امریکا کی شمالی ریاستوں میں طوفان نے تباہی مچا دی

heavyrainsinUSA_4-13-2013_96498_l.jpg

نیویارک…امریکا کی شمالی ریاستوں میں طوفان نے تباہی مچادی، شدید بارشوں اور تیز ہواوٴں سے بجلی اور ذرائع آمدورفت کے نظام میں میں خلل پڑااورہزاروں افراد متاثر ہوئے۔ریاست مسی سپی کی کاوٴنٹی Noxubee میں ہوا کے بگولے نے ایک شخص کی جان لے لی۔اس بگولے کی زد میں آکر کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔اوہائیو کے کئی علاقے موسلادھار بارشوں سے متاثر ہوئے۔میزوری اور نبراسکا میں بھی طوفان سے 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔میزوری میں بارشوں کے بعد سیلاب کے خطرے کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔آرکنساس کی 15 کاوٴ نٹیز میں بھی ایمرجنسی نافذ کی جا چکی ہے۔ طوفان کی وجہ سے الاباما میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا اورمتعدد درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔شمالی کیرولینا ،جنوبی کیرولینا،جارجیا اور فلوریڈا میں بھی طوفان کے خطرے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو الرٹ کردیاگیا ہے۔

ربط
 

شمشاد

لائبریرین
بیشک یہی بات ہے لیکن قومیں وہی زندہ رہتی ہیں جو ان مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کرتی ہیں۔ یہ نہیں کہ خود بھی کچھ نہیں کرنا اور امداد کے نام پر جو کچھ ملے گا، اسے بھی ہڑپ کر جانا ہے۔
 
Top