تعارف امن ایمان

عائشہ عزیز

لائبریرین
:) عائشہ ڈئیر گوگل پر جہاں جہاں امن ایمان Aaman Eman لکھا دیکھیں تو سمجھ جائیں یہ آپ کی لائق فائق امن آپی ہی ہیں۔۔۔ ۔جو امن و امان کی جگہ امن ایمان بڑے دھڑلے سے لکھتی ہیں :happy: انشاءاللہ میں اب کہیں نہیں جاؤں گی۔۔۔ دوست بھائی کو بھی میرا سلام کہیے گا۔۔۔ ؟؟؟ وہ اب بھی بلاگز پر مصروف رہتے ہوں گے۔۔۔ ؟
جی آپی! :)
جی بھیا کو سلام کہہ دیا۔ وہ اب بھی بلاگ لکھتے ہیں۔
 

امن ایمان

محفلین
چلو یہ تو اچھا ہو گیا کہ تمہاری مصروفیت منظر عام پر آ گئی ہے ، اب کسی کو شک نہ رہے گا ۔:)

مجھے بھی تمہیں انٹرویو دینا آج تک یاد ہے اور تمہاری ہی ہمت تھی جو اتنا لمبا انٹرویو لے لیا ویسے مجھے بھی بڑا مزہ آیا تھا۔

پائتھون والی بات کا جواب ہی نہیں دیا۔

محب ابھی پائتھون تک جان بوجھ کے نہیں جارہی نااا۔۔۔اگر وہ مجھے پسند آگیا یا آگئی تو میں نے پھر وہاں ہی اٹک جانا ہے۔۔۔ابھی تو بہت سارے انٹرویوز پڑھنے والے رہتے ہیں۔
 

امن ایمان

محفلین
محفل پر خوش آمدید امن ایمان آپی۔ امید ہے محفل پر آپ کا وقت اچھا گذرے گا۔ کسی بھی دقت کی صورت میں @ کے بعد قیصرانی لکھ کر بلا لیجئے گا

اب ذرا یہ بتائیے کہ پچھلے خوش آمدید کے ساتھ آپ نے ایسا سلوک کیوں کیا :(

ہااااااااااااائیں منصور بھائی میں نے کیا کیا۔۔۔؟؟؟ کب کیا۔۔۔۔؟؟ اور کیوں کیا۔۔؟؟؟:atwitsend:
 
محب ابھی پائتھون تک جان بوجھ کے نہیں جارہی نااا۔۔۔ اگر وہ مجھے پسند آگیا یا آگئی تو میں نے پھر وہاں ہی اٹک جانا ہے۔۔۔ ابھی تو بہت سارے انٹرویوز پڑھنے والے رہتے ہیں۔
چلو جواب حوصلہ افزا ہے میں متفقین میں نام لکھ لیتا ہوں۔:)
 

ظفری

لائبریرین
شکریہ ظفری۔۔۔ ۔۔۔ اب ماوراء حجاب اور بوچھی باجو کی کمی ہے۔۔۔ انہیں ڈھونڈتے ہیں۔۔۔ اور یہاں لے کر اتے ہیں۔
ضرور ضرور ۔۔۔۔ کیوں نہیں ۔ بہت ہی اچھے اور پرانے وقتوں کے ساتھی ہیں ۔ اگر وہ آجائیں گے تو بہت خوشی ہوگی ۔ اللہ دونوں کو بہت خوش رکھے ۔ آمین
 

شمشاد

لائبریرین
بہہہہہہہہہہہت شکریہ شمشاد چاء۔۔۔ میں بھی کتنی بھلکڑ ہوں نا۔۔۔ آنی کا حال چال نہیں پوچھا۔۔۔ وہ کیسی ہیں۔۔؟؟آپ ابھی تک سعودیہ میں ہی ہوتے ہیں۔۔؟؟؟
تمہاری آنی بالکل فٹ فاٹ ہے اور ہم ابھی تک سعودیہ میں ہی ہیں۔
 
وعلیکم السلام امن ایمان بہنا !

کچھ لوگ ایسے خوش نصیب ہوتے ہیں جن کی غیر موجودگی میں انکی کمی بہت محسوس کی جاتی اور قسمت سے امن ایمان ایسی ہی خوش نصیب ہستی کا نام ہے ماشاءاللہ

شاید نہیں بلکہ یقیناً تم مجھے نہیں جانتی ہوگی ، کیونکہ میں یہاں تمہاری غیر موجودگی میں آئی، لیکن یقین کرو کہ میں نے یہاں تمہارا تذکرو سنا ہے تو تم پر رشک کرتی ہوں ( حسد نہیں ) کہ تم میں کوئی نہ کوئی تو خوبی ایسی ہے جو اب تک تم کو محفلین اچھے انداز میں یاد کرتے ہیں ۔
میں نے تمہارے دھاگے تو کم ہی پڑھے ہیں لیکن اتنا پتہ ہے کہ تم تعبیر کی طرح محفل کی اینکر پرسن تھیں اور بہت فعال رکن تھیں ماشاءاللہ
انٹرویو لینے میں مہارت رکھتی تھیں ، تو اب تم محفل میں واپس آگئی ہو تو امید ہے کہ پہلے سے بھی اچھے انداز میں اس کام کو آگے بڑھاؤ گی انشاءاللہ
ہم سب تم کو محفل میں واپس آنے پر پرجوش انداز میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔

امن ایمان کو اردو محفل میں واپسی بہت بہت مبارک ہو :applause:
آپ نے بالکل درست کہا
کچھ لوگوں کی غیر موجودگی بہت محسوس ہوتی ہے
 
Top