امریکی صدارتی انتخابات 2016

زیک

مسافر
گویا آپ کے خیال میں نارتھ کیرولائنا میں ڈیموکریٹس کی جیت کا امکان نہیں۔
امکان ہے مگر ٹاس آپ کے قریب۔ اسے میں نے اس لئے ریپبلکن کالم میں ڈالا ہے کہ ارلی ووٹنگ میں وہاں کے حکام نے پوری کوشش کی کہ افریقی امریکی علاقوں میں کم پولنگ سٹیشن کھولے جائیں جس کے نتیجے میں وہاں اب تک کی ووٹنگ میں افریقی امریکیوں کی ووٹنگ کی شرح کچھ کم رہی ہے۔ ٹاس آپ سٹیٹ میں رپبلکنز کے لئے اتنا جیتنے کے لئے کافی ہے میری رائے میں
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
الیکشن ڈائری: رہنا امریکہ میں مگر پھر بھی دل ہے پاکستانی! - BBC Urdu
سمجھ نہیں ارہا کہ پاکستانی نژاد امریکی کیوں کلنٹن کے حامی ہیں
آرٹیکل سے ایک اقتباس:
امریکی صدارتی انتحابات میں یہ بھی ٹکراؤ جاری ہے اور بظاہر ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ بیشتر انڈین ڈونلڈ ٹرمپ کو اور پاکستانی ہلیری کلنٹن کو ووٹ دینے والے ہیں۔
یہ بالکل غلط ہے۔ پاکستانی اور انڈین دونوں بھاری تعداد میں کلنٹن کو ووٹ کر رہے ہیں۔
 
عثمان

محفلین
آرٹیکل سے ایک اقتباس:

یہ بالکل غلط ہے۔ پاکستانی اور انڈین دونوں بھاری تعداد میں کلنٹن کو ووٹ کر رہے ہیں۔
بی بی سی کے اس آرٹیکل میں پاکستانی نژاد امریکیوں کو حقیقت سے کچھ زیادہ ہی قدامت پسند ظاہر کیا گیا ہے۔ شائد cherry picking کا نمونہ ہے۔
 
بی بی سی کے اس آرٹیکل میں پاکستانی نژاد امریکیوں کو حقیقت سے کچھ زیادہ ہی قدامت پسند ظاہر کیا گیا ہے۔ شائد cherry picking کا نمونہ ہے۔
خود آپ ہی کے بقول پاکستانی سیکولر نہیں ہوسکتے تو ظاہر ہے قدامت پسند ہی ہونگے
 
عثمان

محفلین
خود آپ ہی کے بقول پاکستانی سیکولر نہیں ہوسکتے تو ظاہر ہے قدامت پسند ہی ہونگے
پہلی بات تو یہ کہ ایک سیکولر قدامت پسند بھی ہوسکتا ہے اور ایک قدامت پسند سیکولر بھی۔ یہ دونوں باتیں آپس میں mutually exclusive نہیں۔
دوسرا یہ کہ میں نے اس خیال کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان میں اس کے شدید مذہبی ماحول کی وجہ سے سیکولر مکتبہ فکر عام نہیں پایا جاتا۔ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ پاکستانی نژاد امریکی سیکولر نہیں۔
 
اللہ کرے سب مسلم درست عقیدہ بن جاویں اور سب غیر مسلم اسلام لے اویں۔ سب جنت میں جاویں۔ ہمیں اور کیا چاہیے
دوسرے کونسی پارٹی اسلام کے قریب ترین ہے
گے میرج بہرحال غیر اسلامی ہے۔ کونسی پارٹی گے میرج کے خلاف ہے یا آوے کا اوہ ہی بگڑا ہوا ہے
 
پہلی بات تو یہ کہ ایک سیکولر قدامت پسند بھی ہوسکتا ہے اور ایک قدامت پسند سیکولر بھی۔ یہ دونوں باتیں آپس میں mutually exclusive نہیں۔
دوسرا یہ کہ میں نے اس خیال کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان میں اس کے شدید مذہبی ماحول کی وجہ سے سیکولر مکتبہ فکر عام نہیں پایا جاتا۔ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ پاکستانی نژاد امریکی سیکولر نہیں۔

ایک مرتبہ آپ بتاہی دیں کہ سیکولر کی تعریف کیا ہے؟
 
عثمان

محفلین
ایک مرتبہ آپ بتاہی دیں کہ سیکولر کی تعریف کیا ہے؟
آسان الفاظ میں سیکولرازم مذہب کو سیاسی اور ریاستی معاملات سے الگ رکھنے کا نام ہے۔ سیکولرازم مذہب سے بیزاری ہرگز نہیں ہے۔ آپ مذہبی عقائد سے intuition اور motivation اخذ کرسکتے ہیں۔ تاہم ملک کے ریاستی ، سیاسی ، معاشی حتی کے سماجی معاملات قابل بحث objective rationalism سے approach کرنے چاہیں۔
چونکہ یہ گفتگو اس دھاگے کا موضوع نہیں ہے اس لیے اس وقت اس پر اتنا ہی کافی ہے۔
 
Objective rationalism
یہ بھی خوب کہی
مگر یہاں تقاضہ اس بات کا ہے کہ اس بارے بات نہ کی جاوے۔ میں نہیں سمجھتا کہ آپ کی رائے درست ہے
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
پرائیویٹ سرور سے متعلقہ سکینڈل یقیناً ہلری کلنٹن کی lack of judgment اور لاپرواہی کا مظہر ہے۔
تاہم دوسری طرف ایف بی آئی کی طرف سے حالیہ تنازعہ بھی انتہائی قابل مذمت اور قابل مواخذہ ہے۔
 
زیک

مسافر
الیکشن میں 3 دن باقی ہیں اور 4 کروڑ سے زائد لوگ ووٹ ڈال چکے ہیں۔​
کل الیکشن ہے۔
  • ہفنگٹن پولسٹر کے مطابق کلنٹن کو اب 5.2 فیصد کی لیڈ ہے۔
  • 538 کے مطابق کلنٹن کو 2.9 فیصد کی لیڈ ہے اور اس کے جیتنے کے امکان 65.3 فیصد ہیں
  • نیو یارک ٹائمز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کے امکان 84 فیصد ہیں
  • پریڈکٹ وائز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کا امکان 89 فیصد ہے۔
 
اگر ابھی تک امریکی عوام میری رائے کے منتظر ہیں تو وضاحت کرتا چلوں کہ میں ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن دونوں کے خلاف ہوں اور انتخابات کا بائیکاٹ کرتا ہوں.
ہم ایسے ہی زرداری اور نواز شریف پر افسوس کرتے ہیں. تہاڈا وی کوئی حال نئیں. :D
 
عمر سیف

محفلین
اے اللہ امریکہ کو بھی نواز شریف جیسا شریف وزیراعظم اور زرداری جیسا نیک صدر عطا فرما۔ سب بولو آمین

آاااامین
 
زیک

مسافر
اے اللہ امریکہ کو بھی نواز شریف جیسا شریف وزیراعظم اور زرداری جیسا نیک صدر عطا فرما۔ سب بولو آمین

آاااامین
باقی جو بھی ہو دعا ہے کہ امریکہ کو ایوب، یحیی، ضیاء، مشرف اور راحیل شریف جیسے جرنیلوں سے محفوظ رکھ۔
 
ہمارے آفس بوائے کو کہیں سے خبر ملی کہ امریکہ میں ووٹ ہونے والے ہیں۔ میرے پاس کسی کام سے آیا تو انتہائی سرگوشیانہ انداز میں مکمل یقین اور اطمینان سے بولا ' سر جی نواچشریف جِت جانڑا اے امران نوں کسی ووٹ نہیں جے پانڑا' ۔ میں نے اس کے چہرے کی طرف غور سے دیکھا کہ شاید مزاح میں ایسا کہہ رہا ہو لیکن معصومانہ سا بھولپن ہی نظر آیا۔ جب اسے وضاحت کی کہ امریکہ کے ووٹوں سے نواز شریف یا عمران کا کوئی تعلق نہیں تو اسے یقین ہی نہیں آیا۔
 
Top