الیکٹریسٹی سیور - بجلی بچانے كا آلہ

manjoo

محفلین
السلام علیكم
محترم قارئین و ناظرین
یقیناً آپ لوگوں نے بھی الیکٹریسٹی سیور - بجلی بچانے كا آلہ نام كی ڈیوائس كے بارے میں سنا ہو گا-
اس كے بنانے والے كا دعویٰ ہے كہ اس كے استعمال سے بجلی كے بل میں كمی كی جا سكتی ہے جو كہ تقریبا 5 فیصد سے لے كر 40 فیصد تك ہو سكتی ہے-

اس آلہ کو بنانے والوں کا دعوی ہے کہ:

َ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الیکٹریسٹی سیور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے بجلی کے پاور فیکٹر کو بہتر بناتی ہے۔ بجلی میں آنے والی تیزی یا کمی ( کو کنٹرول کر کے اضافی بجلی اپنے کیپسٹر میں ذخیرہ کر لیتی ہے اور اسے ضائع ہونے سے بچا کر بعد میں استعمال کے لئے محفوظ کر لیتی ہے۔ یہ اتار چڑھاﺅ گھر یا کارخانے میں استعمال ہونے والی اشیاءایئر کنڈیشنڈ‘ فریج‘ فریزر‘ کپڑے دھونے والی مشین‘ کمپیوٹر‘ موٹر پمپ کی وجہ سے ہوتی ہے۔ الیکٹریسٹی سیور کی وجہ وہ بجلی استعمال میں آجاتی ہے جو ضائع ہو سکتی ہے۔ اس عمل کو پاور فیکٹر اپٹیمائزیشن کہتے ہیں ۔ اس عمل سے بجلی اور پیسہ ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے۔ مزید یہ کہ بجلی سے چلنے والی اشیاءبجلی کے جھٹکوں کے برے اثرات سے محفوظ رہتی ہیں ،،

میں نے ابھی تك استعمال نہیں كی ہے- كیا كسی دوست نے اس كو استعمال كیا ہے یا اس كے بارے میں اس كے پاس كوئی مضبوط معلومات و شواہد ہوں تو ضرور شیئر كریں-
كیونكہ اگر غلط ہو تو لوگ اس كو نہ خریدیں اور اگر اس میں كوئی فائدہ ہے تو اس كواستعمال كر كے فائدہ حاصل كیا جائے-
مزید معلومات كے لئے آپ یہ ویب سائٹ بھی دیكھ سكتے ہیں-
Welcome to TharwaLive.com
 

manjoo

محفلین
ویسے میں نے ڈجیٹل كلیمپ میٹر سے چیك كیا ہے
اس سے كرنٹ فلو ریڈنگ نوٹ كی ہے جو كہ ایمپیئر میں ہوتی ہے تھوڑا سا فرق آتا ہے لیكن پتہ نہیں یہ میٹر ریڈنگ پر بھی فرق ڈالتا ہے-
میرا نہیں خیال كہ فرق كوئ اتنا زیادہ ہو گا- واللہ اعلم
 
Top