الیکشن میں تاریخی دھاندلی ثابت ہوگئی، عمران خان

arifkarim

معطل
این اے 118 میں امیدوار کو انصاف کیلئے57 لاکھ خرچ کرنے پڑے۔ ایک لاکھ 70 ہزار ووٹ ڈالے گئے۔ 90 ہزار کا کوئی حساب ہی نہیں۔ ہر امیدوار انصاف کیلئے لاکھوں روپے خرچ نہیں کر سکتا۔ افتخار چوہدری بتائیں کہ کیا انہوں نے ریٹرننگ آفیسرز کو دھاندلی کا لیکچر دیا تھا؟ 170 الیکشن بیگ کھلے ہوئے ملے۔ جنگ اور جیو گروپ اس تاریخی دھاندلی میں ملوث تھا اسکا بھی احتساب کیا جائے۔ چار حلقوں کی میڈیا کے سامنے دوبارہ گنتی کی جائے۔ آج سے جنگ اور جیو گروپ کا بائیکاٹ کر یں گے۔ شفاف الیکشن کیلئے جنگ لڑیں گے۔
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو۔

جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے :)
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
عمران خان نے آئی ایس آئی کے حق میں بیان کے بعد جیو کا بائیکاٹ بھی کر دیا
 

arifkarim

معطل
دھاندلی کے ثبوت کی کوئی تفصیلات؟
یہ تفصیلات عمران خان نے پریس کانفرنس میں موجود صحافیوں کو فراہم کر دی ہیں۔ وہ جب ان شواہد کی روشنی میں رپورٹ شائع کریں گے تو تب باقی حقائق کا علم ہوگا۔ فی الحال اس پریس کانفرنس میں جو حقائق سامنے آئے ہیں وہ درج ذیل ہیں:
http://tribune.com.pk/story/703200/imran-khan-boycotts-jang-and-geo-group/

عمران خان نے آئی ایس آئی کے حق میں بیان کے بعد جیو کا بائیکاٹ بھی کر دیا
جیو کا بائیکاٹ تو عمران خان نے اسی وقت کر دیا تھا جب امریکہ کے پے رول پر موجود جیو گروپ نے کھلے عام 8 گھنٹے آئی ایس آئی کا میڈیا ٹرائل کیا:
http://www.stateofpakistan.org/woul...sclose-how-much-money-they-get-from-americans
 
Top