امریکی مقبولیت

پاکستانی

محفلین
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ’پیو ریسرچ گروپ‘ کی جانب سے کئےگئے ایک کے سروے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اسی ایک سال کے دوران پاکستانیوں میں امریکہ کے لیئے پسندیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ سروے کیسے کیا گیا اور اس کے لئے کیا پیمانہ اختیار گیا اس کا تو علم نہیں مگر رپورٹ کے مطابق امریکہ کے لئے پاکستان کے خیر سگالی جذبات 23 فیصد سے بڑھ کر 27 فیصد ہوگئے ہیں تاہم صدر بش پر اعتماد کی صورتحال پہلے جیسی یعنی 10 فیصد ہی ہے۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ان مسلم ممالک میں سے ایک ہے جو ایران کے جوہری پروگرام کے زیادہ خلاف نہیں ہیں اور عوام میں ایران کے لیئے حمایت 52 فیصد ہے۔
 
زیک

مسافر
سروے کا ربط

پیو بہت سالوں سے یہ سروے کر رہا ہے اس لئے قابلِ اعتماد ہے۔

پاکستان میں ان کا سروے زیادہ‌تر شہری علاقوں میں ہی ہوتا ہے۔
 
اظہرالحق

محفلین
زکریا نے کہا:
سروے کا ربط

پیو بہت سالوں سے یہ سروے کر رہا ہے اس لئے قابلِ اعتماد ہے۔

پاکستان میں ان کا سروے زیادہ‌تر شہری علاقوں میں ہی ہوتا ہے۔

جی ہاں ۔ ۔ ۔ شہری علاقوں میں ہی لوگ ۔ ۔ ۔ امریکا کو جانتے ہیں ، دہی علاقوں میں صرف “ولایت“ ہی مشہور ہے ، ویسے بھی زیادہ تر “دھشت گرد“ نہ جانے کیوں دہی علاقوں میں ہی پائے جا رہے ہیں ۔ ۔ شاید “جہالت“ کہ وجہ سے ۔ ۔۔
 
الف نظامی

لائبریرین
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ’پیو ریسرچ گروپ‘ کی جانب سے کئےگئے ایک کے سروے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اسی ایک سال کے دوران پاکستانیوں میں امریکہ کے لیئے پسندیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
کس وجہ سے؟
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ان مسلم ممالک میں سے ایک ہے جو ایران کے جوہری پروگرام کے زیادہ خلاف نہیں ہیں اور عوام میں ایران کے لیئے حمایت 52 فیصد ہے۔
ایران کے لیے90 فیصد حمایت ہے
میرے خیال میں یہ سروے امریکہ کا امیج بہتر کرنے کا پراپگنڈا ہے۔
 
زیک

مسافر
پاکستانی نے کہا:
یہ سروے کیسے کیا گیا اور اس کے لئے کیا پیمانہ اختیار گیا اس کا تو علم نہیں مگر رپورٹ کے مطابق امریکہ کے لئے پاکستان کے خیر سگالی جذبات 23 فیصد سے بڑھ کر 27 فیصد ہوگئے ہیں

سروے کی methodology

پاکستان سے متعلق:

[align=left:2215dae43d][eng:2215dae43d]Sample design: Probability
Mode: Face-to-face adults 18 plus
Languages: Urdu
Fieldwork dates: April 7-28, 2006
Sample size: 1277
Margin of Error: 3%
Representative: Disproportionately urban [/eng:2215dae43d][/align:2215dae43d]

سروے کے سوالات

جونکہ سروے کا 95 فیصد confidence interval پاکستان میں 3 فیصد تھا اس لئے پچھلے سال پاکستان میں امریکہ کے حق میں رائے 20 سے 26 فیصد تھی جو اس سال 24 سے 30 فیصد کے درمیان ہو سکتی ہے۔ اگرچہ یہاں کچھ فرق نظر آ رہا ہے مگر اس میں سے زیادہ sampling error کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔

اس ایک ایرر کے علاوہ سروے میں اور بھی کئی ایرر ہو سکتے ہیں مگر ان کا اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر sampling bias اور response bias۔
 
زیک

مسافر
اظہرالحق نے کہا:
زکریا نے کہا:
سروے کا ربط

پیو بہت سالوں سے یہ سروے کر رہا ہے اس لئے قابلِ اعتماد ہے۔

پاکستان میں ان کا سروے زیادہ‌تر شہری علاقوں میں ہی ہوتا ہے۔

جی ہاں ۔ ۔ ۔ شہری علاقوں میں ہی لوگ ۔ ۔ ۔ امریکا کو جانتے ہیں ، دہی علاقوں میں صرف “ولایت“ ہی مشہور ہے ، ویسے بھی زیادہ تر “دھشت گرد“ نہ جانے کیوں دہی علاقوں میں ہی پائے جا رہے ہیں ۔ ۔ شاید “جہالت“ کہ وجہ سے ۔ ۔۔

اظہر معلوم نہیں آپ بات کو کہاں سے کہاں لے گئے۔ میرا مقصد صرف یہ بتانا تھا کہ پیو کا سروے شہری علاقوں میں کیا گیا اس لئے اس سے صرف شہری علاقوں کے لوگوں کا رجحان پتہ چل سکتا ہے پورے پاکستان کا نہیں۔ پاکستان کی شہری آبادی کل کا صرف ایک تہائی کے قریب ہے۔

میں شماریات اور opinion polls میں کافی دلچسپی رکھتا ہوں اور پیو گلوبل کے سروے کو بہت سالوں سے پڑھ رہا ہوں۔ میں نے پوسٹ صرف اس لئے کی تھی کہ لوگ صرف سروے کی سرسری خبریں پڑھنے کی بجائے پورا پول پڑھیں اور اصل سوال اور دوسری تفصیلات بھی جانیں۔
 
زیک

مسافر
راج۔۔ہ ف۔۔۔۔ار ح۔۔۔ری۔ت نے کہا:
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ان مسلم ممالک میں سے ایک ہے جو ایران کے جوہری پروگرام کے زیادہ خلاف نہیں ہیں اور عوام میں ایران کے لیئے حمایت 52 فیصد ہے۔
ایران کے لیے90 فیصد حمایت ہے

اگر آپ سروے کے سوال و جواب پڑھیں تو پتہ چلتا ہے کہ 52 فیصد ایران کے ایٹمی پروگرام کے حامی ہیں اور 15 فیصد مخالف۔

میرے خیال میں یہ سروے امریکہ کا امیج بہتر کرنے کا پراپگنڈا ہے۔

اگر ایسا ہوتا تو سروے کے نتائج اتنے امریکہ مخالف ہوتے؟
 
میرے خیال میں سروے کے سوالات صرف حکمران طبقے سے پوچھے گئے ہیں اس لیے یہ تھوڑی بہت عزت رہ گئی ہے۔ ورنہ عام پاکستانی تو امریکہ کانام ہی سننے سے نالاں ہے آپ مقبولیت کی بات کرتے ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
اصل صورتحال اس بھی زیادہ امریکہ مخالف ہے۔
ایران کو پورا پاکستان سپورٹ کرتا ہے اور کرنا بھی چاہیے۔
 
زیک

مسافر
وہاب اعجاز خان نے کہا:
میرے خیال میں سروے کے سوالات صرف حکمران طبقے سے پوچھے گئے ہیں اس لیے یہ تھوڑی بہت عزت رہ گئی ہے۔ ورنہ عام پاکستانی تو امریکہ کانام ہی سننے سے نالاں ہے آپ مقبولیت کی بات کرتے ہیں۔

دو الفاظ: Random survey
 
اظہرالحق

محفلین
راجہ بھائی میں زکریا سے متفق ہوں ، ہماری 100٪ عوام امریکہ کے ساتھ ہے ، جو لوگ پاکستان میں اور جو لوگ پاکستان سے باہر ہیں ، آج ہمیں‌امریکی ویزہ ملے ہم اپنا سب کچھ لٹا کر اس “شاندار“ مستقبل کی طرف دوڑے چلے جائیں گے ، ویسے بھی ہم اپنے “نظریے“ سے جتنے دور ہوتے جائیں گے امریکہ صاحب بہادر اور کمپنی بہادر سے اتنے ہی قریب ہوتے جائیں گے ۔ ۔۔ زکریا نہ پہلے ہی وضاحت کر دی تھی کہ یہ سروے شہری علاقوں میں ہوا ہے اور شہری علاقوں والے ہی امریکہ کی “طاقت“ اور “دولت“ سے واقف ہیں ۔ ۔ ۔ تو ظاہر ہے ارتکاز تو اسی طرف ہو گا نا ۔ ۔ سو سروے میں تو چند فیصد کی بات کی ہے ، ورنہ ہم تو 1000٪ امریکہ کے حق میں ہیں ۔ ۔ ۔
 
پتہ نہیں کن شہری علاقوں میں یہ سروے ہوا ہے، میرے خیال میں تو یہ سروے واشنگٹن میں ہوا ہے اور غلطی سے پاکستانی شہر کا نام آگیا ہے۔
باقی ہمیں امریکہ کے بارے میں معذرت خوانہ رویہ ترک کرنا ہوگا ۔ ہمیں 50 سال اس کا ساتھ دے کر ککھ نہیں ملا۔ غیر جانبدار خارجہ پالیسی اپنائی ہوتی تو آج یہ حال نہ ہوتا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
پیارے بھائیو، آپس میں لڑ‌‌ کر‌ کیا‌ کریں گے۔ بات سروے کے نتائج پر ہونی چاہیے، نہ کہ خود سروے پر۔ اگر سروے پر شک ہے تو اس دھاگے پر پوسٹ نہ کریں۔ تاکہ بد مزگی پیدا نہ ہو۔
بےبی ہاتھی
 
زیک

مسافر
مجھے اس بحث میں کوئی کام کی بات نظر نہیں آ رہی۔ آپ لوگ ایسے بات کر رہے ہیں جیسے سروے نے امریکہ کی شدید مقبولیت ظاہر کی ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے اور مقبولیت پچھلے سرویز سے قریب ہی ہے۔ اپنی رائے کے حق میں آپ نے کوئی دلیل یا سروے بھی پیش نہیں کیا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی زکریا بھائی، ورنہ تو اس طرح تو بحث برائے بحث چلے گی، کام کی بات نہیں ہو سکے گی۔
بےبی ہاتھی
 
Top