امریکی سائینسدانوں نے مچھر ڈرونز بنانا شروع کر دیئے۔

علی خان

محفلین
osz9k6.jpg


مچھروں کو انسانی اموات کے لحاظ سے دنیا کا سب سے خطرناک کیڑا مانا جاتا ہے امریکی سائینسدانوں نے اس سے مشابہہ جان لیوا مشین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب پاکستانی علاقوں میں میزائل برسانے والے یا برندوں کے حجم کے ڈرونز کو بھول جائیں کیونکہ امریکہ نے اب مچھر ڈرونز بنانا شروع کر دیئے ہیں۔ امریکی فضائیہ نے مائیکرو جاسوس طیارے متعارف کرائے ہیں جو مکھیوں اور مچھروں کے برابر ہیں جن کی موجودگی کا عام لوگ نوٹس نہیں لیں گے۔ یہ مچھر کے سائز والے ڈرون طیارے رواں برس سے کام کرنا شروع کر دیں گے اور تصاویر کھینچنے کے ساتھ ساتھ یہ خطرناک جراثیم بھی دشمن کے علاقوں میں پھیلائے گے۔اس کے علاوہ امریکی فضائیہ اسی نوعیت کے بمبار ڈرونز کی تیاری پر بھی کام کررہی ہے جو 2015 تک تیار ہو جائیں گے۔
لنک
 

محمداحمد

لائبریرین
اور کچھ ہو نہ ہو لیکن یہ ایک نفسیاتی ہتھیار (حربہ ) ضرور ہے۔

ہم لوگ تو یوں بھی وہمی ہیں کہ کالی بلی بھی راستہ کاٹ جائے تو گھر میں بیٹھ جاتے ہیں۔ :D

ویسے فیس بک کے مذکورہ لنک پر خبر کا اصل منبع یہ لنک دیا گیا ہے۔ اب اس کی کیا سند ہے کچھ نہیں پتہ۔ o_O
 

علی خان

محفلین
جی محمد احمد بھائی۔ یہ رہا اسکا اصل لنک۔ ملا حظہ کرلیں۔
اور میں نے یہ پوسٹ اسی لئے ہی پوسٹ کی ہے، کہ تمام دوست حضرات اس پر اپنی رائے دے سکیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں کب کہتا ہوں کہ مچھر ڈریں گے یا مریں گے، میں تو یہ کہہ رہا تھا کہ دوائی بنانے والوں کے وارے نیارے ہوں گے۔
 
Top