امام زین العابدین شان منقبت

15 جمادی الاولی سنہ 38 ہجری کو کاشانۂ زہراء سلام اللّہ علیہا میں ان کےنور نظرامام حسین علیہ السلام کو خداوند لم یلد و لم یولد نے وہ چاند سا بیٹا عطا کیا کہ اس کی روشنی سے عرب و عجم کے تمام گوشۂ و کنار روشن و منور ہوگئے ۔ عالم انوار سے عالم ہستی میں فرزند رسول امام زین العابدین علیہ السلام کی آمد کے یہ شب و روز تمام محبان اہلبیت رسول کو مبارک ہوں
/////
فیضِ مصطفائی سے فیضیاب ہیں عابد
ورع وزبد وتقویٰ کی اک کتاب ہیں عابد

شانَ اتقاء ان کے دم قدم سے قائم ہے
سارے متقیوں کا اک جواب ہیں عابد

جس کو پی کے دیوانے بن گئے ہیں فرزانے
حیدری صراحی کی وہ شراب ہیں عابد

شادمان وخرم ہیں تیرے ذکر سے سنی
ہاں مگر خوارج کے دل کباب ہیں عابد

اور اس سے بڑھ کر اب شانِ لطف کیا ہوگی
جرم ہے مرا لیکن آب آب ہیں عابد

چارسومہکتی ہیں جس کی خوشبوئیں جگ میں
گلستانِ زہرا کا وہ گلاب ہیں عابد

ان کےبعدان جیساکوئی ماں نہ جن پائی
اولیائے عالم میں لاجواب ہیں عابد

غوث وقطب بھی جس کے نور سےمنور ہیں
معرفت کا اک ایسا آفتاب ہیں عابد

آپ کےتوسل سےبخشی جائیں گی پھربھی
گو ہماری تقصیریں بےحساب ہیں عابد

جس کاپہلو پہلو ہےمرکز ہدیٰ اشرف
اسوۂ نبوت کا ایسا باب ہیں عابد
۔۔۔۔
سید وسیم اشرف شرفی جیلانی غفرلہ العلی المتخلص بہ اشرف بدایونی
 
اکمل زیدی

محفلین

۔۔ ۔ ۔ سبحان اللہ۔۔ جزاک اللہ
 
Top