الیکشن کے روز آر ٹی ایس سسٹم کیوں اور کیسے فیل ہوا؟ حسن نثار کا اہم انکشاف

جاسم محمد

محفلین
’’آر ٹی ایس‘‘سے ارشاد بھٹی کے کالم تک
رج کے ڈھیٹ ہیں جو بات کرنے سے پہلے سوچتے بھی نہیں کہ کیسی بے تکی چھوڑ رہے ہیں۔ ایک ن لیگی سیاسی جوڑے نے دو شوشے چھوڑے ہیں۔ پہلا یہ کہ..... ’’پرامن ترقی یافتہ پاکستان قائم کرکے دیا‘‘ دوسرا یہ کہ ’’نوازشریف کومودی کا یار کہنے والا اسے حلف برداری میں بلارہا ہے۔‘‘جہاں تک تعلق ہے ’’پرامن پاکستان‘‘ کا تو یہ اس فوج کی لازوال لگاتار قربانیوں کا نتیجہ ہے جس پر زبانیں دراز کرنے اور انگلیاںاٹھانے والوں کو کریڈٹ لیتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔ رہ گیا’’ترقی یافتہ‘‘ پاکستان تواقتصادی تا سماجی اعداد و شمار اس کھوکھلے دعوے پر مسلسل پھٹکار بھیج رہے ہیںکہ پاکستان اپنی پوری اقتصادی تاریخ میں اتنا لاغر کبھی نہ تھا جتنا آج ہے۔ اتنا مقروض بھی کبھی نہ تھا جتنا آج ہے۔ باقی بچا مودی کا یار توکیا انہیں ’’یاری‘‘ اور ’’سفارتکاری‘‘ کے درمیان فرق کی تمیز نہیں؟ اور ابھی تو بلایا بھی نہیں۔اوراب ذرا اس ای میل پرغور فرمائیں جس کا عنوان ہے ’’الیکشن کمیشن آف پاکستان کا آر ٹی ایس (رزلٹس ٹرانسمیشن سسٹم) الیکشن کی رات 11بجے فیل کیوں ہوا؟‘‘’’اس آر ٹی ایس کو اوپریٹ کرنا اور پوری طرح فنکشنل رکھنا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ذمہ داری تھی۔ ڈاکٹر عمر سیف، جو اس بورڈکےچیئرمین ہیں، کومبینہ طور پر لگاتار دس سال صوبہ کا چیف منسٹر رہنے والے شہباز شریف نے حکم دیاکہ چونکہ پی ٹی آئی ابتدائی نتائج کے مطابق برتری حاصل کرتی دکھائی دے رہی ہے، اس لئے نتائج کی فراہمی کو روکنے کے لئے ڈیٹا لوپ کے بہت سارے آئی پی ایڈریسز کو ڈس فنکشنل کردیاجائے۔ حکم کی تعمیل کے نتیجے میں رات ایک بجے تک سارا نظام فیل ہو گیا بلکہ فیل کردیا گیا جس کا منطقی نتیجہ..... انتخابی نتائج کا رکنا/ معطل ہونا تھا۔اس سسٹم فیلیئر نے نہ صرف الیکشن کمیشن کو دفاعی یامعذرت خواہانہ پوزیشن لینے پر مجبور کردیابلکہ آر اوز کو بھی یہ سنہری موقع فراہم کردیا کہ وہ نتائج کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرسکیں کیونکہ پریذائڈنگ افسران اس صورتحال میں الیکشن کمیشن کو پولنگ سٹیشنز سے براہ راست نتائج بھیجنے سے قاصر تھے۔سوچی سمجھی سازش کے تحت پیدا کی گئی سسٹم کی اس خرابی نے مخصوص جماعت کے لوگوں کو یہ موقع فراہم کردیا کہ وہ مختلف نشستوں پر نتائج میں حسب ِ منشا ردوبدل کرسکیں۔معاملہ کیونکہ بہت حساس، نازک اورسنگین ہے اس لئے متعلقہ ایجنسیاں اس پر تحقیقات کر رہی ہیں۔ شنید ہے کہ آئی ٹی بورڈ کے کچھ ممبران سے تفتیش جاری ہے اور کچھ گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔‘‘دروغ برگردن راوی یا ’’افواہ‘‘ لیکن یہ بات طے ہے کہ یہ لوگ اپنے سروائیول کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ جو 63سالہ بابوں کو پٹواری بھرتی کرسکتے ہیں، جو سابق آئی جی پنجاب عباس خان کی بطور حاضر سروس آئی جی رپورٹ مطابق جرائم پیشہ لوگوں کوپولیس میں بھرتی کرسکتے ہیں، جو ٹیکس پیئرکے پیسے پرپالتو شکرے پال سکتے ہیں، ایس آر اوز تبدیل کرسکتے ہیں، ایک سینئر بیوروکریٹ کوباقاعدہ سرکاری خط میں یہ دھمکی دے سکتے ہیںکہ..... ’’یاد رہےہمیں قانونی غیرقانونی جیسے الفاظ سننے کی عادت نہیں‘‘ وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ سسٹم فیلیئر کو خود دھاندلی کےلئے استعمال کرکے دوسروں کوموردِ الزام ٹھہراتے ہوئے دھول بھی اُڑا سکتے ہیں کیونکہ ان کے لئے زندگی موت کا مسئلہ ہے۔ کل کلاں جب پنجاب میں PTI کا وزیراعلیٰ ہوگا اور گزشتہ دس سال پر محیط گڈگورننس کی سرجری کرے گا تو ایسی ایسی ’’رسولیاں‘‘ منظرعام پر آئیں گی کہ عوام اش اش کراٹھیں گے (شکیل عادل زادہ صاحب نے عرصہ پہلے سرزنش فرمائی تھی کہ عش عش نہیں ، اش اش لکھتے ہیں)آخر پر جان برادر ارشاد بھٹی کے گزشتہ کالم سے سو فیصد اتفاق کااعتراف، بھی اعلان بھی جس کا عنوان تھا..... ’’کپتان کا امتحان شروع ہوچکا!‘‘ ارشاد بھٹی گزشتہ بارہ پندرہ سال میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے آسمان پر طلوع ہونے والا وہ روشن ستارہ ہے جس کے بارے فیصلہ کرنا مشکل کہ اس کا قلم زیادہ کاٹ دارہے یازبان۔ واقعی کپتان کی زندگی کا سب سے کٹھن امتحان شروع ہوچکا جس کا آغاز اسی دن ہو گیا تھا جب وہ کرکٹ کے میدان میں اترا، ورلڈکپ قوم کو دےکرہسپتال بنانے نکلا جس کے بعد نمل یونیورسٹی پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی سب سے مقبول سیاسی جماعت کھڑی کر دکھائی اور اب؟اک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کومیں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھاشعیب بن عزیز کامصرع ہے؎’’مجھے اس نے توقع سے زیادہ مار ڈالا ہے‘‘واقعی جتنی زیادہ توقعات اتنی زیادہ مایوسی، اتنا ہی خوفناک ردعمل لیکن مجھے توقع ہے، دعا بھی، امید بھی کہ عمران توقعات پر پورا اترے گا اور یہ یقین کہ کم از کم توقع سے زیادہ نہیں مارے گا۔ارشاد بھٹی کےلئے اپنے محبوب شاعر مرحوم دوست عدیم ہاشمی کا ایک شعر؎یہ عرض و گزارش ہے غلامانہ روایت میں ہونٹ ہلائوں گا تو ’’ارشاد‘‘ کروں گاارشاد بھٹی..... چشم بددور
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
اس کالم میں “دروغ بہ گردن راوی” ایسے ہی استعمال ہوا ہے جیسے واٹس ایپ پر Forwarded as received
 

فاخر رضا

محفلین
ان کے زیادہ تر کالم اور گفتگو اپنے ہیبت ناک اور ڈراؤنے انداز کی وجہ سے صرف 21 سال سے بڑے لوگوں کے لئے ہوتی ہے
 

یاز

محفلین
ان کے زیادہ تر کالم اور گفتگو اپنے ہیبت ناک اور ڈراؤنے انداز کی وجہ سے صرف 21 سال سے بڑے لوگوں کے لئے ہوتی ہے
مجھے آج کل سے اتفاق نہیں۔
یہ کالم بھی اپنی مثال آپ ہے۔ قوی امکان ہے کہ رضاکارانہ تحریر فرمایا گیا ہے، اور اس کے لئے علیم خان صاحب کی جانب سے بھی کچھ چندہ وغیرہ ہرگز فراہم نہ کیا گیا ہے۔
عطاءالحق قاسمی کا مقابلہ کرنے لگے ہیں حسن صاحب۔

ادارتی صفحہ - علیم خان سے خوفزدہ کون اور کیوں؟ - Today's Paper | Daily Jang
 
یہ کالم بھی اپنی مثال آپ ہے۔ قوی امکان ہے کہ رضاکارانہ تحریر فرمایا گیا ہے، اور اس کے لئے علیم خان صاحب کی جانب سے بھی کچھ چندہ وغیرہ ہرگز فراہم نہ کیا گیا ہے۔
عطاءالحق قاسمی کا مقابلہ کرنے لگے ہیں حسن صاحب۔

ادارتی صفحہ - علیم خان سے خوفزدہ کون اور کیوں؟ - Today's Paper | Daily Jang
کوئی تو عطاء الحق قاسمی اور عرفان صدیقی چاہیے ہی تھا۔
 

جاسم محمد

محفلین
حسن نثار صاحب آج کل کافی پرمزاح چل رہے ہیں۔
حسن نثار تحریک انصاف کے بانیان میں سے ہیں۔ کافی عرصہ جماعت کے انفارمیشن سیکریٹری رہے۔ تحریک کی جیت کے بعد آج کل کچھ زیادہ جذباتی ہو گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ رحم فر مائے
 

جاسم محمد

محفلین
آر ٹی ایس کی بندش، انتخابات کو متنازع بنایا جارہا ہے، اعظم سواتی
اعظم سواتی کہتے ہیں کہ انتخابات کو متنازع بنایا جارہا ہے، الیکشن کمیشن یا نادرا کی صفائی پیش نہیں کررہے، رات 2 بجے تک 51 فیصد نتائج آر ٹی ایس پر آچکے تھے، آر ٹی ایس سسٹم کو روکا گیا، اس کی تحقیقات کیلئے چیئرمین نادرا کو ہٹایا جائے۔ فواد چوہدری کہتے ہیں کہ انتخابات کی شفافیت پر یقین رکھتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر اعظم سواتی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آر ٹی ایس سسٹم میں خرابی کے معاملے پر میڈیا کو بریفنگ دی۔
سینیٹر اعظم سواتی کہتے ہیں کہ آر ٹی ایس معاملے پر الیکشن کو متنازع بنایا جارہا ہے، آر ٹی ایس سسٹم کو روکا گیا، اس کی تحقیقات ہونی چاہئے، آر ٹی ایس سسٹم کی انکوائری کیلئے چیئرمین نادرا کو ہٹایا جائے، شہباز شریف کو آر ٹی ایس سسٹم بند ہونے کا کیسے پتا چلا؟۔
ان کا کہنا ہے کہ ثابت کروں گا 2018ء کا الیکشن شفاف تھا، آر ٹی ایس پر تھوڑی سی ریسرچ کرکے آیا ہوں، ایک لاکھ 70 ہزار میں سے صرف 91 شکایات درج ہوئیں، ہم الیکشن کمیشن اور نادرا کی صفائی نہیں پیش کررہے، رات 2 بجے تک 51 فیصد نتائج آر ٹی ایس پر آچکے تھے۔

Fawad-Ch-Pc-Isb-31-08.jpg


فواد چوہدری کہتے ہیں کہ آر ٹی ایس سسٹم کے غیر فعال ہونے پر کافی اعتراضات سامنے آئے، وزیراعظم نے اپنی پہلی ہی تقریر میں اپوزیشن سے کہا تھا کہ دھاندلی کے جو بھی الزامات سامنے لائے گئے ان پر تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کو تیار ہیں، پاکستان میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ انتخابی نتائج پر کوئی انگلی نہ اٹھاسکے۔
ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان نے انتخابی دھاندلی کیخلاف پوری لڑائی لڑی ہے، کرکٹ میں نیوٹرل امپائر لانے کا سہرا بھی عمران خان کے سر ہے، ہم شفافیت پر یقین رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انتخابات مکمل طور پر شفاف ہونے چاہئیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے فضائی سفر کے اخراجات اربوں روپے کے ہیں، حسن، حسین اور مریم نواز نے سرکاری خرچے پر سفر کئے، نواز شریف کے بچوں نے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات کئے، وفاقی حکومت نے ڈھائی کروڑ کا بل نواز شریف کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ریٹرنگ افسران کو آر ٹی ایس بند کرنے کا کس نے کہا؟ تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا
191274_888530_updates.jpg

الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے کو آر ٹی ایس بند کرنے کا کہنے والے کا آڈیو کلپ بھی بھجوا دیا ہے: فائل فوٹو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں آر ٹی ایس بند کرنے سے متعلق معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

عام انتخابات 2018 میں الیکشن کمیشن کا رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) اچانک بند ہوگیا تھا جس کا الیکشن کمیشن نے بھی اعتراف کیا اور اس کے بعد سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا۔

گزشتہ دنوں آر ٹی ایس سے متعلق ایک آڈیو کلپ سامنے آیا جس میں ایک شخص آر ٹی ایس بند کرنے کی ہدایات دے رہا ہے۔

جیونیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس بند کرنے سے متعلق معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھ دیاہے۔

الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے کو آر ٹی ایس بند کرنے کا کہنے والے کا آڈیو کلپ بھی بھجوا دیا ہے اور ایف آئی اے کو آواز کی میچنگ سمیت فرانزک آڈٹ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
 
Top