امریکہ: سپر سمندری طوفان ”سینڈی“ 9 ریاستوں میں ایمرجنسی ‘ اوباما کے لئے سیاسی مشکلات‘ لاکھوں افراد ب

پپو

محفلین
نیچرل ڈیزاسٹر کہیں بھی کبھی بھی ہو سکتا ۔

ہر چیز مذہب نہیں ہوتی میرے بھائی یہ ایک سمندری طوفان ہے اور بس
ہم بھی جانتے ہیں یہ نیچرل ڈیزاسٹر ہے انسان کا پیدا ہونا بھی نچیرل ہے اس کا مرنا بھی نیچرل ہے کہیں روڈ ایکسیڈنٹ کا ہونا بھی نیچرل ہے پل گر جانا بھی نیچرل ہے قوم لوط عاد اور ثمود پر بھجے گئے عذاب بھی نیچرل ہی تھے پاکستان میں آنیوالا سیلاب اس پہلے آنیوالا زلزلہ بھی نیچرل تھے
میں بھی اس کی نیچرل کو نیچرل ہی مانتا ہوں سب ہی مانتے ہیں اور کیا ایک فوج اترے جو سب دیکھیں پھر باقی کیا بچا یہی تو راز ہے سب نیچرل ہی ہے
 
Muhammad Qader Ali

پپو بھائی
انسان کے لئے سانس کا ختم ہونا سب سے بڑا ڈیساسٹر ہے بندے کو اس پہلے اللہ کے ساتھ تقوی حاصل ہوجائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ معلوم علم عمل ہوجائے،
اللہ پاک ہم سب کو " لاتنس ذکراللہ" سمجھنےکی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
 
بھائی جی اس دل کا دھڑکنا جب تک ہے اور یہ سلسلہ سانسوں کا جب تک رک نہیں جاتا سب کچھ نیچرل ہی ہے جب یہ دونوں نہ ہوئے نیچرل سامنے ہوگی جب تک یہ نہیں ہوتا نیچرل کی دی ہوئی "اجل" مہلت انجوائے کر لو جیسا کوئی چاہے
 
شاکرالقادری

لائبریرین
میری دعا ہے کہ اللہ کریم امریکہ میں آباد پاکستانیوں کو اس بلائے ناگہانی سے محفوظ رکھے ۔۔ سب لوگ اپنے ہم وطنوں کے لیے دعا کیجئے اور اگر ہو سکے تو انسانیت کے ناطے امریکی عوام الناس کے حق میں بھی دعا کر ڈالیے ۔۔ نبی کریم نے طائف میں پتھر برسانے والوں کے حق میں بھی تو دعا فرمائی تھی اور اہل طائف مسلمان بھی ہو گئے
 
ہم سب کی طرف سے آمین،،
ثم آمین۔
 
مسلمانوں کی حفاظت کی دعا، بقیہ کی ہدایت کی دعا کرتا ہوں
 
کہیں یہ گستاخانہ فلم کے جواب میں خدائی قہر تو نہیں
جی نہیں، بلکہ ایک عیسائی مذہبی پیشوا کے مطابق یہ ہم جنس پرستی کے قانون کی حمایت کرنے والوں پر عذاب ہے۔۔۔ (اگر اس طرح آپ کو اچھی نیند آ جائے تو یوں سمجھ لیں!)

حیرت ہوتی ہے کچھ لوگوں کی سوچ پر کہ ان کا ضمیر دوسروں کی پریشانیوں اور قدرتی آفات سے بھی لذت کشید کر لیتا ہے۔۔۔
 
اللہ کی ناراضگی سے ڈر کر نیک ہو جانا اگر لذت کشیدگی ہے تو آپ سچے سر!
 
عسکری

معطل
ہم بھی جانتے ہیں یہ نیچرل ڈیزاسٹر ہے انسان کا پیدا ہونا بھی نچیرل ہے اس کا مرنا بھی نیچرل ہے کہیں روڈ ایکسیڈنٹ کا ہونا بھی نیچرل ہے پل گر جانا بھی نیچرل ہے قوم لوط عاد اور ثمود پر بھجے گئے عذاب بھی نیچرل ہی تھے پاکستان میں آنیوالا سیلاب اس پہلے آنیوالا زلزلہ بھی نیچرل تھے
میں بھی اس کی نیچرل کو نیچرل ہی مانتا ہوں سب ہی مانتے ہیں اور کیا ایک فوج اترے جو سب دیکھیں پھر باقی کیا بچا یہی تو راز ہے سب نیچرل ہی ہے
مذہبی فلاسفی کو ہر چیز سے مہب نکال لیتی ہے بس ۔ میں ایسی باتوں پر یقین نہیں رکھتا جناب
 
پپو

محفلین
ٹھیک ہے جی آپ کے عقائد آپکو مبارک ہمارا الحاد ہمارے ساتھ ہے :grin:
بھائی جی ایسا تو میں نے نہیں کہا جیسا کہ آپ نے بیان کیا آپ میر ے بھائی ہو اور ہمارے درمیاں اختلاف ہے مگر کفر و الحاد کی بات توبہ توبہ میں تو بندہ حقیر و فقیر ہوں پتہ نہیں میرا کچھ قابل قبول بھی ہے کہ نہیں مگرجو سامنے ہے وہ آپ ہیں محترم ہیں میرے لئے کبھی بھی میری بات کو انفرادی مت جانئے گا
 
arifkarim

معطل
صدر بش کے دور میں بھی ایک ایسا ہی سمندری طوفان کیتھرینا کیف کے نام سے آیا تھا۔ اگر اوبامہ نے اسکو صدر بش سے بہتر ہینڈل کیا تو اگلی صدارت انکے لئے پکی ہے!
 
اللہ سے دعا ہے کہ نہ اوباما رہے اور اس کی صدارت کی خواہش
 
شمشاد

لائبریرین
اوبامہ نہیں رہے گا تو اس جیسا کوئی اور آ جائے گا۔ اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔
اب وہ اوبامہ کی جگہ کسی پاکستانی کو تو امریکہ کا صدر بنانے سے رہے۔
 
297186_519406304739346_464213837_n.jpg
 
واشنگٹن…سپر پاور امریکا گزشتہ دودن سے سپر اسٹورم، سینڈی ،کے نشانے پر ہے۔سینڈی نے آگ ، پانی ، بجلی ، کھانا پینا ہر لحاظ سے ہی امریکا کو ہلا ڈالا ہے ، صدارتی انتخاب کے لیے شروع ہوئی مہم بھی مسلسل تیسرے دن منسوخ کردی گئی ہے، امریکا میں سمندری طوفان سینڈی کا زور ٹوٹ گیا ہے تاہمماہرین موسمیات کہتے ہیں سیلابی ریلوں سے اب بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔امریکا میں طوفان ، آگ اور سیلاب سے تباہی اور بربادی کے نشان باقی ہیں، تین نیوکلیئر پاور ری ایکٹر تاحال بند ہیں ، چوتھے کے لیے الرٹ جاری کردئیے گئے ہیں،سینڈی نے ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو نقصان پہنچایا ہے، پانی کی بلند ہوتی سطح، کولنگ سسٹم کے لیے خطرہ بن ہوئی ہے ، نیویارک میئرکہتے ہیں ، امریکا کے سب سے بڑے ٹرانسٹ سسٹم بحال ہونے میں 4 سے 5 دن درکار ہوں گے۔تین ایئر پورٹس میں سے جان ایف کینیڈی اور Newark لبرٹی ایئرپورٹ آج کھولے جائیں گے، اور جزوی طور پر سروس بحال کی جائے گی، فنانشل مارکیٹس بند رہنے کے بعد آج کھولی جائیں گے۔مختلف علاقوں میں امدادی کام جاری ہیں، طوفان اور سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے ، کئی ریاستوں کے تقریبا 82 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں ، ویسٹ ورجینیا میں اب تک 3 فٹ برف پڑچکی ہے ۔
جیو نیوز
 
باباجی

محفلین
اب دیکھیں امریکہ یہ کب کہتا ہے کہ کسی اسلامی ملک نے کوئی خفیہ ایٹمی تجربہ کیا جس کی وجہ سے ایسی
موسمی تبدیلیاں ہوئیں کہ طوفان آگیا اور اسلیئے اس ملک پر فوج کشی کرنی ہوگی
یا پھر سمندر پر حملہ کرے کہ آئندہ سمندری طوفان امریکہ کا رُخ نہ کرے :ROFLMAO:
 
Top