امریکی جاسوس کو سزا

ایک پاکستانی نیشنل امریکی جاسوس کو سزا ہوئی ہے۔ وہ بھی صرف 30 سال

اسامہ بن لادن کی تلاش میں امریکی سی آئی اے کے لیے ٹیکوں کی جعلی مہم چلانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو خیبر ایجنسی کی پولیٹکل انتظامیہ نے ایف سی آر کے تحت تیس برس قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

میرے خیال میں یہ بہت کم ہے۔ کم از کم اس کو گنجا کرکے اور منہ کالا کرکے تمام پاکستان میں پھرانا چاہیے تھا 30 سال کی سزا سے پہلے ۔ پر یہ بھی کم تھا
 
محمداحمد

لائبریرین
کم از کم اس کو گنجا کرکے اور منہ کالا کرکے تمام پاکستان میں پھرانا چاہیے تھا 30 سال کی سزا سے پہلے ۔ پر یہ بھی کم تھا

پاکستان میں ایسے بہت سارے ہیں، اور زیادہ تر اشرافیہ میں گنے جاتے ہیں، کس کس کو سزا دی جائے؟
 
سب کو
میرا خیال ہے کہ اب عوام کو باہر نکل کر ہر حقوق غضب کرنے والے والی کا احتساب کرنا چاہیے۔
وہ کہا ہے نا کہ کسی نے کہ ہر خوشہ گندم کا جلا دو جس کھیت سے میسر نہ دہقان کو روزی

پاکستان کے عوام کو باہر نکل کر انقلاب لانا پڑے گا۔ ہر امریکی جاسوس کا منہ کالا کرنا پڑے گا
 
عثمان

محفلین
گرا گدھے سے غصہ کمہار پہ!
پاکستان امریکہ اور نیٹو کا بال بھی بیکا نہیں کرسکا۔ رہ سہہ کر ڈاکٹر صاحب ہی رہ گئے تھے غصہ نکالنے کے لئے۔
نیک کام کیا ڈاکٹر صاحب نے۔ مطلوب ترین دہشت گرد کو بھی واصل جہنم کروایا اور افواج پاکستان کا اصل چہرہ بھی دنیا کو دیکھایا۔
 
خود اس "نیک کام" کے صلے میں تیس سال اندر ہوگئے
ان جیسے لوگوں نے ہی ملک تبا ہ کردیا ہے اور خود کینیڈا کی نیشنلیٹی لے لی ہے
 
عثمان

محفلین
ملک ان لوگوں نے تباہ کیا ہے جو نہ صرف ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل دہشت گردوں کے حمایتی اور پشت پناہ ہیں بلکہ دنیا بھر میں مذہبی دہشت گردی بھی برآمد کر رہے ہیں۔
 
یعنی امریکہ؟ اپکو پتہ ہے کہ اس طرح کے الزام سے اپ مشکل میں پڑسکتے ہیں
 
عثمان

محفلین
جن لوگوں کا تکیہ کلام امریکہ ، اسرائیل ، یہود ہنود ہو ان کے کسی الزام سے کیا مشکل پڑنی ہے۔ یہ الزامات کس پانی میں ہیں سب پتا ہے۔
 
ساجد

محفلین
ملک ان لوگوں نے تباہ کیا ہے جو نہ صرف ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل دہشت گردوں کے حمایتی اور پشت پناہ ہیں بلکہ دنیا بھر میں مذہبی دہشت گردی بھی برآمد کر رہے ہیں۔
ہمہ قسم دہشت گردی قابلِ مذمت ہے۔ دہشت گردی صرف مذہبی ہی نہیں ہوتی سیاست اور جمہوریت کے نام پہ بھی عالمی دہشت گردی ہوتی ہے۔ مذہبی دہشت گردی کے حوالے سے ہیلری کلنٹن کا اعتراف ایک حقیقت ہے اور آپ نے سچ کہا کہ انہوں نے ہی ملک تباہ کیا جو دہشت گردوں اور دہشت کی حمایت کرتے ہیں۔ آئیے دہشت گردی کے بانیوں کی مذمت میں ہمارے ساتھ آواز ملائیں اور دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے والوں کی مذمت کر کے اپنے انصاف پسند ہونے کا ثبوت دیں۔
 
نایاب

لائبریرین
گرا گدھے سے غصہ کمہار پہ!
پاکستان امریکہ اور نیٹو کا بال بھی بیکا نہیں کرسکا۔ رہ سہہ کر ڈاکٹر صاحب ہی رہ گئے تھے غصہ نکالنے کے لئے۔
نیک کام کیا ڈاکٹر صاحب نے۔ مطلوب ترین دہشت گرد کو بھی واصل جہنم کروایا اور افواج پاکستان کا اصل چہرہ بھی دنیا کو دیکھایا۔
میرے محترم بھائی ۔
امریکہ اور نیٹو کے ساتھ کیا ہوا اور کیا ہوگا مستقبل میں ۔ یہ تو امریکہ نیٹو بہتر جانتا ہے ۔
یہ ڈاکٹر صاحب بھی میر جعفر از بنگال میر صادق از دکن کے سلسلے سے نکلے ۔
اسامہ کیا تھا اس کی حقیقت کیا تھی ؟۔ اس بارے مستقبل کی تاریخ کا انتظار بہتر رہے گا ۔
ڈاکٹر صاحب نے ملک سے غداری کی ۔ اور اپنے وطن کو بدنام کیا ۔ اگر وہ ان ہی " افواج پاکستان " جن کا اصل چہرہ بقول آپ کے دنیا سے اوجھل ہے ۔ سے مل کر اسامہ کو گرفتار کرواتے تو واقعی ہیرو کہلاتے ۔
افواج پاکستان " آفیسرز " کو چھوڑ کر دفاع اور شا ن وطن کے لیئے اپنی جان قربان کرتے اک لحظہ کی دیر نہیں کرتے ۔
اک ڈاکٹر صاحب ہی نہیں بلکہ ہر وہ جس نے ذاتی مفادات کے لیئے عوام اور وطن کی عزت کو بیچا وہ غدار ہیں سچے ۔
کیونکہ ان کی ہی کرتوتوں کی وجہ سے ہمیں " ماں تک بیچ دینے " کا تمغہ ملتا ہے ۔۔۔۔۔
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا - اور امریکی موقف

يہ ذکر کرنا نہايت ضروری ہےکہ امریکی حکومت پاکستان کے عدالتی نظام کا بہت احترام کرتی ہے۔ تاہم مبينہ غداری کے لئے ڈاکٹر شاہد آفریدی کو مجرم کے طور پر سزا دينے کے اس پاکستانی فیصلے کے بارے ميں ہم تحفظات رکھتے ہيں کيونکہ ہم ان الزامات کے لئے کوئی بھی بنیاد نہيں دیکھتے۔ امریکی حکومت اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ جو کچھ ڈاکٹر شاہد آفریدی نے کیا وہ غداری سے بہت دور ہے۔ ڈاکٹر شاہد آفریدی کو پاکستان پر نظر رکھنے اور جاسوسی کے لئے کبھی بھی نہیں کہا گیا تھا۔ اس نے صرف القاعدہ کے دہشت گرد گروہ کے رہنما کو تلاش کرنے میں مدد کی تھی جس نے پاکستان اور امریکہ کو خطرے ميں ڈال ديا تھا۔ ہم يہ سمجھتے ہيں کہ ڈاکٹر آفريدی کے اقدامات کيوجہ سے ممکنہ طور پر پاکستان اور دنیا بھر ميں کئی معصوم زندگیوں کو بچانے ميں مدد ملی ہے جودوسری صورت میں القاعدہ يا اسکے اکسائے ہوئے شکار دہشت گرد سرگرمیوں کا شکار ہوسکتے ہيں۔

مزید برآں، ڈاکٹر شاہد آفریدی کا فعل بہادری اور حب الوطنی کی غمازی کرتا ہے، جو دنیا میں سب سے زیادہ مطلوب دہشت گرد کو تلاش کرنے میں مددگار ثابت ہوا،اور وہ شخص جس کے ہاتھ بہت سے معصوم پاکستانیوں اور دنیا بھر کے دیگر معصوم لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے تھے، وہ اپنے انجام کو پہنچا۔

يہ نوٹ کرنا بھی نہايت ضروری ہے کہ ڈاکٹر آفريدی کا فعل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے کئی سال پرانی منظور شدہ قانونی قراردادوں کے عين مطابق تھا۔ ہم اتنی آسانی سے کیوں بھول جاتے ہیں کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن نے جولائی 2007 ء ميں پاکستان کی حکومت کے خلاف ایک عام جنگ کا اعلان کيا تھا۔ اس کے علاوہ، القاعدہ اور اس سے منسلک تنظیموں نے پاکستان میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں معصوم لوگوں کو ہلاک کیا ہے۔

آخر میں، دنیا کے سب سے زیادہ مطلوب دہشت گرد اسامہ بن لادن کی تلاش میں امریکی حکومت کی مدد کرنے کے لئے ڈاکٹر شاہد آفریدی کے اقدامات نے نہ صرف انتہا پسندوں کے خلاف پاکستان کی اپنی جاری کوششوں میں حمایت کی ہے بلکہ دنیا کو ایک زیادہ محفوظ جگہ بنانے میں بھی ایک زبردست اور اہم کردار ادا کیا ہے۔

www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
 
بھائی شاہد آفریدی ہمیں بے حد عزیز ہیں آپ شاید ڈاکٹر شکیل آفریدی کا ذکر کر رہے ہیں۔
 
ساجد

محفلین
بھائی شاہد آفریدی ہمیں بے حد عزیز ہیں آپ شاید ڈاکٹر شکیل آفریدی کا ذکر کر رہے ہیں۔
محمد احمد ، بھائی جی کاپی پیسٹ میں اپنا دماغ استعمال نہیں کیا جاتا :)۔ جن کی معلومات کا یہ عالم ہو کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی اور شاہد آفریدی کا فرق نہ کر سکیں ان کی باتیں کس حد تک مستند ہوں گی؟۔
 
محمد امین

لائبریرین
اس فواد کے بچے کو بھی پکڑ کر 20-25 سال کی سزا دینی چاہیے :rollingonthefloor: ہاہاہا۔۔۔۔

"جاسوس کہیں کا"۔۔۔۔۔۔۔ اشتیاق احمد کا ایک نوول تھا اس نام کا :D

عائشہ عزیز یاد ہے یہ نوول تمہیں؟
 
موجو

لائبریرین
شائد فواد سے معلومات آؤٹ آف رینج رکھی جاتی ہوں
حتی کہ بندوں کے نام بھی غلط بتاکر پروپیگنڈا کا کام دے دیا جاتا ہے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اس فواد کے بچے کو بھی پکڑ کر 20-25 سال کی سزا دینی چاہیے :rollingonthefloor: ہاہاہا۔۔۔ ۔

"جاسوس کہیں کا"۔۔۔ ۔۔۔ ۔ اشتیاق احمد کا ایک نوول تھا اس نام کا :D

عائشہ عزیز یاد ہے یہ نوول تمہیں؟
جی بھیا
اور میں نے پڑھ بھی رکھا ہے اس کی کہانی عام کہانیوں سے ہٹ کر تھی شاید:rolleyes:
 
Top