اناڑی شاعر کی تصیح فرما دیں۔۔۔۔۔۔ناتجربہ کار شاعر

الف عین

لائبریرین
بھئ طاہر۔۔ خیالات آپ کے اچھے ہیں۔لیکن شاعری کے لئے کچھ بحر و اوزان سے واقفیت بھی تو ہونی چاہئے نا۔۔ اگر میں زبردستی کھینچ تان کے اس کو با وزن بنا بھی دوں تو آپ سیکھ تو نہیں سکیں گے نا۔۔ اس لئے اسی فورم کے ’آئیے تقطیع کریں‘ قسم کے تانے بانے پڑھیں۔
 
طاہر

محفلین

بہت شکریہ استاد مکرم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آج سے باقاعدہ کلاس لیتا ہوں
 
فاتح

لائبریرین
فاتح، یہ گھر کی فضا بھی سنسان ہونے لگی؟

جی اعجاز صاحب یہ تو ناصر کاظمی کی روح ہی بتا سکتی ہے ;) یہ ناصر کاظمی کی ایک مشہور غزل کے مقطع کا مصرع ہے جسے طاہر صاحب نے کسی قدر رد و بدل کے ساتھ لکھا تھا تو میں نے اصل مصرع لکھ دیا۔

نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں اور بال بناؤں کس کے لئے
وہ شخص تو شہر ہی چھوڑ گیا میں باہر جاؤں کس کے لئے
-
-
-
-
-
مدّت سے کوئی آیا نہ گیا سنسان پڑی ہے گھر کی فضا
ان خالی کمروں میں نا صر اب شمع جلاؤں کس کے لئے​
 
محمد نعمان

محفلین
طاہر بھائی آپ " اصلاح سخن " کے شعبے میں کچھ وقت لگائیے۔۔۔جب کچھ نا کچھ سمجھ آنے لگ جائے گی تو آگے کا رستہ آسان ہوتا جائے گا۔۔۔۔۔
لگ کر محنت کریں گے تو انشا اللہ بہت جلد آپ کی شاعری " شاعری " ہو جائے گی۔۔۔ ہاں مگر شاعر بننے کے لیے ابھی بہت محنت اور وقت درکار ہے۔۔۔۔۔
ہمارے لیے بھی دعا کرتے رہیئے۔۔۔۔
خوش رہیئے۔۔۔
 
مغزل

محفلین
طاہر صاحب دوبارہ نہیں آئے ، میرے غیاب میں فاتح صاحب آتے رہے ، یعنی ایک وقت میں ایک ’’ محمود ‘‘ کی متحمل ہے یہ بزم ۔( پھر تو ہم لمبی چھٹیوں پر جاتے ہیں)
 
Top