الوداع اردو

الوداع اردو

سنو یہ فخر سے اک راز ہم بھی " فاش" کرتے ہیں
کھبی ہم منہ بھی دھوتے تھے مگر اب"واش" کرتے ہیں
تھا بچوں کے لیے بوسہ مگر اب"کس" ہی کرتے ہیں
ستاتی تھیں کبھی یادیں مگر اب " مس" ہی کرتے ہیں
چہل قدمی کبھی کرتے تھے اور اب " واک" کرتے ہیں
کبھی کرتے تھے ہم باتیں مگر اب " ٹاک" کرتے ہیں
کبھی جو امی ابو تھے وہی اب ممی پاپا ہیں
کبھی جو تھا غسل خانہ بنا وہ باتھ روم آخر
بڑھ جو اور ایک درجہ بنا وہ " واش روم" آخر
کبھی تو درد ہوتا تھا، مگر اب " پین" ہوتا ہے
پڑھائی کی جگہ پر اب تو"نالج گین" ہوتا ہے
نا معلوم شاعر
 
Top