوا تو حق میں، ابھی حق میں ہیں تو ظاہر ہے کہ بعد میں اس کے خلاف ہونا ہی ہے کہ عمران خان یو ٹرنز کے لئے بدنام بہت ہیں :)
 
یہ تو ہے ۔ عمران خان کبھی کبھی حیرت انگیز حد تک ناقابلِ پیشین گوئی ہو جاتے ہیں۔

ہم عمران خان کو "نسبتاً بہتر" سمجھتے ہیں۔ اللہ اُن کی فہم و فراست کو جلا بخشے اور اُن کی نیت کو پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے خالص کردے۔ ورنہ غیر مشروط حمایت ہماری طرف سے کسی کی بھی نہیں ہوگی۔ انشاءاللہ۔
 
Top