امریکی ڈرونز حملوں میں 98 فیصد معصوم ہلاک ہوئے: جنگ اخبار

مہوش علی

لائبریرین
up20.gif

تبصرہ:

اگر میڈیا میں موجود لوگوں کو امریکہ کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا بھی ہے تو بھی اس پروپیگنڈہ کے لیے عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔

کم از فیگرز اتنی تو پیش کرتے کہ ہضم ہو جاتیں۔
مگر نہیں، ادھر بھی اپنی جہالت کا اظہار کرنا ہے۔

اور ان کی بے وقوفی کی انتہا نہیں کہ جنگ گروپ کے ہی انگریزی ایڈیشن "جیو ٹی وی" پر بھی یہی خبر نشر کی گئی مگر اس میں 98 فیصد کی بجائے 94 فیصد معصوموں کا قتل بتایا گیا [یعنی دو فیصد کامیابی کی بجائے 6 فیصد کامیابی بتائی گئی]

حالاتکہ اخبارات میں مسلسل ڈرونز حملوں میں مرنے والوں کی تفصیلات شائع ہوتی رہی ہیں اور یقینا صرف 2 فیصد کا دعوی کر کے 98 فیصد معصوموں کے قتل کا دعوی کرنا انٹرنیشنل لیول پر ہمارے لیے مذاق کا باعث ہی بنے گا۔

مجھے لگتا ہے کہ جیو ٹی وی پر بیٹھے ہوئے ان لوگوں نے صرف القاعدہ کے اراکین کی موت کو امریکہ کی کامیابی قرار دیا ہے، اور ان حملوں میں جتنے عرب، ازبک و دیگر غیر ملکی دہشتگرد اور بذات خود طالبان کے جتنے دہشتگرد مارے گئے ہیں، انہیں جنگ والوں نے ان 98 فیصد معصوموں والی لسٹ میں ہی شامل کر لیا ہے۔


ڈرونز حملوں کے بارے میں میں پہلے بھی لکھ چکی ہوں:

از مہوش علی:
ان قوموں کو باہر سے نہیں توڑآ جا سکتا جو کہ اندر سے مضبوط ہیں۔ آپ کو امریکی ڈرونے کے حملے روکنے ہیں تو صڑف ایک کام کر لیں اور وہ یہ کہ سب سے پہلے اپنے ملک میں‌اپنے قانون کی عملداری نافذ کیجئے اور اندر سے مضبوط ہوں۔ اس کے بعد کوئی ہم پر باہر سے آ کر ڈرونے حملے نہیں کر سکتا۔
مگر جب تک دہشتگردی کے یہ اڈے پاکستان کی سرزمین پر موجود ہیں‌ اور ہماری اپنی ہی عملداری اپنی ہی سرزمین پر نہیں، اُس وقت تک ہم کمزور قوم ہیں اور باہر والےہم پر حملے کرتے رہیں گے۔

قوم اس حالت انکار سے باہر آئے۔ ہمارا اولین اور بنیادی مسئلہ ہماری اپنی صفوں میں دہشتگردوں کی موجودگی اور ریاست کی عملداری کا نہ ہونا ہے۔ جبکہ امریکی ڈرونز ثانوی مسئلہ ہے۔مگر ادھر شور اور ہاہا کار صرف امریکی ڈرونے کے ثانوی مسئلے پر مچی ہوتی ہے مگر اولین اور بنیادی مسئلے کہ جس کی وجہ سے ہزاروں معصوم خود کش حملوں میں جان گنوا چکے ہیں اس کے خلاف کوئی ریلی نہیں‌ نکلتی بلکہ منور حسن صاحب تو ان کی سائیڈ لیتے ہیں


از مہوش علی:
کیا ڈرونز حملے ختم ہونے کے بعد امن ہو جائے گا؟

پاکستانی عوام عجیب دلدل میں پھنس گئی ہے۔

ایک طرف درندہ ہے تو ایک طرف شکاری ہے اور بیچ میں کھڑی پاکستانی عوام بے چاری ہے۔

مذہبی جنونیوں کے حمایتی کہتے ہیں کہ ڈرونز حملے تمام فساد کی جڑ ہیں اور یہ رک جائیں تو پاکستان میں امان ہو جائے۔

اور امریکہ کہتا ہے کہ جب تک یہ غیر ملکی دہشتگرد پاکستانی زمین پر ٹھکانے بناتے ہوئے کاروائیاں کرتے رہیں گے اُس وقت تک ڈرونز حملے جاری رہیں گے۔
اور بے چارہ پاکستان سفارتی سطح یا اقوام متحدہ میں اس کے خلاف قرار داد تک پیش نہیں کر سکتا کیونکہ ان ڈرونز حملوں میں مارے جانے والے مظلوم عورتوں اور بچوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں خود غیر ملکی اور ملکی طالبانی دہشتگرد ہیں۔

تو صورتحال یہ ہوئی کہ جبتک یہ غیر ملکی اور ملکی دہشتگرد اپنی کاروائیاں کرنے کے لیے پاک سر زمین کو استعمال کر رہے ہیں، اُسوقت تک ناممکن ہے کہ یہ ڈرونز حملے رکیں، اور امریکہ کے پاس بہت اچھا جواز ہے کہ وہ دنیا کو ہر حملے میں مرنے والے دہشتگرد دکھاتا رہے۔

حقیقت حال یہ ہے کہ:

۱۔ پوری قوم کا اس بات پر متحد ہے کہ امریکی ڈرونز حملے رکنے چاہیے ہیں اور یہ پاکستان کے مفاد میں نہیں کہ کوئی غیر ملک آ کر پاکستانی زمین پر کسی قسم کی کاروائی کرے۔


2۔ مگر افسوس کہ جو ہمارا بنیادی اور اولین مسئلہ ہے کہ دہشتگردوں نے پاک سرزمین پر اپنے اڈے بنائے ہوئے ہیں، اور یہاں سے برین واش کر کے خود کش حملہ آور پیدا کر رہے ہیں، تو ان دہشتگردوں کے خلاف قوم متحد نہیں ہے۔

رائیٹ ونگ کے حامی ابھی تک اس بنیادی اور اولین فتنے کو پاکستان کی جنگ ماننے کے لیے تیار نہیں۔ وہ بس چاہتے ہیں کہ اس فتنے کا انکار کرتے ہوئے پاکستان جا کر پانچ دس ایٹم بم امریکہ پر گرا دے اور بقیہ افغانستان کی شمالی اتحاد اور بقیہ انڈیا پر گرا دے تو سب کچھ خود بخود ٹھیک ہو جائے گا اور پاکستان دہشتگردی سے مکمل طور پر آزاد ہو جائے گا اور طالبان بغیر اپنی شریعت نافذ کیے ہوئے اپنے تمام تر اسلحہ کو پاک فوج کے سامنے تحفتا پیش کر دیں گے۔
 

زین

لائبریرین
جیسے بھی جو بھی ہو لیکن امریکہ کو کوئی حق نہیں پاکستان کی حدود میں‌کارروائی کا
 

arifkarim

معطل
پہلی بات تو یہ ہے کہ القائدہ کے جو 2 فیصد ارکان مارنے کا دعویٰ ہے وہ بھی جھوٹا ہے، کیونکہ "القائدہ" ایک خیالی خود ساختہ من گھڑت داستان ہے، جیسے ہم بچوں کو رات سلاتے وقت سناتے ہیں۔ تاکہ میٹھے میٹھے خواب آئیں، بالکل ویسے ہی القائدہ امریکی انٹیلی جنس نے بنائی تاکہ امریکی عوام کو "خوف" دلا کر اپنے اہداف حاصل کئے جائیں!!!
یقین نہیں آیا؟ کوئی بات نہیں یہ دیکھ لیں:

لنک: http://www.alqaedadoesntexist.com/
 
Top