امریکہ: سپر سمندری طوفان ”سینڈی“ 9 ریاستوں میں ایمرجنسی ‘ اوباما کے لئے سیاسی مشکلات‘ لاکھوں افراد ب

لالہ رخ

محفلین
اللہ تعالیٰ مشکل میں گھرے انسانوں کی مدد فرمائے اور ہمیں ہر طرح کی ناگہانی آفت سے اپنی امان میں رکھے کہ بے شک وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ آمین
 
اللہ کی گرفت بہت شدید ہوا کرتی ہے۔
خدا کے لہجے میں بات کرنا کسی انسان کو زیب نہیں دیتا۔ آج کے خود ساختہ خداؤں پر عذاب ٹوٹا ہے تو انسانی ہمدردیوں کا ورد ہونے لگا ہے۔ افغانستان، عراق، فلسطین، کشمیر، برما، چیچنیا، بوسینا کے مسلمان انسان نہیں کیا؟۔
سوچنے کی بات ہے!
یہ میرے اور آپ کے لئے بھی وعید ہے۔ فراعین پر مشکلیں آئیں تو عام آدمی بھی مشکل میں پڑ جایا کرتا ہے۔ ان پر تو جو بیتے گی سو بیتے گی، اُن کے پروردگان کا کیا بنے گا!؟۔
ارشادِ ربانی ہے:۔’’ آپ کے رب کی گرفت بہت سخت ہے‘‘۔

اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔
 
297186_519406304739346_464213837_n.jpg
اسامہ والا ڈرامہ فضول تھا۔ بلکہ بے فضول
 
اوبامہ نہیں رہے گا تو اس جیسا کوئی اور آ جائے گا۔ اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔
اب وہ اوبامہ کی جگہ کسی پاکستانی کو تو امریکہ کا صدر بنانے سے رہے۔
جی ! اوباما بد ترین ہے۔ باقی تھنک ٹینک وہی رہتے ہیں۔ آپ نے بجا فرمایا۔ میں نے صرف ایک جملے کا جواب ایک جملہ لکھا وہاں
 

لالہ رخ

محفلین
کہیں یہ گستاخانہ فلم کے جواب میں خدائی قہر تو نہیں
اللہ تعالٰی بہتر جانے والے ہیں لیکن اس آفت کو اس طرح کا نام دینا مجھے ٹھیک نہیں لگتا، گستاخانہ فلم کی میں پرزور مذمت کرتی ہوں اور بحیشیت مسلمان میرے ہم سب کے جزبات اس حرکت سے مجروح ہوئے ہیں لیکن یہ کہنا درست نہیں کہ یہ اس کے جواب میں قہر ہے اگر ایسا ہے تو جو پاکستان اتنے سارے قہر برداشت کر رہا ہے وہ کس کے جواب میں ہین ، 2005 کا زلزلہ اس کے بعد سیلاب تو اب تک ہماری جان نہیں چھوڑ رہا۔
 
Top