امریکی سفیر نے نجم سیٹھی کے 35 پنکچروں کے بارے میں مجھے کچھ نہیں بتایا، مرتضیٰ پویا کی تردید

امریکی سفیر نے نجم سیٹھی کے 35 پنکچروں کے بارے میں مجھے کچھ نہیں بتایا، مرتضیٰ پویا کی تردید
اسلام آباد (رپورٹ : شکیل شیخ) معروف شخصیت آغا مرتضیٰ پویا نے منگل کی شب اس بات کی سختی سے تردید کی کہ امریکی سفیر نے 2013ء کے عام انتخابات میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کی بدنامی کا باعث بننے والی 35 پنکچروں کی کہانی سنائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قطعی جھوٹ ہے اور امریکی سفیر نے کبھی مجھ سے ایسی بات نہیں کی۔ آغا مرتضیٰ پویا کا نام منگل کو اس وقت سامنے آیا جب تحریک انصاف کے ایک رہنما نعیم الحق کے مطابق 35 پنکچروں سے متعلق نجم سیٹھی اور نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بارے میں امریکی سفیر نے مرتضیٰ پویا کو آگاہ کیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 35 پنکچروں کے حوالے سے نجم سیٹھی کو مورد الزام ٹھہراتے رہے ہیں اور کیچڑ اُچھالتے ہوئے یہاںتک کہا کہ نجم سیٹھی نے جیو ٹی وی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے نشریاتی حقوق دیئے۔ تاہم جب نجم سیٹھی عدالتی کمیشن میں حاضر ہوئے تو عمران خان کے وکیل نے ان سے 35 پنکچروں کے بارے میں کوئی سوال نہیں کیا۔ اپنی طرف سے نجم سیٹھی نے عمران خان اور ڈاکٹر شاہد مسعود پر ہتک عزت کا دعویٰ کیا اور مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے ان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جو عمران خان نے ادا کر کے جواب دہی کے لئے مزید وقت مانگا جبکہ شاہد مسعود کا موقف تھا کہ انہوں نے عمران خان کے الفاظ دہرائے تھے۔ آغا مرتضیٰ پویا کی جانب سے تردید کے بعد اب 35 پنکچروں سے متعلق الزام ہی پنکچر ہوگیا اور اس سے ہوا نکل گئی ہے۔
 
عمران کی سیاست تو کئی جگہ سے متعدد مرتبہ پنکچر ہوئی ہے مگر کپتان نے اپنی روش تبدیل نہیں کی اور مستقبل میں ایسی کسی "تبدیلی" کا امکان بھی نظر نہیں آرہا :)
 
کسی انسان کے جھوٹا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ سنی سنائی بات کو بغیر تصدیق کے آگے بیان کر دے۔

مزے کی بات ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں پیشی کے وقت نجم سیٹھی سے 35 پنکچروں کے متعلق تحریک انصاف کے وکیل نے سوال ہی نہیں کیا :p
اسی سے ظاہر ہوتا ہے کہ 35 پنکچروں کے متعلق تحریک انصاف کا کیس کتنا کمزور ہے۔
اور جسٹس افتخار چودھری پر منظم دھاندلی کا الزام انہوں نے جوڈیشل کمیشن میں نہیں لگایا۔
 
پرانا محاورہ ہے، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔
اب جھوٹ کی جگہ 'عمران' کہنا پڑے گا :p
ویسے اگر عمران فطری موقع پرستی کی رو میں بہنے کی بجائے اپنے 18 سال پرانے مخلص ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلتا رہتا تو شاید اسے صبر کی میٹھا پھل مل جاتا مگر بے صبری کی وجہ سے اسے اپنے اتحادیوں سے ہی "دھاندلی کا چیمپیئن" کا خطاب مل گیا ہے۔
 
ویسے اگر عمران فطری موقع پرستی کی رو میں بہنے کی بجائے اپنے 18 سال پرانے مخلص ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلتا رہتا تو شاید اسے صبر کی میٹھا پھل مل جاتا مگر بے صبری کی وجہ سے اسے اپنے اتحادیوں سے ہی "دھاندلی کا چیمپیئن" کا خطاب مل گیا ہے۔
عمران کو پاشا اور شیخ رشید 'میٹرو' ملن اگر بتی والے لڑ گئے ہیں۔ :winking:
 
عمران کو پاشا اور شیخ رشید 'میٹرو' ملن اگر بتی والے لڑ گئے ہیں۔ :winking:
انسان ایسے لوگوں کو دوست بنانا پسند کرتا ہے جس سے اس کا مزاج ملتا ہو۔ اس لئے صرف شیخ رشید اور جنرل پاشا کو مورود الزام ٹھہرانا مناسب نا ہوگا۔
مجھے یاد ہے کہ ایک مرتبہ بی بی ورلڈ ٹی وی پر عمران کا انٹرویو ہوا تو اینکر نے سوال کیا کہ آپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آپ ایک موقع پرست انسان ہیں!!
جس کی ظاہر ہے عمران نے تردید کی تھی لیکن سوال سے ظاہر ہے کہ عمران کے متعلق یہ تاثر بہت پرانا ہے۔ :)
 
Top