امریکی باسکٹ بال لیجنڈ کوبی برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

عبدالقیوم چوہدری نے 'کھیل اور کھلاڑی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 27, 2020

  1. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,497
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    امریکی میڈیا کے مطابق باسکٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی کوبی برائنٹ کیلی فورنیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق برائنٹ پرائیویٹ ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھے۔ جس میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب وہ کلاباسس شہر کے اوپر سے گزر رہا تھا۔
    لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہونے والے حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام نو افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔
    ہلاک ہونے والوں میں کوبی کی تیرہ سالہ بیٹی گیانا بھی شامل ہیں۔
    حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زمین پر موجود آبادی میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
    حادثے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ملی۔
    واقعے کے عینی شاہدین نے یوز ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ کو بتایا کہ انھوں نے ہیلی کاپٹر کے نیچے گرنے سے پہلے انجن کی زوردار آواز سنی۔
    کریش کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
    کوبی اور ان کی اہلیہ ونیسہ کی تین بیٹیاں ہیں۔
    سنہ 2003 میں ایک خاتون نے ان پر ریپ کا الزام لگایا لیکن انھوں نے عدالت سے باہر ان سے سمجھوتہ کر لیا۔ اس کے علاوہ ان کا کھیل غیر مستحکم رہا۔
    پانچ بار نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے چیمپئین رہنے والے 41 سالہ برائنٹ نے اپنے پورے 20 سالہ کرئیر کے دوران لاس انینجلس لیکرز کی جانب سے ہی کھیلا اور وہ اپریل 2016 میں ریٹائر ہوئے۔

    [​IMG]
    برائنٹ 17 سال کی عمر میں ہائی سکول سے براہ راست این بی اے میں داخل ہوئے
    برائنٹ سنہ 2008 میں این بی اے کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
    انھوں نے دو بار این بی اے میں بہترین سکورنگ کرنے کا اعزاز حاصل کیا اور دو مرتبہ اولمپک چیمئین بنے۔
    این بی اے میں وہ سب سے کم عمر کے کھلاڑی بھی بنے۔
    انھوں نے پانچ منٹ کے دورانیے پر مشتمل بہترین شارٹ اینیمیٹڈ فلم پر آسکر ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ فلم کا نام تھا ڈیئر باسکٹ بال جو ان کی جانب سے سنہ 2015 میں کھیل کے لیے لکھے گئے ایک خط پر مبنی تھی۔
    ان کی موت کی اطلاع پر مختلف طبقہ ہائے زندگی کے لوگوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
    یہ اطلاع سننے کے بعد امریکہ بھر میں باسکٹ بال کے مقابلوں کے درمیان چند لمحوں کے لیے خاموشی اختیار کی گئی۔
    لاس اینجلس کے لینکر سٹیڈیم میں گریمی ایوارڈ کی تقریب کے دوران انھیں یاد کیا گیا۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں کوبی نے اپنا پورا کریئر گزارا ہے۔
    باسکٹ بال کے سابقہ کھلاڑی ٹونی پارکر نے اسے دل توڑ دینے والی اطلاع کہا ہے۔
    صدر ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسے ’بری خبر‘ قرار دیا۔
    آٹھ مرتبہ اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی یوسین بولٹ کہتے ہیں کہ ان کے لیے یہ ناقابل یقین خبر ہے۔ .

    ربط
     
    • غمناک غمناک × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,497
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    انا للہ و انا الیہ راجعون۔

    کوبی برائینٹ باسکٹ بال کی تاریخ کے چند عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔میں خود بہت عرصے تک باسکٹ بال سے منسلک رہا ہوں، اور اکثر و بیشتر سپورٹس چینلز اور یو ٹیوب پر کوبی برائینٹ کے میچز دیکھتا رہتا ہوں۔ رات گئے جب سی این این پر بریکنگ نیوز چلتے دیکھی تو مجھے یقین ہی نہیں ہو رہا تھا۔ رب تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ ان سے معاملات میں آسانی فرمائے۔ آمین
     
    • غمناک غمناک × 2
  3. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    18,447
    انا للہ وانا الیہ راجعون
     
    آخری تدوین: ‏جنوری 27, 2020
  4. وجی

    وجی لائبریرین

    مراسلے:
    24,681
    موڈ:
    Daring
    اس کی دوبارہ تصدیق کرلیں
    کہ کوبی برائنٹ نے این بی اے کے ایک گیم اپنا بہترین انفرادی پوئنٹ اسکور کیا جو 81 تھا
    یہ اسکور این بی اے کی تاریخ کا دوسرا بہترین انفرادی اسکور ہے۔ سب سے بہترین اسکور 100 ہے جو 1964 میں بنا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,497
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. وجی

    وجی لائبریرین

    مراسلے:
    24,681
    موڈ:
    Daring
    معذرت آپ جو بات کر رہے ہیں وہ ہرے رنگ میں ہے
    اور میں جو بات کر رہا ہوں وہ نیلے رنگ میں
    [​IMG]
    آپ اگر یہ لکھ دیتے ہیں انہوں نے این بی اے کے دو سیزن میں اسکور لیڈ کیا ہے تو شاید ہمیں سمجھ آجاتی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1

اس صفحے کی تشہیر