انسپریشن 4

نبیل

تکنیکی معاون
اب سے کچھ ہی دیر میں خلائی سفر کی نئی تاریخ رقم ہونے والی ہے۔ پہلی مرتبہ چار نان پروفیشنل خلابازوں پر مبنی ایک سپیس مشن خلا میں جائے گا اور تین روز تک زمین کے گرد چکر کاٹ کر واپسی کا راستہ اختیار کرے گا۔ اس مشن کی قیادت ایک ارب پتی بزنس مین جیرڈ آئزک سن کر رہے ہیں۔ اس مشن کے باقی خلابازوں کا انتخاب بھی انہوں نے ہی کیا ہے۔ اس خلائی مشن کے ذریعے نہ صرف جیرڈخلا میں جانے کی خواہش کو پورا کر رہے ہیں، بلکہ اس کے ذریعے ایک ہسپتال سینٹ جوڈ کے لیے دو سو ملین ڈالر کے فنڈ بھی اکٹھا کرنا چاہ رہے ہیں جو کہ تاریخ کی سب بڑی فنڈ ریزنگ ہوگی۔ انسپریشن 4 کے خلابازوں نے 6 مہینے ناسا کے تربیتی سنٹر میں سخت تربیت حاصل کی ہے۔ یہ خلاباز اپنے سفر کے لیے سپیس ایکس کے راکٹ کااستعمال کریں گے۔ سپیس ایکس راکٹ لانچ کو یوٹیوب پر لائیو سٹریم کیا جائےگا۔ انسپریشن 4 مشن پر نیٹ فلکس کی ایک سیریز بھی بن رہی ہے جس کی ایک قسط منظر عام پر آ چکی ہے۔

انسپریشن 4 سے متعلق روابط:



 
Top