انداز اپنا اپنا

شمشاد

لائبریرین
پہلی لڑکی "میری منگنی ہو گئی ہے۔"
دوسری لڑکی "کون ہے وہ۔۔۔؟"
تیسری لڑکی "کیا کرتا ہے؟"
چوتھی لڑکی "دیکھنے میں کیسا ہے؟"
پانچویں لڑکی "اس کا قد کتنا ہے؟"
چھٹی لڑکی "کیا وہ امیر ہے؟"
ساتویں لڑکی "خیال کرنا وہ برا انسان نہ ہو۔"
پہلی لڑکی (ٹھنڈی سانس لیتے ہوئے) "اچھا ٹھیک ہے۔"

لڑکا (اسی صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے)
پہلا لڑکا "میری منگنی ہو گئی ہے۔"
دوسرا لڑکا "مٹھائی کھلاؤ۔"
تیسرا لڑکا "مٹھائی کھلاؤ۔"
چوتھا لڑکا "مٹھائی کھلاؤ۔"
پانچواں لڑکا "مٹھائی کھلاؤ۔"
چھٹا لڑکا "مٹھائی کھلاؤ۔"
ساتواں لڑکا "مٹھائی کھلاؤ۔"
آٹھواں لڑکا "ہاں یار، مٹھائی اب کھلا بھی دو۔"
 

فرحت کیانی

لائبریرین
نویں لڑکے کی بات تو عمر سیف نے کر دی۔ دسویں ، گیارہویں اور بارہویں لڑکے کہتے ہوں گے۔۔'یقین نہیں آتا کہ تمہاری بھی منگنی ہو سکتی ہے :idontknow:۔'۔۔اور باقی تمام لڑکے کہتے ہوں گے۔ 'چلو اب شکرانے کے نفل پڑھ لو۔ کیسے سادہ دل لوگ مل گئے ورنہ تم یعنی کہ تم اور منگنی شدہ۔ :thinking:۔'
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو آپ نے لڑکے کی منگنی پر تبصرہ کر دیا جبکہ آپ کو لڑکی کی منگنی پر تبصرہ کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
پھر وہی بات کہ لڑکے کی منگنی پر تبصرہ ہو رہا ہے۔

ارے مانو بلی یہ بتاؤ جب کوئی لڑکی تمہیں کہتی ہے "میری منگنی ہو گئی ہے" تو تمہارا کیا جواب ہوتا ہے؟
 
url

ملنگنی (منگنی) مبارک
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ تو آپ نے لڑکے کی منگنی پر تبصرہ کر دیا جبکہ آپ کو لڑکی کی منگنی پر تبصرہ کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔
لڑکے کی منگنی پر تبصرہ لڑکیوں کی طرف سے تھا نا کہ معجزاتی خوشی مل جائے تو مٹھائی کھانی اور خوشیاں منانا تو حق بنتا ہی ہے۔

لڑکی کی منگنی پر تبصرہ یہ کہ اب کم از کم تھوڑی سی تحقیق تو ضروری ہے نا۔ یہ مشورے سہیلیوں کے خلوص کو ظاہر کرتے ہیں۔ :angel:
 

ملائکہ

محفلین
بھئی جب میری دوست کی بات پکی ہوئی تھی ہم نے تو سب کچھ پوچھ لیا تھا اور ساری چیزوں میں انٹرسٹ لیا تھا پہلے ہی جاکر سب نے برائیڈل ڈریس بھی دیکھ لیا تھا ۔۔۔۔
 
Top