الیکشن التویٰ، ایک اندیشہ

السلام علیکم!

ایک اندیشہ سا تھا میرے دل میں جو نہ جانے کیوں وقت کے ساتھ ساتھ قوی ہوتا جا رہا ہے۔

جیسا کہ میں نے پہلے بھی لال مسجد کمیشن کی رپورٹ سے متعلق ایک لڑی میں اپنے مراسلے میں اس اندیشہ کا اظہار کیا تھا کہ مشرف کا اس طرح ٹرائل ایسا لگ رہا ہے جیسے اسے پاک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہو۔ کیوں کہ اس کے گناہ ایسے ہیں کہ عوام یک دم سے نہیں بھلا پائے گی اور کورٹ کے ذریعے حاصل کی گئی پاکیزگی کے کچھ ہی عرصے میں سب کچھ معمول پہ آ جائے گا مشرف کے لیے، اور اسے ایک بار پھر سے مسیحا بنا کے ابھارا جا سکتا ہے۔ تبدیلی کے لیے درکار یہ Delay period انتخابات میں تعطل سے بھی ممکن ہے جس کے لیےمشرف کے مخصوص حواریوں کی انتھک کوششیں جاری ہیں۔ اور انتخابات کے کچھ ماہ یا سال بعد بھی ممکن ہے، جیسا کہ اس سے پہلے ہوتا رہا ہے۔

"یار" لوگ بتاتے ہیں کہ ایم کیو ایم اور اے این پی میں اندرونی طور پر الیکشن التویٰ کی حمایتی سرگوشیاں گونجنے رہی ہیں۔ اور اقتدار کے تیسرے اور بڑے کھلاڑی یعنی پی پی پی کی جانب سے بھی ایک پراسرار سی خاموشی محسوس کی جا رہی ہے۔

اللہ کرے یہ اندیشہ خام ثابت ہو۔
 
Top