حضرت ایک ضروری اعلان سنئیے۔
ہسپانوی کلب بارسلونااور ریال میڈرڈ مؤرخہ دو اپریل 2016 بروزہفتہ ،کیمپ ناؤ (بارسلونا) میں مد مقابل ہونگے۔
اعلان دوبارہ سنئیے۔ ہسپانیہ کی فٹبال لیگ لا لیگا کے روایتی حریف کلب میڈرڈ اور بارسا ،لیگ کی دوسری ٹائی میں دو اپریل کو آمنے سامنے ہونگے۔
اب دیکھنا مت بھولئیے گا۔شکریہ
 
اتنی مار!!!
کیا میڈرڈ کا کوچ وقار یونس ہے؟

کچھ ایسے صاحب ہی تھے "رافا بینٹز" ۔ وقار کیساتھ محسن حسن خان بھی ملا لیں تب جا کر وہ بنتا جو انہوں نے میڈرڈ کیساتھ کیا۔
بہر کیف اب تو اپنے زی۔زو پاء جی ہیں کوچ۔ :):) اسلئے تو میچ زیادہ دلچسپ ہوگا۔
 
ویسے تو ال کلاسیکو کی اہمیت پر کیا روشنی ڈالنی لیکن ایک تو یہ فٹبال کے اے بی ڈی وی "زین الدین زیڈان" کی کوچنگ میں میڈرڈ کا پہلا ال کلاسیکو تو اسلئے کافی اہمیت کا حامل آیا زی-زو کس مائنڈ سیٹ سے کھیلتے۔
جبکہدوسری طرف 30 میچز کیبعد بارسا کو اٹیلیٹکو میڈرڈ پر 9 جبکہ ریال میڈرڈ پر 10 پوائنتس کی برتری۔
تو یہ تو تقریباََ طے ہوا کہ لیگ بارسلونا کے نام رہی گی لیکن اس میچ کو جیت کر میڈرڈ پوائنٹس کا تفاوت کم جبکہ بارسا جیت کا مارجن زیادہ کر سکتا۔
اسلئے میچ تو دلچسپ ہوگا ہی ہوگا۔ :cool::sneaky:
 

یاز

محفلین
دیکھتے ہیں جی کہ زین الدین زیدان صاحب کیا رنگ لگاتے ہیں۔
بحیثیتِ کھلاڑی تو زیڈان بلاشبہ ایک عظیم کھلاڑی تھا۔ میراڈونا کے بعد فٹ بال کا اگلا لیجنڈ زیڈان ہی تھا۔
 
ہاف وقت
بارسا 0 ریال میڈرڈ 0
پہلا ہاف بہت خوبصورت اور کمال است تھا امید ہے دوسرے میں بھی اچھا فٹبال دیکھنے کو ملے گا
 
گیرتھ بیل کا 80ویں منٹ میں گیرتھ بیل کا گول اور جشن لیکن ریفری نے انکے ہیڈر کو فاؤل قرار د ے دیا۔
کیمپ ناؤ میں جشن۔
 
83ویں منٹ میں میڈرڈ کپتان راموس کو ییلو کارڈ
یہ انکا میچ کا دوسرا کارڈ تھا مطلب انکو ریڈ کارڈ دیکھا کر باہر بھیج دیا گیا
اب یہ آخری منٹ میڈرڈ 10 کھلاڑیوں سے کھیلے گی
 
Top