امجد اسلام امجد، وصی شاہ وغیرہ

الف عین

لائبریرین
ابھی فاخرہ بتول کے بارے میں لکھا ہے۔ میرا خیال ہے کہ پاکستان میں ایک صنف پاپولر شاعری کی بھی بن گئ ہے۔ جس طرح نثر میں گلشن نندا اور ابنِ صفی کا نام سنجیدہ ادب میں شامل نہیں کیا جاتا۔ اسی طرح پاکسئتان میں شاعری میں امجد اسلام امجد، فاخرہ بتول اور کچھ اور شعراء ہیں جن کا نام اکثر established شعراء کی فہرست میں نہیں آتا لیکن ہر دل عزیز ہوتے ہیں (جیسے اعتبار ساجد، وصی شاہ)۔ انٹر نیٹ کی مختلف فورمس میں سے کاپی پیسٹ کر کے میں نے ہی کافی کلام جمع کر لیا ہے۔ ان کی پروف ریڈنگ کے لیے کوئی میری مدد کر سکتا ہے؟ جو آفر کرے میں اسے ای میل سے یہ فائلیں بھیج دوں گا۔
 
Top