انجيل مقدس پر تبصرے و تجاويز

الف عین

لائبریرین
میرا خیال تو یہ ہے کہ محض اس وجہ سے ہم مخالف عیسائیت لٹریچر شامل کرنے کی بات نہ کریں کہ انجیل یہاں مہیا کی جا رہی ہے۔ بلکہ ہم کسی بھی تعصب سے پرے ہر قسم کا لٹریچر مہیا کرنا چاہتے ہیں لائبریری میں۔ کتاب کسی بھی مذہب یا فرقے، قادیانیت، یا جنسیات کی بھی کیوں نہ ہو، شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

یہ بات پہلے ذکر ہو چکی ہے کہ لائبریری میں اصلی متون برقیائے جائیں گے اوراختلافی متون سے صرفِ نظر
 

قسیم حیدر

محفلین
قادیانیت کے بارے میں ایک دھاگے پر بات کرتے ہوئے محترم منتظم اعلی نے لکھا تھا
اردو محفل کا کوئی مذہب یا عقیدہ نہیں ہے۔ یہاں مسلمان، ہندو، سکھ، یہودی، عیسائی، atheist، احمدی، مورمن، بہائی، agnostic، وکا (wicca) یا کوئی اور سب welcome ہیں۔ تمیز اور اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کوئی اپنے عقیدے اور مذہب پر یہاں بات کر سکتا ہے۔
اگر یہ بات ہے تو آخر عیسائیت کے بارے میں ہم اپنا موقف کیوں بیان نہ کریں۔ اظہار الحق اور احمد دیدات کی کتابوں میں ایسا گھٹیا انداز اختیار نہیں کیا گیا کہ انہیں برقیاتے ہوئے ہم شرم محسوس کریں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

قسیم حیدر صاحب، آپ کی تجویز کے لئے تشکر۔ اس ضمن میں یہ کہنا چاہوں گی کہ ہمیں مرحلہ وار آگے بڑھنا ہے اور لائبریری کو وسعت دینی ہے۔ اصلی متون کو لائبریری میں شامل کرنا اوّلین ترجیح ہے اور امید ہے کہ آئندہ کسی مرحلے پر ثانوی نوعیت کے متون بھی لائبریری کا حصہ بن سکیں گے تاہم ایسے متون کا انتخاب کرنے کے لئے ایک باقاعدہ طریق وضع و جاری کیا جائے گا۔
 

قسیم حیدر

محفلین
ایک عیسای صاحب نے بتایا ہےکہ اوپر میں نے جو لنک دیا ہے ہے اس میں پروٹسٹنٹ بائبل ہے جبکہ کیتھولک بابل مختلف ہے۔
 

ماہ وش

محفلین
صرف معیاری بائبل ہی نہیں‌،اس کے ساتھ دیگر مزاہب کی معیاری مزہبی کتب کو بھی اردو میں برقیائے جانے کی ضرورت ہے ۔
 

الف عین

لائبریرین
انجیل اب تو میری سائٹ پر عرصے سے دستیاب ہے۔ مجھے بائبل کی تلاش تھی، آج بہت دنوں بعد تلاش کی تو یونی کوڈ میں یہاں مل گئی ہے، یعنی اولڈ ٹیسٹا مینٹ!! اب اس کو زیر تدوین فہرست میں لگا رہا ہوں، جب اس کا نمبر آئے۔
 
Top