امریکی صدارتی انتخابات 2016

زیک

مسافر
الیکشن میں 2 ہفتے باقی ہیں اور ستر لاکھ سے زائد لوگ ووٹ ڈال چکے ہیں۔​
  • ہفنگٹن پولسٹر کے مطابق کلنٹن کو اب 7.6 فیصد کی لیڈ ہے۔
  • 538 کے مطابق کلنٹن کو 6.2 فیصد کی لیڈ ہے اور اس کے جیتنے کے امکان 85.9 فیصد ہیں
  • نیو یارک ٹائمز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کے امکان 93 فیصد ہیں
  • پریڈکٹ وائز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کا امکان 90 فیصد ہے۔
کلنٹن کی لیڈ برقرار ہے۔​
الیکشن میں ایک ہفتہ باقی ہیں اور اڑھائی کروڑ لوگ ووٹ ڈال چکے ہیں۔​
  • ہفنگٹن پولسٹر کے مطابق کلنٹن کو اب 6.2 فیصد کی لیڈ ہے۔
  • 538 کے مطابق کلنٹن کو 4.7 فیصد کی لیڈ ہے اور اس کے جیتنے کے امکان 75.6 فیصد ہیں
  • نیو یارک ٹائمز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کے امکان 88 فیصد ہیں
  • پریڈکٹ وائز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کا امکان 86 فیصد ہے۔
کلنٹن کی لیڈ کچھ کم ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ گیری جانسن کی سپورٹ میں کمی اور undecided voters کا ٹرمپ کو سپورٹ کرنا ہے۔ کلنٹن کا ووٹ شیئر اتنا ہی ہے جتنا پچھلے ہفتے تھا۔​
 
زیک

مسافر
کلنٹن کی ای میلز کی نئی تحیقق کے نتیجے میں فلوریڈا اور نےواڈاکا پول ٹرمپ کے حق میں جاتا دکھائی دے رہا ہے ۔ اس طرح تو دونوں کے ووٹوں کا تناسب واجبی سے رہ جاتا ہے ۔
زیک

ابھی جمعے کے بعد کے پولز ریلیز نہیں ہوئے اس لئے کہنا مشکل ہے کہ ای میل سکینڈل کا کتنا اثر ہو گا۔
Poll: Clinton maintains national lead over Trump despite FBI letter

Election Update: Comey Or Not, Trump Continues To Narrow Gap With Clinton
 
عثمان

محفلین
کلنٹن کی لیڈ کچھ کم ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ گیری جانسن کی سپورٹ میں کمی اور undecided voters کا ٹرمپ کو سپورٹ کرنا ہے۔ کلنٹن کا ووٹ شیئر اتنا ہی ہے جتنا پچھلے ہفتے تھا۔​
کیا کوئی سروے موجود ہے جو یہ بتا سکے کہ فی الوقت undecided voters کتنے ہیں ؟
 
زیک

مسافر
اگر ایک poll کو دیکھیں تو اس میں کافی noise ہوتی ہے۔ نتائج کافی بدلتے رہتے ہیں۔ یہ نارمل بات ہے اور sampling error کی وجہ سے ہے۔ اسی لئے تمام پولز کی averageکو دیکھا جاتا ہے۔ اوسط کے اعتبار سے کلنٹن کو ابھی بھی لیڈ حاصل ہے۔
 
زیک

مسافر
الیکشن میں ایک ہفتہ باقی ہیں اور اڑھائی کروڑ لوگ ووٹ ڈال چکے ہیں۔​
  • ہفنگٹن پولسٹر کے مطابق کلنٹن کو اب 6.2 فیصد کی لیڈ ہے۔
  • 538 کے مطابق کلنٹن کو 4.7 فیصد کی لیڈ ہے اور اس کے جیتنے کے امکان 75.6 فیصد ہیں
  • نیو یارک ٹائمز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کے امکان 88 فیصد ہیں
  • پریڈکٹ وائز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کا امکان 86 فیصد ہے۔
کلنٹن کی لیڈ کچھ کم ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ گیری جانسن کی سپورٹ میں کمی اور undecided voters کا ٹرمپ کو سپورٹ کرنا ہے۔ کلنٹن کا ووٹ شیئر اتنا ہی ہے جتنا پچھلے ہفتے تھا۔​
الیکشن میں 5 دن باقی ہیں اور 32 ملین سے زائد لوگ ووٹ ڈال چکے ہیں۔​
 
زیک

مسافر
الیکشن میں 5 دن باقی ہیں اور 32 ملین سے زائد لوگ ووٹ ڈال چکے ہیں۔​
الیکشن میں 3 دن باقی ہیں اور 4 کروڑ سے زائد لوگ ووٹ ڈال چکے ہیں۔​
 
عثمان

محفلین
آپ کیا محسوس کرتے ہیں زیک
پولز درست ہیں یا معاملہ toss up کی طرف بڑھ رہا ہے؟
کیا جارجیا میں کسی سرپرائز کا امکان ہے ؟ :)
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
اور فلوریڈا میں بھی
فلوریڈا پچھلے کئی الیکشنز سے swing state رہی ہے۔ اس لیے وہاں معاملہ کسی بھی طرف جانا ایسا غیر متوقع نہیں۔
جبکہ جارجیا جہاں زیک مقیم ہیں ماضی قریب میں رپبلکن کے حق میں ووٹ دیتی آئی ہے۔ تاہم اس بار وہاں ڈیموکریٹس کے حق میں کچھ مثبت پولنگ نمودار ہوئی ہے۔ اس لیے سرپرائز کا کہا۔ :)
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
آپ کیا محسوس کرتے ہیں زیک
پولز درست ہیں یا معاملہ toss up کی طرف بڑھ رہا ہے؟
کیا جارجیا میں کسی سرپرائز کا امکان ہے ؟ :)
مجموعی طور پر پولز درست ہی معلوم ہوتے ہیں۔ کلنٹن مسلسل لیڈ میں رہی ہے اگرچہ لیڈ کم یا زیادہ ہوتی رہی ہے۔ پھر کلنٹن کی گیٹ آؤٹ دا ووٹ گراؤنڈ گیم بھی بہتر ہے۔ لہذا اس کے جیتنے کے امکانات روشن ہیں۔ البتہ مختلف ریاستوں کے ڈیموگرافکس کی وجہ سے میرا اندازہ ہے کہ کلنٹن اوباما کے 2012 کے الیکٹورل ووٹس سے کم لے سکے گی۔

میں جارجیا کے ایسے علاقے میں رہتا ہوں جہاں ریپبلکن دو تہائی اکثریت سے جیتتے ہیں۔ پرائمری میں یہاں کم ہی نے ٹرمپ کو سپورٹ کیا تھا مگر اکثر ریپبلکن کلنٹن کے مقابلے میں ٹرمپ کو ووٹ ڈال رہے ہیں کہ زیرو سم گیم ہے۔ مجھے لگتا ہے ٹرمپ جارجیا بآسانی جیت جائے گا
 
Top