امیر اہل سنت کا ہاتھ پکڑنے سے بندے کا موبائل 3 ماہ سے خود بخود چارج ہو رہا ہے

x boy

محفلین
الحمدللہ
یہ ویڈیوں جان بوجھ کر بنائی گئی ہے ایسا لگتا ہے
الحمدللہ میں انکے نقش و قدم پر نہیں چلتا۔
ہمارے معلم، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم بن عبداللہ عربی ہیں۔
کرامات سے دین میں کوئی فرق نہیں آنے والا،،،
پختونخواں میں ایک شخص گرم تیل میں ہاتھ ڈال کر پکوڑے نکالتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ سب اس آیت کا کمال ہے جو میں پڑھ کر یہ کرتا ہوں،،
اسی طرح بھارت کے دلی میں چاندنی چوک کے علاقے میں ایک ہندو گرم تیل میں ہاتھ ڈال کر تلی ہوئی مچھلیاں نکال کے گاہک کو دیتا ہے وہ کہتا یہ سب گیتا کا کمال ہے، انڈونیشیاء میں ایک خاتون گرم تیل سے میٹھے پکوڑے نکالتی ہے ننگے ہاتھوں کو استعمال کرتے ہوئے کسی دھات کے آلے کے بغیر، وہ کہتے میں فلاں کرتی ہوں،،

اللہ رب العزت نے ہر انسان میں خوبیاں رکھی ہیں کوئی ان خوبیوں کو حاصل کرلیتا ہے کوئی نہیں کرپاتا، یوٹیوب میں سوپر ہیومن بین کی ویڈیوز ہیں وہ دیکھ لیں تو اندازہ ہوجائے گا،، اسی طرح پی سی میگزین میں کچھ کے بارہ میں ہے یہ دیکھیں۔
 
آوازِ دوست

محفلین
میں یقیناً ایسا "معجزہ" یا "کرامت" ضرور دیکھنا چاہوں گا
ہاں یہ کام ٹھیک رہے گا اِس سے بندہ عین الیقین تک تو پُہنچ ہی جاتا ہے۔ میں اپنے تجربات آپ سے شیئر کروں گا اور اہلِ ذوق بھی اُمید ہے معاونت کریں گے۔ سب سے پہلے تو شائد ایک غیر متعلقہ لیکن موسٹ ریسنٹ اور قابلِ غور واقعہ جِس کی ٹرانسلیشن سے ابھی میں خود بھی قاصر ہوں آپ کی نظر کرتا ہوں۔ میں پورے دِل و جان سے چاہتا ہوں کہ اِس کی کوئی سائنسی توجیہہ سامنے آ جائے سو اُمید ہے آپ بھی اپنے خیالات سے نوازیں گے۔ لاسٹ فرائیڈے قریبا" 3 بجے مُجھے اطلاع مِلی کہ ایک زوردار دھماکے کے ساتھ گھر کی بجلی چلی گئی ہےاور اَب فقط یو پی ایس پر گزارا ہے۔ دھماکے کا ماخذ ریفریجریٹر کا عقبی حصّہ بتایا گیا تھا۔ چیک کرنے پر ریفریجریٹرکو مینز سے لنک کرنے والی یونیورسل ٹائپ ساکٹ جلی ہوئی پائی گئی جلنے کا دھواں ریفریجریٹر کے تھری پِن پلگ پر بھی موجود تھا۔ سرکاری برقی تنصیبات میں سرکٹ بریکر کی بجائے پُرانی طرز پر فیوز نصب تھے وہ بھی فیوزڈ مِلے اُنہیں دوبارہ تار لگا دِی گئی۔ یہاں تک تو ہر چیز ایک لاجک کے تحت چل رہی تھی لیکن جیسے ہی میں نے ریفریجریٹر کو جو کہ دھاتی سیف الماری کے برابر ہی چند انچ کے فاصلے رکھا ہوا تھا، اُس کی جگہ سے ہٹایا تاکہ عقبی دیوار پر نصب جلی ہوئی یونیورسل ساکٹ تبدیل کر سکوں تو ایک عجیب چیز نظر آئی۔ ریفریجریٹر کے بائیں جانب فریزر باکس والے حِصّے میں دھاتی سِکّے کے سائز کا جلنے کا نشان تھا جِس کے مرکز میں پینسل کے سِکّے سے ذرا بڑا سوراخ تھا جِس نے میٹل شیٹ کو پِگھلا دیا تھا ویسا ہی ایک جلنے کا نشان اور سوراخ مقابل دھاتی سیف الماری پر بھی موجود تھا جِس میں سے آر پار دیکھا جا سکتا تھا۔ یعنی یہ کُچھ ایسے ہوا کہ اِس واقعے کی ذمہ دار چیز ریفریجریٹر اور سیف الماری کے درمیانی خلا میں داخل ہو کر دو حِصوں میں بلاسٹ ہو کر دائیں اور بائیں موجود دھاتی چادروں کو چھید گئی۔ پوری وائرنگ محفوظ تھی اور جو یونیورسل ساکٹ جلی اُس میں سے کوئی چیز اُسے توڑ کر باہر نہیں نکلی نہ ہی وہ اُس درمیانی خلا کے سامنے آتی ہے جِس میں یہ آتش فشانی ہوئی۔ تیز روشنی ، آگ کا گولہ اور زوردار دھماکہ وہ کُل تاثرات ہیں جو اِس واقعے کے عینی شاہدین سے حاصل ہوئے۔ میں نے کیمرے سے کُچھ تصاویر بھی بنائی ہیں۔ سب دوستوں کو خیال آرائی کی دعوتِ عام ہے :)
 
ویسے پیارے پیارے اسلامی بھائیوں میں ایک اور ویڈیو کا تذکرہ بھی کافی مقبول ہے۔ جس میں ایک ایکسیڈنٹ ذدہ آدمی جس کا آپریشن ہوا ہے اور ڈاکٹر کے نزدیک وہ آٹھ گھنٹے سے پہلے ہوش میں نہیں آ سکتا۔ بابا جی صرف ہاتھ سے چھو کر اسے ہوش میں لے آتے ہیں۔ ڈاکٹرز بھی اس کرامت پر حیران رہ جاتے ہیں۔
میں کوشش کروں گا کہ وہ وڈیو شئیر کرسکوں۔
وہ بابا جی کون ہیں اور ان کا مولانا الیاس قادری یا ان کی جماعت سے کیا تعلق ہے؟ کیا آپ بھی ایک جھوٹی وڈیو شئر کر کے فساد کو بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں؟
 
فاتح

لائبریرین
نکتہ نظر بلا شبہ ہر کسی کا اپنا ہوتا ہے، لیکن نکتہ نظر صحیح اور غلط بھی تو ہوتا ہے۔ اگر آپ کا نکتہ نظر سب کو صحیح لگے تو یہ کیونکر "ہیٹ سپیچ" کے زمرے میں آئے گا؟
اگر میرے نکتہ نظر کو ہیٹ سپیچ نہ لگنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ سب کو صحیح لگ رہا ہو تو دنیا کا کوئی ایک ہی ایسا نکتہ نظر بتا دیں جوسب کو صحیح لگتا ہو۔۔۔ ممنون ہوں گا۔:laughing:
جس طرح ایک محترم شخصیت، جیسا کہ ملکہ /بادشاہ کو برا کہنے پر ملکہ /بادشاہ جانے یانہ جانے،ملک کا قانون آپ کو ضرور جان لیتا ہےhttps://en.wikipedia.org/wiki/Lèse-majesté، اس طرح ایک غیر متعلق ویڈیو پر امیرِ جماعت کو برا بھلا کیوں کہا جائے ؟
اول تو ہم نے الیاس قادری کو "برا بھلا" نہیں کہا۔۔۔ دوم یہ کہ کہاں لیز میجستے (جو بادشاہوں کے لیے ہے) اور کہاں ہمارے ہاں کے پیر فقیر۔۔۔ ایسے قوانین کو ہمارے ہاں کے پیروں فقیروں کی شان میں گستاخی کے لیے نافذ کر دیا جائے تو پاکستان کا کوئی فرد بھی اس جرم سے نہ بچے۔ :laughing:
جب جماعت کی طرف سے تردید آ چکی، تو آپ یہ کیوں کہلوانا چاہتے ہیں کہ "نہیں بھائی، لاء آف انرجی کنوزرویشن کے تحت ہمارے ہاتھوں سے 230 وولٹس پر الیکٹرون خارج نہیں ہوتے، لہٰذا اس طرح سے آپ کے موبائل چارج کرنا، گھر کے پنکھے چلانا اور یو پی ایس کی بیٹریز چارج کرنا ، ناممکن ہے"۔ ویڈیو سے لا تعلقی کا اظہار کرنا کیوں آپ کے لیے ناکافی ہے ؟
کل کو کوئی شخص کوئی اور ویڈیو بنا کر یہ دعویٰ کر دے، کہ امیرِ جماعت راکٹ کے بغیر خلا نوردوں کو خلا میں بھیج سکتے ہیں، تو کیا امیرِ جماعت "حر حرکیات"، "پرو پلشن" اور "سینٹری پیٹل، سینٹری فیوگل فورسز" کے تمام اصول باریکی کے ساتھ سب کو بیان کریں گے ؟ اور پھر بتائیں گے کہ اس ویڈیو سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ؟
اور کل کو کوئی سٹیم سیل ری جنریشن تھراپی ، نیوکلئیر فیوژن، کوانٹم مکینکس کے متعلق کوئی چیز امیرِ جماعت سے جوڑ دے تو کیا ان پر لازم ٹھہرے گا کہ وہ ان تمام موضوعات کو باریکی سے بیان کرنے کے بعد ہی ان الزامات کی تردید کریں ؟
یہ جتنی اصطلاحات آپ نے یہاں لکھی ہیں شاید امیر دامت برکاتہم العالیہ کو ان کے درست ہجے بھی نہ آتے ہوں، اس لیے ان سے یہ توقع رکھنا کہ وہ ایسے بیانات دیں گے، ہماری بے وقوفی ہو گی اور نہ اس پورے دھاگے میں کسی نے یہ مطالبہ کیا۔ ہاں! لوگ اتنا ضرور چاہتے ہیں کہ دامت برکاتہم یہ وضاحت ضرور کر دیں کہ وہ ایسی کسی کرامت کھانے کی طاقت نہیں رکھتے۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
یہ بہتان نہیں حقیقت ہے۔ آپ نے کچھ عرصہ پہلے اس نہیں دو اور مختلف دھاگوں میں گالیوں کے الفاظ استعمال کئے تھے ایک دھاگے میں دینی مدارس کا ذکر تھا اور دوسرے میں پرویز رشید کی تقریر کا ذکر تھا۔ آپ کے ان گالیوں پر مبنی مراسلوں کو میں نے رپورٹ کیا تھا جنہیں انتظامیہ نے حذف کیا تھا۔
مجھے واقعتاً یاد نہیں کہ میں نے گالیاں دی ہوں۔ اور اگر ایسا ہوا ہے تو میں جی جان سے معافی مانگنے کو تیار ہوں۔ I mean it
لیکن اگر میں نے کسی کے کرتوت لکھے ہوں اور ان کرتوت کو میری جانب سے گالیاں تصور کر لیا گیا ہو تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
آپ کے پاس اس بات کا کیا ثبوت یا دلیل ہے کہ وہ وڈیو مولانا الیاس قادری کے مریدوں نے ہی بنائی ہے؟ یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ مولانا کو بدنام کرنے کے لئے کسی اور نے سازش کی ہو!
سوشل میڈیا پر کسی نے اس ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کے متعلق تحقیق پیش کی تھی۔ وہ پوسٹ تلاش کر کے لانے کی کوشش کرتا ہوں۔
یہاں تو آپ ایک مفروضے کی بنیاد پر اس کی تردید کا مطالبہ کر رہے ہیں!! بلکہ آپ ایک بہتان کو آگے بڑھا رہے ہیں کہ گویا وڈیو تو مولانا کی مرضی سے بنی تھی مگر سوشل میڈیا پر لیک ہو جانے کی وجہ سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا۔
یہ غیر مصدقہ وڈیو پوسٹ کر کے آپ نے مولانا کا مذاق اڑایا بلکہ دوسروں کو مذاق اڑانے کی دعوت دی۔ آپ خود اس بہتان کو لگانے میں حصہ دار بن گئے اور اب آپ مولانا سے صفائیاں پیش کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں؟
اگر یہ وڈیو مولانا کے ایما پر بنی ہوتی تو وہ بڑے فخر سے اس کا اعلان جاتا ۔ اعلان کے لئے ان کی تحریک دعوت اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ اور ان کے ٹی وی چینل پر بتایا جاتا۔
اگر واقعی اتنا غیر اہم تھا تو وہ مبہم سا لا تعلقی کا بیان بھی کیوں دیا گیا؟
دوم، اگر کسی کی بنائی ہوئی ویڈیو یا خبر محفل میں شیئر کر نا بہتان طرازی کے زمرے میں آتا ہے تو آپ خود دن رات بھانت بھانت کی ویب سائٹس سے چیزیں لا لا کر یہاں شیئر کر رہے ہوتے ہیں، کیا آپ تحقیق کر کے وہ سب کچھ لاتے ہیں ؟؟؟
ہر شخص بنا لیتا ہے اخلاق کے معیار
اپنے لیے کچھ اور زمانے کے لیے اور
 
مجھے واقعتاً یاد نہیں کہ میں نے گالیاں دی ہوں۔ اور اگر ایسا ہوا ہے تو میں جی جان سے معافی مانگنے کو تیار ہوں۔ I mean it
لیکن اگر میں نے کسی کے کرتوت لکھے ہوں اور ان کرتوت کو میری جانب سے گالیاں تصور کر لیا گیا ہو تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
اگر آپ نے کسی دوسرے محفلین کو (مجھے نہیں کہا تھا) کتا کہا ہو تو؟ جسے رپورٹ کرنے کے بعد حذف کردیا گیا (رپورٹ میں نے کیا تھا )
سوشل میڈیا پر کسی نے اس ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کے متعلق تحقیق پیش کی تھی۔ وہ پوسٹ تلاش کر کے لانے کی کوشش کرتا ہوں۔
ضرور۔ میں اس جماعت کے بارے اتنا جانتا ہوں کہ مولانا الیاس قادری کبھی بھی اپنے بارے میں ایسے کمالات کے دعوے نہیں کرتے بلکہ ایک دفعہ ایک تقریر میں انہوں نے کہا تھا کہ کسی جگہ کچھ لوگ ان کے بارے میں مشہور کرکے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں کہ مولانا کسی جعلی عامل کے اندر حلول کر کے عوام کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ مولانا نے سختی سے اس کی تردید کی اور کہا کہ عوام ایسے لوگوں سے محفوظ رہیں
اگر واقعی اتنا غیر اہم تھا تو وہ مبہم سا لا تعلقی کا بیان بھی کیوں دیا گیا؟
وہ کونسا مبہم سا لاتعلقی کا بیان ہے جس کی طرف آپ اشارہ کر رہے ہیں؟
مزید یہ کہ مولانا ایک تبلیغ کرنے والی بہت بڑی جماعت کے سربراہ ہیں ، ایسی چیز جو شہرت کو نقصان پہنچانے والی ہو اس کی تردید ضروری ہے۔
دوم، اگر کسی کی بنائی ہوئی ویڈیو یا خبر محفل میں شیئر کر نا بہتان طرازی کے زمرے میں آتا ہے تو آپ خود دن رات بھانت بھانت کی ویب سائٹس سے چیزیں لا لا کر یہاں شیئر کر رہے ہوتے ہیں، کیا آپ تحقیق کر کے وہ سب کچھ لاتے ہیں ؟؟؟
میں جو خبریں یہاں شئر کرتا ہوں میری کوشش ہوتی کہ وہ مستند اخبار یا نیوز سورس سے ہوں اور میں ہمیشہ مآخذ بھی ساتھ شئر کرتا ہوں۔ فیس بک کوئی مستند ذریعہ نہیں ہے وہاں غیر مستند افواہ سازی اور جعلی تصویریری ایک عام بات ہے۔
آپ نے غیر مستند ذریعہ سے حاصل کی گئی وڈیو شئر کر کے خود بھی مولانا کا مذاق اڑایا بلکہ دوسرے لوگوں کو اس کی دعوت بھی دی اگر تو مولانا نے خود یا جماعت نے خود دعوی کیا ہوتا تو پھر اس پر تحقیقی بات کرنا یقیناً سب کا حق ہوتا۔

اگر کوئی آپ کی فوٹو شاپ پر جعلی قابل مذمت تصویر بنا فیس بک پر پوسٹ کر دے اور کوئی وہاں سے لے کر لوگوں کو دکھاتا پھرے اور لوگ آپ کا مذاق اڑاتے رہیں اور آپ سے تردید کے باوجود ثبوت طلب کریں کہ ثابت کرو کہ تم تو یہ قابل مذمت کام کرنے کے اہل ہی نہیں تو آپ کی وہ تصویر بنانے والے، پوسٹ کرنے والے وہاں سے لیکر لوگوں دکھانے والے اور پھر آپ سے ثبوت مانگے والے کے بارے میں کیا رائے ہوگی؟
 
رانا

محفلین
یہ لیں جناب آج موقع مل ہی گیا اور ہم نے آپ حضرات سے کئے گئے وعدے کے مطابق اس کنفیوژن کو دور کرنے کے لئے ایک عدد ٹرانسفارمر خرید ہی لیا۔ چھ وولٹ کا ٹرانسفارمر تو نہیں ملا البتہ 7.5 وولٹ کا تھا ان کے پاس۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ وولٹ کی جگہ یہ بھی چل جائے گا۔ لہٰذا وہی خرید لیا۔ اور گھر لاکر سرکٹ مکمل کرکے سب سے پہلا جھٹکا خود کھایا۔ دوسرا بھی خود ہی کھایا۔ آپ پوچھیں گے کہ پہلا تو تجربہ کرنے کی خاطر کھایا ہوگا دوسرا کس خوشی میں۔ تو جناب دوسرا بھی یاداشت میں چھپی ہوئی ایک بات چیک کرنے کے لئے کھایا کہ ہمیں یاد آرہا تھا کہ دو جھٹکے پیدا ہوتے تھے۔ ایک اس وقت جب تاریں پنسل سیل سے ملائی جاتی تھیں اور دوسرا اس وقت جب الگ کی جاتی تھیں۔ ایک پنسل سیل میرے خیال میں 100 بندوں کو مزہ چکھانے کے لئے کافی ہے۔:)
اب تو ہم نے کیونکہ خود ابھی تازہ تازہ تجربہ دہرایا ہے اس لئے ایک بار پھر یاد کراتے چلیں کہ پنسل سیل ایک عدد ہی استعمال کریں کیونکہ صرف ایک پنسل سیل نے ہی ہمیں مناسب سے کرنٹ کا جھٹکا دے دیا تھا۔ البتہ محلے میں کوئی کسی وجہ سے بے ہوش ہوکر گر جائے تو آپ دو پنسل سیل استعمال کرسکتے ہیں کہ بے ہوش بندے کو کیا پتہ لگے گا کتنے پنسل سیل استعمال ہوئے ہیں۔:) تجربے کا تجربہ اور فرسٹ ایڈ کی فرسٹ ایڈ۔ لیکن خیال رہے کہ ایسی صورت میں ایمبولینس کی جگہ پولیس موبائل بھی آسکتی ہے جس میں مریض کی بجائے آپ بیٹھے نظر آئیں گے۔:) بہرحال ہماری یاداشت نے اتنے سالوں کے بعد بھی کم از کم اس معاملے میں ہمیں دھوکا نہیں دیا۔ اور واقعی پنسل سیل اور ٹرانسفارمر کے سوا کوئی تیسری چیز استعمال نہیں کی گئی تھی۔
محمد امین اور سید ذیشان بھائی ! ٹرانسفارمر پورے ایک سو بیس روپے کا پڑا تھا۔ اور یہ خرچہ صرف آپ دونوں کی وجہ سے ہوا۔ اس لئے آپ دونوں تیار رہیں کسی بھی ملاقات پر آپ دونوں سے ساٹھ ساٹھ روپے وصول کرلوں گا۔:p
تجربے کی تصویر جو ایک پرانے ویب کیم کو نکال کر جھاڑپونچھ کرکے لی گئی۔ اس لئے زیادہ صاف تو نہیں لیکن گزارا ہوجائے گا۔
خاکسار کے کیمرے والے ہاتھ کا کچھ سایہ بھی نظر آرہا ہے۔ بطور تبرک استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن کاپی رائٹس خاکسار کے پاس ہی رہیں گے۔:p
TLm0y3HfkihJqXzUW5k_WYK17g_Mx4bYv92u7bKEZAlQqDq5F3M=w640-h480-no
 
آخری تدوین:
وہ بابا جی کون ہیں اور ان کا مولانا الیاس قادری یا ان کی جماعت سے کیا تعلق ہے؟ کیا آپ بھی ایک جھوٹی وڈیو شئر کر کے فساد کو بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں؟
محترم میں امیر صاحب کی ہی بات کر رہا ہوں. میرا پورا سسرال دعوت اسلامی کا ہے.
 
فاتح

لائبریرین
اگر آپ نے کسی دوسرے محفلین کو (مجھے نہیں کہا تھا) کتا کہا ہو تو؟ جسے رپورٹ کرنے کے بعد حذف کردیا گیا (رپورٹ میں نے کیا تھا )
یا تو آپ کسی غلط فہمی کا شکار ہیں اور یا میں نسیان کا۔ میں اپنی بات پر قائم ہوں اگر میں نےکسی کو کتا کہا ہے تو میں دست بستہ سرِ عام معافی مانگنے کو تیار ہوں لیکن اگر معاملہ آپ کی کم عقلی یا نا سمجھی کا نکلا تو کیا آپ مجھ سے معافی مانگیں گے بہتان طرازی پر یا چونکہ چنانچہ لہٰذا یا ریٹنگ کا بٹن دبا کر ٹرخا دیں گے؟ :)

عموماً میں وضاحتیں پیش کرنے کا عادی نہیں لیکن چونکہ آپ مسلسل کتا کتا کر کے مجھ پر الزام لگائے جا رہے ہیں تو آپ کی تشفیِ قلب کے لیے وضاحت بھی دے دیتا ہوں کہ کہیں آپ یہ بارِ گراں سینے پر لے کر دنیا سے رخصت ہی نہ ہو جائیں۔ :laughing:

شاید آپ ان مراسلوں کی بات کر رہے ہیں ۔ یہ ہے اصل مراسلہ:
مراسلہ شماری سے قد کا اندازہ نہیں ہوتا میاں !
آپ کو زعم ہے مراسلوں کا . اگر تعداد کا اعتبار ہوتا تو نو گدھے ایک انسان سے بہتر سوچتے .
ملنگوں کو ہم کیا چھیڑیں آپ نے چهیڑ دیا..
ویسے لائبریرین بننے کے لیے گفتگو کا سلیقہ تهوڑی نہ ضروری ہے. ..
اور یہ ہے اس پر میرا جواب:
[بقولِ عرفی شیرازی]کتوں کے بھونکنے سے فقیر کا رزق کم نہیں ہوتا۔۔۔
ہمارا رزق ہمیشہ سے جاری ہے اور جاری رہے گا، آپ اپنی فکر کریں
-------------
[تدوین از ایڈمن]

کسی نے مجھ سے بات کرتے ہوئے "گدھوں" کا محاورہ لکھا تو میں نے جواب میں عرفی شیرازی کا ضرب المثل مصرع (آوازِ سگاں کم نہ کند رزقِ گدا را) کا اردو ترجمہ لکھ دیا اور اسے شاید آپ نے اپنی نا سمجھی کے باعث غلط سمجھ کر رپورٹ کیا۔ حالانکہ یہاں آپ زیب داستاں کے لیے بار بار "گالی نکالی اور مراسلہ حذف کیا" کا نعرہ بلند کر رہے ہیں لیکن بھلا ہو ایڈمن کا جو نہ تو کم عقل نکلے اور نہ نا سمجھ۔ ایڈمن نے مراسلہ حذف نہیں کیا بلکہ تدوین کر کے اس ضرب المثل مصرع کے خالق شاعر کا نام لکھ دیا حالانکہ جس مراسلے کے جواب میں یہ ضرب المثل مصرع لکھا تھا وہاں گدھوں کے محاورے کے خالق کا نام نہیں دیا گیا تھا۔ :)

اگر یہی وہ مراسلہ ہے جس کا تذکرہ آپ حقائق کو توڑ مروڑ کر ہم پر بہتان تراشنے کے لیے کر رہے تھے تو کیا اب اس پر آپ کا مجھ سے ہاتھ باندھ کر معافی مانگنا بنتا ہے کہ نہیں؟ :disappointed:
 
فاتح

لائبریرین
وہ کونسا مبہم سا لاتعلقی کا بیان ہے جس کی طرف آپ اشارہ کر رہے ہیں؟
مزید یہ کہ مولانا ایک تبلیغ کرنے والی بہت بڑی جماعت کے سربراہ ہیں ، ایسی چیز جو شہرت کو نقصان پہنچانے والی ہو اس کی تردید ضروری ہے۔
وہ بیانِ لا تعلقی اسی دھاگے میں کسی نے ارسال کیا ہوا ہے اور آپ کی جانب سے اس پر مہرِ پسندیدگی بھی ثبت کی گئی ہے۔ :)

میں جو خبریں یہاں شئر کرتا ہوں میری کوشش ہوتی کہ وہ مستند اخبار یا نیوز سورس سے ہوں اور میں ہمیشہ مآخذ بھی ساتھ شئر کرتا ہوں۔ فیس بک کوئی مستند ذریعہ نہیں ہے وہاں غیر مستند افواہ سازی اور جعلی تصویریری ایک عام بات ہے۔
آپ نے غیر مستند ذریعہ سے حاصل کی گئی وڈیو شئر کر کے خود بھی مولانا کا مذاق اڑایا بلکہ دوسرے لوگوں کو اس کی دعوت بھی دی اگر تو مولانا نے خود یا جماعت نے خود دعوی کیا ہوتا تو پھر اس پر تحقیقی بات کرنا یقیناً سب کا حق ہوتا۔

اگر کوئی آپ کی فوٹو شاپ پر جعلی قابل مذمت تصویر بنا فیس بک پر پوسٹ کر دے اور کوئی وہاں سے لے کر لوگوں کو دکھاتا پھرے اور لوگ آپ کا مذاق اڑاتے رہیں اور آپ سے تردید کے باوجود ثبوت طلب کریں کہ ثابت کرو کہ تم تو یہ قابل مذمت کام کرنے کے اہل ہی نہیں تو آپ کی وہ تصویر بنانے والے، پوسٹ کرنے والے وہاں سے لیکر لوگوں دکھانے والے اور پھر آپ سے ثبوت مانگے والے کے بارے میں کیا رائے ہوگی؟
یعنی جن اخبارات یا ذرائع سے آپ چیزیں لا کر یہاں ارسال کرتے ہیں وہ سب مستند کے درجے پر فائز ہوتے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا انہی سورسز کی باقی چیزوں کو بھی آپ درست مانتے ہیں؟ اگر نہیں تو کیا آپ خود تحقیق کرتے ہیں ان خبروں کے درست یا غلط ہونے کی یا یہ تحقیق کر کے خبریں لگانے کی نصیحت صرف دوسروں کے لیے ہے؟
 
ویسے اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ پر لوگوں کی جو گفتگو سنائی دے رہی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو اصلی ہی ہے۔ اور اس کا مذاق بننے کے بعد اس کی تردید کی گئی ہے۔
 
وہ بیانِ لا تعلقی اسی دھاگے میں کسی نے ارسال کیا ہوا ہے اور آپ کی جانب سے اس پر مہرِ پسندیدگی بھی ثبت کی گئی ہے۔
اگر وہ مراسلہ یہاں جواباً نقل کر دیا جائے تو اس پر بات کی جاسکتی ہے۔
یعنی جن اخبارات یا ذرائع سے آپ چیزیں لا کر یہاں ارسال کرتے ہیں وہ سب مستند کے درجے پر فائز ہوتے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا انہی سورسز کی باقی چیزوں کو بھی آپ درست مانتے ہیں؟ اگر نہیں تو کیا آپ خود تحقیق کرتے ہیں ان خبروں کے درست یا غلط ہونے کی یا یہ تحقیق کر کے خبریں لگانے کی نصیحت صرف دوسروں کے لیے ہے؟
میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ قابل اعتبار ذریعہ سے ہی خبر نقل کروں حوالے کے ساتھ، مجھ سے بھی غلطی ہوسکتی ہے اگر ایسا ہوا ہے میری طرف سے تو میں خود اس دھاگے کو رپورٹ کرکے اس کو حذف کرنے کی درخواست کو تیار ہوں۔
بلکہ میں یہاں آپ کو پیشکش کرتا ہوں میرا کوئی سا بھی دھاگہ اچھا یا برا جو آپ منتخب کریں اسے حذف کر دیا جائے اور یہ دھاگہ (جس میں ہم بات کر رہے ہیں) اسے بھی حذف کر دیا جائے۔ میری اس دھاگے کو حذف کرانے کی خواہش اس وجہ سے ہے کہ اس میں مولانا الیاس قادری کا ایک جھوٹی وڈیو کی بنیاد پر استہزاء کیا گیا ہے۔ اور اس ڈیل میں محترم محمد وارث کو بھی شامل کر لیتے ہیں۔
 
کسی نے مجھ سے بات کرتے ہوئے "گدھوں" کا محاورہ لکھا تو میں نے جواب میں عرفی شیرازی کا ضرب المثل مصرع (آوازِ سگاں کم نہ کند رزقِ گدا را) کا اردو ترجمہ لکھ دیا اور اسے شاید آپ نے اپنی نا سمجھی کے باعث غلط سمجھ کر رپورٹ کیا۔ حالانکہ یہاں آپ زیب داستاں کے لیے بار بار "گالی نکالی اور مراسلہ حذف کیا" کا نعرہ بلند کر رہے ہیں لیکن بھلا ہو ایڈمن کا جو نہ تو کم عقل نکلے اور نہ نا سمجھ۔ ایڈمن نے مراسلہ حذف نہیں کیا بلکہ تدوین کر کے اس ضرب المثل مصرع کے خالق شاعر کا نام لکھ دیا حالانکہ جس مراسلے کے جواب میں یہ ضرب المثل مصرع لکھا تھا وہاں گدھوں کے محاورے کے خالق کا نام نہیں دیا گیا تھا۔
یہ میری نا سمجھی نہیں آپ کی غلطی تھی کہ آپ نے نامکمل طریقے سے بات کی آپ لکھنا ہی ایسا چاہئے تھا "[بقولِ عرفی شیرازی]کتوں کے بھونکنے سے فقیر کا رزق کم نہیں ہوتا۔۔۔ لیکن چونکہ آپ کے انداز گفتار کے بارے میں جس طرح کا تاثر پایا جاتا ہے تو فوراً یہ تاثر پیدا ہوا کہ آپ خود ایک صاحب کو کتا کہ رہے ہیں اگر [بقولِ عرفی شیرازی] کا اضافہ کرنا اتنا ہی غیر اہم ہوتا تو انتظامیہ اس کا اضافہ نہ کرتی۔
اگر آپ کو میری بات کی سمجھ نہی آرہی تو آپ کسی تیسرے شخص سے پوچھوا لیں کہ کسی کی بات کے جواب محض یہ کہا جائے کہ "کتوں کے بھونکنے سے فقیر کا رزق کم نہیں ہوتا" تو وہ اس بات کا کیا مطلب لے گا؟
کیا اب اس پر آپ کا مجھ سے ہاتھ باندھ کر معافی مانگنا بنتا ہے کہ نہیں؟
کیا آپ ایک جھوٹی وڈیو شئر کر کے خود ایک محترم اور معزز شخصیت کا مذاق اڑانے اور دوسروں کو اس کی دعوت دینے پر معافی مانگنے کو تیار ہیں؟
 
فاتح

لائبریرین
یہ میری نا سمجھی نہیں آپ کی غلطی تھی کہ آپ نے نامکمل طریقے سے بات کی آپ لکھنا ہی ایسا چاہئے تھا "[بقولِ عرفی شیرازی]کتوں کے بھونکنے سے فقیر کا رزق کم نہیں ہوتا۔۔۔ لیکن چونکہ آپ کے انداز گفتار کے بارے میں جس طرح کا تاثر پایا جاتا ہے تو فوراً یہ تاثر پیدا ہوا کہ آپ خود ایک صاحب کو کتا کہ رہے ہیں اگر [بقولِ عرفی شیرازی] کا اضافہ کرنا اتنا ہی غیر اہم ہوتا تو انتظامیہ اس کا اضافہ نہ کرتی۔
اگر آپ کو میری بات کی سمجھ نہی آرہی تو آپ کسی تیسرے شخص سے پوچھوا لیں کہ کسی کی بات کے جواب محض یہ کہا جائے کہ "کتوں کے بھونکنے سے فقیر کا رزق کم نہیں ہوتا" تو وہ اس بات کا کیا مطلب لے گا؟
ہاہاہاہا کیا مضحکہ خیز بات ہے۔ یعنی اب میرا یہی کام رہ گیا ہے کہ چونکہ آپ جیسوں کے ذہنوں میں میرا تاثر ایسا بن چکا ہے لہٰذا میں فلاں فلاں چیز کا اضافہ کیا کروں اپنی بات میں۔ ھاھاھاھاھاھا :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اس گدھے کے محاورے والے کو کیوں نہیں پوچھتے کہ میاں تم نے گدھا کیوں کہا ایک رکن کو اور اگر محاورہ تھا تو محاورے کے خالق اور اس کی تاریخ کا اضافہ کیوں نہ کیا۔ :laughing::laughing::laughing:
 
س گدھے کے محاورے والے کو کیوں نہیں پوچھتے کہ میاں تم نے گدھا کیوں کہا ایک رکن کو اور اگر محاورہ تھا تو محاورے کے خالق اور اس کی تاریخ کا اضافہ کیوں نہ کیا
گدھے کا محاوہ ایک معروف محاورہ ہے، جبکہ آپ نے جس مصرع کو بطور محاورہ استعمال کیا وہ عوام میں اتنا معروف نہیں۔
آپ نے ابھی تک اس بات کا بھی جواب نہیں دیا
اگر کوئی آپ کی فوٹو شاپ پر جعلی قابل مذمت تصویر بنا فیس بک پر پوسٹ کر دے اور کوئی وہاں سے لے کر لوگوں کو دکھاتا پھرے اور لوگ آپ کا مذاق اڑاتے رہیں اور آپ سے تردید کے باوجود ثبوت طلب کریں کہ ثابت کرو کہ تم تو یہ قابل مذمت کام کرنے کے اہل ہی نہیں تو آپ کی وہ تصویر بنانے والے، پوسٹ کرنے والے وہاں سے لیکر لوگوں دکھانے والے اور پھر آپ سے ثبوت مانگے والے کے بارے میں کیا رائے ہوگی؟
 
x boy

محفلین
یہاں محفل میں بات اوپر نیچے ہونے سے اچھا ہے کہ امیر جماعت کی ویڈیوز مثبت و منفی جو بھی موجود ہے اس کو ذہن سے گزارا جائے،،،
انبیاء علیہ السلام معصوم تھے اس کے علاوہ دیگر انسانوں سے غلطیاں ہوسکتی ہیں 100فیصد درست کسی کو بھی کیسے مان لیں،،،
 
فاتح

لائبریرین
گدھے کا محاوہ ایک معروف محاورہ ہے، جبکہ آپ نے جس مصرع کو بطور محاورہ استعمال کیا وہ عوام میں اتنا معروف نہیں۔
واہ واہ واہ جسے جی چاہا آپ نے معروف قرار دے دیا اور جسے جی چاہا غیر معروف۔ قربان جاؤں۔۔۔
ذیل کی مثال کے علاوہ چار چھ مثالیں پیش کر دیں آپ کے بقول اس "معروف" محاورے کی۔ میں تو اس ضرب المثل مصرع کی دسیوں مثالیں پیش کر سکتا ہوں جسے میں نے جواباً تحریر کیا تھا۔
اگر تعداد کا اعتبار ہوتا تو نو گدھے ایک انسان سے بہتر سوچتے

آپ نے ابھی تک اس بات کا بھی جواب نہیں دیا
اس کا جواب اگلے مراسلے میں ضرور دوں گا، بے فکر رہیں مسٹر مضحکہ خیز :)۔
(مضحکہ خیز مضحکہ خیز کردی نی میں آپے مضحکہ خیز ہوئی
دھیدو مضحکہ خیز سدو مینوں لئیق نہ آکھو کوئی) :laughing:
شعر کا وزن خراب ہونے پر معذرت ضرور کرتا لیکن وزن کی خرابی آپ کی سمجھ میں کون سا آ ہی جانی ہے ;)
 
Top