الہی طاقت ایمان پھر ہم کو عطا کر دے - محمد داؤد راز دہلوی


الہی طاقت ایمان پھر ہم کو عطا کر دے
خداوندا ہمیں رازِ خودی سے آشنا کر دے

کبھی بادِ مخالف سے نہ دل برداشتہ ہوں ہم
جو ٹکرا جائے طوفانوں سے وہ ہمت عطا کر دے

گھری ہے کشتیِ اسلام طوفانوں کی گردش میں
ہمیں پھر ناخدا فاروق اعظم رض سا عطا کر دے

عطا کر حضرت صدیق رض سا قلب و جگر ہم کو
خدایا ہم کو تو عثمان رض جیسا پارسا کر دے

بہار آئے الہی گلشن اسلام میں ایسی
گل و بلبل کو جو یا رب خزاں نا آشنا کر دے

------ مولانا محمد داود راز دہلوی رحمہ اللہ تعالی -----------​
 
Top