امریکی میجر لیگ کرکٹ

نبیل

تکنیکی معاون
دنیا میں کرکٹ کی کئی مقبول لیگز موجود ہیں۔ اب امریکہ میں بھی میجر لیگ کرکٹ کا آغاز ہوا ہے۔ اور اس میں کئی صف اول کے کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ کرکٹ کے شائقین کے لیے یہ اچھی خبر ہے اور ان کی خواہش ضرور ہوگی کہ کرکٹ کو فروغ ملے اور امریکہ جیسی بڑی مارکیٹ میں بھی اس کو اپنا مقام ملے۔ ماضی میں پہلے بھی امریکہ میں کرکٹ کو متعارف کروانے کی کوشش ہو چکی ہے لیکن ابھی تک اس میں خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوئی ہے۔ اس مرتبہ بظاہر صورتحال حوصلہ افزا معلوم ہو رہی ہے۔ میجر لیگ کرکٹ کے میچ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد نظر آتی ہے، اگرچہ یوٹیوب پر ان میچز کی ہائی لائٹس کے زیادہ ویوز نظر نہیں آ رہے۔ایک دلچسپ بات یہ معلوم ہوئی کہ اس مرتبہ ٹیکنالوجی کمپنیز میجر لیگ کرکٹ کی سپانسر شپ میں خاص دلچسپی لے رہی ہیں۔ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ ان کمپنیز کے سی ای او انڈین ہیں۔ یہ اب وقت کے ساتھ ہی معلوم ہو سکے گا اصل میں میجر لیگ کرکٹ کو کس حد تک کامیابی حاصل ہوئی۔

روابط:



 

محمد وارث

لائبریرین
ٹی ٹونٹی کے بعد سے کرکٹ بہت حد تک بدل گئی ہے اور آئی سی سی بھی اس پر بھر پور توجہ دے رہا ہے۔ اس وقت قریب ساری دنیا میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلی جا رہی ہے اور آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبرز کی تعداد بھی سو کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اب امریکہ میں بھی ٹی ٹونٹی لیگ شروع ہو رہی ہے تو یہ ایک اچھا شگون ہے۔ اور جیسا کہ کہا جاتا تھا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ کی کیا ضرورت رہ گئی ہے تو ایم سی سی نے بھی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو انہتائی محدود کرنےکے لیے مشورہ دے دیا ہے اور امکان ہے کہ دو ملکوں کے درمیان ہونے والی ون ڈے کرکٹ سیریز بالکل ہی ختم ہو جائیں گی۔
 
Top